گجرات کی خبریں 13/09/2015

گجرات (جی پی آئی) فخر المشائخ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری مجددی نقشبندی کا دوسرا سالانہ ختم پاک دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عقیدت و احترام کیساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر عظیم الشان ”فخر المشائخ کانفرنس ”کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں وحید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری نے کی۔ جبکہ یہ کانفرنس زیر نگرانی محمد شہزاد شفیق نقشبندی مجددی شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز علماء کرام ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف ‘ علامہ محمد شاہد چشتی ‘ علامہ عبدالخالق نقشبندی و دیگر نے خطاب کیا ۔ ممتاز ثناء خوان رسول محمد عمران شاکر’ سید عثمان شاہ’ قاری ارسلان ‘ قاری محمد ایوب نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض حضرت علامہ فیص الاسلام نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ بوکن شریف پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری ‘سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ سہروردی’ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی’ صاحبزادہ پیر سید محمد زمان شاہ کھیپڑانوالہ شریف’ صاحبزادہ الحاج سائیں اختر حسین آستانہ عالیہ کانوانوالاں شریف’ مرزا رشید بیگ’ صاحبزادہ علامہ محمد حنیف جلالپوری ‘ شیخ محمود ارشد نقشبندی پشاور’ سید فضل حسین شاہ’ حافظ محمد طاہر’ میاں محمد الیاس پرنسپل پنجاب کالج’ صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی’ محمد اشرف تسنیم’ میاں سہیل منیر’ حاجی محمد اقبال گھمن’ رفعت منیر ‘ مظہر نقشبندی’ شہزادہ شاہ رُخ شفیق ‘ بائو محمد شفیق’ محمد زین العابدین’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ ‘ شیخ ابوبکر سیٹھی و دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔ اس موقع پر گجرات ‘ گوجرانوالہ’ راولپنڈی’ سیالکوٹ’ وزیر آباد’ پشاور’ شرقپور شریف’ اور لاہور سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن کیلئے شہزاد شفیق نقشبندی کی طرف سے بہترین لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔ حافظ محمد طاہر کی نگرانی میں خوبصورت انتظامات کئے گئے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے ہمیشہ اہل سنت کے حقوق کی حفاظت کیلئے اور پاکستان کے استحکام کیلئے کام کیا ہے۔ فخر المشائخ صاحبزادہ پیر میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی نے ساری عمر مسلک کیلئے قربانیاں دیں ۔ ختم نبوت کا مسئلہ ہو یا یوم مجدد الف ثانی’ تھر میں پانی کی فراہمی مساجد و مدارس کی تعمیر ، انہوں نے ہر مقام پر اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری نے بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان ”فخر المشائخ کانفرنس” کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کی تحریک کو پوری دنیا تک پہنچانے کے سلسلہ میں میاں جمیل احمد شرقپوری کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ پاکستان مشائخ اہلسنت کی قربانیوں اور محنتوں سے معرض وجود میں آیا۔ اور استحکام پاکستان کے سلسلہ میں بھی مشائخ اہل سنت اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔میاں جمیل احمد شرقپوری کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ شہزاد شفیق نقشبندی ان کی ہدایت کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا اور اکبر اعظم کے مقابلہ میں کلمہ حق بلند کیا۔ اور امام ربانی کی تعلیمات کو صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری نے گھر گھر تک پہنچایا۔

علامہ محمد شاہد چشتی نے کہا کہ بارہ دری کیمپس اہل سنت کا ادارہ ہے اس ادارے سے پڑھنے والے عاشق رسول ۖ بنتے ہیں اور شہزاد شفیق نقشبندی ضلع گجرات میں امام ربانی کی تعلیمات کے فروغ کے بانی ہیں۔ ہم شہزاد شفیق نقشبندی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ عبدالخالق نے کہا کہ دنیا و آخرت میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اسلام کیلئے مر مٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ اور شہزاد شفیق نقشبندی عملی طور پر اسلام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ بانی محفل ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ میں کچھ نہیں ، یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ، نبی آخر الزماں کی عطائوں اور میرے پیر میاں جمیل احمد شرقپوری کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میں آج اس پلیٹ فارم پر میزبان کے طور پر کام کر رہا ہوں اور جب تک میری زندگی ہے اسلام اور مسلک کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ اس موقع پر مہمانان گرامی کو میاں جمیل احمد شرقپوری کا تیار کردہ یادگار تحفہ دیا گیا۔
