یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی اور ایم کام پارٹ I اور II کے سالانہ امتحانات 2014 کا آغاز بروز منگل مورخہ 3 جون 2014 سے ہو گا گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی اور ایم کام پارٹ I اور II کے سالانہ امتحانات 2014 کاآغاز بروز منگل مورخہ 3 جون 2014 سے ہو گا ۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے مطابق اس سلسلہ میں تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں ۔ اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ نہ ملی ہو یا اس سلسلہ میں کسی اور مشکل کا سامنا ہو تو وہ بروز جمعة المبارک مورخہ30 مئی 2014 تک کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات حافظ حیات کیمپس گجرات کے دفتر میں رابطہ کر سکتا ہے ۔ ٹیلی فون پر رابطہ کے لیے نمبر 053-3643281 ہے ۔ سالانہ امتحانات 2014 کے لیے ڈیٹ شیٹ جامعہ گجرات کی ویب سائٹwww.uog.edu.pk/date-sheet.html پر بھی دستیاب ہے ۔ جامعہ گجرات کے زیر اہتمام ایم اے ایم ایس سی اور ایم کام پارٹ I اور II سالانہ امتحانات 2014 کے لیے مختلف شہروں میں کل بارہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صحا فی اور دو با نی پبلیشنگ نیٹ ورک گلگت بلتستا ن کے سر برا ہ منظو ر حسین کو یو نیورسل ہیو من رائٹس آرگنائز یشن صوبہ گلگت بلتستان کا صدر مقرر کر دیاگیا
گجرات (جی پی آئی) انسانی حقوق کی علمبر دار عالمی تنظیم یو نیور سل ہیو من رائٹس آ ر گنا ئز یشن کے تر جمان چو ہدری سہیل اکبر چیمہ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ UHROکے مر کزی صدر سید حفیظ سبزواری نے گلگت بلتستا ن کے شہرت یا فتہ سینئر صحا فی اور دو با نی پبلیشنگ نیٹ ورک گلگت بلتستا ن کے سر برا ہ منظو ر حسین کو یو نیورسل ہیو من رائٹس آرگنائز یشن صوبہ گلگت بلتستان کا صدر مقرر کر دیا ہے ۔اپنی تعینا تی کے بعد منظو ر حسین نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ وہ صو بہ گلگت بلتستان میں UHROکا جدید اور مظبو ط نیٹ ورک قا ئم کریں گے تاکہ لو گو ں کو انصا ف اور دا د رسی ملنے کے ساتھ انسانی حقوق کی علمبر دار ی ہو سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میڈیا پر فحاشی قوم کے زوال کا سبب بن رہی ہے ، حکومت میڈیا پر پائی جانے والی فحاشی کے روک تھام میں ناکام نظر آ رہی ہے ، صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی
گجرات (جی پی آئی)میڈیا پر فحاشی قوم کے زوال کا سبب بن رہی ہے ، حکومت میڈیا پر پائی جانے والی فحاشی کے روک تھام میں ناکام نظر آ رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے 12ویں سالانہ میلاد کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ جس طرح جیو ٹی وی اور دیگر چینلز پر فحاشی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے ، اسلامی تعلیمات کو مسخ کیا جا رہا ہے ، اور یہ چینلز مسلمان نوجوانوں کو بھارتی نوجوان بنانے کے در پے ہیں ، کیونکہ تمام چینلز یہودیوں کے آگے بکے ہوئے ہیں ، میڈیا کا کردار تو قوم کی تعمیر سازی میں ہوناچاہیے ، اور یہاں پر اہلبیت اور صحابہ کرام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، میں چیلنج کرتا ہوں کہ دنیا کے کسی بھی کوٹ میں آ جائیں اور میں گستاخانِ رسول ۖ کو سزا وار ثابت کروں گا ، اگر میں ثابت نہ کر سکا تو کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں ، انہوں نے کہا کہ آج وقت ہے کہ ہمیں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے کام کرنا چاہیے ، کوئی بھی گستاخِ صحابہ کو معافی نہیں دے سکتا ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ۖ کو اشرف النبیاء قرار دیا اور تمام ملائکو ، انبیاء نے حضور ۖ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور معراج دنیا کا سب سے عظیم الشان تحفہ حضور ۖ کو ملا ہمیں چاہیے کہ اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور نیک اعمال کریں ، نو مسلم عالم دین محمد بلال نقشبندی آف بیلجیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس پر نبی اکرم ۖ کی نگاہ پڑھ جائے ، اس کی دنیا و آخرت سنور جاتی ہے ، میں جن کو سجدہ کرتا تھا ، نبی پاک ۖ کی نگاہ کی بدولت آج میں ان سب سے ممتاز ہوں ، الشیخ محمد عمر بن سلیم بغدادی عراقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی پاک ۖ کی شان سب سے نرالی ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں فضیلتوں سے نوازا ، ہم لوگ ، نبی پاک ۖ کی فضیلتوں کا ادراک نہیں کر سکتے ، اور نہ ہی ہمیں نبی پاک ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنا آتا ہے ، ہمیں چاہیے کہ اپنے آپ کو نبی پاک ۖ کے بتائے ہوئے اسوہ حسنہ پر چلائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 12ویں سالانہ عظیم الشان معراج مصطفی ۖ کانفرنس اسلامیہ ہائی سکول کی گرائونڈ میں منعقد ہوئی ،
