گجرات (جی پی آئی) گجرات فرینڈز لائنز کلب کی جنرل باڈی میٹنگ میں سال 2015-16 ء کیلئے عہدیداران کا چنائو مکمل ۔ اجلاس کی صدارت صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب عمر اقبال نے کی۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے لائن احسن متین ملک بلا مقابلہ صدر لائن عامر رضوان گل جنرل سیکرٹری ‘ فنانس سیکرٹری رضوان احمد منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ شیخ عمر نوخیز’ بلال سیٹھی’ حراء شہزادی و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر احسن متین ملک نے کہا کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب کی تاریخ خدمت کے کے کاموں سے بھری پڑی ہے’ جس طرح گزشتہ سال ہم نے دن رات کام کر کے خدمت خلق کے نئے باب رقم کئے اسی طرح آئندہ سال بھی خدمت کرتے رہیں گے۔ اور گجرات فرینڈز لائنز کلب کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔ نئی ٹیم جذبوں سے سرشار ہے ۔ اس موقع پر سابق صدر عمر اقبال نے کہا کہ جس طرح میرے ساتھ دوستوں نے تعاون کیا اس پر میں شکر گزار ہوں اور ہم اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری عامر رضوان گل نے کہا کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ اور ٹیم ورک پر کام کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔ اس ………………………………………… …………………………………………
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ نواب ممتاز ڈگری کالج برائے خواتین دولت نگر میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ چیک چوہدری تنویر گوندل چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی تقسیم کریں گے۔ تقریب آج صبح 10بجے کالج میں منعقد ہو گی۔
………………………………………… …………………………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں سخت گرمی کے بعد گزشتہ شب اچانک اللہ تعالیٰ کی رحمت برس اُٹھی اور گجرات بادل میں ڈھک گیا۔ موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہوائوں سے شہریوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے اور لوگوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ شدید گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان تھے۔
………………………………………… ………………………………………… گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مالی سال 2015-16 کا پیش کیے جانے والا بجٹ عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن بجٹ ہے ، بجٹ میں عام آدمی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی خاص اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے حکومت گاڑی سستی ، پولٹر ی مصنوعات، ٹشو پیپر اور سگریٹ مہنگی کرنے اور شرح سود میں کمی کو ہی اپنی مثالی کارکردگی ظاہر کررہی ہے جبکہ عملی طور پر حکومت عوام کی مشکلات کے ازالہ میں ناکام ہو گئی ہے ،بجٹ آئی ۔ایم ۔ ایف کی شرائط کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا ، وفاقی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو نظر انداز کرتے ہوئے جو بجٹ ان شعبوں کیلئے مختص کیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ، بجٹ میں غریبوں کو نہیں بلکہ اشرافیہ اور مافیا کو نوازا گیا ہے عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو ریلیف دینے کا سامان کیا گیا ہے ، انہوں نے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے حواریوں اور امیر لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کرے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور ٹیکس دینے والوں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے اور انتخابی مہم میں کیے گئے عوام سے وعدوں کو پورا کرے ۔
………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی) ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں محکمہ صحت کے ضلعی حکام اور پیرا میدیکس ایسویسی ایشن درمیان تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، بات چیت کے دوران محکمہ صحت کے ملازمین ای ڈی او ہیلتھ کے تبادلہ کے مطالبہ سے دستبردار ہوگئے ہیں جبکہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ک طرف سے ملازمین کی ریگولرائزیشن ، مقدمات کی واپسی سمیت تمام مطالبات کی منظوری کے بعد ملازمین ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔ گذشتہ کئی روز سے جاری پیرا میڈیکس کی اپنے مطالبات کے لئے جاری احتجاج کے خاتمہ کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ صحت کے افسران اور ایسویسی ایشن کو مذاکرات کی ہدایت کی تھی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر کو مذاکراتی عمل کی نگرانی پر مامور کیا تھا۔ انتظامیہ کی زیر نگرانی مذاکرت میں محکمہ صحت کے افسران ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری اور محمد فہیم اور محمد جمیل کی قیادت میں پیرامیڈیکس ایسویسی ایشن کے وفد نے مذاکرات کئے اور فریقین حتمی نتیجے پر پہنچنے کامیاب ہوگئے ۔ مذاکرات میں طے پایا کہ پیرامیڈیکس ای ڈی او ہیلتھ کے تبادلہ کے مطالبہ سے دستبردار ہو جائیں گے ۔ مطالبات میں ہیلتھ ملازمین کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ تمام کنٹریکٹ ملازمین کو فوری ریگولر کیا جائے گا ، انتظامیہ کا موقف تھا کہ 231کنٹریکٹ ملازمین کو پہلے ہی ریگولر کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کو بھی جلد ریگولر کر دیا جائے گا۔ ملازمین کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی فوری طور پر ختم کی جائے، فوجداری مقدمات ختم کئے جائیں،ملازمین کو ہائی رسک الائونس دیا جائے، دور دراز تبادلوں سے اجتناب کیا جائے، پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق چار درجاتی سروس سٹرکچر پر عملدرآمد کیا جائے، جبکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار صورتحال میں مشترکہ کمیٹی فور ی طور پر معاملات حل کرائے گی۔ انتظامیہ کی مذاکراتی کمیٹی نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو ہیلتھ ملازمین کے مطالبات سے آگاہ کیا جنہوں نے تمام مطالبات فوری طور پر منظور کر لئے اور متعلقہ افسران کو ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت کے ملازمین مستقبل میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔
………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران قائم کئے گئے سستے رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں معیاری اشیائے خور د و نوش فراہم کی جائیں گی، سبزی، فروٹ اور پولٹری ایسویسی ایشن انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراد ی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر ممتاز حسین ، ایڈمنسٹریٹر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران، جنرل سیکرٹری فروٹ ایسویسی ایشن پرویز اقبال، صدر سبزی و فروٹ ایسویسی ایشن سجاد بشیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اے سی گجرات نے کہا کہ رواں سال گجرات میں قائم ہونیوالے سستے رمضان بازار گذشتہ سال کی نسبت بہترین ہوں گے جہاں وافر مقدار میں سبزیاں، پھل، گوشت، اور دیگر اشیا ء موجود ہوں گی۔
………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی) ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے عوامی شکایت پرتھانہ اے ڈوثزن کے ایس ایچ او مشتاق گوندل کو لائن حاضر کر کے اس کی جگہ شراز احمد چیمہ کو تھانہ کا چارج دے دیا ہے انہوں نے بطور ایس ایچ او تھانہ اے ڈوثزن چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے
………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی)سابق ناظم ضلع گجرات چوہدری شفاعت حسین گزشتہ روز سابق ناظم یوسی سہنہ ملک جاوید اقبال آف بدرمرجان کے گھرگئے اور ان کے والد کی وفات پرا فسوس کیا اورفاتحہ پڑھی وہ مسلم لیگی رہنما رفیق شہری مرحوم کے گھر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے محمد فیصل آف کالرہ کلاں کے گھر جا کر ان کی والدہ مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ سابق ایم این اے چوہدری رحمان نصیر ، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود اور قاضی خالد سیف اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
………………………………………… ………………………………………… گجرات(جی پی آئی)سابق ناظم ضلع گجرات چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ گجرات میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی پر قبضے کرائے جا رہے ہیں اور ڈی سی او نے ایک پراپرٹی ڈیلر کی سر پرستی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے اور قیمتی اراضی پر دستر خوان لگوا کر قبضے کرا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انتظامیہ اختیارات سے تجاوز کی بجائے فرائض تک محدود رہے۔ چوہدری شفاعت حسین نے مزید کہا کہ جنہوں نے دستر خوان لگا نا ہے وہ ذاتی جگہ پر لگا ئیں اور کوشش کریں کہ غریبوں کی نمائش نہ ہو۔ غریبوں کو کھانا کھلا کر ذاتی تشہیر اور سرکاری زمینوں پر قبضے کا کھیل مذموم فعل ہے غریبوں کی عزت نفس مجروع کرنے اور اس آڑ میں قبضے کا سلسلہ بند کیا جائے۔