گجرات کی خبریں 06/03/6/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) چیئرمین ضلعی زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر احمد گوندل نے کہا ہے کہ ذہین اور با صلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ایسے طلباء و طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مرغزار گرلز کالج میں طالبات مورا سکالر شپ سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ پرنسپل کالج رفعت محبوب ، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری ظہور الٰہی ، ممبر ضلعی زکوة کمیٹی مرزا الیاس جرال ، ملک شیراز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر احمد گوندل نے اس موقع پر 40طالبات میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت 1لاکھ 80ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے ۔ چوہدری تنویر احمد گوندل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں جن میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا قیام ، دانش سکولوں کا اجراء اور موجودہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر ماہر اساتذہ کی تعیناتی اور عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک اور صوبے سے ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جن کے اثرات مستقبل قریب میں قوم کے سامنے ہونگے ۔سکالر شپ حاصل کرنے والی طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر احمد گوندل کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرینگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر شدید تنقید کی ہے۔علما کے ایک اجلاس سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ اقوام متحدہ نے انسانیت کو مایوس کیا ہے، اسے اپنے طرز عمل سے خود کو غیر جانبدار ثابت کرنا ہوگا کہ وہ صرف مسیحی ادارہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں مسئلہ پیدا کیا گیا تو ایسٹ تیمور کے نام سے مسیحی ریاست قائم کردی گئی۔ مگر برما میں مذہب کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کرکے ان کی شناخت ختم اور نسل کشی کی جارہی ہے ۔مگر عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ حتٰی کہ کسی مسلم حکمران نے بھی غیر ت ایمانی کا اظہارنہیں کیا۔ایران اور سعودی عرب کو بھی یمن میں اپنی انا کی تسکین کی فکر ہے، برما کے مسلمان بھول چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ کیونکہ برما کے مسلمان ان سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا قافلہ ضلعی صدر PAT چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ کی قیادت میں منگووال ہپنچا۔ جہاں پر تاریخ سازش استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راحیق احمد عباسی نے کہا کہ منگووال میں تاریخی استقبال کرنے پر میں پاکستان عوامی تحریک منہاج القرآن ‘ منہاج یوتھ ونگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نوجوانوں کے جوان ولولے دیکھ کر بہت مسرت ہوئی۔ چوہدری نوید حسین وڑائچ اور ساتھیوں کو پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہونے پر ویلکم کیا اور مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت جتنا چاہے ظلم کر لے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کبھی نہیں جھکیں گے۔ حق کی آواز پر ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں چودہ کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا اور سانحہ 17 جون تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا اور ظلم و بربریت کی انتہاء تھی۔ عورتوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ جعلی JIT اور حکومتی پردوں میں قاتل چھپ نہیں سکتے۔ ہمارا ایمان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں امید ہے ہمیں انصاف ضرور ملے گا اور قاتل پھانسی کے پھندے پر ضرور چڑھیں گے۔ انصاف کا ہر دروازہ کھٹ کھٹایا جائے گا۔ اور کہا کہ مقتول کارکنوں کا نہ کوئی حکومت سے جھگڑا پر امن لوگ نہتے کارکن جن کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ حقیقت میں انہوںنے حق کی آواز کو دبانا چاہا’ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ حق کی بلند کیا اور غریب عوام کے حقوق مانگے تھے اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب دشمن بجٹ کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ بجٹ صرف اشرافیہ کیلئے بنایا گیا ہے غریب کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری گلریز محمود اختر وڑائچ ایڈووکیٹ ضلعی صدر PAT چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ حافظ عمران طاہر ایڈووکیٹ رہنما PAT نے حالیہ بجٹ 2015,16ء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ اشرافیہ کا بجٹ ہے۔ جس کا فائدہ صرف اشرافیہ کو ہی ہو گا۔ غریب عوام کو نہیں غریب مزدور محنت کش سفید پوش کیلئے کچھ بھی ریلیف نہیں ہے۔ وفاقی سیکرٹریز کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ اور غریب مزدور کی تنخواہ میں 7.5 فیصد اضافہ حالیہ بجٹ ہے۔ ان حکمرانوں سے غریب عوام کی خوشحالی کی کوئی امید نہیں حالیہ بجٹ کے نتیجہ میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آے گا۔ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندا بلکہ اعداد و شمار کی شعبدہ بازی ہے۔ اس قیامت خیز مہنگائی میں تیرہ ہزار روپے میں میاں یبوی کا بجٹ نہیں بن سکتا۔ جن کے دو بچے ہوں وہ کیسے گزارا کرے گا۔ پوری قوم نے حالیہ بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حکومت کی عدم توجہی سے رائس انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔ لیکن حکمران رائس ملز مالکان اور کسانوں کے مسائل حل کرانے کی بجائے ان کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں چاولوں کے موجودہ بحران پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر اب بھی حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی اور رائس کے بحران کیلئے جلد کوئی لائحہ عمل طے نہ کیا گیا تو رائس ملز مالکان کسان اتحاد کے ساتھ ملکر ملک گیر احتجاج کریں گے اور اس کے نتیجہ میں ہونیوالے نقصانات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ اس موقع پر چوہدری احمد خاں’ تیمور اشفاق’ چوہدری عرفان اکبر وڑائچ’ چوہدری قیصر محمود’ صابر چیچی’ سید امام شاہ ‘ میاں عمران منیر’ ملک عمران و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے رائس ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے بھر پور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پنجاب نعت کونسل کا ایک تعزیتی اجلاس صدر شیخ عرفان پرویز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب نعت کونسل کے چیئرمین مہر عثمان عرف بائو شاری کے والد محترم مہر عزت کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور مہر عثمان عرف بائو شاری ، شاری برادران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ اجلاس میں سیٹھ ظہیر عباس ‘ مرزا الیاس جرال’ عامر چوہدری’ گل خاں’ میاں سہیل منیر’ اورنگ زیب میر’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور تنویر بھٹی نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں اور تمام امت مسلمہ مل کر ایسا لائحہ عمل تیار کریں جس سے برما کے مسلمانوں کو تحفظ اور ان کے حقوق مل سکیں۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایک عالمی سازش کے تحت مسلمانوں کو دنیا سے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چاہے کشمیر ہو ‘ فلسطین ہو یا چیچنیا ہر جگہ پر مسلمانوں کو نشانہ پر رکھا گیا ہے کہیں دہشتگردی کے نام پر مسلمان نشانے پر ہیں تو کہیں اندرونی سازشوں کو ہوا دے کر مسلمانوں کیخلاف بازار قتل گرم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا نقصان کیا ہے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلمان ہمیشہ سرخرو رہے ہیں اور تا قیامت رہیں گے۔ اقوام متحدہ کو صرف ایک چھوٹی سی بچی ملالہ پر حملہ کی تکلیف ہو گئی تھی کیا ہزاروں برما کے مسلمانوں کا قتل کا اقوام متحدہ کو نظر نہیں آ رہا۔ ایسی کونسی طاقت ہے جو کہ UNO کو کارروائی کرنے سے روک رکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے سندھ میں لیڈیز ونگ کی تنظیم نو، ایم ایس ایف کو فعال کرنے اورپارٹی میں نئے لوگوں کی شمولیت پرسندھ کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے پارٹی میں شامل ہونے والے اب ایسی ٹیم کے ممبر بن گئے ہیں جو پاکستانی ریاست اور معاشرے کو قابل رشک بنانا چاہتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہیں ۔