گجرات کی خبریں 11/10/2014

Sajid Ali Press Confrence

Sajid Ali Press Confrence

گجرات (جی پی آئی) غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتحار احمد ملہی نے کہا کہ 67 سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں 17,18,19اکتوبر بروزجمعہ، ہفتہ، اتوارکو شایان شان طریقہ سے ہو رہا ہے۔جس میں دنیا بھر سے عقیدت مند شریک ہوں گے پیر سید منور بادشاہ دعا کریں گے۔ممتاز علماء کرام و نعت خوان حاضری دیں گے۔گجرات سے ایک بہت بڑا قافلہ بروز بدہ بعد از نماز عشاء رانہ ہوگا۔دیگر قافلے جمعرات،جمعہ ،ہفتہ کو روانہ ہوں ۔تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممتاز ثنا ء خوان رسول قاری محمد شفیع نوشاہی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے حصوصی محفل بوکن شریف درس میں ہوئی پیر سید زاہد صدیق شاہ نے حصوصی دعا کرائی۔ممتاز شخصیات نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر ثوبان شاہد کی تائی گذشتہ روز لندن میں انتقال کرگئیں مرحومہ کو لندن میں سپرد خاک کردیا گیا مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے ختم آج جامعہ مسجد فاطمہ چاندی بولے میں صبح 10.30پر ہوگا دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گلوبل پریس GPIآفس میں ماہانہ محفل میلاد آج بعد از نماز عصر منعقد ہوگی دوستر احباب سے شرکت کی استدعا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے ، محرم الحرام کی آمد آمد ہے لیکن ملک میں بہتر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گزشتہ روز ایمپائر ہائوس گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد ملک کے مختلف شہروں میں مقیم ہو چکے ہیں ، پاکستان آرمی کی آپریشن ضرب عضب میں کاوشیں قابل تحسین ہیں اور ہم چیف آف آرمی سٹاف کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو جڑ سے مٹایا جائیگا ۔ ہم نے 28دینی جماعتوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے کوششیں کیں ہیں اور تمام مکاتب فکر کو ملی یکجہتی میں نمائندگی دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں کوششیں کیں ہیں اور ہم حکومت اور دھرنے دینے والی جماعتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے اور ضامن بننے کو بھی تیار ہیں تا کہ ملک بہتر ہو سکے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور عزاء داری کے پروگراموں کا بھی آغاز ہونے والا ہے اور ہم عزاء داری کے پروگراموں کو بہتر سے بہتر طریقہ سے منعقد کریں گے اور حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہیں کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف جارخانہ عزائم کو ہوا دیتا ہے فوری طور پر اس جارحیت کا خاتمہ ہونا چاہیے ، علامہ ساجد نقوی نے سانحہ کوئٹہ ، سانحہ کوہاٹ کی بھی بھرپور مذمت کی جس میں بے گناہ لوگ شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو بھرپور طریقہ سے کام کرنا ہو گا اس موقع پر انہوںنے بتایا کہ عزاء داری کے پروگراموں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں اور یہ عزاء داری کمیٹیاں اپنی سطح پر کام کریں گی ، صدر شیعہ علمائے کونسل سید الطاف عباس کاظمی ،جواد حسین جعفری ،علامہ زمان حسین حسینی و دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی شاندار کارکردگی یونین کونسل 50سلطان آباد گندگی کی آماجگاہ بن گیا ، جی ٹی روڈ کے ساتھ واقعہ گندا نالہ میں کئی کئی فٹ گھاس اور گنے اگ آئے ، ایمپائر سنٹر گجرات کے سامنے نالے میں گندگی کی وجہ سے پہاڑیاں بن گئیں ، ایمپائر سنٹرز کے سامنے سے ٹی ایم اے کا کنٹرینر غائب کر دیا گیا ، لوگ کوڑا نالے میں پھینکنے لگے ، ٹی ایم او کا لوگوںکو کھلا جواب کہ آپ صاحب حیثیت ہیں خود کنٹرینر بنوا لیں ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے محلہ سلطان آباد یونین کونسل 50میں گندے پانی کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوا ہے ، جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔ ٹی ایم اے گجرات کا عملہ اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام نظر آ رہا ہے ، ایمپائر سنٹر جی ٹی روڈ گجرات