گجرات (جی پی آئی) بزرگان مہمدہ شریف صاحبزادہ قاضی محبوب عالم آوانی’ صاحبزادہ قاضی مظہر الحق آوانی اور صاحبزادہ قاضی مقصود الحق آوانی کے مزارات اقدس کو عرس مبارک کی تقریبات کے آغاز سے قبل عرق گلاب سے غسل شریف دیا گیا’ غسل شریف کی تقریب صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف) کی نگرانی اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی (زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف) کی قیادت میں منعقد ہوئی ‘ غسل شریف کے موقع پر نثار احمد نثاری ‘ میاں جمالی صفدر ‘ مدثر احمد ‘ صاحبزادہ عبدالرحمان ‘ نوید اختر ‘ شہزاد افضل ‘ یاسر احمد دیگر منگی حضرات کی کبیر تعداد موجود تھی ‘ بزرگان مہدہ شریف مزارات اقدس کو غسل شریف دینے کے بعد صاحبزادہ رضوان منصور اوانی نے ملک و قوم اور خصوصاََ دربار عالیہ کے مریدین کی خوشحالی ‘ ترقی ‘ کامیابیوں کیلئے خصوصی دعائیں گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) بزرگان مہمدہ شریف ‘ صاحبزادہ قاضی محبوب عالم اوانی ‘ صاحبزادہ قاضی مظہر الحق ‘ صاحبزادہ قاضی مقصود الحق اوانی کے عرس مبارک کے موقع پر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ( ممبراسلامی نظریاتی کونسل ) نے نماز ظہیر پڑھائی نماز ظہیر پڑھنے کا اہتمام دربار عالیہ مہمدہ شریف کے احاطہ میں ہی کیا گیا تھا ‘ تمام علماء اکرام ‘ مشائخ عظائم ‘ پیران اکرام نے صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی کی امامت میں نماز پڑھی ‘ صاحبزادہ پیر سید سعیداحمد شاہ گجراتی نے ملک و قوم اور تمام اولیاء اکرام کے مریدین کے لئے خصوصی دعائیں گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) آستانہ عالیہ غوثیہ فضیلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں 3نومبر 2014ء بروز سوموار بمطابق 9محرم الحرام بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان محفل نعت بہار سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام برائے ایصال ثواب و بلندی درجات حضرت شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ و اہلیہ محترم شہنشاہ فضل و اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوگی ‘ عظیم الشان محفل پاک صوفی با صفا صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوبیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف کی زیر صدارت ہوگی ‘ محفل پاک ( ARY) اے آر وائی TVQپر براہ راست دکھائی جائے گی ‘ محفل پاک میں بذریعہ قرعہ اندازی دو خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیئے جائیں گے ‘ محفل پاک کی نقابت قاری محمد یونس قادری آف لاہور اور محمد افتخار رضوی اف شاہکوٹ کرینگے ‘ تلاوت قرآن پاک فخرالقراء نجم القراء قاری سید صداقت علی لاہور کرینگے ‘ جبکہ عالمی ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الحاج شہباز قمر آفریدی پاکپتن شریف سید زبیب مسعود واہ کینٹ ‘ ذوالفقار حسینی کراچی ‘ محمد سرور نقشبندی لاہور ‘ قاری سید نوید قمر لاہور ‘ محمد شہزاد حنیف مدنی لاہور ‘ اعجاز شکر گڑھی اور عمران افضل سلطانی سیالکوٹ ہدیہ نعت پیش کرینگے ‘ محفل نعت ممتاز نعت گو شا عر صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ بخاری قادری المعروف ابن فضل کی زیر نگرانی اہتمام پذیر ہوگی ‘ محفل نعت میں ممتاز علماء اکرام ‘ مشائح عظائم ‘ نعتیہ بزموں کے عہدیداران ‘ پیر بھائی مریدین اور عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) الٰہی خیر گردانی بحق شاہ جیلانی بسر صغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی ‘ مذہبی شخصیات صاحبزادہ قاضی محبوب عالم اوانی کا 32واں اور صاحبزادہ قاضی مظہر الحق اوانی کا 15واں اور صاحبزادہ قاضی مقصود الحق آوانی کا دوسرا عرس مبارک دربار عالیہ مہمدہ شریف کے احاطہ میں پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ‘ صدارت صاحبزادہ منصور الحق اوانی ( سجادہ نشین آستانہ آواں شریف ‘ مہمدہ شریف ) نے کی ‘ جبکہ تقریبات کی نگرانی صاحبزادہ رضوان منصور الحق (زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف ) نے کی ‘ اور عرس سعید کی قیادت