گجرات کی خبریں 04/08/2015

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کے موقع پر ایک پر وقار تقریب منعقد کرے گی۔ جس میں ممتاز سیاستدان و دانشور خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہارِ سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست 2015ء کی تقریب کو اچھے طریقے سے انعقاد کرنے کیلئے ایک 6 رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی کے اراکین میں عامر چوہدری’ محمد اشرف امنہاس’ راجہ محمد اعجاز’ شیخ عرفان پرویز’ چوہدری ندیم طفیل اور صدر چوہدری علی ابرار جوڑا شامل ہیں۔ ایکشن کمیٹی تقریب کے مقررین کے نام فائنل کرے گی اور دیگر انتظامات کرے گی۔ عید ملن پارٹی میں سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے اراکین اور ضلع و سٹی کے عہدیداران و ممبران نے بھر پور شرکت کی اور 14اگست کی تقریب میں بھر پور شرکت کر کے تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ عید ملن پارٹی میں حاجی طارق سلامت کی بھانجی کی وفات پر اور شیخ عرفان پرویز کے انکل کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ جبکہ سینئر نائب صدر مہر مشتاق احمد کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ آخر میں تمام شرکاء کو پر تکلف ڈنر کروایا گیا۔ عید ملن پارٹی میں افتخار بھٹہ’ چوہدری ندیم طفیل’ شیخ عرفان پرویز’ راجہ محمد اعجاز’ ملک طارق کھوکھر’ سید صفدر حسین شاہ’ چوہدری اورنگزیب’ مرزا اکبر بیگ برلاس’ سلیم خاں’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ شاہد وسیم پال’ بہادر بھٹی’ ڈاکٹر ثوبان شاہد’ مہر شہباز احمد’ محمد علی ‘ محد شعبان’ عمر شریف قادری’ محمد اشرف چیمہ’ محمد اشرف منہاس’ ڈاکٹر ارشد چوہدری ‘ پروفیسر گلزار احمد’ ماسٹر محمد الیاس راجپوت’ ارشاد نذر’ محمد ارشد’ محمد عمران’ وقار احمد’ ولایت خان و دیگر نے شرکت کی۔ ڈنر کے اختتام پر پیر سید صفدر حسین شاہ نے سٹیزن فرنٹ کے قائد چوہدری محمد طفیل شہید و دیگر عہدیداران کے عزیز و اقارب کے درجات کی بلندی کیلئے اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی پنجاب منشا اللہ بٹ نے دریائے چناب کے شہباز پور بند ، وینس والا اور میانہ چک کے علاقہ میں نالہ بھمبر کے حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کی، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ارکان صوبائی اسمبلی میجر (ر) معین نواز، چوہدری اشرف دیونہ ، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری رضا علی وڑائچ ، حاجی ارشد اور رانا اقبال بھی انکے ہمراہ تھے۔ شہباز پور بند اور دیگر حفاظتی بندوںکے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب منشا اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق دریائوں اور برساتی نالوںکے کناروںپر آباد یوںکے جان و مال اور فصلوںکی حفاظت کے لئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے اس مقصد کے لئے حکومت کروڑوں روپے کے فنڈز بھی خرچ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ انہار کے ماہر انجینئرز کی نگرانی میںحفاظتی بند مضبوط بنانے کے لئے جاری کام کی تیزی سے تکمیل کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عوامی نمائندے بھی پوری طرح متحرک ہیں۔ انہوںنے ان علاقوں کے مکینوںکو یقین دلایا کہ انکی جان و مال اور فصلوںکی حفاظت اور انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔ اس سے قبل بند پر تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ انہار کے افسران اور ٹھیکے داران کو ہدایت کی کہ و ہ مرمت کا کام تیز کریں اور دی گئی ڈیڈ لائن میں مرمت کا کام مکمل کیا جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ زیادہ بارش یا دریا میں بڑ ا سیلابی ریلہ آنے سے کو ئی ناگہانی صورت حال پیدا ہوئی تو بھی حکومت انکے شانہ بشانہ ہوگی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دریا اور برساتی نالوں کے بند مضبوط بنانے کے لئے تعمیراتی عمل کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں اور محکمہ انہار پر زور دیا جا رہا ہے کہ مقررہ مدت میں تمام کاموںکی تکمیل یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا جبکہ اہل علاقہ نے مشیر وزیر اعلی پنجاب منشا اللہ بٹ ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور عوامی نمائندوںکو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے شادمان اور گلزار مدینہ روڈ کے علاقہ میں2 میڈیسن ڈسٹری بیوشن کمپنیوںکے گوداموں پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں کئی سال سے زائد المعیاد، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات برآمد کر کے دونوں کے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ شادمان اور گلزار مدینہ روڈ کے علاقہ میں واقع معظم فارمیسی اور سائنسکو لیبارٹریز میں بڑ ے پیمانے پر جعلی ، زائد المعیاد اور سب اسٹینڈرڈ ادویات فروخت کی جارہی ہیں جس پر انہوںنے اے سی میاں اقبال مظہر کی زیر قیادت ڈی ڈی او ایچ ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر محمد علی مفتی اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر فوری کاروائی کا حکم دیا۔ اے سی گجرات کی زیر قیادت انتظامیہ اورمحکمہ صحت کے افسران نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہلے معظم فارمیسی پر ریڈ کیا جہاںسے بڑی مقدار میں ایسی ادویات برآمد ہوئیں جو 2012سے 2014کے درمیان زائد المعیاد ہو چکی تھیں اسی طرح فارمیسی میںرکھے فرج سے بڑی مقدار میں سب اسٹینڈرڈ انجکشن برآمد ہوئے جبکہ گودام سے بڑی مقدار میں جعلی ادویات بھی برآمد ہوئیں۔