کے سامنے ٹی ایم اے گجرات کی طرف سے گندگی کیلئے کنٹرینر رکھا گیا تھا جس میں لوگ کوڑا ،کرکٹ ڈالتے تھے مگر کچھ عرصہ سے ٹی ایم اے گجرات کے عملہ نے وہ کنٹرینر وہاں سے شفٹ کر دیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گندگی ، اوپن گندے نالے میں پھینکا جا رہاہے جس سے گندے نالے میں جگہ جگہ پہاڑیاں بن چکی ہیں اور نالے کے درمیان میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی کئی فٹ گھاس اگ چکا ہے اور گئی مقامات پر گنے کی فصل بھی ٹی ایم اے کے عملہ کے لیے اگ رہی ہے ، مقامی لوگوں نے ٹی ایم او گجرات کو کنٹرینر کیلئے کہا تو انہوں نے کہا کہ آپ صاحب حیثیت ہیں آپ اپنے کنٹرینر خود بنا لیں ، عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ایکشن لیں اور شہریوں کو گندگی سے نجات دلائیں اور خوبصورت گجرات کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او گجرات کا خوبصورت گجرات کا منصوبہ التواء میں جی ٹی روڈ گجرات پر گرین بیلٹ مکمل نہ ہو سکی ، تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا ، فروٹ منڈی سے لیکر سمال انڈسٹریز تک گرین بیلٹ نہیں بنائی گئی اور مقامی تاجروں اور ضلعی انتظامیہ نے بھی اس سلسلہ میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کو خیرت ہو رہی ہے کہ کچھ عرصہ قبل تو ڈی سی او گجرات خوبصورت گجرات کے منصوبے کیلئے متحرک تھے مگر اب اسے بھول رہے ہیں فوری طور پر گرین بیلٹ مکمل کرنے اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور طریقہ سے اپنے وسائل برئوے کار لائے گی ، ممبران امن کمیٹی ، ضلعی انتظامیہ کا حصہ ہیں اور ان کی مشاورت سے تمام مسائل حل کیے جائیں گے ، محرم الحرام مقدس مہینہ ہے جس میں نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین نے اسلام کی سربلندی کیلئے قربانیاں دیں اور تمام مکاتب فکر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں ، ضلع گجرات میں233ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں ،جبکہ 1289مجالس عزاء کا انعقاد ہوتا ہے ، ان مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں میں سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے ، واک تھرو گیٹ ، سکینرز اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہونگے ، بانیاں مجالس و جلوس تمام پروگراموں کی ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام کرے جبکہ انتظامیہ بھی اپنے لیول پر ویڈیو ریکارڈنگ کا بندوبست کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی امن کمیٹی متحرک کردار ادا کر رہی ہے تاہم اسکی معاونت کے لئے تحصیل اور تھانہ لیول پر بھی امن کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن میں بلا تفریق ہر مکتبہ فکر کو مناسب نمائندگی دی جائے گی ، تاجروں کو بھی ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائیگا ، میں اور ڈی پی او گجرات تحصیل لیول پر بھی کمیٹیوں سے میٹنگ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ایڈمنسٹریٹر و ٹی ایم اوز بانیانِ مجالس و جلوس کے ہمراہ تمام مقامات و جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کریں تجاوزات کے خاتمہ اور بجلی کی تاروں کو ہٹانے کیلئے ابھی سے اقدامات شروع کر دیں اور جہاں جہاں پیچ ورک کی ضرورت ہے مکمل کیا جائے ، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے میٹنگ کر کے انہیں باہمی روداری اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالہ سے بریف کیا جائے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ ضلع گجرات میں وال چاکنگ اور لائوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعما ل پر مکمل پابندی ہو گی ، ٹی ایم اوز اس بات کو یقینی بنائیں کے جہاں پر مذہبی منافرت کے حوالہ سے بورڈز یا بینرز آویزاں ہیں کو فوری طورپر ہٹا دئیے جائیں اور ایسے علمائے کرام کو مجالس و جلسوں میں نہ بلایا جائے جو امن وامان کی فضاء کو خراب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات پر امن ضلع ہے جہاں پر تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام جلوسوں سے ایک دن قبل مقامی دو اخبارات میں ٹریفک کے روٹس کے حوالہ سے آگاہی اشتہارات جاری کریں اور ٹریفک کے متبادل انتظامات ہونے چاہیں ۔