اس موقع پر پارٹی میں مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سابق سفیر جی آربلوچ سینئرنائب صدر اختر پرویز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ نے قائد مسلم لیگ کو سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی میں عوام کی دلچسپی سمیت جوق درجوق شمولیت پر آگاہ کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سندھ کے رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے ہمیشہ ایک جمہوری اورر واداری سیاسی کلچر کی بات کی اور ہمیشہ خواتین اور نوجوانوں کواستحکام پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے لازم وملزوم قرار دیامگر بدقسمتی سے یہ رحجانات پاکستان میںکم ہوتے جارہے ہیں۔ ماضی میںخواتین اور نوجوانوں کو معاشرتی اور سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے ڈھال بنایاگیا مگر ہم انہیں معاشرے میں بہتری اور عوام کی خدمت کے لیے آگے لائینگے ،کارکنان ایک نئے جذبے سے اسلام کے سنہری اصولوں اور قائد کے فرمودات کی روشنی میں اپنے آپ کو مرتب کریں۔انہوں نے نئے شامل ہونے والے لوگوں ،خواتین اور ایم ایس ایف کے جوانوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ نفسانفسی کے دور میں ہم سب پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اسلامی رواداری اور خدمت خلق کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں ۔انہوں نے گزشتہ دنوں چیئرمین متحدہ علماء محاز مولانا انتظارالحق تھانوی،سیاسی وسماجی رہنما کامران ہارون انصاری،اور معروف ادیب ودانشورندیم سبطین اور دیگر کی شمولیت پر پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دی اور لیڈیز ونگ کی نومنتخب صدر بانو صغیر صدیقی سمیت MSFسندھ میں فعا ل کرنے اور صدارت کے لیے انیس الدین کے انتخاب کو سراہا ۔چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ حکمران زبانی جمع خرچ سے آگے نہ جاسکے ہیں جب تک اقتدار پر قابض حکمران اپنی طرز حکمرانی کو نہیں بدلیں گے عام آدمی کی زندگی بھی نہیں بدلے گی ۔موقع پر موجود حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنمائوں نے چودھری شجاعت حسین کو دورہ سندھ کی دعوت بھی دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف نے گزشتہ روز ہونے والی T-20 کرکٹ میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری علیم اللہ وڑائچ مٹھو گورالی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستانی نیشنل کھلاڑیوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس مین ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ اور وہ اسی صورت میں ترقی کر سکتے ہیں جب ملک کے مخیر حضرات انکی سرپرستی کریں۔ اور ہمارے بھائی مٹھو گورالی نے اچھے سپورٹس مین لوور ہونے کا کردار ادا کیا ہے۔ہم چوہدری علیم اللہ مٹھو گورالی کے لیگ کروانے کے فیصلہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور کرکٹ لیگ کے دوران ہم ان کے شانہ بشانہ رہیں گے اور بھر پور تعاون کریں گے۔ ہمیں ان پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ گجرات آنے والے کھلاڑی گجراتیوں کی مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کا گزشتہ دنوں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں آپریشن ہوا ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اقوام متحدہ کی بزدلانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ کیا امت مسلمہ میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ترکی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی فوجیں برما میں اتار ڈالے اور مسلمانوں کے قاتلوں کو واصل جہنم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم برما میں ہونیوالے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز مہر عثمان عرف شاری اور مہر عامر کے والد محترم کی فاتحہ خوانی کے سلسلہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ یاسر وریائ’ ڈاکٹر عمران چوہدری’ و عامر چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر ہمارے حکمرانوں کی بے حسی باعث شرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے ماہانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ برما کے انتہا پسندوں نے مسلمانوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے لیکن ہماری حکومت اپنے مسلمان بھائی بہنوں کیلئے نہیں کر رہی ہے۔ یہ بات بڑی شرمندی اور ندامت کی ہے کہ ہم مشکل وقت میں برما کے مسلمانوں کیلئے کچھ نہیں کر رہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری عامر چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بھی ہمت کر کے ترکی کی طرح فوج کو برما بھیج کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی چاہئے۔ چیئرمین تھنکرز فورم ضلع گجرات افتخار بھٹہ نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کرے اور برما کے مسلمانوں کی نسل کشی روکے اور اسلامی ممالک کو بھی چاہئے کہ برما کے مسلمانوں کیلئے اُٹھ کھڑے ہو تاکہ کسی ملک کو مسلمانوں کے خلاف کچھ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے۔ چیئرمین سپریم کونسل چوہدری ندیم طفیل نے کہا کہ بحیثیت انسان اور بحیثیت مسلمان ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم برما کے مسلمانوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور حکومت کو بھی چاہئے کہ برما کے مسلمانوں کیلئے فوری اقدامات کرے۔ اس موقع پر شیخ عرفان پرویز’ مرزا اکبر بیگ برلاس’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ قاری محسن رضا قادری’ محمد سلیم خاں اور طارق سلامت نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں ممبر سپریم کونسل مہر عامر علی کے والد محترم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گیم چینجر ایڈورٹائزر گجرات کے آفس الجبار سنٹر بالمقابل فیصل سینما جی ٹی روڈ گجرات میں 7 جون 2015ء بروز اتوار کو ڈائریکٹر۔ رائٹر۔ گلوکار۔ فوٹو گرافر۔ آرٹسٹ۔ میوزک ڈائریکٹر۔ ایڈیٹر۔ ڈانسر۔ ٹیکنیشن و دیگر شعبوں میں کام کرنے کا شوق رکھنے والے لڑکے و لڑکیوں کے انٹرویز و ایڈیشن کئے جائیں گے۔ ممتاز ڈائریکٹرو ایکٹر ارباز خان اور ممتاز ڈائریکٹر و رائٹر سلیم مراد ججز کے فرائض سرانجام دیںگے۔ خواہش مند خواتین و حضرات گیم چینجر کے آفس سے فارم حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر راحیق احمد عباسی کی منڈی بہائو الدین جاتے ہوئے گجرات آمد پر شاہین چوک پر عہدیداران اور کارکنوں نے انکا والہانہ استقبال کیا اور گلپاشی کی۔ ان کے ہمراہ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹر پنجاب چوہدری بشارت جسپال ‘ راجہ زاہد محمود بھی تھے۔ اس موقع پر چوہدری گلزیر محمود اختر وڑائچ ضلعی صدر PAT کی سربراہی میں استقبال کیا گیا۔ ان کے ہمراہ حاجی محمد اکرم ‘ چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر PAT حافظ عمران طاہر ایڈووکیٹ’ نعیم شریف صابری ‘ قاری نوید رسول چشتی ‘ یاسر خان ‘ سہیل طور’ سلیم رضا چشتی’ چوہدری امجد اقبال سٹی صدر PAT ‘ چوہدری جاوید وڑائچ’ طاہر محمود’ شاکر ضیائ’ حاجی محمد صادق بٹ’ حاجی امان اللہ وڑائچ’ میاں ندیم القادری ‘ ظفر مجید قادری’ چوہدری امتیاز گڈو’ چوہدری مظہر وڑائچ’ آصف کمبوہ’ مرزا محمد رفیق’ اسامہ انقلابی قدیر ڈرائیور’ چوہدری ابرار وڑائچ’ شیر علی وڑائچ’ ذیشان احمد’ طاہر اورنگ زیب وڑائچ’ محمد علی ‘ افصال ضیائی’ زیب الحسن’ جنید محمود’ محمد رفیق’ علامہ محمد اکرم’ نذیر احمد کیانی’ چوہدری حاجی لال خان’ قیصر محمود چوہان’ ابو ذر’ فاروق بٹ’ وقار احمد قادری’ سید تقویم الحسن شاہ راشد غوری’ راجہ کاشف محمود کے علاوہ استقبال کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کا قافلہ چوہدری گلزیر محمود اختر وڑائچ کی قیادت میں کنجاہ’ منگووال اورپاہڑیانوالہ گیا۔ راستے میں جگہ جگہ پرتپاک استقبال اور گلپاشی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے کسانوں پر ظلم کی انتہا کر دی، چار بھینسوں کا دودھ فروخت کرنے والے پر بھی ٹیکس لگا دیا، پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کیلئے ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہ میں معمولی اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفاقی بجٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 44کھرب 51ارب کے بجٹ میں 16کھرب 25ارب کا خسارہ اور 253ارب کے نئے ٹیکس لگانا کسی طور پر عوامی بجٹ نہیں کہا جا سکتا، یہ بجٹ عوام دشمن ہے، ن لیگ کی تیسری بار حکومت آئی ہے مگر انہوں نے کچھ نہیں سیکھا، عالمی مارکیٹ میںخشک دودھ کی قیمت 4ہزار ڈالر فی ٹن سے کم ہو کر 2 ہزار 3 سو ڈالر ہو گئی ہے پھر یہاں کیوں اضافہ کیا کیا، دودھ، دہی، مکھن، پنیر، فلیورڈ ملک پر ٹیکس لگانا کسی طور پر بھی عوام سے ہمدردی کے زمرے میں نہیں آتا، یہ بجٹ نہیں بلکہ مہنگائی کا بم ہے جو عوام پر مار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سڑکیں، پل نہیں روزگار، خوشحالی، بجلی، گیس کی ضرورت ہے، 70فیصد آبادی دیہی ہے حکومت نے ان کیلئے بجٹ میںکچھ نہیں رکھا، کسان پہلے ہی پریشان حال ہے، بجٹ کے بعد رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی، مجھے لگتا ہے کہ کسان بیوی بچوں کے ساتھ اب اپنے مال مویشیوں کو بھی سڑکوں پر لے آئیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمران دہشت گردی، پاک چین اقتصادی راہداری پر اے پی سی بلاتے ہیں معیشت پر کیوں نہیں؟ بجٹ پر حکومت اپنی مرضی نہ کرے، ایسا بجٹ بنانا چاہئے کہ تمام جماعتیں متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ساڑھے ساتھ فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، پہلے ہی گھر کا بجٹ بنانا مشکل تھا اب گھر کا خرچہ چلانا ناممکن ہو گیا ہے، وزیرخزانہ کی تقریر سے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، بجٹ میں صرف ٹیکس میں اضافے کی بازگشت سنائی دیتی ہے، ریلیف کی کوئی بات سننے میں نہیں آئی اور نہ ہی مہنگائی کے سدباب کیلئے اقدامات نظر آتے ہیں، دراصل بجٹ میں پالیسیوں کافقدان ہے، کیونکہ بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی لہٰذا یہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، غریب آدمی کو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) منگووال پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنوں کا اپنے محبوب قائد ڈاکٹر راحیق احمد عباسی کا پرتپاک استقبال۔ فاروقی مل سے موٹر سائیکلز ریلی نے مرکزی قائد کا استقبال کیا۔ ریلی کی شکل میں منگووال استقبالیہ کیمپ پہنچے۔ ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کا دھمال معزز مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ استقبالیہ میں علامہ کی ممتاز سیاسی شخصیت امجد بٹ کی ساتھیوں سمیت شرکت استقبال کرنے والوں میں علامہ سید فرحت حسین شاہ’ چوہدری نوید حسین وڑائچ’خالد بٹ’ سید افتخار الحسن شاہ ‘ سابق ناظم منیر خالد لودھی’ سابق نائب ناظم ماسٹر محمد ریاض ڈونیانوالی ‘ صاحبزادہ سید ہارون شاہ بخاری’ عنصر بٹ’ چوہدری محمد ادریس متہ’ چوہدری وصی اللہ گوندل ‘ مرزا طارق کنجاہ جان محمد مہر’ میاں محمد اصغر انصاری’ چوہدری محمد عنصر چندھیر’ چوہدری ذکاء اللہ ‘ ابرار بھٹی’ سید تحسیب الحسن بخاری’ محمد عمران بٹ’ عرفان ناصر’ چوہدری اشتیاق’ محمد عمر ایڈووکیٹ’ چچا غلام رسول ‘ ناصر بٹ’ میاں انوار الحق کے علاوہ ہزاروں کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ اور جیوے جیوے طاہر جیوے جرات و بہادری طاہر القادری کے نعروں سے استقبالیہ کیمپ گونجتا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پنجاب حکومت نے ڈاکٹر آصف طفیل کو ڈی سی او سیالکوٹ تعینات کر دیا ہے ۔انہوں نے اپنے عہد ہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں تین ماہ سے ڈی پی او گجرات کی سیٹ خالی پولیس اور شہریوں کے معاملات لٹک گئے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کو گجرات سے تبدیل ہوئے تین ماہ گزر گئے ہیں مگر پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی ڈی پی او کو گجرات میں تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں اور پولیس کے متعلقہ کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے گجرات میں کوئی پولیس آفیسر لگنے کو تیار ہی نہیں ہے کئی ڈی پی اوز کے نام سامنے آئے ہیں گر ان کی تعیناتی نہیں ہو سکی۔جبکہ دوسری طرف ایس پی انوسٹی گیشن کی سیٹ بھی کئی ماہ سے خالی پڑی ہے