گجرات کی خبریں 23/02/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی ) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے شعبہ تحفیظ القرآن میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلہ ٹیسٹ 28 فروری 2015ء بروز ہفتہ صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک ہو گا۔ سکول انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق جماعت سوئم اور چہارم طلباء و طالبات اس داخلہ ٹیسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں خواہشمند طلباء و طالبات کے والدین انچارج شعبہ تحفیظ القرآن کے دفتر میں انٹری کرائیں حفظ کے ساتھ ساتھ انگریزی ‘ اردو اور ریاض بھی پڑھائی جائے گی ۔ خواہشمند طلباء و طالبات معلومات حاصل کریں تحفیظ القرآن کی کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) سراج کالونی میں ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے نو منتخب جنرل سیکرٹری خالد گل کے اعزاز میں سلامت شفیع رانا ‘ حمید شفیع رانا پر تکلف ظہرانہ دیا ‘ جس میں ٹی ایم اے کے سپروائزر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اور نو منتخب جنرل سیکرٹری خالد گل کو مبارکباد پیش کی ۔ اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتیں ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے پلیٹ فارم سے احسن انداز میں سرانجام دینگے ۔ اور ورکرز کے مسائل حل کرینگے ۔ اس موقع پر حاجی مشتاق بٹ سینٹری انسپکٹر ‘ چوہدری نصراللہ کنگ ‘ اللہ رکھا سہوترا ‘ غلام مرتضیٰ غفاری سینٹری انسپکٹر ‘ارشد لال ‘انصر محمود کٹھانہ ‘ احسان مسیح سندھو ‘ انوار چمن ‘ بابا خوشی ‘ بابا خورشید لاہوریہ ‘ مشتاق گل سپروائز عبید اللہ سپروائزر ‘ سرور چمن سپروائزر ‘ احسن گوندل ‘ یوسف خاں ‘ نوید مصطفی ‘ یعقوب لال سہوترا ‘ مقصود ناصر ‘ سرفراز لودھی ‘ حبیب اللہ ‘ شہباز گل ‘ مظہر اقبال ‘ شامی کٹھانہ و دیگر نے ظہرانے میں شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی واحد متحرک تنظیم ہے جو کہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے ‘ اس کا مقصد معاشرتی برائیوں کی نشاندہی اور اُن کا حل ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر سٹیز ن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑ ا نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری امجد کلیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سٹیزن فرنٹ کی کارکردگی اور منشور کے حوالہ سے اُن آگاہ کیا ۔ جس پر چوہدری امجد کلیر نے سٹیزن فرنٹ کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سٹیزن فرنٹ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی موجود تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) عالم اسلام کے عظیم قائد انقلاب سربراہ تحریک تحریک منہاج القرآن کی 64ویں سالگرہ مبارک کی پر وقار تقریب سے خطاب مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ‘ چوہدری مظہر دیونہ ‘ سینئر نائب صدر چوہدری وسیم ہمایوں صوبائی کوآرڈینیٹر میڈیم گل فردوس ضلعی کوآرڈنییٹر ویمن لیگ حاجی محمد اکرم ضلع امیر چوہدری غلام سرور وڑائچ قائم مقام سٹی صدر تحریک چوہدری امجد اقبال سٹی صدر پی اے ٹی اکبر علی غزالی ‘ اصغر جنجوعہ منڈی ‘ سید ہارون شاہ بخاری نے کیا۔ اور اپنے خطابات میں کہا کہ تحریک کارکنوں کے جذبات دیکھ کر میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کچھ کہہ سکوں عظیم الشان پروگرام مرتب کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمارے قائد کی جنگ ختم نہیں ہوئی انشاء اللہ جہاں پر جنگ ختم ہوئی وہاں سے دوبارہ شروع ہو گی ‘ اور سب کچھ ہوسکتا ہے ‘ مگر سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء سے غداری نہیں ہوسکتی مرکزی ناظم اعلیٰ نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جوک کارکن گھر بیٹھا اور سمجھ رہا ہے ‘ کہ اب کام ختم ہو گیا اور تحریک کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا وہ شہداء سے بے وفائی کر رہا ہے ‘ آج ہم اپنے قائد سے عہد وفاء کرتے ہیں کہ یہ تن کٹ تو سکتا ہے ‘ مگر شہداء کے ماڈل ٹائون سے غداری نہیں ہو سکتی ‘ ہمارے قائد کی جرات کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا’ 67سال سے الیکشنوں سے نہ آج تک تبدیلی آئی ہے ‘ اور نہ ہی ممکن ہے ‘ الیکشنوں کے فوراً بعد پوری سیاسی جماعتوں نے دھاندلی ‘ کا رونا رویا اور کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے ‘ پاکستان کے عوام ایک عظیم قوم ہے مگر ان کو نظم میں لانا والا کوئی نہیں ملا ‘ عوام کا مستقبل تابناک ہے ‘ مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے ‘ اور کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ‘ یہ ملک کسی کی ذاتی جاگیر نہیں یہ ملک غریب عوام کا ہے ‘ ان کو بھی یہاں پورا پورا جینے کا حق حاصل ہے ‘ مگر لیٹرے حکمرانوں نے پوری قوم کو یر غمال بنا رکھا ہے ‘ یہ قافلہ انقلاب رواں دواں ہے ‘ انشاء اللہ وہ وقت آنے والا ہے ‘ قائد انقلاب کی قیادت میں قافلہ اپنی منزل مقصود تک ضرور پہنچے گا ‘ ہمارا قائد ہی پورے ملک سے گند صاف کرے گا ‘ اور پاکستان کو صحیح معنوں میں حقیقی جمہوریت دیں گے اور ملک ایک عظیم اسلامی فلاحی ریاست ہوگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان عوامی تحریک ‘ تحریک منہاج القرآن ‘ منہاج ویمن لیگ ‘ منہاج یوتھ لیگ ‘ ایم ایس ایم کے زیر اہتمام جشن قائد کی پر وقار تقریب مرکزی سیکٹریٹ تحریک منہاج القرآن جی ٹی روڈ گجرات منعقد ہوئی ‘ جس میں مہمان خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے ‘ جس کی صدارت چوہدری غلام سرور وڑائچ قائم مقام سٹی صدر تحریک منہاج القرآن ‘ چوہدری امجد اقبال سٹی صدر پی ٹی آئی ‘حاجی محمد اکرم امیر تحریک نے کی ‘ تحریک منہاج القرآن پاکستان عوامی تحریک کے بانی و سربراہ کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر ہزار ہا ضلع بھر سے عہدیداران کارکنوں نے بھرپور شرکت کی خواتین بھی سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھیں ‘ اس موقع پر ترانے گونجنے رہے اور نوجوان کارکن بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ‘ پنڈال میں ایک جشن کا سماں تھا ‘ ہر طرف جیوے جیوے طاہر جیوے ‘ بن کے مست ملنگ رہیں گے ‘ طاہر ترے سنگ رہیں گے ‘ پنڈال نعروں سے گونجتا رہا ‘ اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے عہدیداران کارکن مرد و خواتین اور نوجوانوں نے اپنے قائد سے عہد وفاء کی بھی تجدید کی ‘ اور کہا کہ ہمارا مرنا جینا اپنے قائد کے ساتھ ہوگا ‘ اور ہم اپنی انقلاب کی منزل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘ نقابت کے فرائض سٹی جنرل سیکرٹری اکبر علی غزالی نے ادا کئے ‘ منگوال ‘ کنجاہ ‘ ڈنگہ ‘ کھاریاں ‘ سرائے عالمگیر’ لالہ موسیٰ ‘ کوٹلہ ‘ جلالپورجٹاں ‘ ٹانڈہ ‘ کڑیانوالہ ‘ بھاگوال سے قافلوں کی شکل میں کارکن پہنچے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) بانی و سربراہ تحریک منہاج القرآن عالم اسلام کے عظیم ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64ویں سالگرہ گزشتہ شب عظیم الشان پروقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی ‘ جسکا اہتمام تحریک منہاج القرآن ‘ پاکستان عوامی تحریک ‘ ویمن لیگ ‘ عوامی یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم نے کیا تھا ‘ نعیم شریف صابری اور حافظ سر فراز اجمل چوہدری کی جانب سے 64پونڈ کیک دیا گیاتھا ‘ مہمان خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان تھے ‘ ہزاروں کارکنوں عہدیداران کی موجودگی میں انہوں نے کیک کاٹا ‘ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری مظہر دیونہ ‘ چوہدری وسیم ہمایوں ‘ صوبائی کوآرڈینیٹر چوہدری اظہر محمود ( یونان ) چوہدری ظفر ککرالی ( فرانس ) راجہ ندیم ‘ خالد بٹ ‘ انصر بٹ’ علامہ محمد اکرام’ علامہ محمد اصغر چشتی ‘ وحید طور ‘ محمد اصغر جنجوعہ منڈی ‘ ڈاکٹر رشید ‘ چوہدری اورنگزیب پکھوال ‘ علامہ ساجد محمود ‘ خالد گورالیہ ‘ علامہ مدثر ‘ قاری محمدآصف ‘ سہیل احمد طور ‘ میاں خالد یوسف جنجوعہ ‘ چوہدری محمد ریاض وڑائچ ‘ افتخار احمد کاشمیری ‘ اسامہ میر کے علاوہ کھاریاں ‘ سرائے عالمگیر ‘ ڈنگہ کوٹلہ ‘ منگوال ‘ کنجاہ ‘ جلالپورجٹاں ‘ کڑیانوالہ ‘ بھاگوال ‘ ٹانڈہ سبھی سینکڑوں کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بھٹہ مالکان مزدوروںکی سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن کرائیں ۔ یونین کونسلوںکے سیکرٹریز خود بھٹہ جات پر جاکر مزدوروں کے بچوں کے نام رجسٹرڈ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بھٹہ مزدروں کو انکے حقوق سے آگاہی کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز ، ڈی او لیبر زاہد مسعود ، مظفر محسن ،مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید ، چوہدری افتخار احمد ، سینئر منیجر ایجوکیشن محمد منشاء ، چوہدری غضنفر ، پی ایس او ندیم بٹ ، چوہدری ظہور الٰہی و بھٹہ مالکان اور محنت کشوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ خشت دنیا کی قدیم ترین اور دوسری صنعتوں کی طرح ملک کی ایک صنعت ہے جو مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نئی پالیسی کے تحت سات سال تک عمر کے بچوں یونین کونسلوںمیں رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے ضلع بھر کے سیکرٹریز یونین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سات سال سے کم عمر کے بچوں کو بھٹوں پر جا کر رجسٹرڈ کریں اور ان کے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کریں اگر کوئی سیکرٹری یونین کونسل 15دن کے اندر اندر کسی بھی بھٹہ پر نہیں پہنچتا تو بھٹہ مالکان مجھے اطلاع کریں انہوںنے بھٹہ خشت مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مزدوروں کے حالات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ان کے حقوق پورے کریں تو وہ آپ کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ مزدوروں کے شناختی کارڈز اور سوشل سیکورٹی کارڈز ، لیبر رجسٹریشن ، اوولڈ ایج بینیفٹ جیسی حکومت سہولیات سے مستفید ہونے میں مدد فراہم کریں اس اقدام سے آپ کے مسائل بھی کم ہونگے اور گورنمنٹ کیلئے بھی آسانی پیدا ہو گی ۔ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی مظفر محسن ، اولڈ ایج بینفٹس اور دیگر محکموں کے افسران نے سیمنار میں بھٹہ مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھٹہ مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ بھٹہ مالکان مزدوروں کے کارڈز بنائیں اور میڈیکل سہولیات سے پوری فیملی اور ان کے بوڑھے والدین مستفید ہو سکیں ۔ بھٹہ مالکان مزدوروں کے زیادہ سے زیادہ سوشل سیکورٹی کارڈز بنوائیں تا کہ ان کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سینئر منیجر ایجوکیشن محمد منشاء نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق چائلڈ لیبر سکول کیلئے بھٹہ مالکان وہاں پر سکول کیلئے بلڈنگ فراہم کریں جس میں ٹیچرز اور بچوں کی سٹیشنری کے اخراجات حکومت اٹھائے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے گرانفروشی میں ملوث12افراد کو فی کس 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ، جن میں بلا ل رفیق سبزی فروش لالہ زار کالونی ، عدیل احمد کریانہ سٹور کالرہ کلاں ، محمد دلاور گوشت فروش مہمندہ چوک ، مظہر اقبال روٹی کم وزن گلشن کالونی ، طارق محمود کریانہ کالرہ کلاں ، سید حسنین کریانہ کالرہ کلاں ، سید بابر ریاض کریانہ کالرہ کلاں ، غلام عباس سبزی فروش خورشید کالونی ، محمد اکرم سبزی فروش لالہ زار کالونی ، محمد نواز سبزی فروش لالہ زار کالونی ، عبدالرحمن روٹی کم وزن اسلام نگر شامل تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے رانا بھگوان داس سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قانون کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کی قابل قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مسلم لیگی قائدین نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیر عبدالماجد نقشبندی کے اعلامئے کے مطا بق کو نسل کے چیئرمین علامہ عبدلقدیر خاموش کی ہدایت پر انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ا پنی خو د کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سیاسی و دینی جماعتوں اور رہنمائوں سے ملاقاتیں کرے گی اور ملک سے فرقہ وا ر یت کے خاتمے کیلئے ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام جماعتوں کومتحدکر ے گی انہوں نے کہا کہ علامہ عبدلقدیر خاموش نے فرقہ وار ا نہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر شدیدزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن عناصر ملک میں فرقہ وارانہ آ گ بھڑکانے کی کو شش کررہے ہیں۔مساجد و امام بارگاہوں میں دھماکے ان کے ناپاک ارادوں کی ایک کڑی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) نوسربازی کی انوکھی واردات ‘ محلہ اسلام نگر کے رہائشی ملک بابر نے تھانہ سول لائن گجرات میں درخواست دی ہے کہ شیخ پور کے رہائشی مہر عباس نے اُس کے ساتھ نو سر بازی کرتے ہوئے XLIگاڑی کو GLIبنا کر فروخت کر کے فرار ہو گیا ہے ۔ مہر عباس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) عالمی مبلغ اسلام شیخ الخدیث والتفسیر امیر عالمی وحدت اسلامیہ حضرت علامہ مولانا پیر مفتی محمد انصر القادری خطیب اعظم انگلینڈ و یورپ کے والدین مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے عظیم الشان محفل پاک ان کے آبائی گائوں ککہ کولو تحصیل وزیر آباد میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی ‘ نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت حافظ جنید ایوب نے نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیتے تلاوت قرآن پاک کا شرف فخرالقراء قاری احسن رسول اور نجم القراء قاری محمد بلال قادری نے حاصل کیا’ جبکہ ممتاز ثناء خواں عبدالوحید قادری ‘ قاری جنید باھو ‘محمد عارف شاہد گوندل’ سید افتخار شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ تلاوت و نعت کے بعد استاد المناظرین فخر العلماء مفتی اسلام حضرت صاحبزادہ مفتی شفقات احمد نقشبندی ‘ حضرت صاحبزادہ محمد رضا مدنی ‘ حضرت علامہ مولانا قاری محمد عظیم قادری ‘ مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا محمد طاہر حنیف ‘ عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی آف لاہور ‘ مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا قاری محمد یعقوب اشرفی ‘ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی ‘ مفتی غلام حسن قادری خطیب اعظم لاہور اور حضرت علامہ شاہد چشتی نے خطاب فرمایا ‘ ختم شریف اور درود و سلام کے بعد صاحبزادہ پیر سید حسن رضا مدنی آف آستانہ عالیہ سلہو کے شریف نے خصوصی دعائیں کیں ۔ محفل پاک میں شرکت کرنیوالی نمایاں شخصیات میں فخر السادات حضرت صاحبزادہ محمد عرفان شاہ ‘ مبلغ اسلام صوفی باصفا حضرت صوفی اخلاق احمد رضوی آف حافظ آباد ‘ جرنیل اہلسنت امیر علی منہاس ‘ حضرت صاحبزادہ سید نعیم رضا شاہ آف آستانہ عالیہ سلہو کے شریف ‘ فخر السادات سید واجد علی شاہ گیلانی آف آستانہ عالیہ کوٹلی میانی شریف ‘ حضرت علامہ محمد عرفان القادری ‘ حضرت پیر سید اعجاز حسین شاہ ‘ حضرت علامہ قاری محمد طیب القادری ‘ حضرت علامہ مولانا محمد انوار الحق علوی مدنی ‘ حاجی ملک وقار ‘ ڈاکٹر اعجاز فضل ‘ محمد عنصر قادری ‘ محمد جسیم قادری ‘ حاجی محمد اشفاق آف سعودی عربیہ ‘حافظ منور علی حیدر قادری ‘ شاہد محمود قادری’ ڈاکٹر محمد شعیب قادری ‘ بلال سید قادری ‘ سید طفیل بن اسد شاہ ‘ سید قلب عباس شاہ ‘ سہیل قادری ‘ ڈاکٹر مبشر ‘ قاری بشیر الدین ‘ حافظ اسلم سعیدی ‘ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ محمد عمران شاہد چشتی القادری ودیگر سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ‘ آخر میں تمام شرکاء محفل کو لنگر شریف بھی کھلایا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) قاسم آباد اوراردگرد کے علاقوں میں ہیپاٹائٹس کی وباء عام ‘ الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام حاجی محمد شفیع میموریل میگا میڈیکل کیمپ میں 263میں سے 54فیصد افراد ہیپاٹائٹس اے بی سی کے مرض میں مبتلا پائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موضع قاسم آباد میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام گرینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایک ہزار سے زائد مریض چیک کئے گئے ‘ اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں ‘ لیبارٹری میں 263افراد کے ہیپاٹائٹس اے بی سی کے ٹیسٹ کئے گئے ‘ جن میں سے 54فیصد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ۔ اہل علاقہ نے حکومتی حلقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہپیاٹائٹس کے خاتمہ کیلئے فوری مہم شروع کی جائے اور اس علاقہ میں ہپیاٹائٹس کی ویکسین فراہم کی جائے ۔ اس کیمپ 211خواتین و حضرات کے بلڈ شوگر ٹیسٹ کئے گئے ‘ جبکہ 39خواتین کا الٹراسائونڈ کیا گیا ۔ایک ہزار سے زائد مریضوں کو فری ادویات فراہم کی گئیں ‘ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ‘ ڈاکٹر مدیحہ اعجاز گائنا کالوجسٹ ‘ ڈاکٹر ضمیر احمد بٹ میڈیکل سپیشلسٹ ‘ ڈاکٹر محمد عالم خاںای این ٹی سپیشلسٹ ‘ ڈاکٹر محسن علی ‘ ڈاکٹر محمد علی ‘ ڈاکٹر عمران علی ‘ ڈاکٹر ابراہیم عزیز ودیگر ڈاکٹروں نے مریضوں کو چیک کیا اور ادویات دی ‘ کیمپ کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم ‘ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ’ چوہدری انصر علی دھول ‘ راجہ اشرف شریف ودیگر نے کیا ۔ کیمپ کے میزبان حاجی چوہدری محمد اسلم مہر اور محمد افضل مہر تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) الخدمت فائونڈیشن دنیا بھر میں خدمت خلق کیلئے دن رات کوشاں ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے گزشتہ روز موضع قاسم آباد میں حاجی محمد شفیع آرائیں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ہماری اولین ترجیح ہے ‘ ہر قسم کے حالات میں الخدمت فائونڈیشن اپنی فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی تاریخ عوام خدمت سے عبارت ہے ‘ جس کیلئے میں تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ‘ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبہ میں الخدمت فائونڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں’ انہوں نے کہا کہ چوہدری حاجی محمد اسلم مہر جیسے افراد قابل تحسین ہیں ‘ جو اپنی مدد آپ کے تحت الخدمت فائونڈیشن سے تعاون کرتے ہیں ‘ چوہدری انصر دھول نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم پر یتیم اور لاوارث بچوں کی کفالت اور اُن کی تعلیم کے اخرا جات برداشت کئے جا رہے ہیں ‘ تاکہ وہ ملک کے معزز شہری بن سکیں ۔ وباء امراض ڈینگی وغیرہ کے خاتمہ کیلئے بھی مہم چلائی جاتی ہے ‘ حاجی چوہدری محمد اسلم مہر نے کہا کہ ہم الخدمت فائونڈیشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے علاقہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور مریضوں کی سہولت کیلئے اقدامات کئے ۔ اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جنہوں نے الخدمت فائونڈیشن کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ حاجی محمد اسلم مہر کی خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنما سابق سٹی ناظم کنوینئر محافظ کمیٹی یوسی 84/1لالہ موسیٰ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے لالہ موسیٰ پولیس کے شہریوں کے ساتھ رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خانہ پوری کرنے کیلئے بے گناہ لوگوں کے خلاف پرچے درج کر کے ظلم اور زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے،انہوں نے کہاکہ پولیس اپنی کارکردگی شو کرنے کیلئے معصوم لوگوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پرچے درج کر تے ہوئے ظلم و نا انصافی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے جس میں ممبران محافظ کمیٹیوں کے خلاف بھی من گھڑت پرچے درج کر کے انکو حراساں کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستان کے آئین اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی اور مجبور ومظلوم عوام کو انصاف دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) لنڈا بازار میں آگ لگنے سے غریب پختونوںکے نقصان پر دلی دکھ ہوا،پولیس آگ لگنے کی تحقیقات کرے اور اس کے پیچھے چھپے خفیہ ہاتھوں کا سراغ لگائے،پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے راہنمائوں کا مشترکہ بیان ۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،نائب صدر تحصیل کھاریاںسید حسن رضا گیلانی ،لالہ موسیٰ سٹی کے صدر سہیل نواز خان،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست،حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،غلام عباس بھٹہ،سید علی فائز شاہ،چہودری لیاقت علی بھانوالیہ،سید مظہر حسین شاہ،محمد رفیق بھٹی،محمد شعیب مغل،مبشر بٹ ،مرزا محمد شفیق،محمد شہباز،امجد نوید شیخ اور دیگر نے لنڈا بازار میں گزشتہ رات اچانک لگنے والی آگ سے غریب پختونوں کا نقصان ہونے پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ پختون بھائیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے حکومت کو ان کی فوری امداد کرنی چاہیے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیںکہ یہ اتفاقی حادثہ تھا یا کے تخریب کاری ہے اور اگر اس میں کسی قسم کا خفیہ ہاتھ ملوث ہو تو ایسے شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ٹھیکیدار نے گلی کی تعمیر کا مٹیریل مین دھامہ روڈ پر رکھا ہوا ہے جس سے ٹریفک کے مسائل درپیش ہیں ،آئے روز لوگوں میں لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں،انصاف مرکز سے حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ کا اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں افشاں رباب سے ٹیلفونک رابطہ،دھامہ روڈ اور کیمپنگ گرائونڈ میں تعمیراتی کام کی سست روی سے عوام کو درپیش مشکلات کے متعلق آگاہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے سینئر راہنما حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ نے کہاکہ دھامہ روڈ سے ملحقہ گلی کی تعمیر کیلئے ٹھیکیدار نے مٹیریل مین دھامہ روڈ پر پھینکا ہوا ہے جس سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے جو کہ لڑائی جھگڑوں کا بھی باعث بن رہا ہے انہوں نے کہاکہ کیمپنگ گرائونڈ میں ٹھیکیداروں نے ابھی تک پلیوں کی تعمیر نہیں جس سے بھی ٹریفک کیلئے کافی پریشانی ہوتی ہے خاص طور پر جب سکولوں کے طلبا ء کو چھٹی ہوتی ہے اس وقت تو سارا کیمپنگ گرائونڈ جام ہو جاتا ہے ،اے سی کھاریاں افشاں رباب نے حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ کویقین دہانی کرائی کے بہت جلد ان مقامات پر درپیش مشکلات کو حل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات کا نام روشن کرنا میری اولین ترجیح ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف گلو کار و فنکار سید غلام عباس عرف مکی شاہ نے ایک تقریب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ضلع گجرات کے گائوں معین الدین پور سید اں سے ہے ‘ اور یاری شاہ میرے بھائی تھے ‘ میں نے گجرات کا نام روشن کرنے کیلئے دن رات کام شروع کیا ہوا ہے ‘ اور مختلف گلو کاروں اور فنکاروں سے 36دھمالیں ریکارڈ کروائیں ہیں ‘ 12دھمالوں کی سی ڈی ریلیز ہو چکی ہے ‘ جبکہ دوسری ریلیز ہونے والی ہے ‘ میری تمام دھمالوں میں پاکستان کے تمام بزرگوں کا ذکر ہے ‘ اور یہ ٹیلی نار ‘ زونگ ‘ یو فون اور جائز کے فون نمبروں پر بھی رنگ ٹونز کے طور پر استعمال ہو رہی ہیں ‘ اور میری فلم گجر کی ریکارڈنگ بھی شروع ہونے والی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ فن کے میدان میں خدمت میرا مشن ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) دی ایگز ا سکول لکھنوال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ‘ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے اپنے دست مبارک سے سکول کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی راجہ صداقت ‘ انسپکٹر ضیغم ثناء وڑائچ ‘ انسپکٹر شاہد تنویر ‘ ضلعی چیئرمین زکوٰة کمیٹی چوہدری تنویر گوندل’ چوہدری ظہو رالٰہی ‘ چوہدری عمر گجر ‘ چوہدری افضال گوندل ‘ ملک عمران شریف ودیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ تعلیم سے معاشرہ میں تبدیلی آتی ہے ‘ وہ گزشتہ روز دی ایگزا سکول لکھنوال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے سامنے اپنا کلچر لانا ہے ‘ اور بچوں کو بہترین انسان کی شکل میں پیش کرنا ہے ‘ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ دی ایگزا سکول گجرات میں بچوں کی بہترین نشو ونما اور تربیت کیلئے کام ہو رہا ہے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہیرو فلم اداکار نہیں بلکہ قائد محمد علی جناح و دیگر اکابر ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں اکابرین سے سبق لانا چاہیے اور ملک میں بہترین کیلئے کام کرنا چاہیے ‘ اور بچوں کو ایسی تربیت دینی چاہیے جس سے وہ کرپشن اور جرائم سے دور رہیں ‘ اور ہمیں کامیاب انسان بنانے چاہیے ‘ سکول اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) چیئرمین پاکستان پیپلزالائنس پارٹی اوورسیزاعتاق احمدکھٹانہ نے جمشیداقبال کوصدرڈسٹرکٹ گجرات نامزدکردیا۔اعتاق احمدکھٹانہ نے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جمشیداقبال اپنی اعلی صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے پارٹی ورک کرتے ہوئے پارٹی کومزیدمنظم اورفعال بنائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)حلقہ پی پی110گجرات کے راہنمامیاں محمدرفیق۔ممتازسیاسی سماجی شخصیت خالدشکورآرائیں نے گجرات پریس کلب کے نومنتخب صدرعبدالستارمرزااوردیگرکابینہ کومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ گجرات کے صحافیوں کابہترین فیصلہ ہے۔ ینگ قیادت پریس کلب کومزیدمنظم اورفعال بنائے گی۔اورمثبت صحافت کے فروغ کے لئے اپناکرداراداکرتی رہے گی۔اورعوامی مسائل کواجاگرکرکے ان کوحل کروائے گی۔