گجرات کی خبریں 08/04/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) عالمی تنظیم اہل سنت کے مرکزی امیر پیشوائے اہل سنت پیر افضل قادری اور ان کے ساتھیوں پر ”فورتھ شیڈول پابندی” کے خلاف ضلع گجرات کی سنی تنظیمات اور علماء کا ایک ہنگامی اجلاس۔ مرکز اہل سنت نیک آباد گجرات میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا غلام ربانی چشتی خطیب اعظم لالہ موسیٰ نے کی۔ اجلاس گجرات ‘ جلالپور جٹاں’ ٹانڈہ’ کڑیانوالہ’ لالہ موسیٰ’ کوٹلہ ککرالی’ کنجاہ’ منگووال ‘ کھاریاں ‘ سرائے عالمگیر اور دیگر قصبات و دیہات سے کثیر تعداد میں علماء اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بزرگ اور علیل ممتاز عالم دین پیر محمد افضل قادری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فورتھ شیڈول پابندی کی مذمت کی گئی اور گجرات انتظامیہ و حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا اور ڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ 13 اپریل سوموار 12 بجے تک اس بلا جواز اور غیر منصفانہ آرڈر کو واپس لے بصورت دیگر سنی تنتظیمات گجرات گوجرانوالہ اور لاہور میں زبردست احتجاج کرے گی۔ اور جلد ہی ملک بھر میں احتجاجی تحریک کو پھیلا دیا جائے گا اور لاہور تا اسلام آباد دین بچائو مارچ بھی کیا جائے گا۔ مرکز اہل سنت نیک آباد کے شیخ الحدیث علامہ ساجد القادری نے اعلان کیا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 14 اپریل منگل 11بجے دن کچہری چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ جس میں علماء و مشائخ کے علاوہ وکلائ’ تاجر برادری بھی شرکت کرے گی۔ اور مظاہرہ کے بعد علمائ’ وکلاء اور تاجر ڈی سی او گجرات کے پاس اپنا احتجاج نوٹ کروائیں گے اور اس موقع پر آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار۔ خوبصورت گجرات کو زنگ لگ گیا۔ فوارہ چوک گجرات سے لیکر تھانہ بی ڈویژن تک جگہ جگہ فاسٹ فوڈ کی موبائل سروس اور دکانوں کی بدولت ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا۔ عوامی مسائل کی وجہ سے حکام غائب ہو گئے۔ ہوم ڈلیوری کے نام پر موٹر سائیکل پر بڑے بڑے ڈبے لگا کر موٹر سائیکل لاوارث کھڑے کر دئیے جاتے ہیں جو کہ دہشت گردی کیلئے آسانی سے استعمال ہو سکتے ہیں۔ ڈی سی او گجرات کی جانب سے حساس مقامات کی فہرست جاری کی گئی مگر اس میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ناجائز تجاوزات حادثات اور دہشتگردی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حکام نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی ، اور چیئرمین دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی مجددی نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم صدیق اکبر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے ۔ شہنشاہ کونین محسن انسانیت حضرت محمدصلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم کے خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ کی زندگی کا محور عشق رسول ۖ ہے ۔ آپ نے رسول اکرم صلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت اور کامل اطاعت کی روشن مثالیں قائم کیں۔ تمام برادران اسلام سے اپیل کی جاتی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق کے کارناموں اور تعلیمات سے عوام کو روشناس کرنے کیلئے جمادی الثانی کا پورا مہینہ یوم صدیق اکبر منایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں ماہانہ درس قرآن پاک 11 اپریل بروز ہفتہ دن 10 بجے منعقد ہو گا۔ پچاسویں ماہانہ درس قرآن کے موقع پر یوم صدیق اکبر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ جس میں صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے اور یوم صدیق اکبر کے حوالہ سے اظہارِ خیال کریں گے۔ اس سلسلہ میں تمام معززین سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) بریڈفورڈ شہر جو برطانیہ میں مسلمانوں کا مرکز ہے میں بزمِ نوشاہیہ برقیہ کے زیر اہتمام قطب الارشاد حضرت پیر سید ابوالکمال برق قادری کے سالانہ عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا۔جس میں برطانیہ کے علاوہ ہالینڈ ، جرمنی،فرانس ،اٹلی اور سپین سے سینکڑوں احباب نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت سرکار قطب الارشاد کے مرکزی سجادہ نشین حضرت پیر سید قطب شاہ ابدال قادری نوشاہی بحرالعلومی برقی نے فرمائی جملہ امور کی نگرانی حضرت صاحبزادہ پیر سید طاہر شاہ ابرار نوشاہی برقی نے کی۔اس تقریب سعید میں سرکارقطب الارشاد کی جملہ اولاد اور عقیدتمندوں نے شرکت کی۔حضرت صاحبزادہ سید ظہورالحسن شاہ نوشاہی ،حضرت صاحبزادہ سید معظم حسین شاہ نوشاہی بھی سٹیج کی زینت بنے۔صاحبزادہ سید وقاص الزماں نوشاہی اور صاحبزادہ سید شمس الزماں نوشاہی نے برمنگھم سے اپنے عقیدتمندوں کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔نمازِعصر جس کی امامت صاحبزادہ سید محمد محرم شاہ مظفر نوشاہی برقی نے کروائی کے بعد سواچھ بجے تقریب کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے فرائض صاحبزادہ سید عمرابدالنوشاہی نے ادا کیے۔نعت خواں حضرات میںمحمد فیصل چشتی،محمد فیضان عرفانی،محمدافضل سلطانی نے ہدیہ نعت اور مناقب پیش فرمائے۔علامہ بابر نقشبندی ،صاحبزادہ محمد عبدالرحیم نوشاہی برقی اور خطیبِ اہل سنت علامہ خورشید عالم صابری نے صاحب عرس کے فیضان اور تعلیمات پر مبنی خطابات کیے۔اس طرح پہلی نشست کا اختتام نماز مغرب تک ہوا۔ شرکاء کی کثرت کی وجہ سے نمازِ مغرب کی دوعلیحدہ جماعتیں ہوئیں ۔ ایک کی امامت کے فرائض علامہ حافظ مسعود نوشاہی برقی اور دوسری کی حافظ و قاری عبدالقادر نوشاہی برقی نے ادا کیے۔نمازِ مغرب کے بعد دوسری نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے حافظ عبدالقادر نوشاہی صاحب نے کیا۔ محمد ذوالفقار ، محمد یعقوب رضوی،علامہ طارق مجاہد نوشاہی برقی ، حافظ عبدالقادر نوشاہی برقی اور پیر سید کوثر حسین شاہ صاحب نوشاہی قادری نے نعت و مناقب کے نذرانے پیش کیے۔ علامہ محمد محب اللہ اظہر نوری نے خصوصی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض صاحبزادہ پیر سید محمد محرم شاہ مظفر قادری نوشاہی برقی نے سرانجام دیے جس کے دوراں قطب الارشاد کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی۔حافظ عبدالقادر نوشاہی برقی نے ختم شریف اور صاحبزادہ سید محمد طاہر شاہ ابرار نوشاہی برقی نے شجرہ شریف نوشاہیہ پڑھا۔ آخر میں مرکزی سجادہ نشین پیر سید قطب شاہ صاحب قادری نوشاہی بحرالعلومی نے خصوصی دعا فرمائی۔لنگر شریف تقسیم کیا گیا اور بعد ازاں پوٹھوہاری اشعار کی محفل حافظ محمد ضیاء الحق آفاق نوشاہی برقی نے پیش کی۔ دیگر شرکاء میںصاحبزادہ پیر سید مطلوب حسین شاہ صاحب نقیبی،صاحبزادہ سید سعید سلطان سرور نوشاہی،صاحبزادہ شہزاد احمدفردوسی نوشاہی،صاحبزادہ پیر سید ضمیر حسین شاہ اظہر نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید عثمان ابدال نوشاہی برقی ،صاحبزادہ سید علی حیدر نوشاہی برقی ،صاحبزادہ سید زید الحسن شاہ صاحب نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید تنویر حسین شاہ نوشاہی برقی جرمنی،علامہ شفیق الاسلام ، صاحبزادہ سید حشام الدین نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید نجم البرق نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید نجف حسین شاہ نوشاہی برقی،صاحبزادہ سید محمد ابراہیم یوسف نوشاہی برقی،صاحبزادہ بدرالبرق نوشاہی برقی، صاحبزادہ سید محمد عیسیٰ نوشاہی،خلیفہ محمد عارف نوشاہی برقی ایلز بری، خلیفہ محمد شوکت نوشاہی برقی، چوہدری محمد امجد نوشاہی برقی لیوٹن، بیرسٹر سہیل احمد نوشاہی برقی لیڈز، بیرسٹرچوہدری شبیر احمد ڈوگہ نیلسن،الحاج خلیفہ محمد یاسین نوشاہی برقی، الحاج خلیفہ عبدالغفور نوشاہی برقی،علامہ محمد حنیف قمر نوشاہی برقی،عبدالعزیز نوشاہی برقی،صوفی عبدالمالک نوشاہی فرانس،چوہدری زاہد اسلم نوشاہی برقی،محمد شہریار نوشاہی برقی، محمد حمزہ نوشاہی برقی، محمد علی حیدر خان نوشاہی برقی،چوہدری طالب حسین صدر مسجد بارکر اینڈ ،چوہدری ارشد کٹھانہ لیڈز، چوہدری راحت جاوید اٹلی، چوہدری ذیشان اٹلی،چوہدری طالب حسین لیجٹگرین،ظفرا حمدنوشاہی برقی، حافظ مصری صاحب اور دیگر سینکڑوں احباب نے شرکت کی۔ خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ سینٹ پال چرچ بریڈفورڈ آٹھ کے تین حال اولیائے کرام کے دیوانوں اورعقیدتمندوں سے بھرے ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) تارکین وطن کے راہنماء مہر ندیم آف انگلینڈ کے بھتیجے اور مہر زمان احمدآف کڑیانوالہ کے صاحبزادے اور مہر طاہر زمان و مہر فخر زمان کے بھائی مہر قمر زمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے قمر زمان کی بارات کڑیانوالہ سے گجرات پہنچی شادی کے موقعہ پر مہر ندیم آف انگلینڈ،مہر محمد زمان، مہر عمران اصغر ، صحافی روحان شاویز ملک(روزنامہ تصویر وطن)، مہر شفقت صغیر، مہر امانت، مہر نذیر، مہر اشرف، ملک راشد، مہر اظہر، نوید اشرف، مہر محمد عرفان، مہر حامد، مہر شہباز، مہر شعیب، مہر یونس، حافظ سرفراز، مہر عامر، حافظ نعیم، مہر قاسم، مہر اشفاق ناظم، نعیم بٹ اور مہر صفدر سمیت مقامی سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات تارکین وطن اور دولہا ودلہن کے رشتہ داروں عزیز واقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آفس میں جاری اہم اجلاس کے دوران کارسرکار میں مداخلت کرنے سیکورٹی عملہ سے بدکلامی ، بدسلوکی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے شخص کو سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے ذہنی توازن کے بارے میں حقائق سے آگاہی کیلئے پولیس کو ملزم کامیڈیکل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر کی طرف سے تھانہ سول لائن گجرات کو اندراج مقدمہ کیلئے بھجوائے جانے والے استغاثہ کے مطابق امروز بسلسلہ میٹنگ ڈی سی او گجرات کے دفتر میں تقریباً1بجے مصروف بہ کار سرکار تھے کہ دفتر کے کمرہ کو کسی نے زور زور سے پیٹنا شروع کر دیا ۔ ڈی سی او صاحب نے اندر بلا کر پوچھا تو مذکورہ شخص جس کا نام بعد میں سمیع اللہ وڑائچ سکنہ گورالی معلوم ہوا نے بدتمیزی شروع کر دی ۔ جس پر ڈی سی او صاحب نے ناصر گن مین ٹو ڈی سی او کو بلایا کہ اس شخص کو باہر لے جائیں تو اس نے ناصر گن مین کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور گلاس اٹھا کر اس کو مارا ۔ ناصر گن مین کو دوسرے گن مین نجف علی C/3991کو بلایا اور کمرہ سے باہر لے گئے ۔ مذکورہ شخص نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور کار سرکار میں صریحاً مداخلت کی ۔ مذکورہ شخص کے ذہنی توازن کے بارہ میں شک و شبہ کا امکان ہے ۔ لہٰذا اس کا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا جائے اور مقدمہ درج کر کے کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ موسم برسات میں ممکنہ سیلاب سے نپٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں ۔ محکمہ انہار اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران دریائوں اور برساتی نالوں کے حفاظتی بندوں کا مشترکہ دورہ کر کے انہیں مضبوط بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں جبکہ ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس سیلابی صورتحال سے نپٹنے کیلئے مطلوبہ آلات اور مشینری کی خریداری کا عمل بلا تاخیر مکمل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار خاں ، مسلم لیگی راہنما چوہدری رضا علی وڑائچ ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں ربا ب ، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، ریسکیو 1122کے آفیسر عبدالعزیز ، ڈی اوروڈزآصف میر ، خاد م علی خادم ، محمد انجم ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل ، چوہدری ذوالفقار باگڑی ، ڈی او زراعت رفیق تارڑ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تنویر خالد ، ڈی او لائیو سٹاک سید ممتاز شاہ ، ڈاکٹر عابد ملک ، ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری محمد ارشد ، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سرکاری محکمے فلڈ سے پہلے ممکنہ سیلاب کے دوران اور سیلاب کی صورت میں ریلیف اقدامات کیلئے اپنی تیاری مکمل رکھیں بلخصوص محکمہ انہار دریائوں ، نہروں اور برساتی نالوں کے حفاظتی بند مضبوط بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں اس سلسلہ میں اگر کوئی فنڈز درکار ہوں تو ان کے تخمینہ جات تیار کر کے بروقت ضلعی حکومت کو بھجوائے جائیں ۔