گجرات کی خبریں 9/12/2014

Syed Zahid Hussain Shah

Syed Zahid Hussain Shah

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر ہر سال کی طرح سکول سٹاف میں سے دو ملازمین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھجوائے جانے کا اعلان کیا گیا ‘ صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے اپنی دست مبارک سے عمرہ کے ٹکٹ خوش نصیبوں کو دیئے ‘ ان خوش نصیبوں میں ایڈمین سٹاف میں محمد مظہر اقبال اور ایریا ہیڈ مس نجف قریشی شامل ہیں ‘ تمام مہمانان گرامی اور معززین نے ان کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) تیسری سالانہ عزت رسول کانفرنس مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی ‘ گجرات سے صوبائی نائب امیر صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈاشریف ‘ صاحبزادہ پیر سید حسنین ظہور شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نصیب آباد شریف اور ضلع ناظم اعلیٰ علامہ محمد ارشد نقشبندی کی سربراہی میں 52گاڑیوں کا قافلہ شامل ہوا ‘ قافلہ جامع مسجد عید گاہ سے بعد نماز ظہر روانہ ہوا ‘ قافلہ شرکاء کیلئے الرحمن گارڈن میں پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کی طرف سے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا جبکہ مینار پاکستان میں شرکاء کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔ صاحبزادہ پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی اہم میٹنگ چوہدری افتخار احمد ملہی کی زیر صدارت دی چناب سکول خالد آباد میں منعقد ہوئی ‘ میٹنگ میں غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی میلاد مصطفےٰ ریلی کے انتظامات اور ضلع بھر کے تمام اوبستگان گھمکول شریف سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ‘ کمیٹی کے ارکان میں چوہدری افضال رانجھا ( کنجاہ ) چوہدری محمد اکرم ( نتھوکوٹ ) ماسٹر عنصر اقبال ( کوٹ قطب دین ) محمد سجاد( دولت نگر ) غلام عباس ( گلیانہ ) حاجی امجد رشید ( کھاریاں ) مدثر اقبال ( لالہ موسیٰ ) صوفی محمد اشرف ( سرائے عالمگیر ) ملک شاہ جہاں ( کالرہ ) محمد اویس ( سانتل ) شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ محمد خان عالم رحمتہ اللہ تعالیٰ کا عرس مبارک عقید ت و احترام سے منعقد ہوا ‘ جس کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ باولی شریف صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کی ‘ تلاوت قران پاک کا شرف استاد القراء قاری کرامت علی نعیمی نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول ۖ محمد نواز چشتی سیالکوٹ ‘ قاسم احسان جڑانوالہ اور صاحبزادہ محمد فیضان عالم نے پیش کی ۔ ممتاز عالم دین صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالحسن شاہ الازھری بھیرہ شریف ‘ الشیخ عمر سلیم بغدادی خطیب اعظم عراق ‘ پیر سید عرفان امیر شاہ رواتڑہ شریف اور قادیانیوں کے سربراہ مرزامسرورکے رضاعی بھتیجے مرزا شمس الدین ( نو مسلم ) ودیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر علامہ بشیر مصطفوی ‘ میاں منیر احمد میکن شریف ‘ علامہ حماد الدین مخلص صدیقی ‘ علامہ شاہد ‘ پیر اختر حسین اشرفی ‘ علامہ مسعود احمد قادری ‘ پیر سید اعجاز حسین شاہ’ محمد شہزاد شفیق نقشبندی ‘ شکیل احمد ‘ علامہ عثمان شاہ’ علامہ عثمان بشیر نقشبندی ‘ قاری اسجد چشتی ‘ خواجہ حنیف جلالپوری ‘ علامہ فاروق سیالکوٹ ‘ علامہ شمس ‘ مفتی حماد الدین ‘ علامہ کرام الحق ‘ علامہ غلام مصطفی و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اولیاء کرم کی خانقاہیں تربیت و تشکیل کردار کے مراکز ہیں جہاں دین سکھایا جاتا ہے ‘ آداب بندگی سکھائے جاتے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے حضرت خواجہ خان عالم رحمتہ اللہ تعالیٰ کے عرس مبارک کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرم کی خانقاہوں پر اخلاق حسنہ کی ترتبت دی جاتی ہے ‘ انسانیت سے پیار کا درس ملتا ہے یہ خانقاہیں خدمت خلق کے مراکز ہیں ‘ جہاں دکھیارے لوگ آتے ہیں اور سکون محسوس کرتے ہیں جو کام یورپ میں NGO,sکرتیں