گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز ‘ صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر ثوبان شاہد کا ڈاکٹر رزاق احمد غفاری گزشتہ روز تعزیت کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ انور بھٹی کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے اُن کے رہائشگاہ پر گئے ‘ اور مرحوم ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) موضع ترکھا ‘ کوٹ غلام ‘ سندھار و سیلاب سے متاثر ہ دیگر علاقوں میں لائنز کلب انٹرنیشنل کی طرف سے میڈیکل کیمپ برائے حیوانات لگایا گیا ۔ جس میں ماہر ڈاکٹرز نے سیلاب سے متاثرہ جانوروں کو چیک کیا ۔ حفاظتی انجکشن لگائے ‘ سابق ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب عامر نعمان ‘ صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب شیخ ثوبان شاہد ‘ صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز’ چیئرمین مجلس عاملہ سٹیزن فرنٹ رانا مشرف علی ناز ‘ زون چیئر مین لائنز کلب شیخ عمر نوخیز ‘ صدر ینگ لائنز کلب شیخ عرفان شفیع ودیگر نے کیمپ کا دورہ کیا اور لائنز ممبران کی شاندار خدمات کو سراہا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گلوبل پریس انٹرنیشنل ( جی پی آئی ) آفس میں ماہانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و گیارویں شریف آج بعداز نماز عصر منعقد ہو گی ۔ جس میں ممتاز علماء اکرام مشائخ عظائم شریک ہونگے ۔ جبکہ نماز مغرب سے قبل دعا کی جائے گی ۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پرامن دھرنوں میں شریک جماعتوں کے رہنمائوں و کارکنوں کے خلاف اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پنجاب پولیس کے کریک ڈائون کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں غیر آئینی و غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن دھرنوں سے خوفزدہ حکمران ایسی کارروائیوں سے مزید خرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں دونوں رہنمائوں نے عام گرفتار شدگان کی فوری و غیر مشروط رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف بلاجواز گرفتاریاں اور گھروں میں زبردستی گھس کر مارپیٹ کا کیا مقصد ہے، دھاندلی کی پیداوار حکمران حق و انصاف کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کر دینا چاہتے ہیں، پنجاب کو سیلاب اور ڈاکوئوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، صوبہ کے ہزاروں پولیس والوں کو سیلاب زدگان کے ریسکیو ریلیف اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف استعمال کرنے کی بجائے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں سیاسی کارکنوں پر ظلم و جبر پر مجبور کیا جا رہا ہے، ماڈل ٹائون لاہور میں قتل عام اور اسلام آباد میں لاشیں گرا کر اور سینکڑوں افراد خون میں نہلا کر بھی ان کی جھوٹی انا اور تکبر کی تسکین نہیں ہوئی، وہ حکومتی طاقت سے اپنے ہر مخالف کو کچل دینا چاہتے ہیں، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے آئین و قانون پر عمل کرنے والے افسروں کو غیر قانونی آرڈر تسلیم کرنے سے معذرت پر گھر بھیجنے کے بعد اپنے پالتو افسر استعمال کر رہے ہیں لیکن بلاجواز و غیر قانونی گرفتاریوں، جھوٹے مقدمات اور غیر آئینی کارروائیوں سے حق اور سچ کا راستہ نہیں روک سکتے، حکمران اس وقت سے ڈریں جب ان کے ظلم و جبر پر پورا ملک اٹھ کھڑا ہو گا اور ان کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں ہو گی کیونکہ اقتدار اس طرح نہیں بچ سکتا، ان کے دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں، انہیں ان لاکھوں سیلاب زدگان کی آہیں بھی لے ڈوبیں گی جنہیں ان کے دوست نریندر مودی نے سیلاب بھیج کر ڈبو دیا اور انہوں نے انہیں بچانے کیلئے کچھ نہیں کیا، انہیں سیلاب زدگان سے کوئی ہمدردی نہیں کیونکہ انہیں ڈبونے کے یہ خود ذمہ دار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ اور چوہدری رضا علی متہ نے دیوان کوٹ کا دورہ کیا اور سیلابی پانی میں ڈوب کر جابحق ہونے والے بہادر خاں مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مرحوم کی بیوہ منزہ شاہین کو حکومت کی طرف سے 16لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے ، اور متاثرین سیلاب کو بلاتاخیر معاوضہ ادا کیا جائیگا ، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ اور چوہدری رضا علی متہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل برئوے کار لا رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منتخب ارکان اسمبلی ، مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور سرکاری افسران متاثرہ علاقوں میں جا کر امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