گجرات کی خبریں 9/10/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری فیصل مجید آف فیصل موٹرز گجرات بلجیم ‘ ہالینڈ ‘ پیرس کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے ان ممالک میں مختلف شخصیت سے ملاقاتیں کیں ۔ اور اُن کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ چوہدری علی دلدار اور عمران چوہدری نے بلجیم ‘ فاروق وڑائچ نے پیرس اور راشد چوہدری نے ہالینڈ میں اُن کا استقبال کیا ۔ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز اور گجرات ہومیو پیتھک کے صدر ڈاکٹر انجم نور دین ‘ اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے اُن کا استقبال کیا ۔ رانا مشرف علی ناز نے اُن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز صحافی رانا نذیر احمد کے بھائی کا ختم دسواں آج پانچ بجے اُن کے رہائشگاہ گلی مسجد یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقب کوٹھی نواب صاحب میں ہوگا ۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ویلڈن عید الاضحی کے موقع پر لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں شاندار انتظامات کئے گئے ۔ اور لوگوں کو تفریح کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیا گیا ۔ ٹھیکیدار غلام سرور اور ڈاکٹر شکیل سرور نے ٹی ایم اے گجرات کی انتظامیہ و عملہ تھانہ بی ڈویژن و چوکی شاہدولہ کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے شاندار انتظامات کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن چوہدری شیراز احمد نے صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی کے ہمراہ یکم سے دس محرم الحرام کو نکلنے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائینہ کیا ۔ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اور مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر جواد حسین جعفری ‘ وقار الحسن ہیرا ودیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) عید الاضحی کے سلسلہ میں صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی اور جواد الحسن جعفری نے سانحہ جسوکی کی شہداء کے ورثاء سے ملاقاتیں کیں ۔ اور قائد تحریک قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد حسین نقوی کی طرف سے عید کے تحائف پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز شیعہ رہنما و کالم نویس سید فیضان کاظمی کی بھاوج گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ و ختم قل امام بار گاہ کاظمیہ محلہ نور پور پڈھے میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے فیضان کاظمی کے بھاوج کے وفات پر اُن سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اور اُن کی رہائشگاہ پر جا کر مرحومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر سید عقیل شاہ ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ نومی شاہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ٹی ایم اے افسران اور عملہ نے دن رات محنت کے بعد قربانی کے جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگادی ہیں اور صحت و صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا بھی ازالہ کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بہترین کارکردگی پر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات فاروق رشید سندھو، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں فرحان وزیر ، ٹی ایم اوز خرم محمود، ملک شفقت اور انکی ٹیم کو زبر دست سراہا۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات فاروق رشید سندھو نے بتایا کہ تحصیل گجرات سے مجموعی طور پر 9779جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگائی گئیں ان میں سے گجرات سے 8100، جلالپور جٹاں سے 1150اور کنجاہ سے 403جبکہ شادیوال سے 126جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کے عملہ نے تمام الائشیں اس مقصد کے لئے قائم ڈمپنگ پوائنٹ پر لیجا کر زیر زمین دفن کر دی ہیں ۔ ٹی ایم او کھاریاں ملک شفقت نے بتایا کہ تحصیل کھاریاں سے مجموعی طور پر 4850قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھائی گئی ہیں جنہیں مناسب مقام پر زیر زمیں دبا دیا گیا ہے ان میں سے لالہ موسی سے 2800، ڈنگہ سے 1200، کھاریاں سے 850قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھائی گئیں جہنیں مناسب مقام پر ڈمپ کر دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے بتایا کہ تحصیل کے مختلف علاقوں سے 500قربانی کے جانوروں کی الائشیں مناسب مقام پر ڈمپ کی گئی ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تینوں ٹی ایم ایز کی طرف سے صحت وصفائی کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کو سراہا اور کہا کہ افسران اور ملازمین نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات کے مطابق بہترین انتظامات کرکے اہل ضلع گجرات کو اعلی شہری سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوںنے اس امید کااظہار کیا کہ ٹیم ورک کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )مسلم لیگ ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے ناروے کے سابق وزیراعظم جینز سٹولٹن برگ کو نیٹو کے تیرویں سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں نیٹو کا کردار صرف سیکیورٹی معاملات تک ہی محدود نہیں بلکہ اٹھائیس ممبر ممالک پر مشتمل علاقائی تعاون کیلئے بھی اہم ترین ہے۔ چوہدری رزاق نے نومنتخب سیکرٹری جنرل کے نام پیغام میں اس امر کا اعادہ کیا کہ پاک ناروے دوستانہ تعلقات کے تناظر میں نیٹو اور پاکستان کا تعاون میں مزید تیزی دیکھنے میں آئے گی،مزید براں، بین الاقوامی تعلقات عامہ میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ نہایت معنی خیز ہے کہ پہلی مرتبہ سیکرٹری جنرل بننے کا اعزازروس کے ساتھ بارڈر لگنے والے کسی مغربی ملک کو حاصل ہوا ہے۔