گجرات کی خبریں 11/12/2014

Gujarat Map

Gujarat Map

گجرات ( جی پی آئی ) نیک, اور بہترین رہائش اللہ تعالیٰ انعامات میں سے ایک ہے ‘ اور اللہ تعالیٰ یہ نعمتیں اپنے شکر گزر افراد کو نوازتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف نے گزشتہ روز رحمان گارڈن لاہور میں راجہ مظہر آف رنگ پور جلالپور صوبتیاں اور راجہ ساجد کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حالت میں اللہ تعالیٰ شکر ادا کرنا چاہیے ‘ تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی نعمتوں سے نوازتا رہے ‘ اور ہم اُس کے انعامات کے حق دار بنتے رہیں ‘ پیر سید حسنین ظہور شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نصیب آباد نے کہا کہ ہمیشہ وہی لوگ دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہم کنار ہوتے ہیں ‘ جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ‘ اولیاء کرام نے ہمیں یہ ہی سبق دیا ہے کہ ہم اللہ اور رسول صلہ اللہ علیہ وآلہ و سلم کی اطاعت کریں ‘ اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی ودیگر علماء کرام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) دی ایجوکیٹر ز بارہ دری کیمپس میں بارہویں سالانہ مقابلہ حسن نعت کا انعقاد خوش آئندہ ہیں ‘ شہزاد شفیق نقشبندی نے ہمیشہ مسلک کی سر بلندی کیلئے کام کیا ہے ‘ ان خیالات کااظہار صدر پنجاب کونسل شیخ عرفان پرویز نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے ہر مسلمان نبی پاک ۖ کی آمد کے موقع پر اپنے اپنے انداز میں خوشیاں منانے کی تیاریاں کر رہا ہے ‘ اورشہزاد شفیق نقشبندی نے ربیع الاول کی آمد سے قبل یہ شاندار محفل منعقد کر کے ایک تاریخ رقم کی اللہ تعالیٰ نہیں اس کی جزا دے اور اُن کے کاروبار میں ترقی عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )ممتاز شخصیات نے رانا مشرف علی ناز کی اُن کی رہائشگاہ پر جا کر عیادت کی اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کی عیاد ت کرنیوالوں میں سید خالد شاہ ‘ سیکرٹری یوسی حاجیوالہ ‘ چوہدری خرم مختار سابق کونسلر ‘ ملک شفقت ‘ رانا نذیر ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ محمد عرفان بٹ ‘ صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا ‘ چوہدری ندیم طفیل ‘ عامر چوہدری ‘ سٹی صدر شیخ عرفان پرویز ‘ راجہ محمد اعجاز ‘ اکبر بیگ برلاس و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری ان دنوں Ukکے مدنی دورے پر ہیں ۔ایکسل ہال لندن یوکے میں منعقدہ اجتماع میں مبلغین دعوت اسلامی ،رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری اور نگران شوریٰ نے بیان کیا ۔اپنے بیان میں نگران شوریٰ نے کہا کہ صرف اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات بیان کرتا ہے ۔ہمیں اپنے مسلمان ہونے پرفخر ہونا چاہئے کیونکہ اسلام سچا دین ہے۔

اللہ عزوجل کو صرف دین اسلام ہی محبوب ہے ،اس کے سوا کوئی دین اللہ عزوجل کی بارگاہ میں قابل قبول نہیں ۔جو لوگ اسلام کے سوا کسی اور دین کو اختیار کرتے ہیں وہ دنیا وآخرت میں نقصان اٹھائیں گے ۔اسلام ہمیں اجتماعی وانفرادی طورپر زندگی گزارنے کیلئے مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔نیکی کی راہ پر چلنے والوں کو ہر اچھی بری چیز سے آگاہ کرتا ہے۔نگران شوریٰ نے کہا کہ اسلام معاشرے کو مثبت راہ پر گامزن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔اسلام کی مقرر کردہ سزائیں اگر معاشرے میں نافذ ہوجائیںتو جرائم دم توڑ جائیں ۔اگر آپ باعزت اور پرسکون زندگی گزارنا چاہئے ہیں تو اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں جو آپ کی زندگی باوقار بناسکے ۔انہوںنے کہا کہ عورت کو عزت دینے کی باتیں سب لوگ کرتے ہیں مگر اسلام نے عورت کو عزت کے ساتھ ساتھ حقیقی معنوں میں تحفظ بھی فراہم کیا ہے۔

بدکاری کی بنیادی وجہ بد نگاہی ہے اس کی روک تھام کیلئے اسلام نے مسلمان مردوعورت کو اپنی نگاہی نیچی رکھنے اور شرمگاہوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ہے ۔نگران شوریٰ نے کہاکہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی مسلمانوں کو عملی طورپر باکردار بنانے میں مصروف ہے۔دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر آج تک بہت سے مسلمان گناہوں سے تائب ہوچکے ہیں اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں ۔اجتماع کے دوران نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیو کو سلسلہ عالیہ عطاریہ قادریہ میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری کا مرید بنایا ۔اجتماع کے اختتام پر سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں نے راہ خدا عزوجل میں سفر اختیار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں خصوصا بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی مانیٹرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس مقصد کے لئے گجرات میں پانچ نئے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹس( ایم ایز) نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیںجو آج سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنیادی سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ایم او احمد رضا سراء اور نئے تعینات ہونیوالے ایم ایز بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ نئے ایم ایز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی زیر نگرانی اپنا کام کریں گے اور سرکاری ہسپتالوں خصوصا بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرکے وہاںڈاکٹرز و عملہ کی حاضری، ادویات کی موجودگی و فراہمی ، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کریں۔ انہوںنے ایم ایز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سخت محنت سے کام کریں اور ان ہسپتالوں کو درپیش کے حوالے سے طے شدہ طریقہ سے رپورٹنگ کرکے مسائل کی درست طریقے سے نشاندہی کریں تاکہ انتظامیہ ان میں بہتری کے لئے اقدامات کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رجسٹری برانچ اور میٹرنٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سائلین اور مریضوں کودر پیش مسائل کا جائز ہ لیا اے ڈی سی فاروق رشید سندھو بھی انکے ہمراہ تھے۔ رجسٹری برانچ کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے انچارج کو ہدایت کی کہ رجسٹری برانچ میں آنیوالے افراد سے شیڈول کے مطابق فیس وصول کی جائے اور اسکی باقاعدہ رسید جاری کی جائے نیز فیس شیڈول نمایاں جگہ پر آویزاںکیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ صرف مجاز اہلکار ہی رجسٹری کے کاغذات کی پڑتال کریں اور سائلین کو غیر ضروری انتظار سے گریز کیا جائے۔ ڈی سی او ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو ہر گز رجسٹری برانچ میں داخل نہ ہونے دیا جائے انہوںنے ہدایت کی کہ سائلوں کے بیٹھنے کے لئے بنچ لگوائے جائیں اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی او نے برانچ میں رجسٹری کے لئے آنیوالوں سے بھی معلومات حاصل کیں ۔ گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گجرات کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے ڈاکٹر ز اور عملہ کو صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے وارننگ جاری کی ۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملہ کو ہدایت کی کہ علاج کے لئے آنیوالی خواتین کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کیا جائے اور انہیں بہتر علاج اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی او نے علاج کے لئے آنیوالی خواتین سے مسائل دریافت کئے اور انکی شکایات پر درپیش مسائل حل کرنے کے لئے فوری ہدایات جاری کردیں۔