گجرات کی خبریں 29/4/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گنبد حضراء کو گرانے کی باتیں کرنے والوں کی زبان سے حرمین شریفین کی تحفظ کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ حرمین شریفین کا تحفظ گنبد حضراء کے غلام ہی کریں گے۔ اللہ کے سواء کسی سے مدد مانگنے کو شرک کہنے والے پہلے امریکہ کی مدد اور اب پاکستان کی مدد کے منتظر نظر آتے ہیں اللہ کے سواء کسی سے نہ ڈرنے والے اب حوثی قبیلہ سے ڈرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ حرمین کی حفاظت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے مگر سعودیہ کے شریفین و سعودین کی حفاظت ہم پر فرض نہیں ہے۔ یمن کی لڑائی ان کا اندرونی معاملہ ہے انشا ء اللہ ہم حرمین شریفین پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انشاء االلہ ہمارے مال’ جان ‘ اولاد سب تحفظ حرمین پر قربان کئے جائیں گے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)ویلڈن چوکی شاہدولہ ، تھانہ بی ڈویژن موٹر سائیکل گینگ گرفتار۔ مسروقہ موٹر سائیکل ناجائز اسلحہ موبائل فون برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سید حسنات شاہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں موٹر سائیکل گینگ عرصہ دراز سے کام کر رہا تھا۔ جس سے درجنوں موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکلوںسے محروم ہو چکے تھے ۔ تھانہ بی ڈویژن میں انچارج چوکی شاہدولہ ذوالفقار گورائیہ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم زبیر عرف زبیرا پہلوان ، تمسیل منظور، اور سلیمان رشید ساکن شیخ سکھا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل مسروقہ۔ 4موبائل ، پسٹل 30 بور و نقدی برآمد کر لی ۔ ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کے ساتھ ساتھ پرس وموبائل بھی چھین لیتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اہم انکشافات کی توقع ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ،گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مورخہ 7مئی 2015ء سے شروع ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ (سالانہ) 2015ء کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عوام الناس اور امیدواران کو درپیش مسائل/شکایات کے ازالہ کے لئے گوجرانوالہ بورڈ نے ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:گوجرانوالہ مین کنٹرول روم بورڈکیمپس 055 -9200750،055-3894607،055-9200752-55، گوجرانوالہ گورنمنٹ اقبال ہائی سکول 9200268 وزیر آبادگورنمنٹ ہائی سکول، نظام آباد6601291کامونکی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، 6811769 نوشہرہ ورکاں،گورنمنٹ کالج برائے خواتین 6761048 حافظ آبادگورنمنٹ ڈگری کالج 0547 -521033 پنڈی بھٹیاںگورنمنٹ ڈگری کالج 0547 -531707 گجرات گورنمنٹ جامع ہائی سکول 053-9260304 کھاریاںگورنمنٹ کالج 053-9240113 سرائے عالمگیر گورنمنٹ ہائی سکول 0544-653149 منڈی بہاؤالدینگورنمنٹ ہائی سکول 0546-503766 ملکوالگورنمنٹ کالج 0546-591677 پھالیہ گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول 0546-596021 سیالکوٹ گورنمنٹ جامع ہائی سکول 052-9250177 ڈسکہ گورنمنٹ ہائی سکول 052-9200046پسرورگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 0526-441032، سمبڑیالگورنمنٹ اسلامیہ کالج 052 -6520360۔نارووال گورنمنٹ ہائی سکول، 0542 -412781 ،شکر گڑھ گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول 0542-451204، ظفروال گورنمنٹ ہائی سکول 0542-538313 ذاتی یا اجتماعی شکایات کے حل کے لئے مذکورہ بالا کنٹرول رومزپر باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان روزانہ شام پانچ بجے (5:00) تک اپنے اپنے اداروں میں موجود رہیں گے ۔ نیز: تمام ناظمین امتحانی سینٹرز اور ریذیڈنٹ انسپکٹر صاحبان پابند ہوں گے کہ اگر ان کے امتحانی سینٹرسے کوئی ناجائز ذرائع/تلبیس شخصی کا کیس پکڑا جاتا ہے یا ایسی ہی کوئی Law & Order کی صورت حال پیش آتی ہے تو وہ فوراََ متعلقہ کنٹرول روم یامین کنٹرول روم میں اطلاع دیں۔