صاحبزادہ مسرور الحق آوانی ‘ نثار احمد نثاری ( خلفاء الرشید صاحبزادہ مقصود الحق ) صاحبزادہ عبدالرحمان صاحبزادہ مجتبیٰ حسان محبوب ‘ صاحبزادہ مصطفی محبوب نے کی ‘ خطیب اعظم انگلینڈ اور پاکستان ‘ علامہ مفتی محمد عنصر القادری نے اولیاء اللہ کی شان کی حوالہ سے روح پرور خطاب کر کے شرکاء کے دلوں کو علم دین سے روشن کیا اور ملک کے نامور نعت خوانوں ‘ الحاج سرور حسین نقشبندی ‘ جمشید اعظم چشتی ‘ حافظ محمد صدیق ‘ عارف شاہد گوندل ‘ سید دلدار حسین شاہ ‘ سلیم ‘ سید فیض محی الدین آف فیصل آباد نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ‘ عرس کی تقریب کے روح رواں صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی قیادت میں دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے منگی حضرات نے خوبصورت انداز میں انتظامات کئے ‘ انتظامات میں صاحبزادہ عبدالرحمان ‘ نثار احمد نثاری ‘ میاں جمالی صفدر ‘ بھائی مدثر ‘ جنید حمدانی ‘ نوید اختر ‘ شہزاد افضل دیگر منگی حضرات ہر لمحہ پیش پیش تھے ‘ عرس سعید میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ( ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ) پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف ‘ سید انور حسین شاہ ‘ پیر سید انتصار الحسن شاہ ( سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوب یگانہ چھالے شریف ) ایم پی اے حاجی عمران ظفر ‘ نوابزادہ طاہر الملک ‘ حسن محمد شاہ گجراتی ‘ سید صباحت حسین شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کر کے محفل کی رونق کو دو بالا کیا ‘ صاحبزادہ قاضی محبوب عالم آوانی ‘ صاحبزادہ قاضی مظہر الحق ‘ صاحبزادہ مقصود الحق اوانی کی نگرانی میں مزار شریف کو غسل دیا گیا اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی قیادت میں تینوں بزرگان مہمدہ شریف کے مزارات پر چادر پوشی کی گئی ‘ سید انور حسین شاہ ‘ سید خالد حسین شاہ ‘ نثار احمد نثاری ‘ میاں جمالی صفدر دیگر منگی حضرات بھی ہمراہ تھے ‘ عرس کی تقریب سے مفتی محمد عنصر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بندہ جس برگزیدہ شخصیت سے محبت کرتا ہوگا ‘ قیادت کے روز اُسی کے ساتھ اٹھایا جائے گا ‘ ولی اللہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھاتے ہیں ‘ تاکہ وہ دنیا میں سیدھی راہ پر چلے اور آخرت میں اس کا اجر پائے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے لگوں کے دلوں کو منور کر نا ولی اللہ کا کام ہے ‘ نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی بدلی ہزاروں کی تقدیر دیکھی ہے ‘ خواجہ اجمیر شریف نے 90لاکھ ہندوئوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا ۔ ولی اللہ اُس وقت تک جنت میں نہیں جائے گا جب تک اپنے مریدوں کو جنت میں نہیں داخل نہیں کروائے گا ۔ عرس کی تقریب میں اندرون و بیرون ملک ‘ خصوصی آزاد کشمیر ‘ فیصل آباد سے ہزاروں افراد کے قافلوں نے شرکت کی ‘ مہمدہ شریف کی فضائیں دور و اسلام سے گونج اٹھی ‘ بزرگان مہمدہ شریف کے عرس مبارک کے موقع پر رحمت کی برسات برستی رہی ‘ مریدین اپنی اپنی قسمتیں چمکانے کیلئے ٹولیوں کی شکل میں عرس کی تقریب میں شرکت کرنے آتے رہے ‘ اس موقع پر نوید اختر ‘ شہزاد افضل ‘ میاں شہزاد رضا ‘ میاں محمد جمالی صفدر ‘ عامر محمود چوہدری ‘ عمران چوہدری ‘ محمد شبیر آف فیصل آباد ‘ حاجی غلام رسول ‘ حاجی اقبال کیو ‘ مدثر احمد ‘ عبدالرراق ‘چوہدری اسحاق آف ڈھینڈہ کلاں ‘ نوید احمد آف فیصل آباد ‘ حافظ مظہر ‘ مظہر اسلام ‘ محمد اسلم ‘ خالد حسین شاہ آف لاہور ‘ محمد دین ‘ محمد علی ‘ حافظ صدیق ‘ محمد اجمل ‘ فیضان احمد ‘ یاسر محمود’ راجہ محمد سکندر ‘ حافظ ریاض ‘ محمد یوسف ‘ شیخ سہیل منیر ‘ ڈاکٹر جمال حمدانی ‘ جنید احمد حمدانی ‘ نعمان فاروق خالد ‘ سید افتخار حسین شاہ ‘ علی نسیم احمد چشتی ‘ علی اکرم فاروقی اف گرین ویلی ‘ راجہ طاہر شیر ‘ میاں ندیم اسلم ‘ لالہ نور محمد ‘ ارشد محمود ‘ عابد حسین بٹ ‘ سید ذیشان محبوب ‘ سید نعمان محبوب ‘ ملک خاور منیر ‘ سید مبشر حسین ‘ سید زاہد علی ‘ خادم علی خادم سماجی کارکن ‘ سہیل اف پیر اڈئیز موویز ‘ چوہدری