گجرات کی خبریں 13/06/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی) گجرات فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ گورنمنٹ زمیندارہ ڈگری کالج گجرات میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج 14 جون کو ہو گا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ہونگے ۔
………………………………
………………………………

گجرات ( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات سٹی کا بلدیاتی حلقہ بندیوں کے بارے میں مشتر کہ اجلاس زیرِ صدارت سٹی صدر محمد حنیف حیدری اور چوہدری دفتر مسلم لیگ سٹی گجرات ، حیدری پلازہ جیل چوک مین منعقد ہوا۔ جس میں سٹی ناظمین و نائب ناظمین اور ضلعی ناظمین اور نائب ناظمین ،یوتھ ونگ، لیبر ونگ ،اقلیت ونگ ،انجمنِ تاجران اور MSFکے عہدیدران اور دیگر پارٹی ورکرز نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں سابق تحصیل ناظم چوہدریسعادت نواز اجنالہ، سابقہ ناظم رفاقت پرنس ،سابقہ ناظم چوہدری مظہر نت، سابقہ ناظم ملک افتخار احمد ایڈوکیٹ، سابقہ ناظم میاں پرویز اشرف پگانوالہ، سابقہ ناظم چوہدری ارشاد احمد، سابقہ نائب ناظم چوہدری مظہر ڈھلو، سابقہ نائب ناظم فیض الحسن ناصر، سابقہ نائب ناظم مہر مشتاق، سابقہ نائب ناظم عبدالمجید بٹ، سابقہ ناظم منگووال چوہدری عرفان اکبر، مہر خان،چیچی برادران، گوگا بٹ سابقہ کونسلر سابقہ کونسلر لالا حمید، سابقہ کونسلر مہر امجد، ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری انعام الحق، سیکرٹری ا طلاعات مرزا شہزاد بیگ، نائب صدر شیر افگن، ارشد وحید بٹ، عالمگیر بوبی پہلوان، نائب صدر مسلم لیگ ق سٹی گجرات چوہدری وسیم افضل جوڑا ایڈوکیٹ، صدر اقلیت ونگ مسلم لیگ احسان مسیح سندھو، حامد محمود اکبر اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔ اور تمام ارکان ِ اجلاس نے متفقہ طور پر حلقہ بندیوں کی مزمت کی اور اسے الیکشن کو لوٹنا قرار دیا۔
………………………………
………………………………

گجرات ( جی پی آئی) نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہم سب کا فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت سرپرست اعلیٰ خدمت گروپ انجمن تاجران سرکلر روڈ گجرات چیف ایگزیکٹو سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی لیدر اینڈ الیکٹرونکس ،شہباز سیٹھی نے گزشتہ روز گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج میں گجرات فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ 2015ء کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد امیر حمزہ سیٹھی ایڈووکیٹ’ محمد عبداللہ سیٹھی’ محمد امیر حسن سیٹھی’ محمد راحیل عباس سیٹھی’ ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ پروفیسر طارق محمود’ چوہدری عامر اسلم’ انصر محمود اختر و دیگر بھی موجود تھے۔ شہباز سیٹھی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی نوجوانوں کو بہت اہمیت دی اور نوجوانوں کو ملک و قوم کا سرمایہ قرار دیا یہی وجہ ہے کہ آج کے نوجوان کل کے حکمران ہوتے ہیں ہم سب کا فرض ہے کہ ان نوجوان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کریں تاکہ بہتر انداز میں کام کر سکیں۔ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہاکی کے فروغ کیلئے سکول و کالجز کی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی اس حوالے سے بھر پور تعاون کرے گی۔ رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں گجرات ہاکی ایسوسی ایشن کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ زمیندارہ کالج میں اتنے عرصہ کے بعد ایک اچھی سرگرمی کا آغاز ہوا ہے۔ چوہدری عامر اسلم نے کہا کہ ہم گجرات کے نوجوانوں کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے کیونکہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار ہاکی ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کریں گے۔
………………………………
………………………………

گجرات ( جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل دریائے رحمت کا انعقاد کیاگیا۔ جو کہ زیر سرپرستی حافظ طارق محمود منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب خطیب پاکستان حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا۔ اس موقع پر پیر مسعود قادری’ پیر محمود احمد قادری آوان شریف و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیں محبت و پیار کا درس دیا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اولیائے کرام کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دنیا میں امن کا درس دیں اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی نے جس انداز میں لاوارث لوگوں سے محبت کی اور لوگوں کے دکھ مٹائے یہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج بھی شاہدولہ دریائی کے در اقدس پر آنے والے فیض یاب ہوتے ہیں۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) حضرت پیر سید شاہسوار قادری کا صد سالہ عرس مبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈوگہ شریف نے کیا ۔ خصوصی خطاب خطیب عرب و عجم حضرت علامہ شاہد چشتی اور حضرت علامہ مفتی غلام رسول قاسمی نے کیا۔ اس موقع پر کیا نقابت کے فرائض عمران چشتی نے سرانجام دئیے۔ جبکہ نعت رسول ۖ سید دلدار حسین شاہ’ قاری محمد شفیع نوشاہی’ ماسٹر طالب حسین شاہ’ قاری یاسر علی’ عامر شہزاد زرگر و دیگر نے پیش کی۔ اس موقع پر شیخ عرفان پرویز ‘ سید مزمل حسین شاہ گرین ایڈ’ صدر انجمن تاجران تمبل بازار مہر اسلم مٹھو’ چوہدری ارشد بانیاں’ چوہدری انعام اللہ برا’ چوہدری رئوف ٹھمکہ’ سید دلدار حسین شاہ’ چوہدری ناظم حسین موٹا’ سید احمد رضا شاہ ‘ مہر ولایت خاں ‘ میاں افضل چشتی’ چوہدری ارشد ہانڈوآنہ’ چوہدری قدس عمران براہ’ چوہدری شہزاد اکبر طاس ‘ چوہدری خالد حسین چیچی’ چوہدری عتیق الزمان ڈوگہ ایڈووکیٹ’علامہ صغیر احمد قادری’ ڈاکٹر عاطف شہزاد’ مہر محمد نواز’ عامر شہزاد’ ڈاکٹر عمران چوہدری’ ذوالفقار علی باجوہ’ علامہ شعیب قادری’ مفتی مبشر اقبال’ میاں منیر اقبال’ حافظ رفاقت علی سیالکوٹ’ حاجی آفتاب برسہ’ مہر صابر حسین’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی’ نصیر احمد بٹ گولڑوی و دیگر شریک تھے۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور ڈوگہ شریف کی فضائیں ساری رات درود و سلام سے گونجتی رہیں۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) اولیائے کرام کی تعلیمات سے جہالت کے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں۔ حضرت غوث الاعظم جیلانی کا قدم مبارک پوری دنیا کے اولیائے کرام کی کمر پر ہے۔ غوث الاعظم کے فیض سے پوری دنیا قیامت تک مستفید ہوتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈوگہ شریف نے پیر سید شاہسوار حسین شاہ قادری کے صد سالہ عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کی سرزمین پر اولیائے کرام کا خاص کرم ہے اور آج بھی اولیائے کرام کے آستانوں سے کوئی مایوس نہیں لوٹتا’ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نوازنے کے بھی بہانے ڈھونڈتا ہے کبھی قرآن پڑھنے سے تو کبھی اولیائے کرام کے آستانوں پر جانے سے فیوض برکات انسان کو حاصل ہوتی ہیں۔ علامہ شاہد چشتی نے کہا کہ ہمیں اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق اولیائے کرام کے آستانوں پر حاضری دے کر فیض لینا چاہئے۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) چیئرمین شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ و سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہدولہ سرکار سید رومی شاہ نے حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ’ مینیجر اوقاف محمد رشید’ ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جن کی شبانہ روز کوششوں سے امن و امان قائم رہا۔ زائرین کو سہولیات ملیں۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سید حسنات شاہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شاندار انتظامات کئے گئے اس ثابت ہوتا ہے کہ گجرات انتظامیہ اولیائے کرام کے در سے فیض حاصل کررہی ہے۔ اولیائے کرام کے فیضان نظر سے ہی گجرات میں امن و امان قائم ہے۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف نے گزشتہ روز صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سبطین حیدر سبزواری سے ملاقات کی ۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے رانا مشرف علی مرحوم کی خدمت کو بے حد سراہا جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کام کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رانا ثاقب مشرف اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سماجی خدمت کامشن جاری رکھیں گے۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی کے بڑے بھائی آغا جعفر موسوی کے ختم قل کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سبطین حیدر سبزواری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر سے اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی) اگر حکومت نے رائس بحران کے حل کیلئے جلد از جلد کوئی عملی اقدامات نہ کئے تو پورے پنجاب میںجگہ جگہ احتجاج ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر مہر محمد حبیب بسوی نے منڈی فیض آباد میں آل پنجاب رائس ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران غلہ منڈیوں کے عہدیداران اور کسان اتحاد کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پرانے چاول کے بارے میں نہ سوچا تو کسان اور رائس ملزر مر جائیں گے۔ بینکوں نے ریلیف دینا بند کر دیا ہوا ہے جس سے رائس ملرز کو ہارٹ اٹیک ہو رہے ہیں اور کچھ خود کشی کا سوچ رہے ہیں ایسے حالات میں کومت کو فوری عملی اقدامات کرنے چاہئے۔ آل پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد خاں کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نیابھی تک چاول کے نئے بیج کے متعلق کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی کچھ کیا ہے ہم ابھی تک انڈیا کے چاول کی کاپی کر رہے ہیں ۔ اگر حکومت چاہتی ہے کہ ہم سڑکوں پر نہ آئیں تو فوری طور پر رائس کے بحران کو ختم کر ے ورنہ ہم جگہ جگہ روڈ بلاک کریں گے اور دھرنے دیں گے اور اس صورتحال میں ہونے والے نقصانات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ قبل ازیں گجرات سے عہدیداران کا وفد سرپرست اعلیٰ رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات غلام رسول شارق اور صدر مہر محمد حبیب بسوی کی زیر قیادت منڈی فیض آباد پہنچا۔ وفد میں چوہدری احمد خان’ چوہدری قیصر محمود’ چوہدری شوکت چیچی’ چوہدری تیمور اشفاق’ آصف بہادر’ ماجد کمبوہ ‘ سید امام شاہ’ چوہدری مظہر حسین’چوہدری عرفان اکبر وڑائچ’ چوہدری محمد اصغر’ خرم منگا’ چوہدری بلال اور حافظ بلال بسوی شامل تھے۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی)برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا ستم قابل قبول نہیں۔ جس انداز میں بری مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار جا رہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالاتکا اظةار ممتاز عالم دین حضرت علامہ شاہد چشتی مرکزی امیر ادارہ پاسبان ناموس رسالت ۖ نے گزشتہ روز جی ٹی ایس چوک میں برما کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا قومی فرض ہے کہ برمی مسلمانوں کے ساتھ دکھ درد میں شریک ہوں۔ اور حقو ق انسانی کے تقاضے پورے کریں۔ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بری مسلمانوں کے تحفظ کیلئے یو این او میں آاواز اٹھائے۔ علامہ راشد تنویر قادری نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور اگر ایک مسلمان کو پوری امت مسلمہ کا فرض ہے کہ موثر اقدامات کرے۔ صاحبزادہ سید سلیمان شاہ مدنی چک سادہ شریف نے کہا کہ مسلم امہ کیاتحاد کا وقت آن پہنچا ہے تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھے’ ریلی شاہدولہ دربار سے شروع ہوئی اور جی ٹی ایس چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ جبکہ ضلعی پولیس کی بھاری نفری موجود تھے۔ پیشوائے اہل سنت پیر محمد افضل قادری مرکزی امیر عالمی تنظیم اہل سنت نے خصوصی تعاون فرمایا۔
………………………………
………………………………
گجرات ( جی پی آئی)حضرت سید شاہدولہ دریائی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات زیر نگرانی شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ منعقد ہوئی۔ چیئرمین شاہدولہ ٹرسٹ و گدی نشین پیر سید رومی شاہ کی نگرانی میں دربار شریف کو غسل دے کر تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ غسل کی تقریب میں شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران ‘ سرپرست میر جمیل و الرحمن وائس چیئرمین اسد شاہ’ بائو انتظار رفیق’ ظہیر عباس ‘ عقیل رضا سجادہ نشین’ گل خان نائب صدر حامد بٹ’ شاہد پرویز’ چوہدری جاوید و اوقاف مینیجر محمد رشید’ حافظ محمد سعید’ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن حسنات شاہ ‘ شاہدولہ چوکی انچارج ذوالفقار گورائیہ و دیگر موجود تھے۔ دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ چادر چڑھائی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ دوسرے روز تقریبات کا آغاز دربار شریف پر چادر چڑھانے سے ہوا۔ DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ سابقہ ایم پی اے حاجی ناصر محموداور مینیجر اوقاف عبدالرشید و دیگر اہم شخصیات نے شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران کے ہمراہ چادر چڑھائی۔ پیر سید رومی شاہ نے مہمانو ںکا استقبال کیا اور انکی دستار بند ی کی۔ سید عقیل رضا اور ملک ظہیر عباس نے انکی بھر پور معاونت کی۔اس موقع پر علامہ شاہد چشتی’ حاجی افضل’ اصغر دولہ’ عثمان شاہ’ سعید احمد’ شہنشاہ جاوید شاکر’ صفدر کاظمی’ مشکور مہدی زیدی ‘ آصف رضا نقوی’ وسیم حیدر شاہ ایڈووکیٹ’ سید عباس رضا ایڈووکیٹ’ سید مستحسن شاہ’ حامد بٹ’ شاہد پرویز’ باوا اسد شاہ’ مدینہ سیداں’ صحافی انور شیخ’ ظہیر مرزا’ وحید مرزا ‘ رانا ثاقب مشرف و دیگر شخصیات کی دستار بندی کی گئی۔ شاہدولہ ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران کی بھی دستار بندی کی گئی۔ پیر سید رومی شاہ نے مریدین’ ممبران ‘ عقیدت مندوں اور اہل علاقہ کیلئے خصوصی دعائیں کی اور کہا کہ ویلفیئر ٹرسٹ اہل محلہ مریدین و عقیدت منودں کی خدمت کیلئے بنائی گئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ویلفیئر کے پلیٹ فارم سے شاہدولہ دربار پر خدمت کا مشن جاری رہے اور آنے والے زائرین کو سہولیات ملتی رہیں۔ اس تنظیم میں شامل تمام افراد و عہدیداران ذات ‘ برادری اور مذہبی فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر کام کر رہے ہیں اور اس مشن کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