گجرات کی خبریں 05/09/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے کہ اس وطن کی حفاطت کیلئے ہم نے تن من دھن سے قربانی دینی ہے پاک فوج دن رات وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے اور ہمارے سجیلے جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان مسلح افواج کا نام روشن رہے۔ پاکستانی مسلح افواج دنیا کی بہترین فوج ہے جو محدود وسائل میں بھی دشمن کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ اس وقت پاکستانی مسلح افواج ملکی اندرونی و بیرونی سرحدوں کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے استحکام کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ایسے میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ نڈر ہو کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔
…………………………………………
…………………………………………

گجرات (جی پی آئی)آج پاکستانی قوم یوم دفاع منا رہی ہے جو کہ مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں اس سلسلہ میں اہم تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ گجرات میں لادیاں کے مقام پر مرکزی تقریب منعقدہو گی۔ جہاں پر پاکستان آرمی کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ اس موقع پر دیگر سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں سخت حفاظتی انتظامات کر لئے ہیں۔ یاد رہے کہ ستمبر 1965ء میں بھارت نے پاکستان پر چڑھائی کر دی جس کے نتیجہ میں پاکستانی فوج نے بھارتی سورمائوں کو بھر پور جواب دیتے ہوئے ان کو قدم اکھاڑنے پر مجبور کر دیا اور پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کے اندر 10 کلو میٹر تک گھس کر بھارتی افواج کے چھکے چھڑا دئیے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات فرینڈز لائنز کلب کے عہدیداران میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب احسن متین ملک اورپراجیکٹ چیئر پرسن سید سلیمان شاہ کی سربراہی میں عہدیداران صبح 8 بجے پرنس چوک سے لادیاں کیلئے روانہ ہوں گے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رہنما و امیدوار برائے چیئرمین یو سی عادووال محترمہ یاسمین ریاض نے کہا ہے کہ قائدین چوہدری برادران نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے بطریق احسن نبھائوں گی۔ پہلے بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں جس کی وجہ سے عوام کے بے حد اصرار پر دوبارہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔ اور انشاء اللہ عوام کے ووٹوں اور دعائوں سے کامیاب ہو کر خدمت کا یہ مشن جاری رکھیں گے قائدین نے مجھے ٹکٹ دے کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں تن من دھن کی بازی لگا دیں گے اور یہ یو سی عادووال کی سیٹ قائدین کو تحفہ میں دیں گے۔ بلا شبہ یو سی عادووال پاکستان مسلم لیگ (ق) اور چوہدری برادران کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) ولی کامل حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری کے دوسرے سالانہ ختم پاک کے سلسلہ میں 11 ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو عظیم الشان شیخ المشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس عقب ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں منعقد ہو گی۔ جس کی صدارت آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری اور میاں محمد صالح کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی جبکہ مہمانان اعزاز میں صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری’ MPA حاجی عمران ظفر’ صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی’ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ صاحبزادہ پیر سید ولی حسین شاہ ‘ صاحبزادہ پیر سید محمد زمان شاہ’ صاحبزادہ پیر سید آل احمد شاہ ‘ صاحبزادہ الحاج سائیں اختر حسین ہونگے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) پی آئی اے کے ممتاز آفیسر چوہدری محمد علی جوڑا کو سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔ اس بات کا فیصلہ ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے ماہانہ اجلاس میں اراکین کی باہمی مشاورت سے کیا۔ اراکین سپریم کونسل نے چوہدری محمد علی جوڑا کو ممبر سپریم کونسل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ ان کی شرکت سے سٹیزن فرنٹ کو مزید تقویت ملے گی۔ چوہدری محمد علی جوڑا نے کہا کہ میں صدر و دیگر عہدیداران کا مشکور ہوں اور انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور سٹیزن فرنٹ کے اغراض و مقاصد کے مطابق تنظیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائوں گا۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر کے معروف نعت خوان نسیم احمد چشتی مرحوم کے صاحبزادے علی نسیم چشتی اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے والد مرحوم کے دوست احباب سے مضبوط روابط قائم کر رکھے ہیں اوران کی یادوں کو تازہ کر رہے ہیں علی نسیم چشتی اپنے والد کے مشن کے مطابق محفل نعت کرم کے بادل کا انعقاد بھی کروایا کریں گے اور وہی رونقیں دوبالا کریں گے جو ان کے والد محترم اپنی حیات میں محفل نعت کرم کے بادل کا انعقاد کرکے کیا کرتے تھے ،۔ دوست احباب نے علی نسیم چشتی کی خدمات کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھی نسیم احمد چشتی مرحوم کی خدمات کے مشن کو لے کر مزید آگے بڑھائیں گے ۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا چھاپہ، جلالپور جٹاں کے نواحی گائوں میں مردہ گدھے کی کھال اتارنے والے با پ بیٹا ٹیم کو دیکھ کر فرار، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، گدھے کا گوشت اور باقیات کو ضائع کر دیا گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی جلالپور جٹاں کے نواحی گائوں نوشہرہ خواجگان میں دو ملزمان خورشید اور وقار ولد خورشید مردہ گدھے کی کھال اتار رہے ہیں ۔