گجرات کی خبریں 09/02/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات ( جی پی آئی ) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد ‘ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اور سید شفقت کاظمی کی کوششوں سے موضع دھوریہ میں اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان پائے جانے والے ختم ہو گئے ۔ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد اور عوامی حلقوں نے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی خدمات کو سراہا ہے ‘ اور اُن کی کوششوں سے یہ معاملات طے ہوئے ہیں ‘ اور علاقہ میں امن وامان قائم ہوا ہے ‘ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی مذہبی معاملات کے حل کے سلسلہ میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی اپنے صلاحیتیں امن وامان کے قائم کیا ہے استعمال میں لائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی آج عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے ۔ انہوں نے گزشتہ روز روانگی سے قبل ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے ملاقات کی ۔ اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے موضع دھوریہ میں اہل سنت اور اہل تشیع کے مابین ہونے والے تنازعہ کے سلسلہ میں پیش رفت سے بھی ڈی پی او گجرات کو آگاہ کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات پریس کلب کے سیکرٹری سپورٹس ندیم بھٹی کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ‘ اُن کی نماز جنازہ آج بروز منگل صبح گیارہ بجے موضع ٹبی مرالہ میں اداکی جائے گی ۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خوبصورت گجرات کا نعرہ ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے ۔ چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیشن کی اپنی گلیوں میں گھٹنے گھٹنے پانی کھڑا ہے۔ اور بدقسمتی سے جس یوسی میں وہ رہائش پزیر ہیں وہاں سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔بادشاہی روڈ اور جیل روڈ کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں ن لیگ اور ان کے حواریوں کی اہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔اور اگر اندرون اسلام نگر کا بغور جائزہ لیا جائے تو ابلتی ہوئی نالیاں اور گندگی کے ڈھیر ان کو مبارکباد دے رہی ہیں۔ عجیب بات ہے کہ جب سے ن لیگ بر سراقتدار آئی ہے سوائے جھوٹ نعروں اور بڑھک بازی کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا۔کبھی جی ٹی روڈ کی خوبصورتی کی بات کی جاتی ہے ،کبھی پتہ چلتا ہے کہ گجرات ایک خوبصورت ترین شہر بننے والا ہے۔چند دن اخبارات میں اشتہارات اور خبریں پڑھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ فلاں جگہ سے لگی ہوئیں اینٹیں اکھاڑ کر خوبصورت گجرات بنانے والے لے گئے ہیں۔بات کچھ ایسے نظر آرہی ہے کہ جاتی عمرہ کے شہزادوںکی طرح ضلع گجرات میں ان کے حواری بھی لوٹ مار اور کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ موجودہ برسراقتدار ٹولہ جعل سازی کے زریعے اقتدار میں آیا ہے ووٹوں سے نہیں ۔ اسی وجہ سے وہ عام لوگوں کو اہمیت نہیں دے رہے۔