گجرات (جی پی آئی) بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو کی جانب سے ضلع گجرات میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ضلع بھر میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ جبکہ کسی قسم کے شیڈول پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی واپڈا حکام کا لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کے بارے میں کوئی واضح بیان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اوور بلنگ کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ گیپکو کے دفاتر میں عوام کا بے پناہ رش ہے افسران بالا محکمہ کی ریکوری اور لائن لائسز کو پورا کرنے کیلئے تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں۔ واپڈا کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے جہاں پر صنعتیں بند ہوئی ہیں اور ہزاروں افراد بیروزگار ہوئے ہیں وہاں پر عام آدمی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے صنعتیں کی جانب سے عملی طور پر اس محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ گیپکو اور واپڈا اوور بلنگ کر کے بھی عوام کو سستی اور معیاری بجلی فراہم کرنے سے گریزاں ہیں اور بجلی کی ترسیل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک فروش یونین گجرات کے صدر محمد اعجاز بہادر ، مجاہد بٹ، مشتاق بٹ آف نارروالی ، اور دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود نے جس طرح عوام کے مسائل حل کئے ہیں اور گجرات شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے وہ گجرات چیمبر میں باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ شاہین گروپ کے تمام کامیاب امیدواروں سے امید ہے کہ وہ گجرات چیمبر کی تعمیر و ترقی اور صنعتکاروں و تاجروں کے حقوق کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے واٹر سپلائی برانچ کے حکام کی نااہلی کی وجہ سے گجرات شہر کی عوام مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ شہر میں ٹی ایم اے کی جانب سے بچھائی گئی واٹر سپلائی لائنیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ان کی مرمت کئی دہائیوں سے نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں کیونکہ واٹر سپلائی کی لائنیں زیادہ تر نکاسی آب کی نالوں کیساتھ سے گزرتی ہیں۔ TMA کی خاموشی کی وجہ سے گجرات شہر کے ہزاروں افراد یرقان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری محکموں نے مکمل خاموشی اختیار کرر رکھی ہے اس کے علاوہ گجرات شہر میں نکاسی آب کے نالوں کی بروقت صفائی نہیں کی جاتی اور شہری حلقوں میں جگہ جگہ گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر عام لگے ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) حضر ت صا حبزادہ پیر میا ں جمیل احمد شر قپو ری مجد د ی نقشبند ی کا دوسر ا سا لا نہ ختم پاک11ستمبر بروز جمعتہ المبا ر ک کو دی ایجو کیٹر با در ی کیمپس عقب ظہو ر الٰہی اسٹیڈ یم میں منعقد ہو گا ،ختم پا ک کا آ غا ز بعد از نما ز جمعتہ المبا ر ک تاشا م سا ڑھے5بجے تک منعقد ہو گا ،ختم پا ک کی صدرات حضر ت میا ں و لید احمد جو اد نقشبند ی شر قپو ر ی (سجا د ہ آ ستا نہ عا لیہ شر قپو رشر یف)کر یں گئے ،جبکہ خصو صی خطا ب ممتا ز عا لم دین صا حبزادہ غلا م بشیر نقشبند ی فر ما ئیں گئے ،ختم پا ک میں تما م انتظا ما ت کی نگرانی شہزاد شفیق کر یں گئے،اس موقع پر ختم پا ک میں صا حبزاہ سید زاہد صد یق شا ہ آ ف بو کن شر یف،ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر،سید زاہد حسین شا ہ تر مذ ی آ ستا نہ عا لیہ ڈ ھنیڈ ہ شر یف،صا حبزادہ سید سعید احمد شا ہ گجراتی(ممبر اسلا می نظر یا تی کو نسل)،سا ئیں اختر حسین کے علا وہ دیگر مذ ہبی شخصیا ت خصو صی شر کت کر یگی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) معروف سیاسی وسماجی شخصیت مشتاق بٹ آف نارووالی نے یونین کونسل نارووالی سے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنی عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی ان سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) معروف کاروباری شخصیت چوہدری وسیم عاشق گجر آف یونیورسل آٹوز جیل چوک نے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری حسن ارشد جوڑا اور چوہدری حسنین