گجرات کی خبریں علی بھٹی سے 30/12/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (علی بھٹی سے) تھانہ صدر کھاریاں کے ایس آئی مشتاق احمد دوران گشت ملزم سے 110 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایس آئی مشتاق احمد نے دوران گشت ملزم منظور حسین والد عبدالحمید کو مشکوک حالت دیکھ کر روک تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی ‘ جس کو قابو کر لیا گیا۔ دوران تلاشی ملزم سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (علی بھٹی سے ) تھانہ ڈنگہ پولیس نے دوران ناکہ ملزمان سے دو عدد 30بور پسٹل بمعہ 5عدد گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ پولیس نے دوران ناکہ ملزم سجادہ ولد نذیر نقاش عرف کاشی ولد محمد حنیف سے دو عدد تیس بور پسٹل بمعہ 5گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (علی بھٹی سے )پاکستان مسلم لیگ ق سینئر نائب صدر سٹی گجرات چوہدری عمران اسلم وڑائچ سینئر راہنما چوہدری دلدار جٹ نے کہا ہے کہ حکمران الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور عوام کو روز نئے نئے ایشوز میں الجھا کر وقت گزار رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کو فی الفور پورا کرے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے لوڈشیڈنگ سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں عوام چوہدری برادران کا سنہری دور یاد کررہے ہیں جس میں لوگ ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ حکومت کا نرخوں پرکوئی کنٹرول نہیں ہے حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے بھی قاصر ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ورلڈ بینک کے دباؤ میں آکر گیس کی قیمتوں میں 64فیصد اضافے کا فیصلہ جنوری سے کر لیاہے جو کہ عوام کے اوپر معاشی ڈرون حملہ ہے۔