گجرات کی خبریں 03/02/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گجرات ندیم بٹ نے ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کو ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر DSO/296 کے مطابق ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کو انکی سپورٹس کیلئے خدمات کے اعتراف میں ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم مذہبی و سماجی شخصیت سید سعادت حسین شاہ بانی مدینہ ماڈل کالج کے ختم قل میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ مدینہ سیداں کی روایت کے مطابق ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے اجتماعی دعا پڑھی گئی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ محمد اصغر یزدانی آف یو کے نے خصوصی خطاب کیا۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ جن میں علامہ سید مختار نقوی’ علامہ اصغر یزدانی’ علامہ ناظم حسین جعفری’ ڈاکٹر سید تنویر ‘ علامہ سید حسنین کاظمی’ علامہ عابد حسین’ مولانا غلام قاسم مسجد آرائیاں’ میاں اقتدار حسین’ قاری عبدالقیوم’ مولانا محمد نذیر قادری ‘ سید فرحت عباس یو کے’ سید انتصار حسین’ میجر سید ابرار حسین ‘ سید علی شاہ کینیڈا’ سید وقار حسین شاہ یو کے’ سید مبینہ شاہ یو کے’ سید مخدوم شاہ ‘ سرفراز جعفری’ آصف رضا نقوی’ وسیم شاہ ایڈووکیٹ’ اطہر جنگی’ سابق MPA علی ہارون شاہ’ سید توحید شاہ’ مہر ذوالفقار جنرل کونسلر’ چچا بیرے شاہ ‘ سید الطاف جعفری’ جواد جعفری’ سید اظہر جنگی’ DSP ضیاء جعفری’ سید منظر شاہ’ سید امتیاز شاہ یو کے’ اسد شاہ یو کے’ سید مبارک شاہ SI’ سید ابرار حسین شاہ’ سید شبیہہ الحسن شاہ’ مقصود شاہ ایڈووکیٹ’ سید فرید شاہ’ سید عباس علی شاہ ناروے’ سید آل حسن کینیڈا’ سید ارتضیٰ شاہ کینیڈا’ فیصل بٹ’ مینیجر حبیب بنک’ قاضی اسرار UBL’ ڈاکٹر نظار احمد’ سید مختار شاہ یو کے و دیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین علامہ محمد اصغر یزدانی آف یوکے نے سید سعادت حسین شاہ کے ختم قل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی مدینہ سیداں میں خدمات ہر کسی پر عیاں ہیں۔ سید سعادت حسین شاہ نے مسالک سے بالا تر ہو کر علاقہ کی خدمت کی اور مدینہ سیداں میں پرائمری سکول کا وجود عمل میں لایا جس کو بعد میں ڈگری کالج کا درجہ حاصل ہوا۔ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش جہالت کے خاتمے کیلئے مدینہ سیداں میں مذہبی اور رسمی تعلیم کی شمعیں روشن کیں۔ جس کی مثال قصر ابو طالب کے نام پر پراجیکٹ اور مدینہ سیداں ماڈل کالج ‘ گورنمنٹ کے تمام سکولز ہیں۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب’ بیوگان اور یتیموں کی مدد ‘ مستحقین کا سہارا بنے رہے۔ غرض یہ کہ بلا تفریق مسلک لوگوں کو حج کروانا بھی انہی کا شیوہ رہا ہے۔ سید سعاد ت حسین شاہ جیسے افراد صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ علامہ سید ناظم حسین جعفری نے کہا کہ سید سعادت حسین شاہ کی خدمات بلا شبہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ انہوں نے جس طرح مدینہ سیداں میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کیساتھ تعاون کیا اہل علاقہ ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی وفات کے بعد جس طرح لوگ انکی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں رہتے تھے۔ جس طرح وہ اپنی زندگی میں لوگوں کی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے تھے ان کی اولاد بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام الناس کی خدمت اور تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے علاقہ کی تمام مساجد کیلئے عطیات دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف کڑیانوالہ میں پیر سید نصیب علی شاہ ‘ پیر سید منظور حسین شاہ کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج ہو گا۔ بعد از نماز فجر دربار شریف پر چادر چڑھائی جائے گی۔ جس کے بعد خواتین کی خصوصی محفل منعقد ہو گی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ جبکہ عرس کی مرکزی تقریبات کا آغاز بروز جمعتہ المبارک 5 فروری کو بعد از نماز جمعتہ المبارک ہو گا۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری کریں گے۔ جبکہ عرس کی تقریبات زیر قیادت صاحبزادہ سید اسرار الحسن شاہ منعقد ہونگی۔ انتظامات زیر نگرانی صاحبزادہ سید ابرار الحسن شاہ مکمل کئے جا رہے ہیں۔ عرس کی تقریبات میں گجرات کے علاوہ ملک بھر سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شریک ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سپیشل بچوں کا عظیم الشان سپورٹس گالا 10 فروری کو ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں منعقد ہو گا۔ جو کہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اس سپورٹس فیسٹول میں ضلع بھر سے سپیشل بچے بھر پور شرکت کریں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا ہے کہ یہ رنگا رنگ تقریبات ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہیں جن میں بچوں کو خصوصی پرائز دئیے جائیں گے۔ جبکہ بچوں کیلئے لنچ کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تمام وزیٹر ز کی آمد و رفت کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ سکول میں جگہ جگہ کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر سکول کے بچوں کے حفاظتی انتظامات کیلئے تمام تر امور سرانجام لائے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سپورٹس جمنزیم کے ساتھ جدید سہولیات سے مزین ای لائبرئری قائم کی جائے گی، منصوبے پر 30ملین روپے خرچ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصوبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے سپورٹس جمنزیم کا بھی دورہ کیا اور کھیلوں کے فروغ کے لئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او طاہر کاشف، ڈی او سپورٹس ندیم بٹ، ٹی ایس او غلام عباس شکیل صابر، سلیم رضا، محمد اکرم ، افتخار بھٹہ، عارف علی میر ، ڈاکٹر عبدالباسط راٹھور، عامر علی، اشفاق شاہین، ندیم ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ای لائبریری میں 30کمپوٹرز رکھے جائیں گے ، مردو ں اور خواتین کے لئے الگ الگ کیبن بنائے جائیں گے جبکہ ای لائبریری میں ایل سی ڈی، بہترین کتابیں اور لٹریچر فراہم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کا ادبی میدان میں بڑا نام ہے لیکن شہر میں جس سطح پر ادبی سرگرمیاں ہونی چاہیں ایسا نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے ادبی اور لٹریری افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جشن گجرات کے سلسلہ میں گجرات میں 28 فروری کو بڑا مشاعرہ کرایا جائے گا جس میں ملک کے نامور شعراء کو مدعو کیا جائے گا۔ڈی سی او نے فوری طور پر ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے سپورٹس جمنزیم میں ایک کمرہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ای لائبریری کی تعمیر کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے اور اسے جون کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سپورٹس جمنزیم کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ یہاں آنیوالے کھلاڑیوں اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ جامع ہائی سکول گجرات کا اچانک دورہ کیا اور جماعت پنجم کے امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، متعلقہ سپرنٹنڈنٹ بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے امتحانی سنٹر کے دورہ کے موقع پر شفاف امتحانات کے انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ سنٹر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ہر سطح کے امتحانات کی طرح پرائمری کے امتحانات میں بھی ایسے انتظامات کئے جائیں کہ اہل طلبہ و طالبات کی کوئی حق تلفی نہ کر سکے۔ اس سے قبل ای ڈی او ایجوکیشن اور سپرنٹنڈنٹ نے ڈی سی او کو امتحانی مراکز میں کئے جانیوالے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر سعود ی عر ب کے دورہ اور عمر ہ کی سعا د ت حا صل کے بعد و طن واپس پہنچ گئے ،انہو ں نے دورہ کے دوران عمر ہ کی سعا د ت حا صل کی اور ر یا ض ،جد ہ سمیت دیگر شہر وں کا دور ہ کیا اور مختلف شخصیا ت و پا کستا نی کمیو نٹی سے ملاقا تیں کی،حا جی عمر ان ظفر پا کستا ن پہنچنے کے بعد آ ج اپنے عو امی آفس میں وفد سے ملاقا تیں کر یں گئے اور مختلف مقا ما ت پر فا تحہ خو ا نی کیلئے جا ئیں گئے ،عمر ہ کی سعا د ت حا صل کر نے پر ممتا ز سیا سی و سما جی شخصیا ت نے ان کو مبا ر کبا د پیش کی ،اور سعو د ی عر ب میں ان کے ما مو ں کی و فا ت پراظہا ر افسو س کیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والا مدرسہ جامعہ مدینة الاسلام گجرات گزشتہ روز بڑی گیارہویں شریف کا اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مقابلہ جات ہوئے۔ جس میں خصوصی بیان حضرت علامہ مولانا محمد آصف صدیقی نے کیا۔ آخر میں رقعت انگیز دعا و ذکر قادریہ کیا گیا۔ پوزیشن ہولڈرز بچوں کو انعامات دئیے گئے۔ جس میں پہلا مقابلہ حفظ قرآن کا ہوا۔ بچوں نے سٹیج پر آکر بہت خوبصورت آواز میں قرآن پاک پڑھا۔ جس میں پہلی پوزیشن زین علی قادری’ دوسری پوزیشن غلام محی الدین ہاشمی اور تیسری پوزیشن حبیب الرحمن نے حاصل کی۔ دوسرا مقابلہ ترجمہ القران ہوا جس میں بچوں نے پورے اجتماع کے سامنے آکر قرآن پاک کا مختلف جگہوں سے ترجمہ کیا۔ جس میں پہلی پوزیشن محمد رمضان قادری اور دوسری پوزیشن محمد کاشف بٹ اور تیسری پوزیشن احمد رضا قادری نے حاصل کی۔ تیسرا مقابلہ علم صرف کا ہوا جس میں پہلی پوزیشن اقبال حیدر اور دوسری پوزیشن محمد وقار اور تیسری پوزیشن عبدالغفار قادری نے حاصل کی۔ علامہ صدیقی نے بچوں کی بہت اچھے طریقے سے رہنمائی فرمائی ۔ آخر میں لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں نئے سیشن کیلئے داخلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حصول کے سلسلہ میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ماہرین تعلیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا مشن احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام کلاس رومز میں CCTV کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ مذہبی تعلیم کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ اور شعبہ حفظ کیلئے کوئی اضافی فیس مقرر نہیں کی گئی۔