ارشد جوڑا کو نئی ٹیوٹا کرولا گاڑی خریدنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ یاسمین ریاض مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے یونین کونسل عادووال سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے یونین کونسل عادووال سے یاسمین ریاض آف دھول کو چیئرمین کی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ یاسمین ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کی انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری کارکردگی کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے مجھے پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے۔ میں نے عوام کی ہمیشہ خدمت کو ہی ترجیح دی ہے اور عوام کے مسائل بلا تفریق حل کئے ہیں۔ عوام نے اگر منتخب کیا تو عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) تھانہ کنجاہ کے علاقہ بانیاںمیں14سالہ بچے کونامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتفصیلات کے مطابق بانیاںکارہائشی آٹھویںکلاس کاطالبعلم شاہین احمداپنے ڈیرہ سے گھرواپس آرہاتھاکہ راستے میںگھات لگائے ہوئے دونامعلوم افرادنے اس پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی جاںبحق ہوگیاکنجاہ پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے موجودہ ارکان کے استعفیٰ تک الیکشن کے بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہیں اور ان کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور الائنس کے اعلانات سے حکومت کو ریلیف فراہم نہ کریں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ ارکان کی موجودگی میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی کوئی گارنٹی نہیں بلکہ عوام میں اس بارے میں بھی ابہام ہے کہ امیدواروں کی جانب سے انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں پر لاکھوں، کروڑوں کے اخراجات کے باوجود موجودہ حکومت الیکشن کرائے گی بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف بھی الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفیٰ پر زور دے رہی ہیں کیونکہ یہ الیکشن کمیشن جس نے پچھلے انتخابات میں دھاندلی کروائی اور اس دھاندلی کو ثابت بھی کیا جا چکا ہے، اب بلدیاتی الیکشن شفاف اور غیر جانبدارانہ کیسے کرائے گا، اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے لہٰذا اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے تک الیکشن کے بائیکاٹ پر عمل کریں۔# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے گجرات کے سابق صدر فراست حسین ڈار نے کہا ہے کہ گذ شتہ روز سروس موڑ پر حادثہ کے دوران ہلاک ہونیوالے لائٹ برانچ کے ڈرائیور منور حسین کی ہلاکت کی ایف آئی آر غلط درج کی گئی ہے جبکہ اصل افرا د کو بچالیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے لائٹ برانچ کی گاڑی خراب ہونے کے باوجود لائٹس درست کرنے کیلئے کس کی اجازت سے گئی۔پولیس نے ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی انہوں نے کہا ہے کہ ڈرائیور کی موت کی ذمہ داری ٹی ایم اے کے اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے فراست حسین ڈار نے کہا کہ اس سلسلہ میںاگر انصاف نہ ملا تو ٹی ایم اے اعلیٰ حکام اور ٹھیکیدار کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف’ کمشنر گوجرانوالہ ‘سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دینگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) سابق ضلعی ناظم چوہدری شفاعت حسین گذ شتہ روز عزیز بھٹی ہسپتال ظہور الٰہی بلاک کا خصوصی دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے مریضوں سے فردا فردا ملاقاتیں کیں اور انکی خیریت دریافت کی اس موقع پر سماجی کارکن مہر خالد فاروق چوہدری شفاعت حسین ودیگر کا شاندار استقبال کیا انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر چوہدری شفاعت حسین نے ظہور الٰہی شہید بلاک میں زیر علاج مریضوں میں فروٹس اور نقدی تقسیم بھی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنماچوہدری سلیمان چیمہ نے گجرات چیمبر الیکشن میں شاہین گروپ کے امیدوار برائے ایسوسی ایٹ بائو مذین حمید بٹ کو سب سے زیادہ ووٹ915 حاصل کرنے پر مبارکبا ددیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین گروپ ہی بزنس کمیونٹی کا ادارہ ہے اس نے ہمیشہ چیمبر کے مفاد کیلئے کام کیا ہے شاہین گروپ نے ہمیشہ بزنس مینوں کو پروان چڑھایا ہے ممتاز بزنس مین بائو مذین حمید بٹ نے کم عرصہ میں انتخابی مہم چلا کر بہترین اور شاندار کارکردگی دکھائی ہے انشاء اللہ وہ گجرات چیمبر کی ترقی کیلئے اپنا رول ادا کرینگے اور تاجروں کے مسائل احسن طریقے سے حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے گجرات اور گردنواح میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیاگجرات شہر میں سرعام گاڑیوں میں گیس کی رفیلنگ کی جاری ہے جس کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے گذ شتہ سال منگووال میں گیس ریفلنگ کی وجہ سے اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کی وجہ سے بہت بڑا سانحہ رونما ہوچکا ہے اس سانحہ میں کئی بے گناہ جان کی بازی ہار چکے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی نااہلی کی وجہ سے یہ دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ڈیفنس آفیسراور انکے عملہ نے ان کو سرعام انسانی جانوں سے کھیلنے کی چھٹی دے رکھی ہے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ فوری نوٹس لیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم کو جلد حتمی شکل دی جائے، لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے کے لئے ایک عمارت میں دو سے زیادہ پولنگ اسٹیشن ہرگز قائم نہ کئے جائیں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے مرحلے کے دوران امن و امان برقراررکھنے کے لئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی سکیورٹی کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کے لئے سکیورٹی انتظامات کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او رائے ضمیر الحق، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی میاں اقبال مظہر، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل ، ایس ای گیپکو احسان الہی،اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے مرحلے کے دوران ضلع بھر کے 24ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی فو ل پروف سکیورٹی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر پولیس نفری تعینات کی جائے۔ انہوںنے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی کہ ایک عمارت میں دو سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم نہ کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے اور جہاں ضرورت ہو پولنگ اسکیم تبدیل کر دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے 1300پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے حساس پولنگ اسٹیشنوں کے لئے پولیس کی زیادہ نفری تعینات کی جائے گی اس مقصد کے لئے درکار نفری ضرورت پڑنے پر دیگر اضلاع سے فورس منگو ا کر پوری کر لی جائے گی جبکہ انتہائی ایمرجنسی صورت سے نمٹنے کے لئے رینجرز بھی طلب کی جائے گی جو آن کال ہوگی۔ انہوںنے ایس ای گیپکو کو ہدایت کی کہ پولنگ کے روز بجلی کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائی جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے ضمیر الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ گجرات پولیس الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے چونکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں صرف گجرات میںبلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیںاس لئے دیگر اضلاع سے بھی حسب ضرورت نفری بلائی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے تجویز دی کہ پولنگ اسٹیشن صرف ایسی عمارتوںمیں قائم کئے جائیں جنکی چار دیواری ہو اس سے امن و امان برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور اے ڈی ایل جی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناقص تارکول فروخت کرنیوالے عرفان ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ کے دوران قبضہ میں لی گئی تارکو ل لیبارٹری رپورٹ میں ناقص ثابت ہونے پر گودام مالک عرفان اللہ کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او نے ملزم کی فوری گرفتار ی کے لئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے شاہین چوک کے علاقہ میں عرفان ٹریڈنگ کے نام سے ناقص تارکو ل کی فروخت کا کاروبار شروع کر رکھا ہے جس پر ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ نے اے سی گجرات میاںاقبال مظہر کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جنہوںنے گودام کو سیل کرکے تین نمونہ جات لیبارٹری بھجوا دیے ۔ دریں اثناء لیبارٹری رپورٹ کے مطابق عرفان ٹریڈرز سے قبضہ میں لی گئی تارکول غیر معیاری تھی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈی سی او نے ناقص تارکول کے حامل گودام کے خلاف کاروائی پر اے سی گجرات میاںاقبال مظہر کو شاباش دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ناقص اور سب اسٹینڈرڈ تارکول فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ نے ائیر پورٹ چوک تا کوٹلہ ارب علی خان تک بھمبر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آج سے بلا تفریق آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے ہیو ی مشینری کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی جبکہ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، چیرمین بیوٹی فیکشن کمیٹی حاجی اورنگزیب بٹ، ڈی او روڈز محمد اشرف، محمد نواز، ڈی او فارسٹ رضا انور شیخ، ٹی ایم اوز خرم محمود اور ملک شفقت نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن کے لئے بھمبر روڈ ائیرپورٹ چوک تا بھلیسر موڑ تک تجاوزات کے خلاف آپریشن ٹی ایم اے گجرات، پراونشل روڈز ڈیپارٹمنٹ اور بیوٹیفیکشن اینڈ ڈویلمپنٹ کمیٹی کی نگرانی میںہوگا اس دورا ن سٹرک سے تمام تجاوزات کا بلا تفریق خاتمہ کرنے کے ساتھ سٹرک کے برم سیوریج نالے کے برابر کر دیے جائیں گے تاکہ سیوریج او ر بارش کا پانی سٹرک کو نقصان نہ پہنچائے۔ دولت نگر تک تجاوزات کا خاتمہ ڈی او ڈسٹرکٹ روڈز کی ذمہ داری ہوگی جبکہ دولت نگر میں تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج نالے کی صفائی ٹی ایم اے کھاریاںکی ذمہ داری ہوگی بعد ازاں ٹی ایم اے کھاریاں کوٹلہ ارب علی خان میں بھی تجاوزات کا خاتمہ اور سٹرک کے اونچے برم سیوریج نالے کے برابر کرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ آپریشن کلین اپ کے دروان متعلقہ محکموںکی معاونت کریں نیز پولیس سکیورٹی موقع پر موجود رہے ۔ انہوںنے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، اے سی میاںاقبال مظہر کوہدایت کی کہ وہ خود بھی موقع پر موجود رہیں نیز اگر کوئی مزاحمت کرے یا کار سرکار میںمداخلت کرے تو اسکے خلاف مقدمات درج کر ادیے جائیں۔ واضع رہے کہ ائیر پورٹ چوک تک تجاوزات کا پہلے ہی خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کر دہ اسٹینڈرڈ ز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ شہریوںکو حرام اور مردہ جانوروں کا گوشت کھلائے، ہوٹلز مالکان شیشے یا سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر کھانا کھانے کے لئے آنیوالے افراد کے سامنے اوپن رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہوٹل مالکان کی ایسویسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او رائے ضمیر الحق، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ہوٹل مالکان کی ایسویسی ایشن کے صدر ثاقب شہزاد اور میاں فخر پگانوالہ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا جبکہ اے سی میاں اقبال مظہر، ڈی او ایچ ڈاکٹر عابد غوری اور کنسلٹنٹ انعام الاسلام بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ہوٹلز مالکان کچن اور ڈائننگ ہالز کے درمیان شیشہ لگا کر کچن کھانا کھانے کے لئے آنیوالوںکے لئے اوپن کر دیں اگر شیشہ لگانا ممکن نہ ہو تو کچن میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے جائیں اور انکی بڑی سیکرین ڈائننگ ہال میں لگائی جائے، کچن میں کھانے کی تیاری کے مرحلے کے دوران دستانوں کا استعمال لازمی کیا جائے، کچن ہوا دار ہو، فرج اور فریزر مکمل درست ہونے چاہیں اور اسٹینڈ بائی جنریٹرز کا انتظام بھی ہو ۔ انہوںنے کہا کہ تمام ہوٹلز مالکان ڈش واشنگ کے لئے زمین سے اونچا سنگ لگوائیں نیز ملازمین کے ہیلتھ کارڈ حاصل کئے جائیں۔