گجرات (جی پی آئی)12ویں سالانہ عظیم الشان معراج مصطفی ۖ کانفرنس اسلامیہ ہائی سکول کی گرائونڈ میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی الشیخ محمد عمر بن سلیم بغدادی عراقی خطیب مسجد جامع امام اعظم ابوحنیفہ عراق تھے ، اس موقع پر خصوصی خطاب نو مسلم حاجی محمد بلال نقشبندی بیلجیم نے کیا ، نعت رسول مقبول ۖ کا شرف قاری حبیب اللہ چشتی نے حاصل کیا ، نقابت کے فرائض شکیل احمد جنجوعہ نے سرانجام دئیے ، نعت رسول مقبول ۖ سید عثمان شاہ ، گلفام نقشبندی ، عمران شاکر ، صاحبزادہ فیضان عالم نے پیش کیا ، اس موقع پر ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، شہزاد شفیق نقشبندی ، عاصم نصیر بٹ ، حاجی اقبال گھمن ، اختر علی شیرانی ، مہر خالد لالہ موسیٰ ، ندیم بشیر نقشبندی ، جہانگیر ، سید طارق شاہ ، ڈاکٹر ساجد ، تنویر نقشبندی ، وارث سندھو ، کاشف انور ، سید انتظار شاہ ، مفتی حامد محمود ، مفتی حماد الدین مخلص صدیقی ، علامہ بشیر الدین فاروقی ، سید اعجاز حسین شاہ و دیگر علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر جامعہ صفة المدینہ کے فارغ التحصیل 50سے زائد حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی جو کہ مہمانانِ گرامی نے اپنے دست مبارک سے کی ، حفاظ کرام میں محمد فیضان صدیق ، محمد عبداللہ ، مزمل رضا ، حسن ندیم ، عبدالوہاب ، عبدالصمد ، اویس فاروق ، محمد سلیمان ، ولید زمان ، ثاقب نواز ، محمد اعظم ، جنید اقبال ، بلال حنیف ، عبداللہ معین ، محمد اویس ، محمد عمیر خالد ، محمد اکمل ، محمد عطاالرسول ، محمد حمزہ علی ، زین افضل ، زین علی اصغر ، احمد علی ، بلال خالد ، حاجی مظفر اقبال ، محمد شفیق، محمد زمان ، ریاست علی ، محمد شیراز اختر ، بلال اشرف ، جنید ارشد ، ارباس خاں ، علی حسین ، بلال ، محمد شفیق الرحمن ، فیضان اکرم ، ریحان ارشد ، اسامہ ظفر ، محمد حبیب ، محمد وقار ، محمد وقاص ، اسد جاوید ، راشد علی ، عطاء الرحمن ، فرخ حبیب ، طیب علی ، محمد سکندر علی ، محمد عباس ، محمد عثمان ، ولید اعجاز ، ذوالقرنین احمد ، ضیغم علی ، عثمان حنیف شامل تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گستاخ صحابہ کو معافی نہیں مل سکتی اور کوئی بھی گستاخِ صحابہ کو معاف کرنے کا قابل نہیں ، قاری عطاء الرحمن گجرات (جی پی آئی)گستاخ صحابہ کو معافی نہیں مل سکتی اور کوئی بھی گستاخِ صحابہ کو معاف کرنے کا قابل نہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین قاری عطاء الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ گستاخ صحابہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ثابت ہوتا ہے کہ وہ قابل تعزیر ہیں ، انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیا پر چینلز نے فحاشی کا بازار گرم کر رکھا ہے حکومت اس پر فوری طور پر قابو پائے اور اہلسنت والجماعت صحابہ کرام اور اہلبیت کی توہین کی مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علم حاصل کرنا اور علم دینا سب سے افضل کام ہے، قاری عطا الرحمن
گجرات (جی پی آئی)علم حاصل کرنا اور علم دینا سب سے افضل کام ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین قاری عطا الرحمن نے دی ایگزا سکول میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کائنات کا سب سے مقدس کام علم دینا ہے اور محبوب عالم ۖ بھی دنیا میں استاد بن کر آئے میں اساتذہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دی ایگزا سکول کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نوجوان نسل کو تعلیم فراہم کرنے کے سلسلہ میں شاندار اقدامات کیے ہیں اور ہمیں اساتذہ کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے تا کہ وہ بہتر انداز میں انسان کو تعلیم سے روشناس کرسکیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستانی نثراد یونائیٹڈ سٹیٹ پارلیمنٹ کی وزیر مریم ارشد کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں خصوصی ملاقات