لیکن یہ سلسلہ اب جاری نہیں رہے گا اور یہ اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ اور بہت جلد اس نااہل ٹولے کی چھٹی ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) شعیب صادق روایت سے جڑا ہوا افسانہ نگار ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان چوہدری اصغر علی گھرال نے روزن ادبی فورم ورلڈ پنجابی فورم اور پریس کلب گجرات کے باہمی تعاون سے منعقدہ پذیرائی سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ گو افسانہ نگار کینڈا میں جابسا ہے لیکن وہ اپنی زمین سے پختہ تعلق رکھنے میں فخر محسوس کرتا ہے اور اس کے افسانے اس بات کی غمازی کرتے ہیں ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابرجاوید ڈار نے کہا کہ شعیب صادق کی کتاب رول نمبر اتنی دلچسپ ہے کہ وہ قاری کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے افسانوں میں کمال کے فقرے بنے گئے ہیں جو افسانے کو چار چاند لگادیتے ہیں اس کے اندر ایک بڑا افسانہ نگار موجود ہے مرزا عبدالستار صدر پریس کلب نے کہا کہ شعیب صادق کی کتاب دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ اتنی پختہ تحریر کوزے میں دریا کو بند کیا ہوا ۔ محمداشفاق ایاز نے کہا کہ شعیب صادق کے افسانے معاشرے کے عکاس ہیں اس کے افسانوں کے کردار اسی خمیر سے اٹھے ہیں عنوانات دلکش اور خوبصورت ہیں سید ذوالقرنین حیدر شیرازی نے کہا کہ شعیب صادق کے افسانے اتنے خوبصورت اور دلکش ہیں کہ ایک بار کتاب شروع کرلیں توپھر ختم کرکے ہی دم لینے کوجی چاہتا ہے معاشرے کے چھوٹے چھوٹے کرداروں کو بڑا کرکے پیش کرنے کا اس کے پاس فن موجود ہے افضل راز نے کہا کہ شعیب صادق سچا اور کھرا لکھاری ہے وہ جو لکھتا ہے سچ کا پرتو ہوتا ہے ڈاکٹر سام نے کہا کہ شعیب صادق نے چھوٹی عمر میں بڑی عمر کے تجربات کو بیان کرکے خود کو معاشرے میں نمایاں کیا ہے اس کے علاوہ تقریب سے راشد منصور ‘ ڈاکٹر یونس فہیم ‘ خورشید ندیم نے بھی خطاب کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے بزرگ راہنما چوہدری اللہ دتہ آف جیدپور کے صاحبزادے ،چوہدری محمد یوسف آف ابوظہبی کے بھتیجے ظہیرالدین بابرآف کینیڈاکی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔چوہدری عبدالرحمن،اسامہ یوسف،عبید یوسف،عامرشہزاد،خرم شہزاد،عدنان گجرنے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ولیمہ کی تقریب میںمسلم لیگی راہنماؤںچوہدری اخلاق احمد رنیاں،چوہدری اشرف ریحانیہ،چوہدری نوازریحانیہ،چوہدری قمر شہزادالمعروف وکی گجر،ممتاز قانون دان چوہدری اصغر علی گھرال ایڈووکیٹ،چوہدری محمدافضل آف مہسیاں،ڈاکٹر افضل زکی،چوہدری طارق جاوید ایڈووکیٹ،چوہدری رفیع،حاجی ممتاز احمد،چوہدری محمد اکرم سانتل،چوہدری ارشد کوٹلہ،چوہدری عبدالرزاق ڈنگہ،چوہدری نصر رنگڑہ،چوہدری فہدگجرچکوڑی شریف،چوہدری اشرف بیگہ،چوہدری انعام اللہ،چوہدری ظفر کھٹانہ،خاور کٹھانہ،اعجاز کٹھانہ،ضیااللہ چوہدری،چوہدری اظہر مہسیاں،چوہدری عباس پنجاب پولیس،چوہدری شہباز گجر،چوہدری پرویز،چوہدری مدثر چیلیانوالہ،خالد محمود مونگ،چوہدری اسلم دھوڑانوالہ،چوہدری محسن گوندل،مرزا عدنان بیگ،چوہدری عطاء اللہ جندھڑ،چوہدری عبداللہ بشیر،بابربشیر،بدربشیر،چوہدری وقاص گجرچھالے شریف،چوہدری افتخار احمد چھالے شریف،چوہدری عثمان الطاف،چوہدری جواد بورچھ،چوہدری حماد وڑائچ،چوہدری فہیم ارشد حاجی والہ،چوہدری حمزہ وڑائچ،چوہدری ثاقب گجر ٹانڈہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی ) ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل کی ہدایت پر سب انسپکٹر ٹریفک پولیس رائو محمد ارشد نے کریک ڈائون کرتے ہوئے اوورچارجنگ میں ملوث 35گاڑیوں کے چالان کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ سب انسپکٹر رائو ارشد کی زیر قیادت ٹیم نے بولے پل کے قریب ناکہ لگا کر گاڑیو ں کی چیکنگ کی اور مسافروں سے وصول کئے جانیوالے کرایوں کے بارے میں استسفار کیا اس دوران اوورچارجنگ میں ملوث پائے جانیوالی گاڑیوں کے چالان کر دیے۔ ڈی ایس پی سہیل فاضل نے اوورچارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹر ز کے خلاف موثر کاروائی پر رائو ارشد اور انکی ٹیم کو سراہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایجوکیٹرز کی میرٹ پر بھرتی یقینی بنائی جائے گی، امیدواروں سے انٹرویو کے لئے افسران کی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے عمل کا جائز ہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایم او احمد رضا سراء ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر، ڈی ای اوز نثار احمد میو، محمد پرویز اور رفعت النساء بھی موجود تھے۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے ڈی سی او کو بتایا کہ ضلع میں ایس ایس اے، ایس ای ایس ای اور ای ایس ای کی 1966سیٹوں کے لئے مجموعی طور پر 13906امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں ان تمام درخواستوں کا ڈیٹا کمپوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے اور میرٹ لسٹیں متعلقہ دفاتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ ای ڈی او نے بتایا کہ امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا اور پہلے دن ایس ایس ایزکی99پوسٹوں کے لئے 561امیدواروں کے انٹرویو لئے جائیں گے جس کے لئے 6انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھرتیوں کے لئے تما م پراسیس کی بروقت تکمیل پر ڈی ایم او احمد رضا اور ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر کی زیر نگرانی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کے ٹیم ورک کو سراہا اور ہدایت کی کہ معیار تعلیم کی بہتری کے لئے قابل اور اہل ترین اساتذہ کرام کا تقرر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی حق دار کی کسی صورت حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )بین الاضلاعی ندیم عرف دیما ڈکیت گینگ گرفتار گجرات پولیس نے جہاں معاشرے میں امن وامان کو خراب کرنے والوںکے خلاف کاروائی کی وہاں مختلف ڈکیت گینگز کو بھی سر نہ اٹھانے دیا تفصیلات کے مطابق DPOگجرات رائے اعجاز احمد نےDSPصدر صداقت علی کی زیر نگرانی SHOسٹی جلالپور جٹاں پر مشتمل ٹیم بنائی جس نے دن رات محنت کر کے ندیم عرف دیما ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے بھار ی مقدار میں مال مسروقہ برآمد کیا ۔اس ڈکیت گینگ نے دوران انٹیروگیشن گجرات کے مختلف تھانوں کے علاوہ ضلع جہلم ، گوجرانوالہ ، سرگودھا میں بہت ساری وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں جن کی تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ بھاری مقدار میں بر آمدگی اور دیگر بہت سے انکشافات ہوں گے:۔نام پولیس ٹیم SHOمجاہد عباس’SIصفدر حسین’محمد ندیم1637/HC ‘جبار احمد 3470/HC’اسد علی 221/C’فہد مسعود4058/C’ابرار حسین 2387/C’غضنفر علی 1046/C’سفیر عباس2992/C’محمد علی 4004/C’طارق جاوید 3679/C’نام ملزمان:۔محمد ندیم عرف دیما ولد محمد شفیع قوم کشمیری سکنہ احمد نگر چھٹہ ‘اجمل عرف ننھا ولد غلام رسول قوم آرائیں سکنہ مندر والا دھوپ سڑی ڈسکہ’محمد فیاض ولد اللہ دتہ قوم راجپوت سکنہ چک جانی سرائے عالمگیر ‘اللہ دتہ ولد احمد بخش قوم کمہار سکنہ ہجن ضلع سرگودھا۔برآمدگی :۔ پسٹل 30بور 4’ عددبمعہ 27ضرب روند موبائل فون3=عدد ‘نقدی 5=لاکھ(500000)گھڑی =ایک عددکر لی۔