محمد انور تاڑ ‘ یحییٰ نثار ‘ امجد نوید ‘ ارشد حسین مہمدہ ‘ مرزا زاہد ‘ مولانا عنصر القادری ‘ مہندی بھٹی ‘ بھائی غلام رسول ‘ محمد مہدی بھٹی آف امریکہ ‘ شاہ سبحان ‘ پروفیسر عامر آف لاہور ‘ گجرات پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ محمد سجیل خان ‘ شیخ محمد ادریس ‘ شیخ ابوبکر ‘ دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ عرس مبارک کی تقریب کے موقع پر تمام مزارات کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ‘ تمام شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف لنگر بھی دیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) آج مرکزی جامع مسجد صادق آباد لالہ موسیٰ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعداز نماز عشاء منعقد ہوگی ‘ جسکی صدارت صاحبزادہ پیر ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی کرینگے ‘ محفل پاک میں تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محمد عثمان حاصل کرینگے ہدیہ نعت رخسار احمد رزاقی ‘ اور شہزاد نقشبندی پیش کرینگے ‘ خصوصی خطاب پروفیسر اشفاق احمد جلالی کرینگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) آج مورخہ 30اکتوبر بروز جمعرات دوپہر 2بجے جامع نوشاہیہ رنگ محفل شریف میں درس نظامی کی کلاسز کا آعاز ہو گا ‘ اس موقع پر خصوصی محفل بھی اہتمام کیا جائے گا ‘ محفل کی صدارت عالمی مبلغ اسلام پیر سید معروف حسین شاہ عارف نوشاہی کرینگے ‘ جبکہ خصوصی خطاب پیر سید عرفان شاہ مشہدی کرینگے ‘ اور علامہ عنصر القادری کا بھی خصوصی خطاب ہوگا ‘ اس موقع پر خصوصی نعت قاری محمد شفیع نوشاہی آستانہ عالیہ ڈوگہ شریف پیش کرینگے ‘ رونق محفل صاحبزادہ محمد احسن شرافت نوشاہی ‘ صاحبزادہ محمد حسن شاہ ازہر نوشاہی اور چوہدری نثار احمد نوشاہی ہونگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ( ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ) پیر سید انتصار الحسن شاہ ( سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف ) پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ( سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ) ضلعی محمد عنصر القادری ایم پی اے حاجی عمران ظفر ‘ نوابزادہ طاہر الملک ‘ چوہدری مہندی بھٹی آغا امریکہ ۔ رئیس عظم اجنالہ ‘ خادم علی خادم ‘ سہیل احمد ‘ پروفیسر طاہر نے صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی ‘ صاحبزادہ مسعود الحق آوانی ‘ صاحبزادہ رضوان مسعود آوانی ‘ نثار احمد نثاری ‘ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی ‘ نثار احمد نثاری ‘ صاحبزادہ حسان مجتبیٰ محبوب ‘ صاحبزادہ مصطفی حنان محبوب اوانی سے فرداََ فرداََ ملاقاتیں کیں ۔ اور خصوصی دعائیں کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کا مشاورتی اجلاس صدر حاجی محمد یونس نقشبندی کی صدارت میں برآمد ہوا’ جس میں بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی آف پاکستان کی تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی ‘ اجلاس میں 27نومبر کو ہونے والے پیر سید ولایت حسین شاہ کے سالانہ عرس مبارک کی تیاریوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ‘ جو کہ عرس مبارک کے موقع پر کام کریگی ‘ اس موقع پر حاجی محمد یونس نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا اور عرس پاک کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث لائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) بزرگان مہمدہ شریف صاحبزادہ قاضی محبوب عالم آوانی اور صاحبزادہ قاضی مظہر الحق اوانی اور صاحبزادہ قاضی مقصود الحق آوانی کے عرس مبارک کے موقع پر مزارات اقدس پر چادر پوشی کی گئی ‘ صاحبزادہ قاضی منصور الحق اوانی ( سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف ) کی زیر نگرانی اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی کی قیادت میں چادر پوشی کی گئی ‘ اس موقع پر پیر سید انور حسین شاہ ‘ سید خالد محمود شاہ ‘ نثار احمد نثاری ‘ میاں جمال صفدر دیگر منگی حضرات کی کثیر تعدا دموجود تھی ‘ چادر پوشی کے موقع پر اللہ ہو کی