بعدا زاں ٹیم نے سائنسکو لیبارٹریز کے گودام واقع گلزار مدینہ روڈ نز د رامتلائی چوک پر اچانک چیکنگ کی جہاں سے بھی بڑی مقدار میں جعلی، سب اسٹینڈرڈ اور زائدا لمعیاد ادویات برآمد ہوئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر معظم فارمیسی کے مالک اجمل رانااور سائنسکو کے مالک راشد محمود کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ زائد المعیاد ، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات قبضہ میںلے کردونوں گودامو ںکو سیل کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میاں اقبال مظہر نے بتایا کہ ملزم اجمل رانانے اپنا دھندہ چھپانے کے لئے رہائشی علاقہ میں کمرشل سرگرمیاںجاری رکھے ہوئے تھا نیز زائد المعیاد ، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرکے شہریوں کے جان و مال سے کھیل رہا تھا اسی طرح راشد محمود بھی گھنائونے کاروبار کے ذریعے شہریوں کی صحت سے کھیل رہا تھا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر اے سی گجرات میاں اقبال مظہر، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی مفتی اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ زائد المعیاد ، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرنیکا دھندہ کرنیوالوںکے خلاف سخت ایکشن جار ی رہے گا۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے زائد المعیاد، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات فروخت کی فروخت میں ملوث 16افراد کے خلاف کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوادیے ہیں، 15ملزمان کے خلاف مختلف تھانوںمیں مقدمات درج کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ تین ملزمان کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوںمیں زائد المعیاد، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرتے پکڑے جانیوالے میڈیکل سٹور مالکا ن اور میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ افراد کے کیسز پیش کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ملزمان کا موقف سننے کے بعد مجموعی طور پر 16افراد کے خلاف زائد المعیاد، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرنے پر انکے خلاف کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دے گی جبکہ پندرہ کے خلاف مقدمات کی ہدایات جاری کر دی گئیں تین ملزمان کو سخت وارننگ جاری کی گئی جبکہ تین ملزمان کے کیسز پر دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کی گئی۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ زائد المعیاد، سب اسٹینڈرڈ اور جعلی ادویات فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلا ف کریک ڈائون تیز کر دیں خصوصا اس دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوںنے واضع کیا کہ محکمہ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں شکایت کی صورت میں کسی سے بھی ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) سول لائن پولیس نے محلہ بہادر پورہ میں مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ایک ملزم گرفتار باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محلہ بہادر پورہ میں بابر حسین ،فضل عباس ۔فہد عمران بٹ،منیر عمران بٹ،شاہد عباس بٹ،فرحان سونی،لیاقت بٹ وغیرہ تیرہ افراد نے مرز ا ایوب بیگ کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مکان میں موجود خواتین کو تشد د کا نشانہ بنا کر سامان سمیت گھر سے باہر نکال دیا بعدازاں ڈی ایس پی سٹی اور تھانہ سول لائن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ایک ملزم بابر حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق شیخو پورہ سے ہے پولیس مصروف تفتیش ہے
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی چشم پوشی کی وجہ سے سرگودہا رود پر تجاوزات کی بھر ما ر نے پیدل چلنے والوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ٹی ایم اے کے اعلی احکام نے آنکھوں پر کا لی پٹی باندھ لی اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں سرگودہا روڈ پر سٹاف گلہ سے لے کے شاہین چوک تک تجاوزات ہی تجاوزات ہیں جن کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے تجاوزات کی وجہ سے اکچر اوقات خواتین کو چھڑنے کے واقعات میں اضافہ ہو تا جارہا ہے مگر ٹی ایم اے گجرات کے عملہ نے دوکانداروں کو کھی چھٹی دے رکھی ہے سٹاف گلہ سے شاہین چوک تک پیدل چلنامشکل ہے اس سلسلہ میں ٹریفک پو لیس کا عملہ بھی اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ نہیں کرتا وہ صرف ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے چالانوں کی طرف خصوصی توجہ دیتا ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بند رہتی ہے سرگودہا روڈ کے مکینوں نے ٹی ایم اے اعلی احکام سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ سرگودہا روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا کیا جائے اور سڑک کو کھلا کیا جائے
…………………………………………………………
…………………………………………………………

گجرات (جی پی آئی) جرمن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز راہنما ئوں شہباز احمد قریشی، شاہ نواز قریشی ،ظہور احمد قریشی،اوراورنگ زیب قریشی نے اپنے ایل بیان میں محلہ بخشوپورہ کی ممتازسماجی شخصیت مشکور احمد قریشی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک اور نفیس انسان تھے ان کی وفات سے گجرات ایک اچھے انسان سے مرحوم ہو گیا ہے ہماری دعا ہے ک اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور سوگواروں کو بھی صبر جمیل دے۔

…………………………………………………………
…………………………………………………………

GPI News

GPI News

GPI News

GPI News