………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے کہا ہے کہ مسلح افواج استحکام پاکستان کیلئے دن رات کوشاں ہیں جس طرح دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چیف آف آرمی سٹاف کام کر رہے ہیں اس کیلئے ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور اسلام کا نام بلند کیا ہے ۔ مسلح افواج کے شہداء اور غازی تاریخ اسلام میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف اپنے خاندان کی روایات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
………………………
………………………

گجرات(جی پی آئی) فخر المشائخ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری مجددی نقشبندی کا دوسرا سالانہ ختم پاک دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عقیدت و احترام کیساتھ منعقد ہوا۔ اس موقع پر عظیم الشان ”فخر المشائخ کانفرنس ”کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں وحید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری نے کی۔ جبکہ یہ کانفرنس زیر نگرانی محمد شہزاد شفیق نقشبندی مجددی شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز علماء کرام ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف ‘ علامہ محمد شاہد چشتی ‘ علامہ عبدالخالق نقشبندی و دیگر نے خطاب کیا ۔ ممتاز ثناء خوان رسول محمد عمران شاکر’ سید عثمان شاہ’ قاری ارسلان ‘ قاری محمد ایوب نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض حضرت علامہ فیص الاسلام نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ بوکن شریف پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری ‘سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ سہروردی’ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی’ صاحبزادہ پیر سید محمد زمان شاہ کھیپڑانوالہ شریف’ صاحبزادہ الحاج سائیں اختر حسین آستانہ عالیہ کانوانوالاں شریف’ مرزا رشید بیگ’ صاحبزادہ علامہ محمد حنیف جلالپوری ‘ شیخ محمود ارشد نقشبندی پشاور’ سید فضل حسین شاہ’ حافظ محمد طاہر’ میاں محمد الیاس پرنسپل پنجاب کالج’ صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی’ محمد اشرف تسنیم’ میاں سہیل منیر’ حاجی محمد اقبال گھمن’ رفعت منیر ‘ مظہر نقشبندی’ شہزادہ شاہ رُخ شفیق ‘ بائو محمد شفیق’ محمد زین العابدین’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ ‘ شیخ ابوبکر سیٹھی و دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔ اس موقع پر گجرات ‘ گوجرانوالہ’ راولپنڈی’ سیالکوٹ’ وزیر آباد’ پشاور’ شرقپور شریف’ اور لاہور سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن کیلئے شہزاد شفیق نقشبندی کی طرف سے بہترین لنگر کا انتظام کیا گیا تھا۔ حافظ محمد طاہر کی نگرانی میں خوبصورت انتظامات کئے گئے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے ہمیشہ اہل سنت کے حقوق کی حفاظت کیلئے اور پاکستان کے استحکام کیلئے کام کیا ہے۔ فخر المشائخ صاحبزادہ پیر میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی نے ساری عمر مسلک کیلئے قربانیاں دیں ۔ ختم نبوت کا مسئلہ ہو یا یوم مجدد الف ثانی’ تھر میں پانی کی فراہمی مساجد و مدارس کی تعمیر ، انہوں نے ہر مقام پر اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد نقشبندی مجددی شرقپوری نے بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان ”فخر المشائخ کانفرنس” کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کی تحریک کو پوری دنیا تک پہنچانے کے سلسلہ میں میاں جمیل احمد شرقپوری کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ پاکستان مشائخ اہلسنت کی قربانیوں اور محنتوں سے معرض وجود میں آیا۔ اور استحکام پاکستان کے سلسلہ میں بھی مشائخ اہل سنت اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔میاں جمیل احمد شرقپوری کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ شہزاد شفیق نقشبندی ان کی ہدایت کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا اور اکبر اعظم کے مقابلہ میں کلمہ حق بلند کیا۔ اور امام ربانی کی تعلیمات کو صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری نے گھر گھر تک پہنچایا۔ علامہ محمد شاہد چشتی نے کہا کہ بارہ دری کیمپس اہل سنت کا ادارہ ہے اس ادارے سے پڑھنے والے عاشق رسول ۖ بنتے ہیں اور شہزاد شفیق نقشبندی ضلع گجرات میں امام ربانی کی تعلیمات کے فروغ کے بانی ہیں۔ ہم شہزاد شفیق نقشبندی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ عبدالخالق نے کہا کہ دنیا و آخرت میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اسلام کیلئے مر مٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ اور شہزاد شفیق نقشبندی عملی طور پر اسلام کیلئے کام کر رہے ہیں۔ بانی محفل ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ میں کچھ نہیں ، یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ، نبی آخر الزماں کی عطائوں اور میرے پیر میاں جمیل احمد شرقپوری کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میں آج اس پلیٹ فارم پر میزبان کے طور پر کام کر رہا ہوں اور جب تک میری زندگی ہے اسلام اور مسلک کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ اس موقع پر مہمانان گرامی کو میاں جمیل احمد شرقپوری کا تیار کردہ یادگار تحفہ دیا گیا۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے کہا ہے کہ مسلح افواج استحکام پاکستان کیلئے دن رات کوشاں ہیں جس طرح دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر چیف آف آرمی سٹاف کام کر رہے ہیں اس کیلئے ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور اسلام کا نام بلند کیا ہے ۔ مسلح افواج کے شہداء اور غازی تاریخ اسلام میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف اپنے خاندان کی روایات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہبازشر یف پارک کا دور ہ کیا اور پارک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او بلڈنگز آصف میر، ڈی او فارسٹ رضا انور شیخ ، ڈی ایس او ندیم بٹ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری ظہور الہی بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہباز شریف پارک گجرات کے شہریوں کے لئے عظیم تفریحی منصوبہ ہے اس پراجیکٹ کی تکمیل کے دوران اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں واک ویز، اور درختوں کو پانی کی فراہمی کے لئے نالوںکی تعمیر آخر ی مراحل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ چھوٹے درختوں کی شجر کاری کا نوے فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پارک میں بنائے گئے سپورٹس گرائونڈ میں روزانہ بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑی کھیل کی سرگرمیوںمیں حصہ لے رہے ہیں شہری یہاں جاگنگ کے لئے آئیں اور حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولت سے بھرپور فائد ہ اٹھائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پارک کی تعمیر کے دوران استعمال ہونیوالے میڑیل کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ اس سے قبل ڈی او بلڈنگز، فارسٹ اور سپورٹس نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے آج حجاز مقدس روانہ ہوں گے ، انکی رخصت کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کو ڈی سی او گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جنہوںنے ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ہسپتال کنجاہ کی عمارت پر تعمیراتی کام تیز کیا جائے، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر یقینی بنائیں کہ عمارت کی چھت پر لینٹر ڈالنے کا کام مقررہ معیاد کے مطابق 21ستمبر سے شروع کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا، ای ڈی او ورکس آصف میر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز اور دیگر افسرا ن بھی انکے ہمراہ تھے۔ قائمقام ڈی سی او نے کہا کہ اس اہم ترین منصوبے پر حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ہے ۔ انہوںنے کہا کہ منصوبے کے لئے ضلعی حکومت کے پاس وافر فنڈز موجود ہیں ٹھیکیدار تیزی سے منصوبے پر کام کی تکمیل کے لئے افرادی اور میشینی قوت بڑھائے ۔ انہوںنے واضع کیا کہ ہسپتال کے اس اہم ترین پراجیکٹ پر ناقص میٹریل کا استعمال ہر گز ناقابل برداشت ہوگا۔ ای ڈی او ہیلتھ کی تجویز پر قائمقام ڈی سی او نے ڈی او بلڈنگز کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے احاطہ میں واقع خالی اراضی پر ایمرجنسی وارڈ کی بلڈنگ کے تعمیر کا جائزہ لیا جائے۔ اس سے قبل ڈی او بلڈنگز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ پر تیز ی سے کام جاری ہے اور اگلے چند روز میں دیواریں لینٹر کی بلندی تک پہنچ جائیں گی۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ ریونیوافسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے عدالتوں میں بیٹھیں، رجسٹریاں ایک ہفتے کے اندر سائلین کو واپس کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل آفس گجرات کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے ریونیو افسران کے دفاتر اور رجسٹری برانچز کی انسپکشن کی اور وہاں موجود شہریوں سے انکی شکایات دریافت کیں۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی میاں اقبال مظہر، ریونیو افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ افسران و عملہ سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل جلد نمٹانے کی کوشش کریں، اس کے ساتھ رجسٹری کے لئے آنیوالے افراد کے ٹیلی فون نمبرز بھی حاصل کئے جائیں تاکہ بعد میں انہیں فون کرکے فیڈ بیک لیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو افسران ریونیو معاملات سے متعلق مقدمات کی سماعت باقاعدہ کورٹ روم میں بیٹھ کر کریں اور جن مقدمات کی سماعت کرنا ہو انکی پیشی لسٹ عدالت کے باہر آویزاںکی جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اپنے کاموںکے لئے ریونیو دفاتر آنیوالے افراد کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام اور پینے کے لئے پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔ اس سے قبل اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور اے سی میاں اقبال مظہر نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دی۔ ڈی سی او نے ریونیو کمپلکس کی بہترین عمارت کی تعمیر پر ڈی او پراونشل بلڈنگز اور ٹھیکیدار کو بھی شاباش دی۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے سوا تین کروڑ روپے مالیتی مشینری کی خریدرای کے بعد 6فلتھ ڈپو بنانے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر فروٹ منڈی کے قریب رکھے گئے کنٹینرز فلتھ ڈپو کے لئے منتخت کی گئی جگہ کا معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ٹی ایم اے شہر میں صفائی کے معاملات بہتر بنانے کے لئے اقدامات تیز کردے اور شہریوں سے کہا کہ وہ بھی کوڑا کرکٹ سٹرک پر پھینکنے کی بجائے کنٹینر میں ڈالیں ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے بعد صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت سوا تین کروڑ روپے لاگت سے 3کمپیکٹر ، 30بڑے کنٹینرز، اندورن شہر سے کوڑا اٹھانے کے لئے 7سوزوکی پک اپ بمعہ باسکٹ، 65ڈسٹ بن خریدے گئے ہیں اسی طر ح 100ہتھ ریڑھیاں یونین کونسلوں میں تقسیم کر دی گئی ہیں جبکہ 350کوڑے دان خریدے گئے ہیں ان میں سے 200کوڑے دان مختلف علاقوں میں نصب کر دیے گئے ہیںجبکہ باقی ٹی ایم اے کے سٹور میں موجود ہیںجنہیں جلد مختلف شاہراہوں پر نصب کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ فلتھ ڈپو بنانے کا مقصد شہر سے اٹھائے گئے کوڑا کرکٹ کو سٹرکوں اور کھلے مقامات پر رکھنے کی بجائے ان ڈپوئوں میں جمع کرنا ہے جہاں سے ٹی ایم اے کا عملہ اسے اٹھا کر مناسب جگہ لے جا کر تلف کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ منڈی کے باہر بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے سب سے پہلے یہاں فلتھ ڈپو بنائے جانے کا مقصد جی ٹی روڈ پر جمع ہونیوالے کوڑے کرکٹ کو مناسب طریقے سے ڈمپ کرنا ہے جہاںسے ٹی ایم اے کا عملہ اسے اٹھا لے گا۔ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود اور سی او عظمت فرید نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) تھانہ کے قریب نوسر بازی کی واردات کے دوران نوسر باز فروٹ فروش کو 80ہزار سے محروم کر گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پرانا لاری ادا پر واقع زبیر فروٹ شاپ پر گاہک کے بہانے ایک نوسر باز نے نوزسر بازی کرتے ہوئے دوکان کے مالک صوفی محمد زبیر سے فروٹ خریدنے کے جھپی لگا کر ان کی جیب سے 80ہزار کی رقم نکال لی اور فرار ہو گیا نوسر بازی نے لیڈی کپڑے پہن رکھے تھے اور انکھوں پر کالے رنگ کا چشمہ بھی پہن رکھا تھا پولیس اے ڈوثزن کو نوسر باز کے خلاف مقدمہ کے اندارج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) لیکشن کمیشن نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی حج چھٹی منظور کر لی ہے،ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ آج مورخہ 13 ستمبر کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو نگے اور حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد 26ستمبر کو واپس گجرات آئیں گے ،ان کی عدم موجودگی میں اے ڈی سی گجرات عرفان علی کاٹھیا ڈی سی او گجرات کے فرائض سر انجام دیں گے
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) یونین کونسل خواص پور لا لہ موسیٰ سے ن لیگ کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین اکب بھٹی وائس چیئرمین چوہدری طفسیرحسین نے اپنے پینل کے ہمراہ آر او سید ممتاز شاہ کی عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کر دیے ہیں جبکہ عقیل بھٹی اور توقیر بھٹی نے وارڈ نمبر پندرہ سے جنرل کونسلر کے کاغذات جمع کرائے ہیں یاد رہے کہ یہ دونوں ن لیگ کے راہنما سیف الر حمن بھٹی کے چھوٹے بھائی ہیں
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) معرو ف سماجی شخصیت بابر بھیا نے بھیا فیملی کی طرف سے کڈنی سنٹر گجرات کی تعمیر کے لئے 15لاکھ روپے کا چیک ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے حوالے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی میاں اقبال مظہر، ڈی او پراونشل بلڈنگز شاہد محمود، سماجی کارکن خادم علی خادم، اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس اہم ترین منصوبہ کے لئے عطیہ پر بابر بھیا اور بھیا فیملی کے جذبہ خدمت کو سراہا اور کہا کہ گجرات کے صاحب ثروت اور مخیر حضرات کے تعاون سے کڈنی سنٹر کے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے جس پر کام بھ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کڈنی سنٹر گجرات کا منفرد ترین پراجیکیٹ اور وقت کی ضرورت ہے جس سے بڑی تعداد میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد مستفید ہو سکیں گے۔
………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی او روڈز کی پریس ریلیز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے شیڈو ل کے پیش نظر بحالی سٹرک چڑیاولہ اڈا تا خیر کٹو تحصیل کھاریاں، بحالی سٹرک لنک روڈ موضع سدھ، بحالی چوہدری عطا محمد روڈ ڈنگہ، لنک روڈ گجرات جمخانہ، بحالی سٹرک بھمبر روڈ تا عزیز بھٹی شہید ہستپال اور ضلع کونسل ریسٹ ہاوس روڈ پر ٹف ٹائل لگانے کے منصوبہ جات کے لئے مورخہ 9ستمبر 2015کو موصول ہونیوالے ٹینڈرز31اکتوبر تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

Gujrat News

Gujrat News