گجرات (جی پی آئی)پاکستانی نثراد یونائیٹڈ سٹیٹ پارلیمنٹ کی وزیر مریم ارشد کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں خصوصی ملاقات ، ملاقات کے موقع پر سیکورٹی سے سخت انتظامات تھے ، بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستانی نثراد امریکن گورنمنٹ کی وزیر مریم ارشد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی قوم اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی دعا کریں میں یونائیٹڈ سٹیٹ پارلیمنٹ اور اعلیٰ وزراء کیساتھ رہائی کیلئے مذاکرات کر رہی ہوں ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جیل میں حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ میں ان کو جلد سے جلد پاکستان کیوں نہیں پہنچا سکتی ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جیل میں خیریت سے ہے اور پاکستانی قوم سے رہائی کیلئے دعا گو ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیک PECکی ناقص پالیسی کی وجہ سے طلباء کو تو پاس کر کے اگلی کلاس میں بٹھا دیا گیا
گجرات (جی پی آئی)مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ و دیگر مطالبات جن میں ہائوس رینٹ ، میڈیکل الائونس میں 100فی صد اضافہ سکیل ریوائز 2012، اور 2013میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو ریگولر کرنے و دیگر ایڈیاک ریلیف الائونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرے کے علاوہ ایجوکیٹرز کی سابقہ تنخواہ اور سروس کی بحالی کے لئے ، متحدہ مخاذ اساتذہ کے پلیٹ فارم سے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات 29مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی جلسے و دھرنے میں شرکت کرے گی ، ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن محمد عامر بوٹا ، ضلعی چیئرمین علی حسن ، جنرل سیکرٹری محمد شاہد جمیل ، چوہدری طارق مجید تحصیلی صدر گجرات ، سینئر نائب صدر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ پیک PECکی ناقص پالیسی کی وجہ سے طلباء کو تو پاس کر کے اگلی کلاس میں بٹھا دیا گیا ، لیکن اساتذہ کی انکریمنٹ سٹاپ کر دی گئی ، اس بات کو مختلف اخبارات میں اجاگر کیا گیا کہ امتحانات بوگس تھے ، لیکن پھر بھی پنجاب کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کو PECکے رزلٹ پر سزائیں دینا سراسر زیادتی ہے ، اساتذہ جائیں تو کدھر جائیں ، تمام اساتذہ اپنے وقار کو بلند کرنے کیلئے 29مئی کے اسلام آباد دھرنا میں بھرپور شرکت کریں ، حکومت وقت سے ہماری درخواست ہے کہ اگر پڑھا لکھا پنجاب کے خواب کو پورا کرنا ہے تو اساتذہ کو ان کے جائز حقوق دئیے جائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانحہ منگوال کی ہیرو خاتون ٹیچر کے نام سے منسوب گورنمنٹ سمیعہ نورین شہید گرلز سکول کو پرائمر ی سے اپ گریڈ کرکے مڈ ل کر دیا گیا
گجرات(جی پی آئی) سانحہ منگوال کی ہیرو خاتون ٹیچر کے نام سے منسوب گورنمنٹ سمیعہ نورین شہید گرلز سکول کو پرائمر ی سے اپ گریڈ کرکے مڈ ل کر دیا گیا ہے ، سکول میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ طلبہ کی تدریس کے لئے فوری طور پر پانچ اساتذہ کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے چھٹی کلاس میں 16طالبات کے داخلہ کے کاغذات پر دستخط کرکے سکول میں داخلوں کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او کاشف طاہر ، ڈی او زنانہ رفعت النساء ، مسلم لیگی راہنما چوہدری رضا علی متہ ، پی ایس او ندیم بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ٹیچر سمعیہ نورین نے اپنی جان پر کھیل کر آتشزدگی کا شکار ویگن سے بچوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کی بازی لگادی انکی اس بہادری کے اعتراف میں حکومت پنجاب نے اس سکول کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور تدریس کے لئے پانچ اساتذہ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گائوں کے معززین کو کہا کہ وہ سکول میں اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے اپنے نام سے بلاک تعمیر کروا سکتے ہیں معززین نے اس حوالہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی جو فنڈز کا انتظام کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوائے گی ۔ ڈی سی او نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ اس ادارے کا معیار ایسا ہونا چاہیے جس سے والدین اپنے بچوں کو یہاں داخل کرانے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہل علاقہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت بچوں کی پڑھائی کو سکول میں داخل کرائیں گے،اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکول میں داخل ہونے والی طلباء رضوانہ کوثر ، کاملہ مقصود ، صائمہ ارشد ، بسماء عروج ، ماہ نور فاطمہ ، زویا پرویز ، عروج فاطمہ ، زویا عباس ، عالیہ ارشد ، ادیب افضل ، عظمیٰ کومل ، مبین ارشد ، ثناء رئوف ، راعیدہ بی بی ، ردہ ارشد ، ارباب سمن کے داخلہ فارمز پر دستخط کئے۔