گجرات کی خبریں 12/8/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹربارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے بتایا ہے کہ دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس میں طلباء و طالبات کو یوم آزادی کے موقع پر مشائر پاکستان کی خدمات سے آگاہ کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ‘ جس میں تحریک پاکستان کے کارکنوں مختصر ہیسٹری نظریہ پاکستان فائونڈیشن کے تعاون سے مرتب کی گئی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان کے کارکنوں کی خدمات سے آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اس سلسلہ میں دن رات کام کر رہے ہیں ۔ سکول میں خوبصورت انداز میں چراغاں کیا گیا ہے ۔ اور بچوں نے خوبصورت پینٹنگ تیار کی ہے ‘ جن سے اُن کا پاکستان سے والہانہ لگائواظہار ہوتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )گجرات جشن آزادی کے سلسلہ میں انجمن فلاح عوام لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی ۔ صدر انجمن فلاح عوام سید ضیاء علی شاہ اپنے دست مبارک سے پرچم کشائی کریں گے ‘ اس موقع پر ممتاز شخصیات اور انجمن فلاح عوام کے ممبران شرکت کرینگے ‘ جبکہ خصوصی دعا مولانا محمد منیب سلطانی کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )ڈسٹرکٹ کواڈینیشن کونسل برائے این جی اوز کے وائس چیئر مین سید ضیاء علی شاہ نے بتایا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کو مٹھائی دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں خصوصی اجلاس جاوید بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ‘ جس میں ای ڈی اوچوہدری محمد نواز ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر امجد کلیر و دیگر نے شرکت کی ‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ تمام ممبران کے تعاون سے مٹھائی تقسیم کی جائے گی ‘ اور اس کے علاوہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوں کو مٹھائی دی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) تنظیم الغفاری پاکستان سٹی گجرات یونٹ نمبر رحمان پورہ و نیامت پورہ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں محمد نواز شاہد غفاری کی رہائشگاہ پر اکٹھ ہوا ‘ جس میں متفقہ طور پر صوبیدار غلام رسول غفاری کو صدر ‘ سینئر نائب صدر حاجی ظفر اقبال غفاری ‘ ٹھیکیدار محمد لطیف غفاری کو نائب صدر نمبر 1اور امجد فاروق غفاری کو نائب صدر نمبر 2’ جبکہ خرم شہزاد غفاری جنرل سیکرٹری ‘ صوفی محمد عبداللہ سیکرٹریٹ مالیات جبکہ معاون سیکرٹری مالیات ذوالفقار علی اور سیکرٹری نشرواشاعت نجف علی صابی منتخب ہوئے ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد نواز شاہد غفاری مرکزی قائد نے کہا کہ تنظیم الغفاری کا ہر رکن مخلص ہو کر برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گا ۔ اور مل کر ہم اس تنظیم کو فعال بنائیں گے ‘ نو منتخب صدر صوبیدار غلام رسول غفاری نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا ‘ دیگر ممبران نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی برادری کے ہر فرد کو درپیش مسائل مل کر حل کرینگے ‘ اور برادری کے غرباء اور مساکین علاوہ بیوہ اور یتیم طالب علموں کی مالی اعانت بھی کریں گے ‘ تاکہ ہماری برادری کا ہر فرد معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کر سکے ‘ جن افراد نے اس اجلاس میں شرکت کی ان میں محمد نواز شاہد غفاری ‘ صوبیدار غلام رسول غفاری ‘ صوفی محمد عبد اللہ غفاری ‘ حاجی ظفر اقبال غفاری ‘ امجد اقبال غفاری ‘ فرح اقبال غفاری ‘ مقصود احمد غفاری ‘ فرح ناز عرف ببی غفاری ‘ خرم شہزاد غفاری ‘ علی بلال غفاری ‘ محمد انور غفاری ‘ غلام رسول غفاری ‘ محمد بشیر غفاری ‘ محمد اشرف غفاری ‘ مقصود احمد غفاری ‘ ذوالفقار علی غفاری ‘ محمد یونس غفاری ‘ ٹھیکیدار محمد لطیف غفاری ‘ محمد ذیشان نواز غفاری ‘ محمد احمد غفاری ‘ محمود احمد غفاری ‘ محمد عامر غفاری ‘ مظفر حسین غفاری اور محمد افضل نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات میں جشن یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات منعقد ہونگی: حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات میں بسلسلہ جشن یوم آزادی کئی تقریبات منعقد ہوں گی چودہ اگست کی علیٰ الصبح جامعہ گجرات کی مسجد میں نماز فجر کے بعد اللہ کے حضور اجتماعی طور پر شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا ہو گی امام جامعہ ڈاکٹر محمدنواز دعا کروائیں گے ساڑھے آٹھ بجے وائس چانسلر آفس کے سامنے پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہو گی۔ مہمان خصوصی شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد نظام الدین اپنے دست مبارک سے پرچم کشائی کریںگے۔ قومی ترانہ ہوگا اور ملی نغمے ہونگے ۔ ٩ بجے ” جشن آزادی واک” ہوگی جس کی قیادت VCڈاکٹر نظام الدین و رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل کریں گے۔” آزادی واک سٹوڈنٹس سروسز سنٹر پہنچے گی جہاں ڈائریکٹر SSCمحمد یعقوب اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکاء کا استقبال کریں گے۔ ایس ایس سی میں پاکستان کے 68ویں یوم آزادی پر بڑا کیک کاٹا جائے گا۔ اس موقع پر ” پاکستان اور استحکام و ترقی کی آرزو ” کے موضوع پر خصوصی آزادی سیمینار ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کریں گے جبکہ ڈاکٹر طاہر عقیل ، ڈاکٹر فریش اللہ،ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر جاوید حیدر سید، ڈاکٹر مشتاق احمد ، شیخ عبدالرشید ، محمد یعقوب ، ڈاکٹر فوزیہ مقصودسمیت اساتذہ و سینئر افسران خطاب کریں گے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر جدوجہد پاکستان کے تناظر میں لکھی جانے والی کتب کا میلہ بھی لگایا جائے گاSSCکے زیر اہتمام اس کتاب میلے میں ممتاز پبلشرز کی کتب بھی رکھی جائیں گی۔ جشن آزادی کے حوالے سے 26اگست کو محفل مشاعرہ ہوگی اور تحریک پاکستان کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے طالبعلموں کے درمیان مباحثہ اور پوسٹر مقابلے بھی ہوں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات میں لہلہاتے قومی پرچم جذبہ آزادی اور حب الوطنی کی ترجمانی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور جامعہ گجرات ایک حقیقی قومی دانش گاہ نظر آرہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیر احمد اور انکی ٹیم نے چھاپہ مار کرحرام گوشت سپلائی کرنیوالے اوکاڑہ کے رہائشی باپ بیٹوں سمیت چار ملزمان کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور انکے قبضہ سے دو گدھے کا پانچ من گوشت برآمد کر کے ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم یاسین اور اسکے تین بیٹے ریاست ، اشفاق اور رزاق ساکنان برج جیوے ضلع اوکاڑہ خانہ بدوش کے روپ میں ہریانوالہ کے قریبی علاقہ میں مقیم ہیں، وہ حرام جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہیں اور آج بھی گدھے کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے لئے لے کر جارہے ہیں۔ ڈی سی او نے فوری طور پر ڈی ا ولائیو سٹاک ڈاکٹر نصیر احمد کو کاروائی کی ہدایت کی جنہوں نے ڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر افضال اور ڈاکٹر علی اصغر کے ہمراہ چھاپہ مار کرملزمان کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ دو گدھوں کا کھال اترا گوشت ریڑھے پر لاد کر گجرات شہر کی طرف لا رہے تھے۔ لائیو سٹاک ٹیم نے حرام گوشت قبضہ میں لے کر تمام ملزمان کو فوری طور پر کٹھالہ چوکی پولیس کے حوالے کر دیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیر نے بتایا کہ حرام گوشت انسانی صحت کے لئے نہایت مضر ہے اور اسے کھانے والوںکو خطرنات بیماریاںلاحق ہو سکتی ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے گھنائونے دھندے میں ملوث ملزمان سے ہرگز کو ئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ضلع بھر میں وطن عزیز کا 68واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ ضلع میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب صبح 7بجکر 55منٹ پر ضلع کونسل ہال میں ہوگی جہاں ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ مقامی ارکان اسمبلی اور معززین کی موجودگی میں پرچم کشائی کریں گے۔ بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں تقریب ہوگی۔ اسی طرح تحصیل ہیڈکوارٹرز کھاریاں ، سرائے عالمگیر، اہم قصبہ جات جلالپور جٹاں، لالہ موسیٰ ،ڈنگہ، کنجاہ، کوٹلہ ارب علی خان کے بلدیہ دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی جہاں مقامی ارکان اسمبلی پرچم کشائی کریں گی۔
۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )جشن آزادی کے موقع پرڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات میں تحریک آزادی میں خواتین کے کردار کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کی میزبانی منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار چوہدری محمد ارشد نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر نگہت اقبال قریشی تھیں ، اس موقع پر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدرنگہت اقبال قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے موقع پر خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دیں اور اس ملک پاکستان کو معرض وجود میں لایا ، کئی خواتین نے قربانیں دیں ، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کا مقصد ہے کہ ہم اپنی نئی نسل میں شعور اجاگر کریں کہ زندہ قومیں اپنے آزادی کے دن کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ، اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی اور ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