گجرات کی خبریں 16/06/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز کے چچا شیخ نوید اقبال گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان خواجگان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 10 بجے چیمہ مسجد شادمان کالونی میں پڑھا جائے گا۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چھٹا مچھیانہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 48 ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت شاہ جہاں بابر تھے۔ اس موقع پر اول ‘ دوئم ‘ سوئم آنے والی ٹیموں کو پندرہ ‘ دس ہزار’ اور بالترتیب دیئے گئے جبکہ مین آف دی میچ کو 3 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ جبکہ فائنل میچ لالہ موسیٰ اور مچھیانہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ شاہ جہاں بابر نے آرگنائزر کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) استقبال رمضان المبارک کے سلسلہ میںظیمیہ مراقبہ ہال گجرات کے زیر اہتمام خصوصی محفل منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف سید دلدار حسین شاہ نے حاصل کیا۔ ڈاکٹر عبدالخالق چغتائی ‘سائرہ فدا عظیمی ، سمیعہ جاوید عظیمی نے ہدیہ نعت ‘ منقبت تنویر حسین عظیمی نے پیش کی۔ روزہ کے فوائد کے حوالہ سے عائشق حسین بٹ جبکہ خصوصی خطاب انچارج مراقبہ ہال ڈاکٹر غلام ربانی عظیم نے کیا۔ اور روزہ کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) گجرات کپ فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کینٹ ہیروہاکی کلب جہلم ،بمقابلہ زمیندار ہاکی کلب گجرات کھیلا گیا جو کینٹ ہیروہاکی کلب جہلم نے 2-0سے جیت لیا ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام ہوا فائنل میچ کے مہمان خصوصی حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے اور مہر ثاقب اسحاق صدر چمبر آف کامرس گجرات تھے سپاسنامہ عامر اسلم سیکرٹریDHA گجرات نے پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم گجرات میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے اپنی مدد آپ کررہے ہیں اس ٹورنامنٹ میں پہلی دفعہ ڈی سی او گجرات اور ٹی ایم اے نے مالی تعاون کیا ہے ہم نے سال 2000میں گجرات کیلئے برگیڈیئر صولت عباس ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ سے ہاکی کے گرائونڈ آسٹروٹرف منظور کروائی مگر افسوس اس وقت کے ارباب اختیار نے گرائونڈ آسٹروٹرف کسی دوسرے ہٹرشفٹ کروادی عامر اسلم نے کہا کہ حاجی ناصر محمود ،مہر ثاقب اسحاق ،جناب لیاقت علی چٹھہ اور عرفان علی کاٹھیا اور محمد ممتاز پرنسپل گورنمنٹ زمیندار کالج گجرات کی کوشش سے گجرات میں 8سال بعد ہاکی کا کوئی ٹورنامنٹ منعقد ہوا ۔حاجی ناصر محمود نے کہا کہ مجھے پہلے پتہ نہیں تھا کہ گجرات کی آسٹروٹرف کسی دوسرے ہٹر شفٹ ہوگئی ہے انشاء اللہ یہ کام ہماری حکومت 2017سے پہلے گجرات میں آسٹروٹرف لگوائے گی اور اب اس سے بھی بیسنز ہر سال ہاکی ٹورنامنٹ منعقدہوگاہم قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔مہر ثاقب اسحاق نے کہا کہ چیمبر کے اجلاس میں میں قومی کھیل ہاکی کیلئے مزید فنڈ لے کر دو گا انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے دس ہزار روپے دیئے عامر اسلم نے آخر میں تمام مہمانوں اور ٹیموں کا شکریہ ادا کیا فائنل میچ کی صدارت پروفیسر شہزادہ عبدالستار نے کی فائنل میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ 5دن جاری رہا رات کو روزانہ تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد میچز کو دیکھنے آتی تھی فائنل میچ میں دیگر مہمانوں میں پروفیسر عارف محمود ،پروفیسر غلام ربانی ،پروفیسر خاور ،پروفیسر احمد عطاء اور چوہدری شرجیل ،سلمان بشیر ،اشتیاق احمد ،خالد بن منور بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت حمید اللہ بھٹی اور مہر فاروق خالد نے رانا ثاقب مشرف سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر رانا مشرف علی ناز مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا اور انکے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) سابق ناظم یوسی 49طارق سرمد ایڈووکیٹ کی بڑے وفد کے ہمراہ ظہورپیلس میں سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ،بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر طارق سرمدایڈووکیٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کوبتایاکہ یوسی 9سے چیئرمین کاالیکشن لڑنے کیلئے عوام کاشدید اصرار ہے تاہم عوام کوبتادیاہے کہ قائدین کے فیصلے کے پابندہیں چوہدری برادران جوبھی فیصلہ کرینگے ہمیں قبول ہوگا ،طارق سرمد ایڈووکیٹ نے مزید بتایاکہ ن لیگ نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے جس کے باعث عوام کی ن لیگ سے نفرت مزید بڑھ گئی ہے اورلوگ ق لیگ کے سنہری دور کو یاد کررہے ہیں اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے طارق سرمد ایڈووکیٹ کی پارٹی اورعوام کیلئے خدمات کوسراہا اوریقین دہانی کرائی کہ مشاورت کے بعد پارٹی حقیقی عوامی نمائندوں کاچنائو کرکے مضبوط امیدوار ہی بلدیاتی الیکشن میں سامنے لائینگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر گجرات بار چوہدری حبیب اللہ خان ایڈووکیٹ کا چوہدری علی محمد وڑائچ کی وفات پراُن کی رہائش گاہ ساروکی میں صاحبزادوں سے تعزیت کے باد دعافاتحہ خوانی کی :تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد ارشد ،چوہدری محمد آصف ،چوہدری محمد سکندر،چوہدری اشتیاق سرور،چوہدری غلام سرورکے والدمحترم چوہدری علی محمدوڑائچ محرم کی وفات پرصدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات چوہدری حبیب خان ایڈووکیٹ،سابقہ صدر گجرات باررخسار احمد چوہدری ایڈووکیٹ،ملک اسداعوان،کا تعزیت کے بعد دعافاتحہ خوانی کی اس موقع پر صدر گجرات بار چوہدری حبیب اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ محرم چوہدری علی محمد وڑائچ کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ اور اہل خانہ کو صبرجمیل عطافرمائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں ایک رفاحی ادارہ ریسکیو1122 جس میں سفارش نہیں چلتی خالصتاعوامی خدمت میں 24گھنٹے مصروف عمل ہے اور جہاںبھی کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو یہ ادارہ ایک کال پر سات منٹ کے اندر موقع پر پہنچتا ہے، جو کہ عوام کے لئے ایک بہت بڑی سہولت ہے،ایسے ادارے کا بجٹ میں فنڈ نہ رکھنا موجودہ حکومت کے لئے باعثِ شرم ہے ایسے ادارے کے ساتھ نا انصافی حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسی طرح سے وزیر آباد کا رڈیالوجی ہسپتال کے لئے بھی کوئی فنڈ نہ رکھا گیا ہے۔ یہ موجودہ بجٹ محسوس ہوتا ہے غریب مکاؤ کی پالیسی پر عمل پیراں ہے۔ اور سہولت میسر نہ ہونے پر ہزاروں افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ جس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ۔ نا اہل حکمرانوں کو لاہور کے سوا کوئی دوسرا شہر نظر نہ آتا ہے۔ اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے مسلسل جنگلہ بس پر عوام کا بے تحاشہ سرمایہ جائع کیا جا رہا ہے، اور اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔ جبکہ عوام کو تعلیم، علاج اور اشیاء ضرورت ِ زندگی درکار ہے۔ اس کے برعکس حکومتِ وقت عوام کو تمام سہولیات دینے سے قاصر ہے۔ ایسے حکمرانوں کو شرم سے ہی دستبردار ہو جانا چاہیے، جو عوام کو جانی و مالی تحفظ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122جیسے عوامی ادارے اور ہسپتالوں کو فنڈ نہ دینا حکمرانوں کی بے حسی ہے۔ آج عوام ہاتھ اٹھا کر چوہدی پرویز الہٰی کو دعا دیتے ہیں جن کی وجہ سے آج ریسکیو 1122 خدمت خلق کر رہے ہیں۔ وہ وقت عنقریب ہے جب مسلم لیگ ق کی حکومت ہوگی اور ہر غریب کا چولہا جلے گا کوئی غریب مفلسی کی وجہ سے خود کشی پر مجبور نہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جی پی آئی نیوز ایجنسی کا تعزیتی اجلاس۔ اجلاس میں صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ ضیاء سید’ عامر چوہدری’ عمران کمبوہ’ یاسر وریاء و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف نے شیخ عرفان پرویز کے چچا کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ مرحوم ایک نہایت نیک اور خوش اخلاق انسان تھے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