ہیں وہ یہ خانقاہیں سرانجام دیتی ہیں ‘ برصغیر پاک و ہند میں صوفیاء کرام کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ یہی وہ خدا مست درویش تھے جنہوں نے اسلام کی آبیاری کی اور اپنے کردار سے اسلام کی شمع روشن کیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کچھ گماشتے اسلام کے تشخص کو بد نام کر رہے ہیں ‘ اور اپنی من پسند تشریحات کر رہے ہیں ‘ جو کہ ناقابل قبول ہیں ‘ اسلام کی تعلیمات میں کسی قسم کی ردو بدل نہیں ہو سکتی ہے ‘ ہمیں گستاخاں رسول کا تعاقب کرنا ہے ‘ تب ہی ناموس رسالت ۖ کا تحفظ ہو سکتا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مجددیت غیرت کا نام ہے ‘ اور ہمیں امہات المومنین اور صحابہ کرام کی شان کا بھی تحفظ کرنا ہے ‘ اور جن گستاخاں رسول نے حضرت عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کی ہے وہ اُن کے مقام سے ہی آگاہ نہیں ۔ ہم حکومت وقت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت نے گستاخاں رسول کو لگام نہ دے تو عاشقان رسول ۖ خود لگام دے لیں گے ۔ ہمیں اپنا احتساب کرنا ہے ‘ کیونکہ نظریہ کے قتل سے بہتر ہے کہ افراد کا قتل ‘ ہم نظریہ اسلام کا قتل نہیں ہونے دیں گے ۔ خطیب اعظم عراق الشیخ عمر سلیم بغدادی نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو امن کی راہ دیتا ہے ‘ اور امن ہی اس وقت دنیا کی ضرورت ہے ‘ اور ہمیں اسلام کے تشخص کیلئے کام کرنا ہے ‘ غلام احمد قادیانی جیسے گماشتوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔ ڈاکٹر ابوالحسن شاہ نے کہا کہ گستاخاں رسول اور قادیانوں کا مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے تب ہی دنیا میں امن و آشتی آ سکتی ہے ۔ اس سے قبل مقررین نے حضرت خواجہ محمد خان عالم رحمتہ اللہ تعالیٰ کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ نے امتحان نہم، دہم 2015ء کے داخلہ فارموں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے طلباء و طالبات کے مفاد کیلئے جماعت نہم، دہم کے داخلہ فارموں برائے امتحان 2015ء کے داخلہ فارموں کی تاریخ میں سنگل فیس کیساتھ16دسمبر ، ڈبل فیس کیساتھ 23دسمبر جبکہ ٹرپل فیس کیساتھ 31دسمبر 2014ء تک توسیع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید میلاد النبی ۖ کی آمد کے سلسلے میں غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیر اہتمام میلاد مصطفےٰ (موٹرسائیکل ) ریلی نکالی جائیگی ‘ ریلی کی قیادت نوجوان عالم دین صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت اور غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی کریں گے ‘ ریلی 26دسمبر بروز جمعتہ المبارک بعدازاں نماز جمعہ جامعہ مسجد شاہ ولایت سے شروع ہوگی ‘ ریلی فوارہ چوک ‘ چوک نوابصاحب ‘ چوک پاکستان سے ہوتی ہوئی پرنس چوک میں اختتام پذیر ہوگی ‘ ریلی کے اختتام پر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی خطاب و دعا فرمائیں گے ‘ چوہدری افتخار احمد ملہی نے تمام عاشقان رسول ۖ سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کاماہانہ اجلاس آج دس دستمبر 2014بروز بدھ بعد نماز عشاء 7بجے شب حافظ نواب دین ہائوس طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں منعقد ہوگا ‘ اجلاس کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کرینگے ‘ اجلاس میں تنظیمی امور مالی اموار اور فکر نشست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ‘ اراکین سپریم کونسل وقت مقررہ پر شرکت کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز صحافی و جنرل سیکرٹری پنجاب نعت کونسل عامر چوہدری کو انجمن تاجران مفتی احمد یار خان روڈ گجرات کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجاب نعت کونسل کے صدر شیخ عرفان پرویز نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عامر چوہدری کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں آپ ضلع گجرات کی متعدد تنظیموں میں مختلف عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل کو جاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