محرم الحرام کے تمام پروگراموں میں ممبران امن کمیٹی ڈیوٹی سرانجام دیں ان کے ہمراہ ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے امید ظاہر کی کہ گجرات میں امن و امان کے قیام میں امن کمیٹیاں اپنا فعال کردار ادا کریں گی ، ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے گجرات پولیس نے مکمل لائحہ عمل تیار کر لیا ہے تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں کے ہمراہ پولیس کے افسران و ملازمین اپنے فرائض سرانجام دیں گے ، تمام متعلقہ ادارے بھی موجود ہونگے ۔ تمام بانیانِ مجالس و جلوس اپنے رضا کاروں کے کوائف متعلقہ تھانوں میں جمع کروائیں تا کہ انہیں سیکورٹی کارڈز جاری کیے سکیں ۔ جلوسوں و مجالس کے دوران سبلیوں کی بھی نگرانی کی جائیگی۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ چار دیواری میں ہونے والے پروگراموں میں لائٹنگ کا انتظام بہتر ہونا چاہیے ۔ تمام جلوسوں کے راستے خاردار تاروں کے ذریعے محفوظ بنائے جائیں گے ۔ ہم سب کا فرض ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ہم حکومتی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور ہماری ٹیمیں ہر مقام پر موجود ہونگیں اور انتظامیہ کا ہاتھ بٹایا جائیگا ۔ ہم سب کا فرض ہے کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں ۔ ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلہ میں ہماری کوششیں امن و امان کے قیام کیلئے ہیں اجلاس میں اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک ، اے سی گجرات ڈاکٹر افشاں رباب ،اے سی کھاریاں ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ ، پی ایس او ندیم بٹ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل ، ڈی ایس پی محمد ارشد ، ڈی ایس پی لالہ موسیٰ محمد شاہد ، حسینیہ ٹرسٹ کے صدر منظور وڑائچ ، قاری عطاء الرحمن ، سید الطاف الرحمن ، انجمن تاجران کے خادم حسین سلیمی ، ثناء اللہ بٹ، طفیل میر ، وسیم اشرف بٹ ، خادم علی خادم ، نوازش علی نوازش ، سید سلیمان کاظمی ،سید نوازش کاظمی ، سیدجابر کاظمی ، قاری ضیاء الرحمن قادری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، پروفیسر سرفراز جعفری ، سیف الرحمن بھٹی ، چوہدری ظہور الٰہی ، جاوید بٹ ، چوہدری عبدالعزیز ریسکیو 1122، مرزا نعیم الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی محکمہ کے افسر یا اہلکار کے بارے میں اگر کسی کو شکایت ہوتو وہ فوری طورپر تحریری درخواست مجھے دے ، تین دن کے اندر اندر انکوائری کے بعد ایکشن لیا جائیگا ، اور اس سلسلہ میں کسی بھی پریشر کو برداشت نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کر رہی ہے اور محکمہ سوشل ویلفیئر اس سلسلہ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال حافظ محمد اکرم نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات کے اچانک معائنہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر میں این جی اوز محکمہ سوشل ویلفیئر کے پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہیں ،سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ، تمام این جی اوز کو محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران و سپروائزرز متحرک کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ صنعت زار میں ہر ہفتہ میں ایک دفعہ ڈینگی وائرس کی آگاہی کے متعلقہ سیمینار منعقد کیے جائیں جن میں ماہر ڈاکٹرز لیکچرز دیں اور صنعت زار میں ڈینگی سپرے کیے جائیں ۔ این جی اوز کے ساتھ ملکر تمام علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کے سلسلہ میں سیمینارز و واکس کا اہتمام کیا جائے انہوںنے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات کی بلڈنگ اور تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ زیر تربیت طالبات سے گفتگو کی اور صنعت زار گجرات کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری امجد فاروق کلیئر ، منیجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد بھی موجود تھے۔