گجرات کی خبریں 6/3/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پورے ملک کی طرح گجرات میں بھی واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ملازمین و افسران کی احتجاجی مہم جاری رہی، واپڈا گجرات ہیڈ آفس میں دفاتر کی تالا بندی ہوئی اور ملازمین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کی قیادت چیئرمین محمد حفیظ گجر نے کی اس موقع پر افسران ملازمین و عہدیداران موجود تھے ۔ جن میں سیکرٹری مظہر حسین ورک ، وائس چیئرمین مبشر مسعود بٹ ، جائنٹ سیکرٹری سید قیصر عباس شاہ ، افسران سرکل مرزا احسان الٰہی ، ایکسئین معظم فضل ،ایس ڈی او محمد آصف قریشی ،زاہد حسین سومر ، شہزاد حسین مرزا ، ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد اعجاز ، محمد زاہد ، عارف ظفر ، انور سعید ، عامر ڈار ، نعمان شمیم ، چاچا محمد ارشد ، عباس تقی شاہ ،حاجی احمد غفاری ،عابد اصغر غفاری ، خالدغفاری ، ظفر زبیری ، محمد اسحاق ایم ٹی ، نصیر احمد ،محمد ظفر آر او آفس ،محمدریاض ، طارق کریم ، صدیق شاکر ،اظہر بلہڑ ، رشید ملہی ، رانا طاہر قمر ، افتخار احمد اعوان ،سید رضا عباسی ،رانا محمد شفیق ، سید علی رضا ،محمداشرف گوندل ، سرگودھا روڈ پر پاور ہائوس و رورل ، سب ڈویژن کی تالا بندی کی گئی ، ایس ڈی او شہزاد امین مرزا ، محمد عارف کھوکھر ، ریاض الحسن ، خالد نسیم ، محمد ارشد ، قیصر مختار ، مجاہد شاہ ، انوار شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔جلالپور جٹاں روڈ پر اکرم شہید سب ڈویژن و عزیز بھٹی شہید سب ڈویژن کی تالا بندی کی گئی جہاں پر زونل وائس چیئرمین سید اقبال حسین شاہ کی سربراہی میں چوہدری اعجاز احمد وڑائچ ،چوہدری تنویر احمد دھول ، رضی عباس ، میٹر انسپکٹر افتخار گولڈن ، خلیل حیدر لائن سپرنٹنڈنٹ ، قاری مقصود احمد ، چوہدری مجید احمد ، ملک پرویز ، راجہ بشارت و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی ، قبرستان بجلی گھر جانے والا کوئی راستہ نہ بچا ہر طرف گندہ پانی رکاوٹ بن گیا ۔ گندا پانی لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا ۔ گندے پانی سے گزر کر جنازے گاہ جایا جاتا ہے جس سے لوگوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں اوروہ جنازہ نہیں پڑ ھ سکتے ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور ڈی سی او گجرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ از خود نوٹس لیں اور بجلی گھر قبرستان کا دورہ کریں اور پانی کی نکاسی کے سلسلہ میں احکامات جاری کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)سنی ایکشن کمیٹی پاسبان ناموس رسالت ۖ اور پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ ناموس رسالت ۖ کانفرنس جامع مسجد یا رسول اللہ ۖ کھیریانوالی میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید مبشر حسین شاہ نے کی اس موقع پر پیر سید آفتاب حسین شاہ، پیر سید غلام دستگیر ، ڈی ایس پی راجہ صداقت علی مہمان خصوصی تھے ۔ خصوصی خطاب علامہ مشتاق احمد سلطانی گوجرانوالہ اور علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا ، چوہدری فخر احمد وڑائچ ، چوہدری فلک شیر وڑائچ ،چوہدری علی اصغر پرویا کی سربراہی میں شاندار انتظامات کیے گئے ، ممتاز علمائے کرام و معززین نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی)تنظیم الغفاری پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد نواز شاہد غفاری کے بہنوئی ، امجد یعقوب غفاری کے والد محترم اور محمد رفیق ، منیر حسین ، شبیر حسین ، قدیر حسین کے بھائی ، محمد یعقوب غفاری نقشبندی انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ قبرستان بجلی گھر میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ پیر سید نذر حسین شاہ گجراتی نے پڑھائی ، اس موقع پر تنظیم الغفاری پاکستان کے مرکزی عہدیداران کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج بروز جمعتہ المبارک دن دس بجے جامع مسجد بلال محلہ خالدہ آباد میں ادا کی جائیگی دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی )سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی نے گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 7ورکشاپ مالکان کے خلا ف مقدمات درج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے سروس موڑ تا کٹھالہ چناب جی ٹی روڈ کے گرد بنائی گئی گرین بیلٹس کی چیکنگ کی اس دورا ن تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ورکشاپ مالکان فرزند علی، محمد اصغر ، تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ میں ثاقب حسین اور اعتزاز حسین جبکہ تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں شریف ولد صفدر، ضیاالحسن اور عظیم سبحانی نے جی ٹی روڈ کے ساتھ نوتعمیر شدہ گرین بیلٹس کو مختلف طریقوں سے ورکشاپ کے استعمال میں لاکر وہاں پودوں اور گھاس کو نقصان پہنچا نے اور گرین بیلٹ کو خراب کرنے کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف دفعہ 144کے تحت مقدمات درج کر ادیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خواتین کی لازمی تعلیم، ان کو وراثت میں انکے حقوق دلانے، کام کی جگہ پر تحفظ کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کئے ہیں ۔ معاشرے میں عورتوں کو انکا مقام دلانے کے لئے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات میں بچیوں کی لازمی تعلیم کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنائے گی اور بچیوں کو سکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے جناح پبلک سکول میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل، ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا جبکہ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اے سی وقار حسین خان، ای ڈی او کاشف طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد افضل، قائمقام ای ڈی او سی ڈی امجد اقبال کلیر، سابق ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز، منیجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد ، ڈی او سکولز نثار احمد میو ، جناح پبلک سکول کی پرنسپل ترنم ریاض ، پی ایس او ٹو ڈی سی او ندیم بٹ اور بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سمینار میں شرکت کی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مردوں سے بھی بڑھ کر حقوق دیے ہیں خصوصا خطبہ حجة الوداع میں رسول اللہ ۖ نے خواتین کے حقوق پر بہت زیادہ زور دیا اسی طرح آئین پاکستان بھی خواتین کو تعلیم کے بہتر مواقع ، ملازمت، وراثت میں انکے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاں دیگر شعبہ جات کی ترقی کے لئے کوشاں ہے وہیں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے خصوصا انکو وراثت میں حصہ دینے، ہراساں کئے جانے سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر قانون سازی کر کے اس پر عمل یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ خصوصا دیہی علاقوں کی خواتین کو انکے حقوق سے آگاہی کے لئے این جی اوز کو میدان میں آنا چاہیے تاکہ حکومتی اقدامات کے فوائد ہر سطح کی خواتین تک پہنچائے جا سکیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل نے کہا کہ اسلام اور پاکستانی آئین خواتین کو انکے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں تاہم ایک مائنڈ سیٹ ان پر عمل درآمد میں رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منصوبہ بندی سے خواتین کو وراثت سمیت انکے دیگر حقوق سے محروم کیا جاتا ہے جو افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ نئی قانون کے تحت 498.Aکے تحت عورت کو اسکے حق سے محروم کرنے والے کو 5سال جبکہ اسکو زبردستی شادی پر مجبور کرنیوالے کو 7سال قید ہو سکتی ہے ۔ فاضل ایڈیشنل سیشن جج نے شرکاء کو بتایا کہ خواتین کے لئے الگ کورٹس کمپلکس بنانے کی تجویز ہے جہاں ججز، وکلا خواتین ہی ہوں گی ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اور ادارے عورتوں کو انکے حقوق دینے کے لئے کام کررہے ہیں جبکہ ابتک انہیں جو حقوق ملے ہیں اس میں عورتوں کی اپنی جدوجہد بھی شامل ہے۔ ڈی پی او رائے اعجازاحمد نے غیرت کے نام پر عورتوں کو قتل کرنیوالوں کو جاہل مطلق قرار دیا اور کہا کہ معاشرے میں عورت کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہ اسلام اور پاکستانی قوانین کی نفی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ ایسی قانو ن سازی زیر غور ہے جس کے تحت ایسے مقدمات میں صلح نہ ہوسکے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کے تھانو ں میں خواتین کی داد رسی کے لئے ہر تھانے میں ایک لیڈی کانسٹیبل تعینات کر دی گئی ہے اسی طرح پولیس افسران کو خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لئے تربیت بھی دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) YDAگجرات اورPMAڈسٹرکٹ کا مشترکہ ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈا کٹر روحیل احمد صدرYDA گجرات ، سرجن ڈاکٹر مقصود زاہدصدر PMA کے عزیز بھٹی ہسپتال میںہوا جس میں ضلع بھر سے ڈاکٹرز اور عزیز بھٹی ہسپتال کے ہر کلاس کے ملازم نے شرکت کی اجلاس میں طے کیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک نا صرف ڈاکٹرز بلکہ باقی عملہ بھی مکمل ہڑتال کرئے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ کا حتمی لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے اور DCO کو دیا گیا ٹائم بھی ختم ہو گیا ہے۔اور آج بے حس انتظامیہ کو ڈاکٹرز کمیونٹی کے پاور کی جھلک نظر آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)یوسی46 کے چوہدری خالد چدھڑ اور چوہدری ساجد چدھڑ رہنما مسلم لیگ ق کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم دسواں ان کی رہائش گاہ محلہ خالد آباد میں پڑھا گیا۔ تلاوت و نعت کے بعد ڈاکٹر علامہ کامران قادری نے موت و حیات کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے والدین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے خصوصی کروائی۔ختم شریف میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری غلام قادر چدھڑ،چوہدری محمد اشرف چدھڑ تحصیل صدرPTI،حاجی ریاض احمد چدھڑ،چوہدری اعجاز احمد چدھڑ،چوہدری شکیل احمد چدھڑ، فوجی نواب چدھڑ،چوہدری مصطفی چدھڑ،چوہدری ثاقب حسین چدھڑ،چوہدری اویس چدھڑ،چوہدری محمد اشرف چدھڑ،چوہدری بابر شہزاد چدھڑ،حاجی سکندر چدھڑ،چوہدری عبدالرحمان گھمن،چوہدری خرم چدھڑ،چوہدری سیف چدھڑ،چوہدری فراز چدھڑ،چوہدری فہد گوندل،چوہدری ارشاد وڑائچ ،برکت علی بٹ،چوہدری محمد صغیر،طاہر بھٹی چیرمین ACمدینہ بازار،ریاض بٹ رہنما مسلم لیگ ق، سید افضال حسین شاہ،تنویر شہباز عرف حاجی بٹ رہنما مسلم لیگ ق ،قاری محمد یوسف،غلام نبی بٹ سابق کونسلر ،ڈاکٹر افتخار احمد رانا و دیگر سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) چوہدری عرفان بانٹھ ایڈووکیٹ عمرہ کے لیے سعودی عرب روانہ جہاں وہ خانہ کعبہ،روضہ رسول آقا دو جہاں اور دیگر مقدس مقامات حاضری دیں گے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کریں گے عمرہ ادائیگی کے بعد 10 مارچ کو وہ واپس گجرات پہنچ کر دوست احباب سے ملاقات کریں گے۔