ڈی سی او کی ہدایت پر ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ممتاز حسین کی زیر قیادت ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تاہم ٹیم کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج کر ا دیا گیا ہے جبکہ مردہ گدھے کا گوشت اور باقیات کو تلف کر دیا گیا ہے۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بلدیاتی انتخابات کے لئے مقررہ کئے جانیوالے 24ریٹرننگ افسران کے لئے دفاتر کی منظوری دے دی ہے ، امیدواروں اور عوام الناس کی سہولت کے لئے یہ دفاتر ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری کے علاقوں میں قریب ترین واقع سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد افضل بٹ، ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر 1تا 6میونسپل کارپوریشن گجرات کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے دفتر تحصیل میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے، میاں اقبال مظہر، ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر 7تا 12میونسپل کارپوریشن گجرات کا دفتر ریونیو کمپلکس گجرات، احمد رضا، ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں وارڈ نمبر 1تا 24 کا دفتر سی او یونٹ جلالپور جٹاں، چوہدری محمد جمیل ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ وارڈ نمبر 1تا 11کا دفتر میونسپل کمیٹی کنجاہ ، افشاں رباب ریٹرننگ آفیسر وارڈ نمبر 1تا 24میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کا دفتر اے سی آفس کھاریاں، ڈاکٹر عابد محمود غوری ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی کھاریاں وارڈ نمبر 1تا 11کا دفتر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کھاریاں، عمر شجاع ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر وارڈ نمبر 1تا 12کا دفتر ٹی ایم اے سرائے عالمگیر، ملک شفقت محمود ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر 1تا 12کا دفتر میونسپل کمیٹی ڈنگہ، آصف علی میر ریٹرننگ آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل گجرات یونین کونسل 1تا 8کا دفتر ڈی او بلڈنگ گجرات کے دفتر، وقار احمد خان ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل گجرات یونین کونسل نمبر 9تا 16کا دفتر ڈی سی او کمپلکس گجرات، ڈاکٹر اعجاز حید ر خان ریٹرننگ آفیسریونین کونسل 17تا 24ضلع کونسل گجرات کا دفتر ڈی ایچ سی ڈی عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات، محمد اشرف ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر 25تا 32ضلع کونسل گجرات کا دفتر ایکسئین پراونشل ہائی وے ڈویژن گجرات، انجم ریاض سیٹھی ریٹرننگ آفیسریونین کونسل 33تا 39کا دفتر روم نمبر 13سیکرٹری آر ٹی اے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلکس گجرات، محمد بشیر بھٹی ریٹرننگ آفیسر 40تا 49ضلع کونسل گجرات کا دفتر ایکسئین پبلک ہائی وے ڈویژن سرگودھا روڈ گجرات ، چوہدری افضل ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل 50تا 58ضلع کونسل گجرات کا دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نز د سروس مو ڑ گجرات، شیخ فضل محمود، ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل 59تا 63کھاریاں کا دفتر سی او یونٹ ٹی ایم اے ڈنگہ، شاہد محمود ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر 64تا 71کھاریاں کا دفتر یونین کونسل نمبر 107ڈنگہ، طارق سعیدریٹرننگ آفیسر یونین کونسل ضلع کونسل گجرات 72تا 79 کھاریاں کا آفس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھاریاں، میاں محمد رفیق ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل ضلع کونسل گجرات 80تا 87کا دفتر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع کھاریاں، ڈاکٹر سید ممتا ز حسین شاہ ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل گجرات یونین کونسل نمبر 88تا 95کا دفتر سول ویٹرنری ہسپتال کھاریاں ، محمد امجد کلیر ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل گجرات یونین کونسل نمبر 96تا 100کا دفتر ٹی ایم اے آفس کھاریاں،عدنان اسلم وڑائچ ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل یونین کونسل نمبر 101تا 106کا دفتر فیملی ہیلتھ سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں ، شعیب نسوانہ ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل یونین کونسل نمبر 107تا 111سرائے عالمگیر کا دفتر اے سی آفس سرائے عالمگیر اور الطاف حسین جگ ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل یونین کونسل نمبر 112تا 117کا دفتر ٹی ایم اے آفس سرائے عالمگیر میں قائم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قریب ترین علاقوں میں ریٹرننگ آفسران کے دفاتر کے قیام سے امیدواروں اور شہریوں کو ریلیف ملے گا اور بلدیاتی انتخابات کا عمل بہتر طریقے سے تکمیل پذیر ہو سکے گا۔
…………………………………………
…………………………………………
گجرات (جی پی آئی)اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ یوم دفاع منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے سیاسی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی تعلقات کو بروئے کار لائیں۔ یوم دفاع کی مناسبت سے سول سوسائٹی کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ کشمیر پر لیت و لعل سے کام لینے کی بجائے بھارت کو سخت پیغام دینے کی ضرورت ہے۔ بھارتی قیادت کی مکاری اور فریب کاری سے مزید دھوکہ کھانے کا وقت نہیں۔ عالمی برادری کو کشمیر کی طرف متوجہ کیا جائے۔ کشمیری آزادی کی خاطر بھارت کی طرف سے تمام پیش کشوں کو ٹھکرا کر پاکستانی پرچم لہر ا کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے اور ظالم بھارت کو بتارہے ہیں کہ ا نہیںمزید غلامی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کا تقاضا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت یک سو ہوکر قومی دفاع کے معاشی منصوبے بھی تشکیل دے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے بدلتے حالات میں یوم دفاع تقاضا کرتا ہے کہ پاکستا ن اپنی خارجہ پالیسی پر بھی نظر ثانی کرے ، عالمی حالات کے تناظر میں کوئی ملک مستقل
شر ے میں اپنا کر دا ر