گجرات کے تمام تھانوں کو روشن کر دیا گیا ،ڈی پی او گجرات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز نے گجرات پولیس گجرات(جی پی آئی)گجرات کے تمام تھانوں کو روشن کر دیا گیا ،ڈی پی او گجرات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز نے گجرات پولیس کے تمام تھانوں کو نئے جنریٹر فراہم کر دئے ۔شدید گرمی اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے جنریٹر کی کمی بڑی شد ت سے محسوس کی جارہی تھی ۔ڈی پی او گجرات نے پولیس لائن گجرات میں تمام ڈی ایس پیز کی موجودگی میں تمام تھانوں کے محرران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر تھانوں کی اہم ضرورت بن گیا تھا جو اس ضرورت کے پیش نظر بہترین کوالٹی کے جنریٹر خرید کر تھانوں کو فراہم کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے تمام محرران کو سختی سے حکم دیا کہ لوڈشیڈنگ کے دوران حوالات میں موجود ملزمان کو پنکھے اور لائٹ کی سہولت ضرور فراہم کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانوں کو ماڈل تھانوں جیسی سہولیات دی جارہیں۔ اس لئے تمام تھانوں کو چاہیے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے گجرات(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اسلام کے سب سے پہلے محسن اور حضور اکرم ۖ کے سب سے پہلے محافظ و مربی حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجہ الکبری ہیں۔ حضرت ابو طالب نے اپنی قوت و حشمت و مقام اور اپنی اولاد اور حضرت خدیجہ الکبری نے اپنے پاکیزہ مال و دولت کے ذریعے شجر اسلام کو ایسی توانائی عطا کی کہ اس کا سایہ پوری کائنات پر ہوا اور آج تک اسلام کی ترویج و ترقی حضرت خدیجہ الکبری کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملیکة العرب’ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری نے خواتین میں سب سے پہلے دین حقہ یعنی اسلام پر عمل پیرا ہوکر اورتصدیق رسالت کرکے ایک دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا۔ رسالت کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات ان کے ‘ان کی زیرکی کی بہت بڑی دلیل ہے۔ اپنے اس عمل اور اپنے جذبہ صادق سے اسلام کی بنیادیں استوار کیں۔ آپ نے اپنے پاکیزہ مال سے نبوت کو ایسا سہارا عطا کیا جس کے بعد اسلام کو اطراف و اکناف عالم میں پھیلنے کا موقع ملا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جب دین اسلام اپنے ابتدائی مراحل طے کررہا تھا’ جب پیغمبر اکرم ۖ تن تنہا حق کی تبلیغ میں مصروف تھے’ جب کفار و قریش اپنے مال و طاقت اور افرادی قوت سے نبی اکرم ۖ کے مقابل آگئے توایسے میں جناب خدیجہ الکبری نے حضور اکرم ۖ سے اپنا دائمی رشتہ جوڑ کر ایسا لازوال اور غیر متزلزل سہارا فراہم کیا جس کے ممنون خود پیغمبر گرامی رہے۔ بی بی نے واقعی آنحضرت ۖ کی رفیقہ حیات ہونے کا ثبوت دیا چونکہ پیغمبر اکرم ۖ کی ذات اللہ کے راستے اور عبادت و ریاضت سے عبارت تھی جبکہ ام المومنین پیغمبر اکرم ۖ کے دکھ درد میں برابر شریک رہیں اور زندگی کے تمام فرائض میں بھرپور حصہ لیا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے تمام طبقات انہی متبرک و مقدس ہستیوں کے اعلی و پاکیزہ کردار سے سبق سیکھیں۔ جاگیردار’ صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے دین اور اپنے وطن کی خدمت کا درس حضرت خدیجہ الکبری سے حاصل کریں۔ دین و ملک کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے اپنا مال و دولت بھی دین اسلام اور ملک و ملت کے لئے صرف کریں’ اسی میں خوشنودی خدا و رسول خدا ۖ ہے اور اخروی نجات اور ملک کی کامیابی و ترقی کا راز مضمر ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی کا کامیاب تبادلہ خیال گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کی اور پارٹی سربراہ کا پیغام بھی پہنچایا۔ شاہ محمود قریشی نے بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں 2013ء کے انتخابات میں زبردست دھاندلی کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کی سوچ مشترک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا تبادلہ خیال کامیاب، مثبت اور حوصلہ افزا ہے، پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے ذہنی مطابقت اور بہت سے نکات پر ہم آہنگی ہے، ہم آئینی حدود میں آگے بڑھیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ ہم پر غیر آئینی چیزیں سامنے لانے اور جمہوریت ڈی ریل کرنے کا پراپیگنڈہ کرنے والے بتائیں کہ جمہوریت ہے کہاں؟ یہ جمہوریت ہے کہ 15 افراد کے قتل پر ایف آئی آر درج ہوئی اور اب تک نہ کوئی گرفتاری کی گئی جبکہ ایک قتل پر کتنے ہی لوگ پکڑے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بات چیت سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کو آگاہ کیا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے سانحہ ماڈل ٹائون، اے پی سی سمیت بہت سے امور پر بات چیت ہوئی، جمہوریت موجودہ حکمرانوں کا نام ہے جو ڈی ریل ہو رہے ہیں۔ ملاقات میں مسلم لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیر الدین خان اور محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت ملک میں پراپیگنڈہ زیادہ کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اگر ہوتی تو سانحہ ماڈل ٹائون نہ ہوتا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹائون اور اے پی سی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اپنا نام جمہوریت رکھ لیں اور ہر ضلع میں 15,15 بندے مار دیں، نہ ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو گی نہ کسی کی دادرسی کیونکہ جو بھی اس ظلم کے خلاف اٹھے گا اسے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت نہیں بلکہ یہ حکمران جن کا نام جمہوریت ہے ڈی ریل ہو رہے ہیں، آنے والے وقت میں حالات کے مطابق تمام آپشن پر غور کریں گے اس وقت کسی جماعت سے بیک ڈور رابطے نہیں کیے جا رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف دونوں کی نظریاتی سوچ ایک ہے کہ کوئی غیر آئینی کام نہیں کرنا، حکومت نہیں جمہوریت کو ڈیل ریل ہونے سے روکنا ہے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ایک پیج پر ہیں، اپنی پارٹی کا نقطہ نظر چودھری صاحبان کے آگے پیش کر دیا ہے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ان کا پیغام لے کر یہاں چودھری صاحبان کی رہائش گاہ پر آیا ہوں، دنوں جماعتوں میں بہت سے نکات پر ذہنی ہم آہنگی اور مطابقت پائی جاتی ہے، اس وقت ملکی سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے تین نکات پر دونوں جماعتوں کی سوچ ایک جیسی ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن اپنا مثبت رول ادا نہیں کر سکا اور اپنا حق حاصل کرنے کیلئے آئینی و قانونی طریقے سے احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کہیں بھی داد رسی نہیں ہوئی، ن لیگ نے سب سے بڑا ڈاکہ عوام کے حق پر ڈالا ہے اس لیے عوام کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران خان نے 14 اگست کو لانگ مارچ کی کال دی ہے، اس لانگ مارچ میں سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی اور عام شہری شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا کہا جا رہا ہے جبکہ ہمارا مقصد جمہوریت کو مضبوط و مستحکم کرنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے سبزی منڈی سرائے عالمگیر کا اچانک دورہ کیا گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے سبزی منڈی سرائے عالمگیر کا اچانک دورہ کیااور آلو اور پیاز کی نیلامی نہ کرنے پر تین آڑھتیوں کے خلاف مقدمات درج کر وا دیے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد اور اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ کے ہمراہ سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کے لئے سبزی منڈی سرائے عالمگیر پہنچے جہاں آڑھتی حافظ عارف ولد اسلم ، فاروق ولد اشرف اور قیصر ولد محمد خان نے بڑی مقدار میں آلو اور پیاز موجود ہونے کے باوجود نیلامی کیلئے نہیں رکھے تھے ۔ ڈی سی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تینوں آڑھتیوں کے خلاف فوری طور پر ذخیرہ اندوز ی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈ ی سی او اور ڈی پی او نے اس موقع پر سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ۔ انہوںنے فروخت کے لئے لائی جانے والی سبزیوں کا معیار بھی چیک کیا اور واضع کیا کہ شہریوں کو معیاری سبزیوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی سبزیوں کی شفاف نیلامی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارف کے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ فروخت کیلئے جانے والی سبزیوں پر ریٹ کارڈز نمایا ں طور پر آویزاں کئے جائیں اور زائد نرخ وصول کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے۔ دریں اثناء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خبردار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناجائز منافع خور کو ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی مہنگائی کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں دے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔ واضع رہے کہ چند روز قبل ڈی سی او نے ذخیرہ اندوز ی کرنیوالے سبزی منڈی جلالپور جٹاں کے دو بڑے آڑھتیوں کو بھی گرفتار کروا دیا تھا۔