گجرات کی خبریں 03/02/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) نوجوان سماجی شخصیت مہر آصف محمود نے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس عادووال کے رہائشیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ‘ گزشتہ روز دو ماہ سے علاقہ میں سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘ گھروں میں خواتین ناشتہ تک نہیں بنا سکتیں’ اور بچوں بھوکے سکولوں میں جاتے ہیں ‘ بہر حال اطلاعات کے باوجود سوئی گیس کا عملہ کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے ‘ لوٹا لوگوں کو طفل تسلیاں دی جاتی ہیں ‘ اگر یہ صورتحال بر قرار تو شہری اس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے اس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہے ‘
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز عالم دین حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ ہمارا دین اسلام معاشرہ کو اخوت و بھائی چارے کا عملی نمونہ بنانے کیلئے جتنا زور دیتا ہے اگر ہم محبت کے اس پیغام پر آدھا عمل بھی کر لیں تو ہمارا ملک امن و سکون کی بہترین مثال بن جائے ‘ معاشرتی رو داری سے محروم معاشرے اور ملک اس جسم کی مانند ہوتے ہیں جو روح سے محروم ہو ۔ مولانا جواد الرحمن نظامی سیفی نے مزید کہا کہ ملک دہشت گردی کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات کے پیش نظر اس وقت حالت جنگ میں ہے اس صورتحال میں سٹیٹ کے وہ تمام ادارے اور اہلکار جو وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کی جدوجہد میں مصروف ہیں ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ‘ لہٰذا ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کا کام بھی آسان ہو اور ہمارے ملک سے جنگ وجدل اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،میاں عمران مسعود
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے زیر اہتمام 5فروری2015کو مسلم لیگ ہائوس میں کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب منعقد ہوگی ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود سابق وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں عمران مسعود نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر یوں کو ان کے حق خود ارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتاکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس لیے پاکستان مسلم لیگ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 5 فروری کو کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کرے گی ، یوم کشمیر کی تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیرالدین خاں کریں گے جبکہ سینٹر کامل علی آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی سمیت سینئر مسلم لیگی قائدین خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔اجلاس میں میاں محمد منیر، میاں عبدالستار،رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی،ماجدہ زیدی، شیخ عمر حیات، آمنہ الفت، سجاد بلوچ، ارشد بخاری ، رانا ریاض، وسیم رومی، سہیل چیمہ ،نصیر آرائیں ،پرویز مائیکل، فیاض بھٹی ،شہزاد خان ،لیاقت بٹ، حافظ عثمان ،چوہدری اشرف نعیم سمیت دیگر راہنمائوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)نادرا آفس گجرات سروس موڑ پر اب شناختی کارڈ ،بے فارم ،فیملی سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے ٹائم صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 3 بجے تک ہوگا اس ٹائم کے بعد 3 بجے سے لیکر رات 8:30 بجے تک 2009 سے 2014 تک کے پنجاب اسلحہ لائسنس کی تجدید کا ٹائم ہوا کرے گا ۔انچارج نادرا آفس گجرات حافظ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ہمارا عملہ بھی آنے والے تمام ۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ریلوے روڈ پر آج ٹریفک پولیس وارڈن نے ریلوے روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے چالان کیے جس پر ریلوے روڈ کی تاجر برادری نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اس پر ریلوے کی ٹریدرز ایسوسی ایشن کے صدر و اراکین خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتے رہے اور جس پر ریلوے روڈ کی تاجر برادری نے کہا کہ کیا فائدہ ایسی ایسوسی ایشن کا جو ریلوے روڈ کے تاجروں کا تحفظ نہیں کرسکتے کبھی کوئی محکمہ آ جاتا ہے اور کبھی کوئی اور اپنی من مرضی کرکے چلے جاتے ہیں ریلوے روڈ کے تاجروں کے ہزاروں کے چالان ہوچکے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پٹرولیم کی قیمتیں ہونے کے باوجود ابھی تک اشیاء خوردونوش اور ضروریات زندگی کی چیزوں میں کوئی کمی نہیں دیکھنے میں آرہی ہے عوامی اپیل لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے اگر پیٹرول کی قیمت کم کی ہے تو باقی چیزوں کے ریٹوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے اور موجودہ انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ اس بات کا سختی سے نوٹس لیا جائے کیونکہ بازاروں میں ابھی بھی دالیں ،سبزیاں ،فروٹ ،مرغی ،گوشت اور گھریلو زندگی کی اشیاء پرانے ریٹوں پر فروخت ہورہی ہیں جس پر کئی دکانداروں سے کسٹمر کی تکرار بھی ہوتی ہے جس پر دکانداریہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ جب ہمیں سستی اشیاء ملے گی تو ہم بھی کردیں گے لہذا DCO اور اس کی ٹیم اس بات کا جلد از جلد نوٹس لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ریلوے روڈ کے تاجر اتحاد گروپ کے سینئر راہنما شکیل افضل بھٹی کو تھانہ اے ڈویژن میں کنوینئر بننے پر شہر بھر کی کاروباری ،دینی ،سماجی شخصیات کی مبارکبادیں ۔جن میں شیخ افتخار ،محمد علی مغل ،خالد پرویز گھمن ،میر آفتاب نصیر ،شیخ رفیق ،رانا رضوان ،نذیر بٹ ،رانا رزاق ،عرفان ،بٹ ،مہر امجد ،آفاق خان اور دیگر دوست احباب کی مبارکبادیں اور مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور بھی ترقی دے اور اپنے اس عہدے پر ایمان داری سے کام کرنے کی توفیق دے ۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ (جی پی آئی) موجودہ حکومت عوام کو بنیادی شہری سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، جمہوریت کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے سول آمریت کا روپ دھار رکھا ہے ، مہنگائی ، بے روزگاری ، نا انصافی کا دور دورہ ہے ، غریب روٹی سے جبکہ مظلوم انصاف سے محروم ہے ، حکمران اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں ایسے حالات میں عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور لوگ مسیحائی کے منتظر ہیں اِن خیالات کا اظہار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رُکن اور وزیر صنعت و تجارت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد اکبر ابراہیم نے موضع امرہ کلاں میں حاجی عبد الرزاق مرحوم اور ڈنگہ میں محمد حسین جٹ مرحوم کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد ڈنگہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت میں الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ، وہ پورے نہیں کیے ، لوڈ شیڈنگ ، سوئی گیس ، تیل بجلی ، پٹرول کا بحران دِن بدن بڑھ رہا ہے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری ، ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی ، بد امنی کی بناپر پورے ملک کے عوام مضطرب ہیں ، عوامی احتجاج اور مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ، حکومتی پالیسیوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ایسے حالات میں میاں نواز شریف اور اُن کے رفقاء کو اقتدار کے ایوانوں میں رہنے کا کوئی حق نہیں رہااور نہ یہ لوگ جمہوری حکمران کہلانے کے حقدار ہو سکتے ہیں ، حکومت کی ظالمانہ ، سفاکانہ پالیسیوں اور جبر کے رویوں کی بنا پر قائد اعظم کے آزاد وطن میں غریب عوام مخصوص طبقہ کے محکوم اور غلام بن کر رہ گئے ہیں ، بد قسمتی سے ملک کے 18 کروڑ سے زائد عوام مخصوص مافیہ کی گرفت میں اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں ، موجودہ حالات میں عوام کو مخلص اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ محب وطن اور اہل قیادت ہی ملک اور قوم کو بحرانوں کے گرداب سے باہر نکال سکتی ہے ، مخلص قیادت کے فقدان کی بنا پر ملک اور معاشرہ استحصال کا شکار ہے ۔ اُنہوں نے کہ سابقہ دورِ حکومت میں عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور مسائل کا ذکر کرتے تھے لیکن موجودہ حکومت نے عوام کی پریشانیوں میں کئی گناہ اضافہ کر دِیا ہے ، اور تبدیلی کو ووٹ دینے والے بھی پچھتا رہے ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت ملک کے غریب عوام اور مظلوم طبقہ کے ساتھ دے رہی ہے ، چوہدری برادران نے اپنے دورِ حکومت میں تعمیری اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دِیا اور اب بھی عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہیں ، ہم اپنے قائدین کی قیادت میں اپنے سیاسی سفر کو اصولوں کی بنیاد پر جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما ، چوہدری محمد اکبر ابراہیم وزیر برائے صنعت و تجارت ریاست جموں و کشمیر نے روزنامہ ڈاک کے نمائندہ مقامی صحافی عبد المجید پپو کے والد محترم محمد حسین جٹ مرحوم کی وفات پر اُن کے ہاں آ کر گہرے دُکھ و اور رنج کا اظہار کیا ، فاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم و مغفو ر محمد حسین جٹ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے ، بے شک اُنہوں نے اپنی زندگی خوداری سے بسر کی اور آج علاقہ اُن کی خدمات کا معترف ہے ، خدا وند اُنہیں کروٹ کروٹ جنت دے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے نقش قدم پر چلنے کی بھی ہمت و طاقت عطا کرے ، اس موقع پر اُن کے ہمراہ چوہدری اخلاق احمد رنیاں سابق ناظم ، غلام عباس بٹ ٹانڈہ ، منظور حسین چوہدری ٹانڈہ ، چوہدری اجمل ٹوپہ سابق وائس چیئرمین بلدیہ ڈنگہ، محمد اصغر راہی بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ (جی پی آئی)PEC کے تحت پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات 18 فروری سے شروع ہوں گے ۔ پہلا پرچہ سائنس کا ہو گا ۔ 19 فروری کو اسلامیات ‘ 20 فروری کو ریاضی ‘ 21 فروری کو اردو اور 23 فروری کو انگلش کا پرچہ ہو گا جبکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کی بھی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے ۔کلاس ہشتم 24 فروری کو پہلا پیپر سائنس ۔ 25 فروری اسلامیات ‘ 26 فروری ریاضی ‘ 27 فروری اردو اور 28 فروری کو انگلش کا پرچہ ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ (جی پی آئی)6 نا معلوم افراد نے زمیندار کو قتل کرنے کی نیت سے ڈیرہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کھڑکیاں دروازے اڑا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد اقبال ولد فضل علی گوجر سکنہ امرہ کلاں اتفاق سے رات کو ڈیرہ کے بجائے گھر آ کر سو گیا ۔ جس کی عدم موجودگی میں 5/6 نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر کلاشنکوفوں سے اندھا دھند گولیاں برسا کر دروازے کھڑکیاں اڑا دیں ۔ دیواروں پر بھی گولیوں کے نشانات ۔ نا معلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر گاؤں بجاڑ والا کی طرف بھاگ گئے ۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے محمد اقبال کے بیان پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ (جی پی آئی)ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران ایس ایچ او سید محمد طاہر شاہ کی ہدایت پر ڈنگہ پولیس نے پنجاب آرمز آرڈیننس 2015ء کے تحت ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضہ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد الیاس تھانہ ڈنگہ نے ڈھلیان چوک میں مشکوک شخص محمد بلال ولد بہاول بخش قوم ماچھی سکنہ ڈھلیان کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا جبکہ فیصل اقبال ولد عطاء محمد قوم گوجر سکنہ نورجمال کو غضنفر علی ASi نے ڈھلیان چوک کے قریب روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا ۔ اے ایس آئی محمد افضل سویہ نے اڈا بجاڑ والا کے قریب دوران گشت نثار احمد ولد فتح محمد گوجر سکنہ شاہ قلی کے قبضہ سے پسٹل 9MM اٹلی ساختہ برآمد کر لیا ۔ اے ایس آئی ظہور احمد گوندل نے راجہ پور سیم نالہ کے قریب یقین پور کی طرف سے آنے والے محمد عاطف ولد افسر علی قوم گوجر سکنہ شاہ قلی کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بلا لائسنس برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف پنجاب آرمز آرڈیننس کی دفعہ 2(A)/15 13/ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ۔