صدائیں بلند ہوتی رہی چادر پوشی کے بعد صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے خصوصی دعائیں مانگی ‘ عرس کی تقریب میں آنے والے مزیدیں اور عقیدت مند دربار شریف پر حاضری دیتے رہے اور قرآن خوانی نعت خوانی کرتے رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) دربار عالیہ آوان شریف ومہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی منصور الحق اوانی مزار اقدس مہمدہ شریف کے احاطہ میں اپنی نئی تعمیر کر دہ رہائش میں شفٹ ہوگئے ہیں ‘ نئے گھر میں عرس مبارک کی پہلی تقریب کا اہتمام کیا گیا ‘ اور اس موقع پر صاحبزادہ قاضی مقصود الحق آوانی کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا ‘ تمام مریدین سے بچھڑے ہوئے صاحبزادہ قاضی منصودالحق آوانی کو پورے دو سال کا عرصہ بیت چکا ہے ‘ آج بھی وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں ‘ صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کا بھی کہنا ہے کہ ان کے بغیر گھر سونا سونا لگتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) شہرگجرات کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر پاوڈر نما چینی کی فروخت جاری ،شہری مہنگے داموںیوٹیلٹی سٹورزسے چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ضلع گجرات کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر پاوڈر نما چینی 60 روپے فی کلوجبکہ بازار میں اچھی قسم کی چینی 58روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے اسلسلہ میں یوٹیلٹی سٹورکے اعلیٰ احکام نے بھی چپ سادھ لی ہے گجرات کے سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف تو عوام کو سستے داموں اشیاء دینے کا علان کرتی ہے تو دوسری طرف ان کو چینی ودیگر اشیاء یوٹیلٹی سٹورزپر مہنگے داموں فروخت کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے مین مصروف ہے۔گجرات کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات اور یوٹیلٹی سٹورزکے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) رالی پولیس چیک پوسٹ کے انچارج چوہدری خاور گوندل نے دوران ناکہ بندی کر کے ایک شخص سے 115چرس برآمد کر کے اس کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ڈی ایس پی پٹرولنگ گجرات عبد الرزاق نے چوکی انچارج چوہدری خاور گوندل کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہاانچارج گورالی پولیس چیک پوسٹ چوہدری خاور گوندل اپنی ڈیوٹی محنت اورلگن سے انجام دہے رہے ہیں۔اور جن کی بدولت شاہراہ محفوظ ہوگئی ہیںاور لوگ بلا خوف سفر کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات کے تمام ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کی سہولیات کا فقدان،،گزشتہ روز سیکٹری آر ٹی اے گجرات اور اڈا مالکان کے درمیان ڈی سی او آفس گجرات میں ایک میٹنگ ہو ئی جس میں ڈی او سی گجرات قطب شجاع بھٹی نے ضلع بھی کے ٹرانسپوٹر اور اڈا مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں چلنے والے تمام اڈوںپر مسافروں کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جاہیں جس پر ضلع بھر کے اڈا مالکان نے ڈی او سی کو بتایا کہ ضلع گجرات میں چلنے والے ویگن اسٹینڈ ز پر مسافروں کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کاتعاون بھی کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سیکٹری آر ٹی اے قطب شجاع بھٹی نے کہا کہ اگر کسی بھی اڈا پر مسافروں کے لیے سہولیات کابند وبست نہ ہو ا تو اس اڈے کو سیل کر دیا جائے گا۔جس ضلع بھر کے اڈا مالکان نے سیکٹری آر ٹی اے قطب شجاع بھٹی کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی محمد حنیف حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو بنیادی سہولتیں بھی میسر کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ جس کا واضح ثبوت بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے ۔جیسا کہ پنجاب کی تمام صنعتوں کو تین ماہ کے لئے گیس کی معطلی کرنا قابل مذمت فعل ہے ۔جب ملکی صنعتیں بند ہونگی تو مزدور بے روزگار ہوگا جس سے غربت میں اور اضافہ ہوگا ۔ ابھی موسم سرما شروع نہیں ہوا کہ اس سے پیشتر ہی گھریلو گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے اور اسی وجہ سے پوری قوم موجودہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ خدمت کے یہ دعویدار قوم کے ساتھ گھنائونا مزاق کررہے ہیں۔ نام تو غریبوں کا لیتے ہیں لیکن پالیسی ان کی غریب مکائو ہے ۔ان کے لیڈران دعوے تو بہت بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عملی طور پر ان کی کارکردگی زیرو ہے۔اس کے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی قوت خرید سے باہر ہیں۔ مگر حکمران ہیں کہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا دور عوامی خدمت کا دور تھا لوٹ مار اور کرپشن نہ تھی اورمہنگائی بھی اس طرح نہ تھی اور کاروباری طبقہ بھی خوشحال تھا۔اسی وجہ سے آج لوگ مسلم لیگ ق کے دور کو یاد کرتے ہیں اور چوہدری برادران کو حراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ نے ترقی کی ۔موجودہ حکمرانوں نے یہ ضرور کہا کہ ہم زرداری کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گے اور اس کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹے گے۔مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے لاپتہ افراد کو واپس لائیں گے اور قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکیوں سے آزاد کروائیں گے۔کیا موجودہ حکمران اوران کے حواریوں نے اپنے وعدے پورے کئے آج پوری قوم ان سے سوال کررہی ہے ۔نہیں ہر گز نہیں بلکہ انہوں نے خود اور ان کے حواریوں نے ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹااور اربوں روپے کی کرپشن کی ۔ان کی اس کارکردگی کی وجہ سے عوام کسی وقت بھی ان کا دڑم تحتہ کردیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان افتخار محمد چوہدری یکم نومبر کو گجرات کادورہ کریں گے وہ ہریہ والا میں سابق صدر با ر چوہدری بدرالسلام ایڈوکیٹ کے بھائی چوہدری فخر اسلام کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کریں گے بعدازاں وہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ امن کمیٹی کے ممبران خود کو انتظامیہ کا حصہ سمجھتے ہوئے اپنے علاقوں میںامن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور ایسے ان کے بارے میں فوری طور پر انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھاریاں میں تحصیل امن کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد ، اے سی افشاں رباب ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ، محمد ارشد ایڈووکیٹ ، امن کمیٹی کے ممبران و علمائے کرام نے بھی اظہار خیال کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔ جس کا کسی بھی رد عمل آ سکتا ہے ایسی صورتحال میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ علمائے کرام اور معاشرے کے تمام طبقات کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر سختی سے پابندی پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے ۔ بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے تا کہ کوئی بھی شر پسند امن و امان کیلئے خطرات پیدا نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں تمام بڑے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی اور ریکارڈنگ بھی کی جائے گی ۔انہوںنے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس کے افسران اپنے علاقوں میں ہوٹلوں اور سرائے پر کڑی نظر رکھیں ۔یونین کونسل سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال بنا کر کرائے پر مکان حاصل کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ مجالس اور جلوس کے راستوں میں بجلی اور ٹیلی فون کے تار درست کیے جا چکے ہیں ۔ سٹریٹ لائٹس کا نظام درست کر دیا گیا ہے اور ہر سڑکوں پر ضروری پیچ ورک بھی کیا جا چکا ہے ۔ انہوںنے جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کی مدد کیلئے اپنے رضاکاروں کو تیار کرے تا کہ مجالس میں آنے والے تمام افراد کی تلاشی سمیت ان پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں اس کے علاوہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کی میٹنگ میں علمائے کرام نے جس اخوت اور بھائی چارے کے جذبات کا اظہار کیا ہے وہ خوش آئندہے ۔ اجلاس میں شریک علمائے کرام اپنے زیر اثر مساجد کے علمائے کرام سے میٹنگ کر کے انہیں محبت اور امن کا پیغام آگے پہنچانے کا کہیں انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان میں علماء کا بنیادی کردار ہے ۔ برصغیر میں فروغ اسلام کیلئے علمائے کرام نے بہت اہم کردار ادا کیا اور اس خطہ میں اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ کردار اور تبلیغ سے پھیلا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال کے حوالہ سے مقدمات بارے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ ایجنسی کی رپورٹ کے بعد متعلقہ تھانہ خود بھی لائوڈ سپیکر کا ناجائز استعمال ہونے کے بارے میں تحقیقات کرے گا ۔ جس کے بعد ایف آئی آر درج ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج ہو اور امن کمیٹی کا کوئی ممبر اپنے لیٹر پیڈ پر ایف آئی آر میں نامزد فرد کی بے گناہی کے بارے میں گارنٹی دے تو مقدمہ خارج کر دیا جائیگا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے روٹس اور مقررہ اوقات کی پابندی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ نہ صرف محرم الحرام اور ربیع الائول کے دوران بلکہ پورا سال امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پنجاب گورنمنٹ اس حوالہ سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں مذہبی حوالے سے مسائل ایک حقیقت ہیں جس سے نظریں نہیں چرائی جا سکتی تاہم حکومت اور انتظامیہ سیکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کر رہی ہے انہوںنے امن کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ معاشرہ میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس سے قبل علامہ سید حسنین کاظمی ، قاضی کفایت اللہ ، علامہ اختر جلالی ، چوہدری عرفان احمد صفی نے بھی اظہار خیال کیا اور یقین دلایا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کرتے رہیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قتل حسین درحقیقت مرگ یزید ہے ،علامہ محمد الیاس قادری گجرات ( جی پی آئی ) امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ جب بھی اسلام پر کڑا وقت آیا تو جانبازوں اور سرفروشوں نے سردھڑ کی بازی لگادی پرچم اسلام کو بلند کرنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔جب یزید کی حکومت آئی تو اس نے اسلام کی حقیقی تصویر کو مٹانے کی کوشش کی شریعت کے قوانین کو توڑا ،حرام کو حلال اور ناجائز کو جائز قرار دیدیا تو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے اہل وعیال کے ہمراہ اس کا راستہ روکا اوراسلام کی سربلندی کیلئے اپنی اور اہلخانہ کی جانیں قربان کردیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دوران مدنی مذاکرہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ قتل حسین درحقیقت مرگ یزید ہے امام عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کرنے کی وجہ سے یزید رہتی دنیا تک نفرت کا مستحق ہوگیا ۔کربلامیں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید ہوگئے مگر اس میں جیت انہی کی ہوئی اور یزید ایسا ہارا کہ ہر صاحب ایمان یزید کی مذمت کرتا ہے اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عقیدت ومحبت کا اظہار کرتا ہے ۔آج بھی یزید نما کوئی ظالم اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو صحابہ واہلبیت کے متوالے اس کا راستہ روکیں گے اور ضرورت پڑنے پر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ گانوں میں اکثر کفریہ اشعار ہوتے ہیں لہٰذا مسلمان گانے نہ گنگنائیں جنہوںنے کفریہ اشعار پر مبنی گانے گائے وہ تجدید ایمان کے ساتھ اللہ عزو جل کی بارگاہ میں توبہ کریں ۔تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مجلس مکتبة المدینہ کی جانب سے شائع کردہ کتاب کفریہ کلمات کے بارے میں سوال وجواب کا مطالعہ بے مفید ہے ۔اس کتاب میں ایمانیات اور کفریات کے بارے میں اہم معلومات تحریر ہے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں ان شاء اللہ عزوجل علم دین میں اضافہ ہو گا۔