انہوںنے واضع کیا کہ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارواائیوںکے بعد گجرات میں بھی ایکشن کے لئے ہدایات آچکی ہیں تاہم ہوٹل مالکان کی درخواست پر انتظامیہ نے سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے ہوٹلز مالکان کو موقع فراہم کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم جلد گجرات کے ہوٹلوں کی چیکنگ کے لئے آئے گی اور جن ہوٹلز میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق انتظامات نہ ہوئے انکے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔ ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا کہ ہوٹلز مالکان حکومتی ہدایات کے مطابق اپنے ہوٹلوںکے انتظامات بہتر کر لیں تاکہ انتظامیہ اور پولیس کے لئے کاروائی کی نوبت نہ آئے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہوٹلز مالکان قانون کے مطابق ہوٹل میں قیام کرنیوالے افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کے پابند ہیں تاہم بعض ہوٹلز کی انتظامیہ اس بارے سستی کا مظاہر ہ کر رہی ہے جس پر انکے خلا ایکشن ہو سکتا ہے۔ ہوٹلز مالکان کی تنظیم کے عہدے داروں ثاقب شہزاد اور میاں فخر پگانوالہ نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) مختلف قوموں اور ثقافتوں کے مابین تعلقات کے فروغ میں ادب کی ترویج و تبادلہ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ادب شعور و آگہی کو پھیلانے اور زندگی کی حقیقتوں کی تفہیم کا نام ہے۔ دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان ادب ایک مضبوط ثقافتی رشتہ کاکردار نبھاہتے ہوئے امن عالم کا علمبردار ہے۔ ادب اصلاً سماجی رشتوں کے بیانیہ کا نام ہے۔ انسان کائنات کا سربستہ راز ہے اور ادیب اپنے وجدان سے انسانی نفسیات کی مختلف پرتوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ ادیب کی ذمہ داری ہر عہد میں انسانی حقیقت کی من و عن تصویر کشی ہے۔ وہ زندگی کو اس کی تمام تر رعنائیوں، دکھوں اور خوشیوں کو الفاظ کے ذریعے جاودانی رُوپ دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انگلستان میں مقیم معروف پاکستانی ناولسٹ قیصرہ شہراز نے جامعہ گجرات کے شعبۂ انگریزی اورمرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار ”ادب کے ذریعے بین الثقافتی مکالمہ کی ترویج” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قیصرہ شہراز کئی ناولوں اور کتابوں کی مصنفہ ہیں اور ان کے ادبی کارناموں کو دنیا بھر میں تسلیم کرتے ہوئے ان کے ناولوں کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ ان کے ناول اور فکشن کا سب سے اہم موضوع پاکستان کی عورتوں کو درپیش مسائل ہیں۔ قیصرہ شہراز نے اپنے ناولوں کے موضوع کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے تجربات اور مشاہدات کو اپنی ناولوں اور کہانیوں کا موضوع بنا یا ہے۔ انسانوں کے مسائل کو حل کرنے اور دنیا میں امن و صلح جوئی کے پیغام کو عا م کرنے کے لیے مختلف تہذیبوں کا مطالعہ و مشاہدہ ضروری ہے۔ میں نے اپنی فکشن میں مسلمان عورتوں کے تہذیبی مسائل کو موضوع بناتے ہوئے کوشش کی ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے ایک مثبت امیج کو آگے لایا جائے۔ اس موقع پر قیصرہ شہراز نے اپنے ناولوں کے مختلف اقتباسات پڑھ کر سنائے۔ سیمینار کی صدارت کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ کلچر مختلف انسانی سرگرمیوں کے اجتماعی علم کانام ہے۔ کلچر دراصل ہماری اقدار ، روّیوں اور ذہنی کارگزاریوں کی اجتماعی پروگرامنگ ہوتی ہے جو مختلف قوموں میں مختلف طریقوں سے ظہور پذیر ہوتی ہے۔ مشرقی اور مغربی تمدن کے مسائل مختلف ہیں اور ان مسائل سے نبٹنے کا طریقہ کار بھی مختلف ہے مگر ادب نسل انسانی کے درمیان ایک ایسی کڑی ہے جو ہمیں مختلف قوموں کی حیات و اقدار سے بدرجۂ اتم روشناس کرواتا ہے۔ جامعہ گجرات کا مرکز السنہ و علوم ترجمہ کا کارنامہ لائق صد تحسین ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج گجرات سے تعلق رکھنے والی مایہ نازمصنفہ اورناولسٹ قیصرہ شہراز ہمارے طلبا و طالبات کی راہنمائی کے لیے ہمارے درمیان تشریف فرما ہیں۔ صدر شعبۂ انگریزی ڈاکٹر ریاض احمد مانگریونے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سیمینار طلبا و طالبات کے لیے حقیقی معنوں میں بار آور ثابت ہوا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تعلیم یافتہ مایہ ناز فکشن رائٹر قیصرہ شہراز نے ادب اور ثقافتی رشتوں بابت انہیں بخوبی آگاہ کیا ہے۔ سیمینار کے آخر میں قیصرہ شہراز نے طلبا و طالبات کو ان کی کتابیں خریدنے پر آٹو گراف کاپیاں مہیا کیں۔ اس سیمینار میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کے علاوہ صدر شعبہ، ڈائریکٹروں اور سینیئر انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض شعبہ انگریزی کے استاد رانا احمد شہید نے سر انجام دیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے لئے نکاح رجسٹریشن فیس 500روپے مقرر کر دی ہے جبکہ کمپوٹرائزیشن فیس 100روپے ہوگی اوور چارجنگ کی شکایات پر متعلقہ یونین کونسل کے سیکرٹری اور نکاح خوان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم ایز اور یونین کونسلوںکے ایڈمنسٹریٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی او الطاف حسین جگ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل ، مسلم لیگ ن کے راہنما میاںامجد محمودبھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او کو شکایا ت موصول ہوئی تھیں کہ بعض نکاح خواں شادی کے مواقع پر نکاح رجسٹریشن کے عوض 5ہزار روپے سے 7ہزار روپے تک رجسٹریشن فیس وصول کرتے ہیں اور اسقدر فیس ادا نہ کرنے کی سکت رکھنے والے افراد سے ناروا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صورتحال پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں فیس شیڈول بارے دریافت کیا ۔ انہوںنے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سرکاری فیسوں کی آڑ میں کرپشن کرے نیز پورے ضلع میں یکساں فیس شیڈول نافذ کیا جائے اور اسے تمام یونین کونسل دفاتر میں آویزاں بھی کیا جائے۔ انہوںنے تمام ٹی ایم ایز اور یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ نکاح رجسٹریشن کی فیس 500روپے اور کمپوٹرائزیشن فیس 100روپے مقرر کئے جانے کے متعلق بلاتاخیر نوٹیفکیشن جاری کرکے ڈ ی سی او آفس کو آگاہ کیا جائے نیز خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب کی زیرصدارت مالکان ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہالز تحصیل کھاریاں ،سویٹس اینڈ بیکرز کھاریاں کا اجلاس ہوا ہے جس میں تمام مالکان کو سختی سے ہدایت دی گئیں ہیں کہ وہ گورنمنٹ کی طرف سے مہیا کردہ چیک لسٹ پر عمل کرائیں ہوٹلز کے کچن میں سی سی ٹی وی لگائیں جس کی بڑی سکرین ڈائیننگ ہال میں لگا ئیں ۔ اے سی کھاریاں نے دوران سماعت مقدمات ناقص صفائی اور ہیلتھ کارڈ نہ ہونے پر ملزمان عبدالغفار ساکن منڈیر ، شہزاد حسین ، نور حسین ڈنگہ ، محمد عتیق ، عبدالغفار ساکن ڈنگہ ، شیخ نثار ، محمد رستم ، خلیل عباس وغیرہ پر 27ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ناقص صفائی پر سٹی ریسٹورنٹ کو ٹلہ ارب علی خاں کے مالک تصور عباس کے خلاف تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج رجسٹر کروادیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) کنجاہ کی ممتازشخصیات سابقہ امیدواربرائے ناظم کنجاہ چوہدری مشتاق احمدآرائیں،آرائیںموومنٹ کنجاہ کے صدرچوہدری محمدسلیم آرائیںنے مسلم لیگ ق کوخیربادکہہ کرچوہدری رضاعلی وڑائچ پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ ن میںشمولیت کااعلان کردیااس موقع پرمسلم لیگی کارکنوںکی کثیرتعدادبھی موجودتھی اورانہوںنے اپنے مشترکہ بیان میںکہاکہ چوہدری رضاعلی وڑائچ جس قدرعوامی خدمت میںدن رات مصروف عمل ہیںاورنہوںنے پنجاب حکومت سے فنڈلے کرکنجاہ کی تعمیروترقی کیلئے کروڑوںروپے خرچ کرکے اورکنجاہ یونین کونسل کومیونسپل کمیٹی کادرجہ دلواکراورآر ایچ سی کنجاہ کواپ گریڈکرواکرعوام کے دل جیت لیے ہیںاوراس لیے اب کنجاہ کی عوام ان سے دلی محبت کرتے ہیںانشا ء اللہ ہم ان کے اعتمادپرپورا اتریںگے اورکنجاہ میںمسلم لیگ ن کومزیدمتحرک اورفعال کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوںکوبروئے کارلائیںگے انشاء اللہ چوہدری رضا علی وڑائچ کی محنت رنگ لائے گی اوربلدیاتی الیکشن میںکنجاہ سے مسلم لیگ ن کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوکریہ ثابت کردیںگے کہ کنجاہ اب مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے اورمسلم لیگ ن میںشمولیت کرنے پرچوہدری رضاعلی وڑائچ نے ان کوخوش آمدیدکہااورکہاکہ آپ کے اس بہترین فیصلے پرمیںآپ کو مبادکباد پیش کرتاہوںاورپارٹی میںآپ کوعزت دی جائے گی انشاء اللہ میںکنجاہ کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کیے جائیںگے ۔