ٹی ایم او زکو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے آلات اور مشینری کی فوری مرمت کروائیں اگر نہ کروائے گئے تو ان کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ڈی سی او نے محکمہ صحت ، لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناگہانی صورت میں انسانوں اور مویشیوں کو بائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ادویات کا مناسب سٹاک رکھا جائے انہوں نے انجمن تاجران اور دیگر فلاحی تنظیموں سے کہا کہ وہ بھی کسی ممکنہ سیلاب صورتحال کے دوران ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنا موثر کردار ادا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں ڈی سی او نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کے افسران کو ہدایت کی کہ سیلاب کی صورتحال میں ریلیف کے اقدامات کیلئے ہیوئی بوٹس اور دیگر ضروریات کے بارے میں ضلعی حکومت کو آگاہ کریں اور مطلوبہ آلات کی بروقت خریداری یقینی بنائی جائے ، انہوں نے واضع کیا کہ تمام سرکاری محکموں کی سیلاب سے نپٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چند ہفتے بعد دوبارہ اجلاس منعقدہ کیا جائے ۔ڈی سی او نے ایڈمنسٹریر ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ برسات کے دوران شہر سے بارشوں کے پانی کے نکاس کیلئے تمام ڈرینوں کی بروقت صفائی یقنی بنائی جائے تا کہ برسات کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ماڈل بازار آرگنائز نگ کمیٹی نے ماڈل بازار گجرات کی دکانوں کے کرائے میں 25فی صد اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ بازار میں لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کی فراہمی کیلئے جرنیٹر خریدا جائے گا جبکہ شاہجہانگیر روڈ پر واقعہ پرانی سبزی منڈی میں ہر ہفتے کے دوران تین دن سستابازار لگایا جائیگا یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ، ڈی او روڈز آصف میر، ڈی او پلاننگ شاہد اقبال ، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل ، ڈی او سوشل ویلفیئر محمد ارشد ، ڈی او سول ڈیفنس اشفاق احمد ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تنویر خالد ، ڈی او لیبر محمد امجد ، منیجر ماڈل سستا بازار راحیل احمد و دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں بتایا گیا کہ ماڈل بازار کی دکان کا کرایہ تین سال قبل 1200 روپے ماہانہ فی دکان مقرر کیا گیا تھا اب اس میں تین سال بعد 25فی صد اضافہ کیاگیاہے آرگنائزنگ کمیٹی نے کرایوں میں 25 فی صد اضافہ کی منظوری دیتے ہوئے فی دکان کرایہ 1200 روپے سے بڑھا کر 1500روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی ، اجلاس میں منیجر ماڈل بازار کو ہدایت کی کہ جرنیٹر کی خریداری کیلئے فوری طور پر اقدامات کا آغاز کیا جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور اے سی گجرات میاں اقبال مظہر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو ماڈل بازار کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سفارشات پیش کرے گی انہوںنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ پرانی سبزی منڈی شاہ جہانگیر روڈ پر ہر بدھ ، جمعہ اور اتوار کو سستے بازار کے انعقاد کیلئے فوری انتظامات کیے جائیں اجلاس میں متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی کہ ماڈل بازار کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے وہ خود بھی اس کی نگرانی کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے چار اساتذہ سکول کی طرف سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 10 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے سینئر اساتذہ جن میں مسز سعدیہ سلیمان ۔ مس جویرہ رفیق۔ مس نجف قریشی۔ مظہر اقبال ۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے ان کے اعزاز میں خصوصی محفل منعقد ہوگی اور انہیں دعائوں کے سائے میں روانہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس چیئرمین شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ بارہ دری کیمپس میں طلبہ میں تعلیم کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعاما