گجرات (جی پی آئی) اکیسویں صدی ترجمہ کی صدی ثابت ہو گی۔ جدید ترقی یافتہ دور میں علمی تراجم کی حیثیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ علمی تراجم قومی ترقی کے تہذیبی و معاشی اُفق کو وسیع بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اداروں کی اصل ذمہ داری قومی ترقی میں ہاتھ بٹاتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط و توانا بنانا ہو تا ہے۔ میں عالمی یوم ترجمہ کے موقع پر جامعہ گجرات کے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کو مبارکبار پیش کرتا ہوںکہ وہ انتہائی عزم و استقامت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں سرفراز ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے عالمی یوم ترجمہ کے حوالہ سے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ جامعہ گجرات کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پُر وقار تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک زبان سے دوسری زبان میں علم و ادب کا ترجمہ ذمہ داری اور یقین کا تقاضا کرتا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ CeLTSعلم کے میدانوں کو وسیع تر کرنے میں ممدو معاون ثابت ہو گا۔ اس مرکز میں جاری سرگرمیاں ملک و قوم کی ایک اہم خدمت ہے۔ یہ مرکز ہمہ وقت علم وادب کے حوالہ سے تخلیقی و تعمیری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ حال ہی میں حکومتی شعبہ ٔ قانون نے اس مرکز کو اعلیٰ عدالتی فیصلوں کو اُردو میں منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ علاوہ ازیں یہ مرکز مختلف جامعات کے ساتھ مفاہمتی یاد داشتوں کے ذریعے اپنے دائرہ کار کو وسیع کر رہا ہے۔ مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے سربرأہ ڈاکٹر غلام علی نے کہا کہ علمی دنیا میں بے پناہ ترقی اور نت نئی تبدیلیاں اس امر کی متقاضی ہیں کہ معیاری تراجم کے ذریعے ملکی و علاقائی زبانوں کو وسعت دیتے ہوئے انہیں اس قابل بنایا جائے کہ وہ پاکستان کی قومی ترقی کا ایک اہم ذریعہ بن سکیں۔ جامعہ گجرات میں مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کا قیام ملکی ترقی کے سلسلہ میں ایک اہم کڑی ہے۔
گلوبلائزیشن کے موجودہ دور میں ترجمہ کی اہمیت کا شعور اُجاگر کرنے کے لیے ہر سال تیس ستمبر کو عالمی یوم ترجمہ منایا جاتا ہے۔ اس مرکز کے قیام کا مقصد پاکستانی زبانوں کی ترقی و فروغ، ثقافتی ہم آہنگی اور زبانوں کا تحفظ ہے۔ مرکز نے مختصر عرصہ میں قابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی پر عزم اور باصلاحیت قیادت میں مرکز دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر عالمی یوم ترجمہ کے اعزاز میں ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایک کیک بھی کاٹا۔ علاوہ ازیں اس تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، مختلف شعبوں کے ڈائریکٹروں اور طلبا و طالبات کے نمائندگان نے شرکت کی اور مرکز کی علمی کا وشوں اور اجتہادی سرگرمیوں کو دل کھول کر داد دی۔ تقریب کے اختتام پر تراجم کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس پر شکوہ واک کی قیادت ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کی۔ عالمی یوم ترجمہ کے سلسلہ میں اس واک کا اختتام ایڈمن بلاک پر ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پا کستا ن مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکرٹر ی حا جی نا صر محمو د کے خلا ف عد الت میں دائر درخو است کی سما عت میں عد الت نے اپنا ختمی فیصلہ سنا تے ہو ئے حا جی نا صر محمو د کو بلد یا تی الیکشن میں چیئر مین کا الیکشن لڑ نے کی اجا زت دے دی ، تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ ق کے امید وار عمر سا جد اور پی ٹی آ ٹی کے امید وار را جہ سکند ر نے عد الت میں حا جی نا صر محمو د کے خلا ف در خو است دائر کر وائی تھی ،جس پر عد الت نے گز شتہ روز سما عت میں اپنا ختمی فیصلہ حا جی نا صر محمو د کے حق میں سنا دیا ،حا جی نا صر محمو د آ ئند ہ بلد یا تی الیکشن میں یو نین کو نسل3سے چیئر مین کا الیکشن لڑ یں گئے جبکہ ان کے ہمر اہ و ائس چیئر مین کیلئے مہر نعیم امید وار ہو گئے،فیصلہ کے بعد حا جی نا صر محمو د نے میڈ یاسے گفتگو میں بتا یا کہ فیصلہ سے سچ کی فتح ہو ئی ہے ،ہم نے ہمیشہ د ل میں عو ام کی خد مت کا مشن ر کھا ہے ،عد الت کا فیصلہ میر ٹ پر ہو ا ہے ،فیصلہ کے بعد مخا لفین کو الیکشن سے قبل سے بڑ ی شکست دی ہے ،انشا اللہ الیکشن کے روز مخا لفین کو عبر تنا ک شکست سے دو چا ر کر یں گئے،حا جی نا صر محمو د کے فیصلہ آ نے کے بعد ضلع بھر سے ممتا ز شخصیا ت نے حاجی نا صر محمو د کو مبا ر کبا د پیش اور کا ر کنو ں کی بڑ ی تعد اد ان کو مبا ر کبا د دینے کیلئے ان کی ر ہا ئش گا ہ پر پہنچ گئی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار برائے چیئرمین کاشف رضا حیدری و وائس چئیرمین قاسم جبار یو سی 1 نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواران مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔ لوٹے اور لٹیروں کو عوام بخوبی جان چکے ہیں ، جھوٹے دعوے اور جھوٹے وعدے کرنے والے کب تک قوم کو لولی پاپ دیتے رہیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ روپ بدل کر عوام کے ارمانوں سے کھیلنے والوں کو اپنا حساب دینا پڑے گا۔پاکستان مسلم لیگ قنے گجرات میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے، دوسری طرف برسراقتدار ٹولے نے لوٹ مار اور کرپشن کے علاوہ کچھ نہ کیا۔ اور ان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہی آج پوری قوم ان مایوس اور تنگ ہے۔ ملک بھر میں افراتفری اور دہشتگردی کی فضا ء ہے، اور قوم کسی مسیحا کے انتضار میں ہے۔ چودھری برادران کو اور انکی ملکی خدمات کو قوم خراجِ تحسین ہیش کرتی ہے اور اس انتضار میں ہے کہ بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کی بنائی ہوئی پارٹی برسراقتدار میں آئے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام خوشحال ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی ٹریفک سہیل فاضل کی ہدایت پر مختلف سکولوں اور کالجز میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میں لیکچر ز کا انعقاد کیا گیا انچارج ایجوکیشن ونگ رائو محمد ارشد نے بمعہ ٹیم ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچر دیا انہوںنے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ون ویلنگ ہرگز نہ کی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل یا گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال نہایت خطرناک اور جرم ہے لہٰذا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کیا جائے ۔انہوںنے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کے بارے میں اپنے دوستوں اور دیگر بہن بھائیوں کو بھی معلومات فراہم کریں تا کہ وہ بھی ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کر کے ان پر عمل کریں اور مہذب شہری بننے کا ثبوت دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلعی کیمسٹ ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کا اجلاس زیر صدارت قاضی ضیاء الحسن منعقد ہوا جس کا ایجنڈا یوں تھا کہ چونکہ الیکشن کمیشن آف ایسوسی ایشن کے ممبران (شوکت وسیم،مفتی محمد رمضان) رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے مستفیٰ ہو چکے ہیںاس لیے نئے ممبران کا چنائو سپریم کونسل سے کیا جائے اور ایسوسی ایشن کا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے تا کہ تنظیم کو مزید متحرک کیا جا سکے۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ سٹی کیمسٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیشن کا انتخاب ضلعی کیمسٹ ایسوسی ایشن سے کیا جائے گا اور جلد سٹی کیمسٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا الیکشن میں کوالیفائیڈ پرسن یا پروپرائیٹر ہی الیکشن میں حصہ لینے کا مجاز ہو گا کیونکہ سابقہ دور میں جو شیدہ پھنیر یا کسی کیمسٹ کا چاچا ،ماما، بھائی جان ہوتا اقتدار پر قبضہ کر لیتا تھا لیکن اب ہرگز ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔چئیرمین الیکشن کمیشن کے انتخاب کے لیے آئندہ اجلاس جلد ہو گا۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری امتیاز احمد،محمد اکمل بیگ ،ذوالفقار علی خاں،خواجہ شفاقت و دیگر شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے ہیں انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپسی پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار حسین خان، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار حسین نقوی، پی ایس او عثمان سرور، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ، چوہدری اعجاز وڑائچ، خادم علی خادم، اور دیگر شخصیات نے ان سے ملاقات کی اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ بعد ازاں ڈی سی او آفس کے مختلف سیکشنز میں بھی گئے اور وہاں سٹاف سے ملاقات کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پید اکرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی صنعتی ترقی کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا۔ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں اور نوجوانو ںکو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں بااختیار بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے، ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں میں اب تک اربوں روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ”خود روزگار سکیم” کے تحت نوجوانوں میں 50 ہزار گاڑیوں کی شفاف انداز سے تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے