گجرات کی خبریں 15/9/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر فیضان خالد بٹ نے سیاسی کارکنوں کی ملک بھر میں گرفتاریوں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کرنے اور پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے۔ عوام کو انقلاب کی خوشخبری ملنے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد ، گجرات ‘لاہور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان،اور دیگر علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار اورنفسیاتی جنگ میں اپنی رٹ بھی کھوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، ہتھکڑیاں اور جیلیں انقلاب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، عوام فرسود ہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہاکہ انقلاب بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ بادشاہت شریفیہ ہچکولے لے رہی ہے۔ تخت لاہور اب شریف خاندان کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔ یہ صرف دھاندلی کے زور پر اسلام آبادا ور لاہور پر قابض ہیں۔ جب اقتدار جائے گا تو انہیں پناہ بھی کہیں نہیں ملے گی۔
۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ویلڈن حسب سابق امسال بھی چناب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا شاندار رزلٹ تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ مکینیکل اور الیکٹریکل ٹیکنالوجیز میں سو فیصد رزلٹ جبکہ سول ٹیکنالوجی میں 90فیصد رزلٹ ‘ اپنی شاندار روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے مینیکل اور الیکٹریکل میں سو فیصد رزلٹ حاصل کیا جبکہ سول ٹیکنالوجی میں نوے فیصد رزلٹ حاصل کرنے پر چناب گروپ آف کالجز کے چیئرمین غلام مصطفےٰ نے پرنسپل چناب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ذاکر حسین اور اُن کے سٹاف ممبران کو مبارکباد کا پیغام دیا ‘ گوجرانوالہ ڈویژن میں تمام ٹیکنیکل اداروں میں بہترین نتائج حاصل کرنے پر مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے پرنسپل ذاکر حسین کو مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں ‘ خصوصاََ کامیاب ہونے والے طلباء کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کالج کے سسٹم کو سراہا اور اپنے اپنے پیغامات میں کہا کہ یہ ادارہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ جس طرح اپنے طلباء کی روحانی تربیت کر رہا ہے ہم اس کے شکر گزار ہیں ۔ کیونکہ ہم اپنے بچوں میں تربیتی لحاظ سے واضح فرق محسوس کرتے ہیں ۔ پرنسپل ذاکر حسین اور ان کے سٹاف ممبران نے ادارے کے اچھے نتائج پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور عہد کیا کہ ہم آئندہ بھی اس سے زیادہ کوشش اور کاوش کریں گے تاکہ گجرات اور گردونواح کے طلباء کو بہترین تعلیم و تربیت دیں تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں ۔
۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گلوبل پریس انٹرنیشنل ( جی پی آئی ) کے ہیڈ آفس میں ماہانہ محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز عالم دین قاری عامر رضوان قادری نے کی ‘ جبکہ مہمان خصوصی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ چڑیاولہ شریف حافظ محمد ایوب صراف رانا مشرف علی ناز ‘سید الطاف عباس کاظمی تھے ‘ اس موقع پر تلاوت قرآن پاک شرف ممتاز ثناء خوانی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ جبکہ ہدیہ نعت حافظ محسن قادری ‘ قاری عامر رضوان قادری ‘ مظہر عزیز قادری نے پیش کی ۔ خصوصی خطاب قاری اورنگزیب نورانی نے کیا ۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یار غار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر مہر مشتاق احمد ‘ شیخ عرفان پرویز ‘ سید مزمل شاہ ‘ عرفان بٹ’ چوہدری خالق محمود ‘ سینٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری ‘ سینئر آفیسر ریلوے چوہدری انصر محمود ‘ سینئر ماہر تعلیم سر احسان ‘ رانا عبدالرزاق ودیگر نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ڈینگی مرض سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر احتیار کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ خطیب گجرات و منڈی بہائوالدین مولانا محمد علی ابراہیم نے جامع مسجد حاجی محمد دین میں محکمہ اوفاق کے زیر اہتمام علماء اکرم کے اجلاس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار جان لیوا ہے اور اس سے بچائو صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روک جائے ۔ علاقہ میں صفائی کا انتظام کیا جائے ۔ مولانا محمد طارق نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی پر عمل کیا جائے تو ڈینگی مچھر جیسے موذی جانوروں بچ جا سکتا ہے اس موقع پر مولانا عبدالرئوف ‘ مولانا عبدالمجید ‘ مولانا قاری محمد اسلم ‘ حافظ نذیر احمد ‘ شہنشاہ اعجاز ‘ ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف عبدالرشید ‘ حافظ محمد سعید دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں کامیابی پر شاہین گروپ کو مبارکباد پیش کی ہے ‘ اور امید ظاہر کی ہے کہ شاہین گروپ بہتر طریقہ سے کاروباری حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے کام کریگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری نیک خواہشات شاہین گروپ کے ساتھ ہیں ۔
۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )
گجرات ( جی پی آئی )
گجرات ( جی پی آئی )
گجرات ( جی پی آئی )
گجرات ( جی پی آئی )
حکمرانوں نے سیلاب سے بچائو کیلئے 15 سال کچھ نہیں کیا، ہم نے 28 سمال ڈیم بنائے: چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے 15 سال میں سیلاب سے بچائو کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ ہم نے 5 سال میں صرف پوٹھوہار کے علاقہ میں 28 سمال ڈیم بنائے اور پورے پنجاب میں دریائوں کا پانی سٹور کرنے کیلئے ریزروائر پراجیکٹس بنائے انہیں اگر یہ ختم نہ کرتے تو سیلاب سے اتنی تباہی نہ ہوتی، مسائل غرور اور کینہ پروری سے نہیں عقل سے حل ہوتے ہیں، نواز اور شہبازشریف کے اسی رویہ کے باعث ان کیلئے ہر جگہ گو نواز گو کے نعروں سے عدم اعتماد کا اظہار کیا جاتا ہے، لیکن یہ اپنی نااہلی اور بدانتظامی چھپانے اور مخالف نعروں کے غصہ پر افسروں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں جو ایک اور بڑا ظلم ہے، حکومت اپنے تکبر اور کینہ کے باعث ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ کے متاثرین کو نظرانداز کر رہی ہے لیکن ہم ذاتی طور پر ان کی امداد جاری رکھیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی پیر کو بھی دریائے چناب کے سیلاب سے بری طرح متاثرہ متعدد دیہات کے دورے اور سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو رہے تھے۔ ان دیہات میں کوٹ پھتو، علی پور شرقی، کالیکی، تارا گڑھ، ملکووالا اور نت ٹبہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد مسائل نواز اور شہباز شریف کی وجہ سے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور اب سیلاب سے اتنی بڑی تباہی کے باعث ہر شخص ان کی حکومت کے خاتمے کیلئے دعا گو ہے، انہیں عوام کی نہیں صرف اپنی حکومت کی فکر ہے۔ سید عظمت علی شاہ، چودھری عمران وڑائچ، چودھری اعجاز شاہدولہ، ڈاکٹر انصر اور عمران گورالی کے ہمراہ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ دھرنوں سے جان چھڑانے کیلئے نوازشریف کے کہنے پر نریندر مودی نے سیلاب بھیجا، انہیں دھرنوں کی بڑی تکلیف ہے، کیونکہ دھرنوں نے ان کا سکون اور نیند برباد کر دی ہے، ان کی کوئی پالیسی ہے نہ ویژن، ہم نے پوٹھوہار کے علاقہ میں 28 سمال ڈیم بنائے جن سے سیلاب سے بچائو کے علاوہ ہزاروں ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا جبکہ ہم ہر سال چار ارب روپے بندوں کی تعمیر و مرمت پر لگاتے تھے، 2010ء میں تونسہ بیراج کی دوبارہ تعمیر کے باعث 11 لاکھ کیوسک کا ریلا بڑی تباہی کے بغیر باآسانی گذر گیا، لیکن انہوں نے ہمارے تعمیر کردہ اور پرانے بندوں کی مرمت اور دیکھ بھال کو بالکل نظرانداز کر دیا اور پنجاب کو ڈبو دیا، شہبازشریف کی ناقص پالیسیوں کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں انسانوں کو دوائیاں نہیں مل رہیں تو مویشیوں کو کہاں سے ملیں گی؟ یہ فوٹو سیشن کیلئے ہیلی کاپٹر میں ٹوپی ڈرامے کر رہے ہیں، 2010ء میں قائم کردہ جسٹس منصور کمیشن کی رپورٹ پر تھوڑا سا بھی عمل کرتے تو آج اتنی تباہی نہ ہوتی، الٹا اس وقت تباہی کے ذمہ داروں کو پرموشن دی گئی، اگر میں وزیراعلیٰ ہوتا تو قرضوں اور ٹیکسوں کی معافی کے علاوہ کسانوں اور دیگر متاثرین کا نقصان پورا کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بروقت اطلاع کے باوجود بے حسی کا مظاہرہ نہ کرتے اور منگلا ڈیم وغیرہ سے پانی کا اخراج کر دیتے تو تباہی کم سے کم آتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سے محبت کرنے والے متاثرین سیلاب کو حکومت نظرانداز کر رہی ہے اور ہماری اکثریت والے علاقوں میں کچھ نہیں کر رہی لیکن ہم ذاتی طور پر ان کی امداد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری حکومت ہوتی تو کسان، صوبہ اور پاکستان خوشحال ہوتا، اپنے دور میں ہم نے زرعی ٹیوب ویلوں کا آدھا بل پنجاب حکومت کے ذمہ لیا تھا، ہم سستی کھاد فراہم کر رہے تھے، آج مجھے اندیشہ ہے کہ کسانوں کو سستی کھاد ملے گی نہ بجلی۔#
۔۔۔۔
بلاول بھٹو کو اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنوں میں جانا چاہیے،خدیجہ فاروقی
گجرات ( جی پی آئی )ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا بلاول بھٹو انقلاب اور آزادی مارچ پر تنقیدکی بجائے اظہار یکجہتی کیلئے دونوں دھرنوں میں جائے اور ایک ماہ سے پنجاب میں سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، ان کے گھروں کے چھاپے بلاجواز گرفتاریوں، پولیس تشدد کی مذمت کرے،پیپلز پارٹی کی سیاست ریاستی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے، دونوں دھرنے حقیقی جمہوریت کے قیام اور شریف حکومت کے مظالم سے عوام کو بچانے کیلئے سجے ہوئے ہیں، انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے بلاول بھٹو کی والدہ، والد، پیپلز پارٹی کے ہزاروں ، لاکھوں کارکنان کے ساتھ جو بدسلوکی کی اسے نظر انداز کر دینا اچھی بات ہے مگر شریف برادران کے طرز حکمرانی سے ملک ، عوام اور جمہوریت کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اس پر خاموشی اختیار کرنا کونسی مفاہمت اور رواداری ہے ؟ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود بتائیں کہ یورپ میں احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کی جاتی ہے اور حکومت کی کسی پالیسی سے اختلاف کرنے والی جماعت کے کارکنان کے گھروں پر پولیس چھاپے مارے جاتے ہیں اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہوتا ہے؟انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جمہوری جماعت کے ذمہ دار کی حیثیت سے انہیں ق لیگ، پی ٹی آئی سمیت احتجاج میں شریک جماعتوں کے کارکنان کے خلاف ریاستی طاقت کے بے دریغ استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں تک آواز اٹھانی چاہیے؟
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی مدد اور ان کی بحالی حکومت اور پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، پنجاب حکومت اس سلسلہ میں مختلف طبقات کی طرف سے تعاون کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت صدر سہیل عامر وڑائچ نے کی ، جبکہ اے سی گجرات ڈاکٹر افشاں رباب کی کاوشوں سے میرج ہال ایسوسی ایشن نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایسوسی ایشن کے ممبران اور عہدیداران کے جذبہ کو بھرپور سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب ان کی طرف سے دئیے گئے عطیات کو شمالی وزیرستان کے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے سرکاری ملازمین اور مخیر حضرات اب تک آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے 4کروڑ روپے سے زائد کے عطیات دے چکے ہیں ، ڈی سی او نے آئی ڈی پیز کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے اے سی گجرات ڈاکٹر افشاں رباب کی کاوشوں کو بھی سراہا ، اس موقع پر چوہدری مظہر نت نائب صدر ، چوہدری عدنان افتخار جنرل سیکرٹری ، چوہدری اشفاق اسحاق سیکرٹری فنانس ، میاں سلیم ، ملک افتخار ، پی ایس او ندیم بٹ و دیگر میرج ہالز کے مالکان بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )چیئرمین ڈی سی سی فار این جی او ز جاوید بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا ، اس موقع پر دو خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، جو کہ سیلاب زدگان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی امداد کریں گے ، اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیئر ، سید ضیاء علی شاہ اور دیگر این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) قوموں کی ترقی میں علمی انقلاب ہمیشہ مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ مختلف تہذیبوں کے مابین ثقافتی مکالمہ علمی ترقی کے لیے مہمیز کا کام کرتا ہے ۔ بین الثقافتی مکالمہ اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب مختلف تہذیبیں تراجم کے ذریعے ایک دوسرے کے خیالات تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ دور جدید علمی وسعتوں کا دور ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے علوم کی ترسیل آسان اور علمی تناظرات میں تبدیلی آچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے مرکز برائے السنہ و علوم و ترجمہ کے فیلوز کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس اجلاس کا مقصد مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کی گذشتہ کارکردگی کا تجزیہ اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا ۔ ڈاکٹر نظام الدین نے مزید کہا کہ پاکستان ایک کثیر لسانی ملک ہے ان تمام زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے پیشہ وارانہ مراکز کا قیام بہت ضروری ہے ۔ جامعہ گجرات میں مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کا قیام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور ملک و قوم کو اس مرکز سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں مجھے امید ہے کہ یہ مرکز ان تمام توقعات کو حتی الامکان پورا کرنے میں کامیاب ہو گا ۔ مرکز کے سرپرست اعلیٰ سابق سفیر توحید احمد نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ میں ان تمام سکالرز کا مشکور ہوں جن کی کوششوں سے اس مرکز کا قیام عمل میں آیا۔ اس مرکز کا قیام ڈاکٹر نظام الدین کی وژنری سوچ کا نتیجہ ہے۔ اس مرکز کے فیلوز حقیقتاً مرکز کی عملی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں ۔ اس مرکز کا قیام جامعہ گجرات میں اختراعی سرگرمیوں کا بہترین مظہر ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ بہترین علمی کارنامے ہمیشہ چھوٹے شہروں میں رہائش پذیر عالموں نے سر انجام دیئے۔ مرکز کے کوارڈینیٹر غلام علی نے مرکز کی گذشتہ کارکردگی کا سیر حاصل جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کا قیام 2012ء میں عمل میں آیا۔ اس مرکز کے قیام کا مقصد ملکی زبانوں کی ترویج و ترقی اور بین الزبانی تراجم کے ذریعے وطن عزیز کے مختلف علاقوں میں بسنے والے باشندوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے ۔ اس مرکز نے اب تک مختلف موضوعات پر سیمینار ، کانفرنسوں، ادبی میلوں اور ورکشاپوں کا انعقاد بڑی کامیابی سے کیا ہے ۔ تراجم کے ذریعے تعلیمی تحقیق اس مرکز کا اہم مقصد ہے ۔ مرکز مشین ٹرانسلیشن کی ترویج بھی کر رہا ہے ۔ مرکز کی جانب سے مختلف رسائل کی اشاعت بھی شروع کی جا چکی ہے ۔ مستقبل قریب میں یہ مرکز مختلف موضوعات پر علمی کتابوں کے تراجم کا بھی آغاز کر رہا ہے ۔ معروف مترجم اور استاد پروفیسر رضی عابدی نے کہا کہ ترجمہ کا اصل مقصد ایک زبان کی روح کو دوسری زبان میں منتقل کرنا ہوتا ہے ۔ پاکستان کی مختلف زبانوں میں علمی و ادبی تراجم کی اشد ضرورت ہے ۔ یہ مقصد تراجم کے کام کو ادارہ جاتی صورت دیئے بغیر ممکن نہیں۔ ہمارے پاس ذہین لوگوں کی کمی نہیں ہمیں صرف ہدف مقرر کرنے کی ضرورت ہے ۔ معروف محقق و نقاد ڈاکٹر تبسم کاشمیری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کتابوں کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ ہم تراجم کے ذریعے اپنے طلباء و طالبات کو سستی کتابیں مہیا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں مشینی تراجم کو عام کرنے کی ضرورت ہے اگرچہ مشینی تراجم معیاری نہیں ہوتے مگر ان پر مزید کام کر کے انہیں بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ مشہور محقق و مصنف ڈاکٹر مرزا حامد بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف زبانوں میں معیاری تراجم کی روایت کو آگے بڑھانے کی اشد ضرور ت ہے ۔ دنیا بھر میں کئی اقوام نے علمی و ادبی علوم کو اپنی زبانوں میں منتقل کر کے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ علمی تراجم میں مشینی ترجمہ بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ معروف محقق ڈاکٹر سعادت سعید نے کہا کہ ہمیں اپنی زبانوں کے ادب کو دوسری زبانوں میں تراجم کے ذریعے منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ پاکستان میں تراجم کے سلسلہ میں کئی ادارے اہم کام کر رہے ہیں مگر بد قسمتی سے ہم ابھی تک زبانوں کے مسئلہ کو طے کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ معروف مصنف و محقق ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ ادیبوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ترجمہ کا فن اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ CeLTSتراجم اور تحقیق کے میدانوں میں اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ ضرور اس امر کی ہے کہ دنیا بھر میں قائم تراجم کے اداروں سے مضبوط روابط استوار کر کے جامعہ گجرات میں قائم مرکز برائے ترجمہ کو بہتر بنایا جائے۔ سابق سفیر مظہر قیوم نے کہا کہ علمی و ادبی تراجم زبانوں کے ارتقاء میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر تراجم کو تعصب سے پاک ہونا چاہیے اور انہیں قومی ترقی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ اداروں کی ترقی کے لیے ذہنی آزادی بہت ضروری ہے ۔ UOG لاہور کیمپس کے فیکلٹی ممبر پروفیسر اعجاز نے کہا کہ اچھے خواب ہمیشہ اپنی تعبیر پا لیا کرتے ہیں۔ مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کا قیام مسلمانوں کی ایک سنہری روایت کا احیاء ہے ۔ صدر مرکز ڈاکٹر ریاض احمد مانگریو نے کہا کہ یہ مرکز جامعہ گجرات کا ایک درخشاں پہلو ہے ۔ اور اس سے پھوٹنے والی کرنوں کے ذریعے پاکستان کا علمی افق مزید وسیع ہو گا ۔ UOG لاہور کیمپس کے چیئر مین میاں فرحت علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات ڈاکٹر نظام الدین کی سربراہی میں اہم کارنامے سر انجام دے رہی ہیں۔ جامعہ گجرات اپنے طلبہ میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ان میں اختراعی سوچ کو بھی پروان چڑھا رہی ہے ۔ اس اجلاس میں ڈائریکٹرمیڈیا UOG شیخ عبدالرشید ، ایگزیکٹو فاروق بلوچ، بیگم جہاں آراء نظام ، رانا منصور امین پبلیکیشن آفیسر ، سدرہ مقصود کے علاوہ فیکلٹی ممبران ابو بکر ، راشد اللہ بٹ، فرخ اعوان، ڈاکٹر محسن، پروفیسر ندیم اور پروفیسر حماد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) جامعہ گجرات کے تحت منعقدہ امتحانات ایم اے / ایم ایس سی پارٹ فرسٹ و سیکنڈ اطلاقی نفسیات اور فائن آرٹس کے عملی امتحانات کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے اعلامیہ کے مطابق ایم ایس سی اطلاقی نفسیاتی کے لیے کلینیکل سائیکالوجی کے عملی امتحان کے لیے 19,18 اور 20 ستمبر 2014ء کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں جب کہ ایم اے فائن آرٹس کے پرچوں، پورٹریٹ اور ایگزیبیشن کے عملی امتحانات کے لیے 9,10,11,12,15,16,17 اور 24 ستمبر 2014 کی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ ان عملی امتحانات کا انعقاد انہی سنٹروں پر کیا جائے گا جن کا ذکر پہلے ہی امیدواروں کی رولنمبر سلپوں میں کیا جا چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرحت سلیمی کی گجرات یونیورسٹی آمد… قوموں کی ترقی میں جامعات اور ان کا نظام تعلیم ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ دور حاضر میں اعلیٰ تعلیم ایک ایسی طاقت بن چکی ہے جس کے بغیرترقی کا سفر جاری رکھنا بہت مشکل بن جاتا ہے ۔ جامعات کو اعلیٰ درسگاہیںبنانے کے لیے جامعات کی لیڈرشپ کا وژنری ہونا بہت ضروری ہے ۔ مجھے امید ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ کی نئی مقرر شدہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی اس علاقہ میں تعلیم کی ترقی و ترویج کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گی۔ میں ہمہ وقت ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں” ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے گجرات یونیورسٹی کے حافظ حیات کیمپس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرحت سلیمی سے ایک خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ یہاں پر یاد رہے کہ جامعہ گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کے قیام سے ہی اس کی وائس چانسلر شپ کا فریضہ سر انجام دیتے رہے ہیں۔ جامعہ گجرات پہنچنے پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحت سلیمی نے اپنے خیر سگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔ ہم اپنی نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے صحیح معنوں میں آراستہ کیے بغیر ترقی کے خواب کی تعبیر کو پورا نہیں کر سکتے ۔ بطور وائس چانسلر میری سب سے بڑی کوشش یہی ہو گی کہ طلباء و طالبات میں تعلیم کا صحیح ذوق و شوق پیدا کیا جائے اور انہیں وطن عزیز پاکستان کے کارآمد شہری بننے کے لیے ہر قسم کی تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں ۔
۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)ضلع گجرات میں پولیس سٹیٹ کے بجائے ن لیگ کی پولیس بن چکی ہے،جسے ضلع گجرات میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ،ایم پی اے چلارہے ہیں،ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی کونسل پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ٹیلیفون پرنمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ضلع گجرات میں پولیس مجرموں کو پکڑنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑنے میں لگی ہوئی ہے اورن لیگ کی طرف سے دیے گئے احداف سے بھی زیادہ افرادکو گرفتارکرکے اپنی نوکریاں پکی کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت پولیس کے محکمہ پراتنازیادہ بجٹ خرچ کرتی ہے جوکہ غریب عوام پربوجھ ہے لیکن اس کے باوجودپنجاب میں چوریوں ،ڈکیتیوں اور لاء اینڈآرڈرکی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کو خیبرپختونخواء کی طرح غیرسیاسی بنانے سے جرائم میں واضع کمی ہوجائے گی۔
۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے علاقہ سے دوافرادسے موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ گزشتہ رات سحری کے قریب کوٹل سارنگ خاں کا رہائشی مظہراقبال اپنے بھائی اورنگزیب کو چھوڑکرواپس آرہاتھاکہ چنوں بھوجا کے قریب تین موٹرسائیکلوں پرسوارچھ مسلح افرادنے روک کر موٹرسائیکل اورنقدی چھین لی، دوسری واردات چکوڑی شیرغازی کے قریب ہوئی جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے محمدبوٹا سکنہ ویرووال کو رسیوں سے باندھ کراسکا موٹرسائیکل لوٹ لیا۔
۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے امیرغازی محمدثاقب شکیل جلالی ،مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی نے کہاہے کہ ختم نبوت اورناموس رسالت ۖ کے قانون میں کسی نے ترمیم کی گئی تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ قادیانی ملت اسلامیہ کیلئے ناسورہیں ،سرکاری محکموں میں گھسے ہوئے قادیانیوں کو جب بھی موقعہ ملتاہے اسلام اورپاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کیلئے ایسے ہتھکنڈوں پراترآتے ہیں،قادیانی امت مسلمہ کیلئے چیلنج ہیں قیامت تک ہم ایمانی جذبہ سے قادیانیوں کی سرکوبی کیلئے خون کا آخری قطرہ بہادیں گے،انہوں نے کہاکہ سیلاب کے موقعہ پرضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،ضلع جھنگ کے تمام کارکنان سیلاب زدہ بھائیوں کی بڑھ چڑھ کرخدمت کریں، الحمدوللہ جلالپوربھٹیاں اورضلع جھنگ میں تین فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں متاثرین کو کھانااورضرورت کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں،انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے بھی مطالبہ کیاکہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی د ل کھول کرامدادکریں،ختم نبوت کانفرنس میں جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ اسلام پاکستان مولانا نذیراحمدنوری،چوہدری نصیراحمدانچارج میڈیا سیل ٹوبہ،نوازقادری رجانہ،چوہدری عنصرشہزادچٹھہ،مفتی ظفرالدین سیالوی،مفتی امین ناصرسیالوی نمایاں تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)صدرانجمن فلاح عوام لالہ موسیٰ ونائب صدرڈی سی سی فار این جی اوز سیدضیاء علی شاہ ترمذی نے چیئرمین ڈی سی سی فار این جی او ز جاوید بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا ، اس موقع پر دو خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ، جو کہ سیلاب زدگان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی امداد کریں گے ، اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیئر ، سید ضیاء علی شاہ اور دیگر این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سیلاب متا ثرین بھا ئیوں کی بحا لی کے لئے مرکزی جمیعت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس ہمہ وقت تیارہیں۔سیلاب زدہ علا قوں کے دوروںکے دروان سیلاب سے متا ثرہ افرادسے ہر ممکن تعاون بجا لا ئیں گے۔ان خیا لات کا اظہارمرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان مولانا ذاکررحمان صدیقی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اوراہلحدیث یوتھ فورس تحصیل وزیرآبادکی طرف سے وزیرآبادوگردونواح میںسیلاب زدگان کے لئے فلڈریلیف کمیپوںکے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری صدراہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ فیصل افضل شیخ،نائب صدر نعمت اللہ ظفر،صدر پنجاب حافظ عمران تبسم،حافظ منظورالٰہی،حافظ محمدیحییٰ،مولانا عمرفاروق کیلانی،حافظ سلمان اعظم،مولانا نوید احمدمحمدی،حافظ حامد رحمان،حافظ محمدآصف اوردیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ اسلا م ہمیںاخوت ،محبت ،امن وسلا متی کے ساتھ ساتھ دکھی انسا نیت کی خدمت کا بھی درس دیتا ہے مسلمان تو ایک جسم کی مانند ہے جسم کے کسی بھی حصے میںدردہو توپورا جسم محسوس کرتا ہے سیلاب زدہ بھا ئیوں کی امدادوقت کی اہم ضرورت ہے۔
۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پا کستانی قوم وافواج قربا نی وایثار کے جذبے سے سرشا رہے۔سیلاب ہو یا دیگر آسما نی آفات،زمینی آفات اس میںایما نی جذبہ کے ساتھ بحا لی کے پروگراموںمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔انشا ء اللہ حکومتی اقداما ت سے متا ثرین سیلا ب کی بحا لی کا کام جلد مکمل ہوجا ئے گا۔ان خیا لات اظہارمسلم لیگی ایم پی اے چوہدری شوکت منظور چیمہ کے بھا ئی سا بق نا ظم یونین کونسل منظورآباد خالد منظور چیمہ نے پیرمٹھا روڈ جنا ح کالونی میںسیلاب زدگا ن میںراشن تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سٹی صدر یوتھ ونگ محمدعمران سنی،لیاقت علی ودیگر بھی ہمرا ہ تھے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیا ست کرنے والے ہما رے پاکستانی بھا ئی ہیںوہ اس مصیبت کی گھڑی میںدھرنوں کی سیا ست ختم کرکے سیلاب سے متا ثرین کی مدداوربحا لی کے لئے ہما رے ساتھ چلیں۔پا ک فوج سیلاب کے متاثرین کے جان وما ل کی حفا ظت کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔سیا سی قوتوںکوبھی یک جہتی کا مظا ہرہ کرتے ہوئے پا کستانی متا ثرین سیلاب تما م افرادکی بلا تفریق بحا لی کے لئے اقدا ما ت کرنا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)الخد مت فائونڈیشن کے زیراہتما م موبا ئل واٹر فلٹریشن پلا نٹ کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوںچک ستیہ،ونجو والی،ہری پور،حیدر کالونی،شیشی محل،لکڑ منڈی،کوٹلہ پیراں،کوٹ قاضیاں میں4ہزار لٹر صاف پانی روزانہ تقسیم کیا جا رہا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہارجما عت اسلا می کے رہنما وسیم شاہد اولکھ نے شیش محل میںسیلاب زدگان میںصاف پا نی کی تقسیم کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متا ثرہ افراد کی بحا لی تک الخد مت فائونڈیشن اپنی خدما ت سرانجام دیتی رہے گی۔