گجرات کی خبریں 7/11/2013

پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید علی اصغر جان بخاری قادری المعروف سید الصابرین رحمتہ اللہ علیہ کے گیارویں سالانہ عرس مبارک
گجرات(جی پی آئی)پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید علی اصغر جان بخاری قادری المعروف سید الصابرین رحمتہ اللہ علیہ کے گیارویں سالانہ عرس مبارک کی روح پرور محفل پاک جامع مسجد یا رسول اللہ کھیپڑانوالہ شریف میں انعقاد پذیر ہوئی ، محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ پیر سید کرنل مسعود الحسن شاہ بخاری قادری نے کی ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محمد آصف نے حاصل کیا ، جبکہ ممتاز ثناء خوان عابد معصومی آف سیالکوٹ ، حافظ محمد عرفان سرگودھا ، سید سردار حسین شاہ ، محمد رضوان اللہ جانی سرگودھا ، سید زوار حسین شاہ ، سید اعجاز حسین شاہ ، قاری شفقت اللہ قادری ، حافظ محمد منیر ، محمد یاسر وٹو لاہور ، محمد اقبال قادری اور محمد رمضان نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید کرنل مسعود الحسن شاہ بخاری قادری اور سید فیض الحسن شاہ نے خطابات کیے ، جس کے بعد صاحبزادہ سید حافظ بلال امتیاز شاہ بخاری نے ختم شریف پڑھا ، جبکہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے رقت آمیز دعا فرمائی ، محفل پاک میں صاحبزادہ پیر سید امتیاز حسین شاہ ، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید وقار الحسن شاہ ، صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ ، حضرت علامہ محمد مظہر نقشبندی ، حضرت علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، سید حضر مہدی ، سید تجمل حسین شاہ ، سید فراز مہدی ، سید سعادت مہدی صاحبزادہ سید ابرار امتیاز بخاری ، صاحبزادہ سید شمائل عاشر بخاری ، صاحبزادہ سید اویس بخاری ، صاحبزادہ سید حمزہ شاہ بخاری ، صاحبزادہ سید حامد مسعود بخاری ، صاحبزادہ سید حسنین محمد علی ، سابق صدر گجرات چیمبر چوہدری افتخار ، سابق ناظم چوہدری شجاع زیب جوڑا ، سید احمد محمود بخاری ، ڈاکٹر محمد ایوب قادری ، عامر چوہدری ، چوہدری محمد رشید و دیگر سینکڑوں مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی ، دعا اور لنگر شریف کے بعد صاحبزادہ سید حسنین جابر شاہ بخاری نے عرس مبارک میں شرکت کرنے والے تمام فرزندانِ اسلام کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل میلاد و گیارہویں شریف آج بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی
گجرات(جی پی آئی)گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل میلاد و گیارہویں شریف آج بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی ، دوست احباب سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 14دسمبر کو بعد نماز مغرب ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس منعقد ہو گی
گجرات(جی پی آئی)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 14دسمبر کو بعد نماز مغرب ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس منعقد ہو گی ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد عرفان مشہدی کرینگے ، ملک بھر سے علماء و مشائخ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، گجرات سے علامہ محمد ارشدنقشبندی کی سربراہی میں بہت بڑا قافلہ شریک ہو گا ، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خالق محمود غفاری کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں
گجرات(جی پی آئی)خالق محمود غفاری کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ، مرحومہ کا ختم قل آج صبح دس بجے جامع مسجد غوثیہ محلہ نور پور پڈھے میں منعقد ہوگی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سوائے مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا
گجرات(جی پی آئی)تحریک انصاف کے ممتاز راہنما فیضان خالد بٹ اور مہر شہباز فاضل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سوائے مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے ، دہشت گردی ، چوری ڈکیتی ، کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ، حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے ، مذہبی راہنمائوں کے قتل سے عوام میں انارگی پھیل رہی ہے، اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں دہشت گردی کے خلاف کام کر رہی ہے اور آنے والے وقت میں تحریک انصاف ہی عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی ، ن لیگ نے جس طرح عوام کا استحصال کیا ہے ، اس سے عوام نے ن لیگ کو مسترد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں عوام اس بات کو ثابت کرینگے اور تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع میں امن و امان کا قیام انتظامیہ، پولیس قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کی مشترکہ ذمہ داری ہے
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کا قیام انتظامیہ، پولیس قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں اپنے اتحاد اور جذبہ حب الوطنی سے ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازشیں کرنیوالوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اے ڈی سی فاروق رشید، اسسٹنٹ کمشنر ز عابد حسین بھٹی، ماریہ طارق، میاں اقبال مظہر، وقار حسین، میثیم عباس، ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی چوہدری محمد عزیز، صاحبزادہ سیدسعید احمد ، چوہدری منظور حسین، ضیا الرحمان عطاری، خاور بشیر بٹ، پیرزادہ امتیاز، خالد مدنی، خادم علی خادم، الطاف عباس کاظمی، سرفرا ز حسین جعفری، صدر ،مرکزی انجمن تاجراں جاوید بٹ، جنرل سیکرٹری خادم حسین سلیمی، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ اہلسنت و الجماعت کے راہنما مولانا شمس الرحمان کے قتل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاہم ہمیں مکمل الرٹ رہنا ہوگا تاکہ ملک دشمن عناصر کسی قسم کی دہشت گرد کاروائی نہ کرسکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو پولیس کی طرف سے لئے گئے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ کسی بھی احتجاج یا ریلی کی صورت میں سکیورٹی کیلئے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں جبکہ وہ مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ تمام ایس ڈی پی او ز کو گشت کے اوقات کا رمیں اضافہ کی ہدایت کر دی گئی ہے خصوصا صبح 4بجے سے 7بجے تک تمام ایس ڈی پی او ز فیلڈ میں رہیںگے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ضلع میں تمام چارپائی ہوٹلز فی الفور بند کر دیے جائیں نیز گاڑیوں کی چیکنگ کے ذریعے اسلحہ کی نقل و حمل پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔ مذہبی راہنمائوں صاحبزادہ سید سعید احمد، چوہدری منظور حسین، خاور بشیر بٹ و دیگر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور ضلع میں لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر مولانا شمس الرحمان معاویہ کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چناب کالج معین الدین پور سیداں کیمپس میں تربیتی ورکشاپ کے موقع پر خطاب
گجرات (جی پی آئی) ریسکیو 1122خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری عزیز احمد نے چناب کالج معین الدین پور سیداں کیمپس میں تربیتی ورکشاپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں تربیتی لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے تا کہ طلباء کو ایمرجنسی میں اپنی مدد آپ کرنے کی صلاحیت مل سکے ، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122روزانہ سینکڑوں مریضوں کو ہسپتال پہنچا رہی ہے ، ہماری اپیل ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ہیلمٹ کی پابندی کروائیں ، کیونکہ ہیلمٹ کی پابندی سے کئی مشکلات حل ہو سکتی ہیں ، پروفیسر غلام مصطفی چیئرمین چناب گروپ آف کالجز نے ریسکیو 1122کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور بچوں کو ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تربیت دی انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ادارے میں بچو ں کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں ، تا کہ ان میں صلاحیت پیدا ہو سکے اور وہ ایمرجنسی میں اپنا تحفظ کر سکیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل چوہدری ذاکر حسین نے کہا کہ چناب گروپ آف کالجز اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے حوالہ سے کوشاں ہے ، تا کہ بچوں میں مستقبل کے چینلجز سے نپٹنے کی صلاحیت پیدا ہو سکے ، اس موقع پر ذکی حیدر RSO، تصدق حسین EMT، صفدر حسین FR، اور عمران بٹ LTVنے خطاب کیا اور ایمرجنسی کے حوالہ سے بچوں میں شعور بیدار کیا ، اس تربیتی ورکشاپ میں کالج کے پروفیسرز خرم شہزاد ، بلال احمد صدیقی ، عمر گل لیکچرار ، محسن احسان ، قیصر اقبال ، محمد بلال توصیف الٰہی ، رضوان عارف ، ارسلان احمد ، ہمایوں و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نگہت اقبال قریشی کی مریم نواز شریف سے اہم ملاقات
