گجرات کی خبریں 04/04/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ مجرم جتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ چھوٹا ہوتا ہے۔ کیونکہ قانون کی نظر میں مجرم کیلئے کوئی رعایت نہیں۔ وہ گزشتہ روز پولیس لائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ گجرات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمیشہ سے سینہ سپر ہے۔ اور وردی کے غداروں کے خلاف بھی مہم شروع کی جا رہی ہے جو پولیس آپریشنز کی لیکیج کا باعث بنتے تھے۔ اس لئے ”جابہ” آپریشن میں ایلیٹ فورس کو استعمال کیا گیا ہے جس نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا۔ وردی کے غداروں کو کسی قسم کی لیکیج کا موقع نہ مل سکا۔ مجھے ایلیٹ فورس کی کاوشوں اور کارکردگی پر فخر ہے۔ خصوصاً ضیغم ثناء وڑائچ انچارج ایلیٹ فورس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اب ”جابہ” کے علاقوں میں پولیس گشت جاری ہے اور وہاں کے علاقے کے شہریوں کو پولیس تحفظ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس کا سرائے عالمگیر کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن ۔ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ منشیات برآمد اور سر کی قیمت والے مجرمان اشتہاری گرفتار۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے پر ہجوم پریس کانفرنس جس میں ایڈیشنل ایس پی کامران ممتاز ‘ ڈی ایس پی صدر راجہ صداقت ‘ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر محمد ارشد’ انچارج ایلیٹ فورس ضیغم ثناء وڑائچ’ ایس ایچ او تھانہ بولانی اعجاز احمد’ ایس ایچ او تھانہ کنجاہ میاںمحمد توصیف’ انچارج CIA راجہ فراست ‘ و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی پی او گجرات نے بتایا کہ سرائے عالمگیر کا علاقہ ”جابہ” اشتہاری ملزمان کی پناہ گاہ تھا اور یہ نو گو ایریا بنا ہوا تھا ۔ لوگ دن میں بھی اس علاقے میں جانے سے کتراتے تھے اور یہ اشتہاری مجرمان علاقہ کے ”ڈان” کہلاتے تھے اور فیس بک پر بھی انہوں نے ”ڈان ون” وغیرہ کے اکائونٹ بنا رکھے تھے۔ اور یہ ملزمان عرصہ دراز سے اشتہاری تھے۔ ان ملزمان کے سر کی قیمت دو’ دو لاکھ مقرر تھی۔ پولیس فورس نے انچارج ایلیٹ فورس کی معاونت سے پلاننگ کی اور مختلف بھیسوں میں پولیس فورس علاقہ میں پہنچی اور آپریشن شروع کیا گیا۔ ایڈیشنل SP کامران ممتاز موقع پر موجود تھے۔ سانگ نمبرداراں و دیگر علاقوں کی طرف کارروائی کی گئی تو ملزمان بھاگ نکلے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ مقابلہ کے بعد چار ملزمان ساجد عرف ساجا (اشتہاری مجرم جس کے سر کی قیمت دو لاکھ روپے تھی) ، آصف سہیل عرف سیلا (اشتہاری مجرم جس کے سر کی قیمت دو لاکھ روپے تھی) ، اشرف عرف اچھو خطرناک ملزم، اور ریاست عرف ریاستا منشیات فروش گرفتار ہوا جن سے ایک کلاشنکوف ‘ ایک رائفل 223 بور’ ایک رائفل 12 بور ‘ 2 عدد موٹر سائیکل ‘ ایک کلو 35 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے اور پریس کانفرنس کے بعد ڈی پی او گجرات نے پولیس پارٹی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ فوٹو بنوائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) انجمن جلالیہ رضویہ ضلع گجرات کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظیم الشان مشائخ بھکھی شریف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کی صدارت سرپرست اعلیٰ انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان پیر سید محمد نوید الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کی۔ اس کانفرنس میں حضرت علامہ پروفیسر ظفر اقبال جلالی شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد ، مولانا نواز بشیر جلالی مرکزی جائنٹ سیکرٹری انجمن جلالیہ رضویہے پاکستان ‘ مولانا لیاقت علی جلالی مرکزی سیکرٹری انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان مولانا قاری عبدالرحمن جلالی ضلعی صدر انجمن جلالیہ رضویہ گجرات ، علامہ قاری عبدالقیوم جلالی فنانس سیکرٹری ضلع گجرات ، قاری اختر حسین نورانی جلالی سیکرٹری جنرل گجرات، ڈاکٹر اسلم جلالی صدر انجمن جلالیہ رضویہ اسلام آباد، قاری محمد حنیف جلالی سرپرست انجمن ضلع گجرات۔ مولانا مستنصر جاوید جلالی جہلم’ مولانا نذیر جلالی پوران، قاری اختر جلالی صدر سنی علماء کونسل، حافظ محمد اصغر توحیدی ، میاں اختر کھاریاں، مولانا صفدر جلالی، انجمن جلالیہ رضویہ کی تنظیموں جن میں کھاریاں’ جنڈانوالہ’ کڑیانوالہ’ حاجی چک’ جانی چک ‘ لالہ موسیٰ’ سیدھڑی’ کرنانہ’ شادیوال ڈنگہ’ ٹوپہ آدم’ جلالپور صوبتیاں’ لادیاں’ کڑیانوالہ’ پنڈی سلطان’ کوٹلہ ‘ سیکریالی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مشائخ بھکھی شریف کی زندگیاں نبی کریم کے اسوہ ٔ حسنہ سے عبارت تھی۔ ان خیالات کا اظہار حضرت پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے دیوان خاص میرج ہال میں انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان سالانہ مشائخ بھکھی شریف کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اہل سنت کے مشائخ کی کوششوں سے معارض وجود میں آیا تھا۔ اور پاکستان کی بقاء صوفیا کرام کی تعلیمات اور افکار میں مضمر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سنیت کا بول بالا ہو اہل سنت ترقی کرے۔ مشائخ اہلسنت نے ہر موقع پر پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک قربانیاں دی ہیں۔ تحریک ختم نبوت ۖ ہو یا کوئی بھی اسلامی تحریک ، اہل سنت کے مشائخ ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے انسان جان کا تحفظ ممکن ہے ۔ وہ گزشتہ روز پولیس لائن گجرات میں ”اپنا روزگار” سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے ٹریننگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیر سے پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔ اور ہمیں چاہئے کہ گاڑی چلاتے وقت دوسروں کے حقوق کا بھی خیال کریں تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی ہو سکے۔ ٹریفک کے اشاروں پر عمل کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے قائم کمشن نے گجرات میں باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے اور پہلے اجلاس میں کمشن نے 5اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کی سماعت کرکے رپورٹ اوورسیز کمشن پنجاب کو بھجواد ی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کمشن کے اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کی صدارت ضلعی چیئرمین اوورسیز کمشن گجرات ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کی جبکہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ، ڈی او سی وقار حسین خان، ریونیو افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ اوورسیز کمشن پنجا ب کی طر ف طر ف سے موصول ہونیوالی شکایات پراپرٹی سے متعلقہ تھیں جن کی بذریعہ ریونیو افسران چھان بین کی گئی اور شکایات کنندگان کو بھی بلا کر انکا موقف تفصیل سے سنا گیا ۔ انہوںنے کہا اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی سرمایہ ہیں جو ملک کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں انکی شکایات کا ازالہ اور مسائل کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور کمشن کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اوورسیز کمشن پنجاب ضلع گجرات کے چیئرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں اور حکومت اوورسیز کی شکایا ت کے فوری حل کے لئے نہایت سنجیدہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اور انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)سنی مجلس عمل کے چیئرمین اور عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری نے جامعہ عثمانیہ ہری پورہزارہ میں مولانا قاری شفیق الرحمن ہزاروی ،مولانا محمد بخش ہزاروی ،مولانا عبدالصبورہزاروی ،مولانا عبد القیوم ہزاروی ،علامہ عبد الحمید ، مولانا عابد حسین ،مفتی شوکت نواز ہزاروی ،علامہ صغیر احمد صغیر اور دیگر سنی علماء ومشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سمیت مختلف اسلامی ممالک اور بالخصوص یمن میں فرقہ وارانہ فسادات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے دشمنان اسلام کی اسلامی ممالک کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ یمن میں فرقہ وارانہ فسادات میں مصالحتی کردار ادا کرے اورکسی صورت میں اس فرقہ وارانہ لڑائی کا حصہ یا فریق نہ بنے کیونکہ پاکستان پہلے ہی بد ترین دہشت گردی اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے دوچار ہے اور اس موقع پر ہماری حکومت نے اگر کوئی غلط فیصلہ کیا تو پاکستان کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جس کا وہ متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے اس امر پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا کہ اِن فسادات کو کچھ صحافی شیعہ سنی لڑائی قرار دے رہے ہیں حالانکہ صوفیائِ اسلام کے پیروکار اصل اہلسنت وجماعت کا کسی مذہبی جنگ اور کسی دہشت گردی سے دُور کا بھی واسطہ نہیں لہذا ایسی لڑائیوں کو شیعہ سنی لڑائی سے تعبیر کرنا اور پرامن اہلسنت وجماعت کو بد نام کرنا نا انصافی کی انتہاء ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان یمن اور شام میں فرقہ وارانہ فسادات کو شیعہ سنی کے بجائے شیعہ وہابی لڑائی کہا جائے یا پھر ایرانی وسعودی لابیوں کی لڑائی کہا جائے اور اہلسنت وجماعت کو بد نام نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا: پوری دنیا کے مسلمان” حرمین شریفین ”کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں اور اگرعرب لیگ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوئی اقدامات اٹھائے تو مسلمانوں کا ایک ایک فرد اپنی جان قربان کرے گا ۔علماء ومشائخ نے ایک قرارداد کے ذریعے پاکستان میں تباہ کن عریانی و فحاشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان میں نظام مصطفی اور نظام خلافت راشدہ کے نظام کے عملی نفاذ کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شام ڈھلتے ہی گجرات کی سڑکوں پر ناجائز تجاوزات اور رانگ پارکنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ جس سے شہریوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایمرجنسی کی شکل میں عوامی مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ ، خواجگان روڈ، ڈھکی روڈ، سرکلر روڈ پر بنے بڑے بڑے پلازوں میں کوئی پارکنگ کا نظام نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے شاپنگ کرنے والے افراد اپنی موٹر سائیکل اور گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کر دیتے ہیں۔ اور فاسٹ فوڈ کے ریسٹورنٹوں میں کھانا کھانے چلے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے اور فٹ پاتھوں پر کرسیاں لگنے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں از خود نوٹس لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے کزن سلیم عباس غفاری کی دعوت ولیمہ میں علاقہ کے ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں چیئرمین ٹی ایم اے اسٹینڈنگ کمیٹی طارق سلامت’ الیاس جنجوعہ’ محمد الیاس غفاری’ محمد شریف غفاری’ محمد امتیاز غفاری’ سینٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری، غلام مصطفی غفاری و دیگر شریک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے چیئرمین شہزاد شفیق نقشبندی اور ایڈمنسٹریٹر حافظ محمد طاہر نے ممتاز صحافی میر عبدالرزاق کے سسر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔ اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے علماء کرام علامہ الیاس احمد ، پیر طریقت مفتی جمیل الرحمن، خطیب اہل سنت علامہ عبدالحق خاں نقشبندی ، علامہ عطاء اللہ فاروقی ، مولانا محمد عثمان ، پروفیسر قاری عطاء الرحمن ، پروفیسر اشفاق منیروڑائچ، پیر طریقت سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد یونس عثمانی ، مولانا عمر بن عزیز ، مولانا عبید اللہ اختر، مولانا عنایت اللہ ، مولانا طارق محمود،مولانا ضیاء اللہ شاہد،مولانا احسان اللہ اشرفی، مولانا محمد اقبال عابد، مولانا حافظ محمد سردار ، مولانا خواجہ خالد محمود ، مولانا عبدالکبیر حسانی ، مولانا مقبول الرحمن نے مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ حرمین شریفین کے عظمت و احترام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں کے پیچھے امریکہ اور یہودی لابی کا ہاتھ ہے وہ سعودی عرب کا گھیرا تنگ کر کے اپنے اڈے قائم کرنا چاہتے ہیں حوثی باغیوں نے یمن کی آئینی حکومت کے خلاف بغاوت کر کے سعودی عرب پر چڑھائی کا پروگرام بنا رکھا ہے حرمین شریفین کی حفاظت اور مکہ و مدینہ منورہ سے عقیدت و احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ملت اسلامیہ یہودو نصاریٰ کی چالوں کو سمجھے امریکہ اپنے مکرہ عزائم کی خاطر دو ہرا کھیل کھیل رہا ہے وہ سعودی عرب میں کنٹرول اور کمانڈ سنبھالنا چاہتا ہے اسلامی ممالک کے حکمران حکمت اور تدبر کے ساتھ لائحہ عمل تیار کریں پاکستان قیام امن کیلئے اپنا کلیدی کردار نبھائے حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودی عرب کے حکمرانوں کو ہر طرح کی اخلاقی اور دفاعی حمایت پیش کرے ملت اسلامیہ اپنے دینی مراکز نور و ہدایت کے منبع حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہیں حوثی باغی مکرہ عزائم رکھتے ہیں پاکستانی قوم پارٹی اور فرقہ سے بالا تر ہوکر یکجہتی کا ثبوت دے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی ،سابق وفاقی وزیر نظام مصطفی پارٹی کے سرابرہ الحاج محمد حنیف طیب ،سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی ،معروف عالم دین علامہ عبدالمصطفی چشتی ،تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین محمد ضیا ء الحق نقشبندی ،جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات محمد نواز کھرل ،ملی یکجہتی کو نسل پاکستان و جمعیت علما پاکستان (نورانی)کے سربراہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر الوری ،جمعیت علماء پاکستان (نیازی )کے مرکزی صدر پیر سید معصوم شاہ نقوی ۔مصطفائی جسٹس فورم انٹر نیشنل کے چیئرمین میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے معروف مذہبی شخصیت آستانہ عالیہ چک سادہ شریف گجرات کے زیب سجادہ پیر سید عثمان شاہ نوری کے والد محترم اور سید فیصل عثمان شاہ نوری ،سید محسن عثمان شاہ نوری کے داد جان پیر سید محمد حسن شاہ گیلانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پیر سید عثمان شاہ نوری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اﷲ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) )ہلال احمر پنجاب کے زیراہتمام موضع خوجیانوالی میں ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے منصوبہ پبلک پر 1کروڑ روپے لاگت آئے گی اسے پرائیویت پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پنجاب میاں محمد حنیف او ر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رکھا اس موقع پر ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد،اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر، ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، میجر (ر) معین نواز، راہنما مسلم لیگ ن چوہدری مبشر حسین، چوہدری اظہر حسین، چوہدری رضا علی وڑائچ ، نوابزادہ طاہر الملک، نثار الدین ساجد راٹھور ، ٹی ایم او محمود اقبال گوندل ، چوہدری ظہور الہی، صدر پریس کلب عبدالستار مرزا و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ منصوبہ پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ اسکے اخراجات چوہدری یاسر شیر وڑائچ اور انکی فیملی برداشت کرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکبر میموریل ہسپتال خوجیانوالی ضلع گجرات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اہم ترین پراجیکٹ ہے جس پر ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ 6ما ہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ ہلا ل احمر پنجاب کے زیر اہتمام اکبر میموریل ہسپتال خوجیانوالی کی تکمیل کے بعد یہاں ماہر ڈاکٹرز و طبی عملہ تعینات کیا جائیگا جس سے علاقہ کے عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ہلا ل احمر ضلع گجرات کے زیر اہتمام مزیدمنصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے جس میں 12کروڑ روپے لاگت سے گجرات میں زچہ بچہ ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کے علاوہ چک گل، کنگ چنن، کالرہ اور صنعت پورہ میں ڈسپنسریاں شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو ترقیاتی منصوبوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں انہوںنے اس امر پر ضرور دیا کہ صاحب ثروت افراد ایسے منصوبے ضرور بنائیں جن کی وہ خود نگرانی کر سکیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے چیرمین ہلال احمر پنجاب میاں محمد حنیف سے کہا کہ گجرات کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دی جائے اور یہاں بھی اہم منصوبہ جات شروع کئے جائیں۔ انہوںنے ہلا ل احمر کے زیر اہتمام منصوبہ کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر چوہدری یاسر شیر اور انکی فیملی کو زبردست سراہا۔ چیئرمین ہال احمر پنجاب میاں محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کراس پنجاب صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہے اس سلسلے میں ضلع گجرات سے بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا اور گجرات سے ریڈ کراس کو اکٹھے ہونیوالے تمام عطیات ضلع کو واپس کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے نئے ہسپتا ل کا جو منصوبہ تیا ر کیا ہے اس کے لئے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ ۔ انہوں نے بتایا کہ ریڈ کراس پنجاب جدید ترین لیب قائم کررہی ہے جس کے ٹیسٹوں کا معیار شوکت خانم اور آغا خان لیبارٹری کے برابر ہو گا جبکہ اس پر اخراجات انتہائی کم ہوں گے۔ ڈی پی او ررائے اعجاز احمد نے کہا کہ گجرات کے عوام میں اجتماعی مفادات کے لئے کام کرنے کا جذبہ موجود ہے جس سے ضلع کا مثبت پہلو اجاگر ہوا۔ انوہںنے کہا کہ منگوال چوکی کو تھانہ کا درجہ دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں اسی طرح کنجاہ ، منگوال اور تھانہ صدر کو ملا کر نیا سرکل بنایا جائے گا۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری مبشر حسین، چوہدری رضا علی وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سے قبل چوہدری یاسر شیر وڑائچ نے معز ز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اکبر میموریل ہلا ل احمر ہسپتال خوجیانوالی اہل علاقہ کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا۔ انہوںنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تھانہ کنجاہ کے علاقہ چکوڑہ سٹاپ سے نامعلوم چورہزاروںروپے کی لکڑی چوری کرکے لے گئے،تفصیلات کے مطابق چکوڑہ سٹاپ غلام مصطفی کے ٹال سے نامعلوم چوررات کی تاریکی میں90000روپے مالیت کی لکڑی چوری کرکے لے گئے کنجاہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اہل گجرات کی خوش قسمتی ہے کہ ڈاکٹر اعجاز بشیرجیسی بے لوث سماجی شخصیت موجود ہے ڈاکٹر اعجاز بشیر کا وجود اہل گجرات کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے وہ اسلام کے فلسہ بلا امتیاز خدمت انسانیت کی عملی مثال ہیں پاکستان کلفٹ ہسپتال جیسے منصوبے ان کی خداداد صلاحیتوں کا مظہر ہیں ان خیالات کااظہار آئر لینڈ کے معروف چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد انیس نے پاکستان کلفٹ ہسپتال اور بشیر ہسپتال ریلوے روڈ گجرات کے دورہ کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ایک جامع نظام زندگی ہے مگر مسلمانوں نے عملی زندگی میں اسلام سے قطع تعلقی کر رکھی ہے اسلامی تعلیمات کو تحریروں تک محدود کر دیا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اسلامی تعلیمات کا عملی نمونہ ہو مظلوم کی حمایت غریب کی دادرسی اور اسی طرح چھت سے محروم شخص کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اہل ثروت اور اہل اقتدار کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی فیملی اور ساتھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہے تالو اور ہونٹ کٹے جیسے مریضوں کا مفت علاج ان کے سنہری کار نامے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن محمد اطہر علی عطاری نے کہا ہے کہ معاشرے میں رہنے والے افراد ڈپریشن کا شکار ہیں ۔مہذب طبقے سے لیکر سٹرک پر چلنے والے عام لوگوں تک عدم برداشت شکار نظر آتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میںنماز جمعة المبارک سے قبل بیان کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کی وجہ سے لوگوں کو جلد غصہ آجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ بات بات پر تلخ کلامی ،گالم گلوچ ،مار دھاڑ معمول بن چکی ہے ۔بعض نادان تو قتل وغارت گری سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔محض نفس کی تسکین اور بدلے کی آگ بجھانے کیلئے ہر وہ وکام کرگزرتے ہیں جو شریعت میں ممنوع ہے ۔غصیلا انسان شیطان کے ہاتھو میں ایسے ہوتا ہے جیسے بچوں کے ہاتھ میں گیند ۔غصہ نفس کے اس جوش کا نام ہے جو اس سے بدلہ لینے یا اسے دور کرنے پر ابھارتا ہے ۔ غصے کا علاج اور اسے کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے ۔ طاقتور انسان وہی ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے ۔صحابہ وبزرگان دین کے ساتھ جب کوئی سخت رویہ اختیار کرتایا بداخلاقی سے پیش آتا تو وہ اسے نرمی سے جواب دیتے ۔ہمیں بھی چاہئے کہ غصے کے وقت اسلاف کے طرز عمل کواپنائیں ۔انہوں نے کہا کہ غصہ ضبط کرنے کے فوائد پر مبنی علمائے کرام کی کتب ورسائل کا مطالعہ اور بیانات سے استفادہ کریں ۔غصہ نافذ کرنے کی قدرت کے باوجود اللہ عزوجل کی رضا کیلئے جو شخص غصہ ضبط کریگا تو بروز قیامت اسے اختیار ہوگاوہ جس حور سے چاہے نکاح کرلے ۔اللہ عزوجل ہمیں پیارے حبیب ۖ کے صدقے بے جا غصے سے بچائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے انصاف مرکز سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی محاذ سے ہٹ کر پر تشدد کارروائیوں کے ذریعے الیکشن کو ہر حال میں دھونس دھاندلی اور جبر کے ساتھ جیتنا چاہتی ہے،ایم کیو ایم کود کو جمہوریت کی علمبردار بنتی ہے جبکہ گزشتہ الیکشن میں بھی ایم کیو ایم اپنے حلقوں میں عوام پر اعتماد کرنے کی بجائے لوگوں سے زبر دستی ووٹ حاصل کرتی رہی لیکن اب پاکستان تحریک انصاف عوام کی حمایت اور ووٹوں سے کامیاب ہو کر ایم کیو ایم کے ہر حربے کو ناکام بنائے گی اور اپنے امن کے پیغام اور تبدیلی کے نعرے کی وجہ سے ایم کیو ایم کو شکست فاش دے گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کو اپنی شکست واضح طور پرنظر آرہی ہے اور ایم کیو ایم پوری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،جبرو تشدد اور پی ٹی آئی کے کیمپ آفس پر حملے کر کے ایم کیو ایم دہشت کا تاثر دے رہی ہے جو کہ انتہائی شرمناک طریقہ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والی جماعت ہے اور پی ٹی آئی کے کارکن ایم کیو ایم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنما غلام عباس بھٹہ نے کہا کہ کیمپنگ گرائونڈ،محلہ قصبہ سرکلر روڈ،سردار پورہ چوک اور دیگر جگہوںپر کھڑے بارشوں کے پانی کو سکر مشینوں سے سک کر کے سڑکوں اور چوراہوں کی صفائی کرائی جائے،ٹی ایم اے لالہ موسیٰ کے پاس سکر مشینیں ہو نے کے باوجود شہر بھر میں بارشی پانی کھڑا ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر مشینیں خراب ہیں یا عملہ دستیاب نہیں تو اس سلسلہ میں ضلعی آفسیران کو آگاہ کرنا چاہیے اور مسئلے کا حل نکالنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کی گلیوں اور چوراہوں میں سیوریج کی بندش کی وجہ سے پانی جمع رہتا ہے جو کہ بیماریوں کا باعث بن رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں لالہ موسیٰ میں صفائی کے حوالے سے عملہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں تجاوزات،ریڑھی بانوں،دوکانداروں ،ہوٹلوں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ نا اہل عملہ کو بھی جرمانے یا سزائیں دی جائیں تاکہ ان کا قبلہ درست ہو اور اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں۔