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر محترمہ نگہت اقبال قریشی کی اسلام آباد میں مریم نواز شریف سے اہم ملاقات ، اس موقع پر مرکزی صدر نزہت عامر سے خصوصی ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محترمہ نگہت اقبال قریشی کو یوتھ پروگرام کے سلسلہ میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں ، مریم نواز شریف نے محترمہ نگہت اقبال قریشی کی خدمات کو بے حد سراہا ، وہ گجرات میں خواتین کو منظم کرنے میں اپنا کردارادا کر رہی ہیں ، اس موقع پر محترمہ نگہت اقبال قریشی نے کہا کہ ہم گجرات میں مسلم لیگ ن کو منظم کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوشاں ہیں ، اور آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، انہوںنے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، میں اسے بھرپور طریقہ سے سرانجام دئوں گی ، اور ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کو منظم کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی ) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کا ماہانہ اجلاس
گجرات (جی پی آئی ) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کا ماہانہ اجلاس 10دسمبر بروز منگل صبح ساڑھے گیارہ بجے دن عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کے کمرہ نمبر 28میں زیر صدارت میاں محمد اعجاز منعقد ہو رہا ہے ، اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ریاض حسین کے مطابق گجرات میونسپل کارپوریشن ابتدائی حلقہ بندی
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ریاض حسین کے مطابق گجرات میونسپل کارپوریشن ابتدائی حلقہ بندی وارڈز،یونین کونسلز ہائے میونسپل کارپوریشن کی لسٹیں شائع ہوچکی ہیں ۔ان کے سلسلہ میں اعتراضات و تجاویز اگر کوئی ہوتو مورخہ 08-12-2013بروز اتوار کو صبح 09بجے سے لیکر شام 04بجے تک DCO /حلقہ بندی آفیسر یا اسسٹنٹ کمشنر / اسسٹنٹ حلقہ بندی آفیسر کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ اور ان اعتراضات اور تجاویز کی سماعت بھی اسی دن مورخہ 08-12-2013شام 04 بجے کے بعد ڈی سی او /حلقہ بندی آفیسر اپنے کمیٹی روم میں کریں گے۔اور مورخہ 09-12-2013کو10بجے صبح کمشنر آفس گوجرانوالہ میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/حلقہ بندی اتھارٹی اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن گجرات کی سماعت کریں گے ۔گجرات میونسپل کارپوریشن میں 12یونین کونسلز اور ہر یونین کونسلز میں 6وارڈز بنائی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے ناقص اشیاء خورد ونوش فروخت کرنیوالوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر عابد حسین بھٹی نے ناقص اشیاء خورد ونوش فروخت کرنیوالوں اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا ڈی سی او گجرات کی ہدائیت پر چلائی جانے ولی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے نرالہ سویٹس کے کارخانہ پر اچانک چھاپہ مارا جہاں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام تھا اے سی نے کا رخانہ مالکان کو فوری طور پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور وہاں پر موجود ناقص اشیاء کو اپنی نگرانی میں تلف کروادیا اور مالکان کو 24گھنٹے میں صفائی کا معیار بنانے کی ہدائیت جاری کی ۔ ریلوے روڈ پر اچانک چیکنگ کے دروان ریسٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے اور گرانفروشوں اور متعدد دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔ اور اپنی نگرانی میں ناجائز تجاوزات بھی ختم کروادیں ۔ شہری حلقوں نے ناقص اشیاء خوردونوش اور گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا۔