گجرات کی خبریں 4/10/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات : اولیاء کرام نے محبت اور بھائی چارے کا درس دیا اولیاء کرام کی محنتوں سے برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلا ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام علامہ محمد شاہد چشتی سیالوی نے گزشتہ روز موضع کھیریانوالی میں مناظر اسلام مفتی مولانا محمد یونس سیالوی کے 14ویں اور حافظ ولایت اللہ قادری سروری کے پہلے عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عرس مبارک کی تقریب کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھیریانوالی شریف حافظ محمد سجاد قادری نے کی ‘ جبکہ نگرانی جانشین مناظر اسلام صاحبزادہ علامہ قاری عبدالمصطفیٰ سیالوی نے کی ۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ علامہ شاہد چشتی نے کہا کہ اگر اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ‘ عبدالغفار سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنّت کا پیغام محبت و اخوت ہے ‘ اور ہم نے اپنے طرز عمل سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ہی صحیح معنوں میں اسلام کے پیروکار ہیں ۔ اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری احسن رسول سیالوی نے حاصل کیا ‘ نقابت کے فرائض عمران چشتی ‘ نعت کا شرف علی رضا نوری ‘ اکمل دریائی نے کیا ۔ چوہدری رفیق کریم عالیہ ‘ چوہدری صفدر پرویا ‘ چوہدری فخر وڑائچ ‘ علی اصغر ‘ امتیاز ‘ مولوی انصر ‘ حافظ اعجاز ‘ علامہ فیصل منیر قادری ‘ علامہ فخرالدین قادری ‘ علامہ عثمان جیلالی ‘ حافظ اعجاز جیلالی ‘ علامہ حبیب جیلالی ‘ علامہ اکرم رضوی ‘ چوہدری اعظم گجر ‘ چوہدری قمر شہزاد گجر واہلیان علاقہ و سیاسی و سماجی ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) فتح پور سے 18ہزاری ضلع جھنگ امدادی قافلہ روانہ حکیم محمد افضال خاموش کی زیر نگرانی فتح پور سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد روانہ کی گئی ‘ الباقی ویلفیئر سوسائٹی جماعت اہلسنّت انجمن جامعہ غوثیہ مظہر السلام اور تحریک تحفظ اسلام کے تعاون سے سیلاب متاثرین کیلئے جمع کی گئی امداد حکیم محمد افضال خاموش صدر الباقی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر نگرانی 18ہزاری ضلع جھنگ کے علاقوں جن میں موضع کروڑ باقر ‘ موضع کھڑوڑ ے باقر ‘ موضع چک موہے ‘ بھنڈی سید جلال شاہ اور مختلف قصبوں کی طرف روانہ کی گئی ‘ قافلے کی روانگی کے وقت حضرت علامہ عبدالغفور مظہر حضرت علامہ قاری احمد رضاخاں جماعتی ‘ محمد بشارت افضل بٹ ‘ حافظ سرفراز مظہری اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے اس موقع پر حکیم محمد افضال خاموش نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد شامل حال رہی تو ہم اپنے بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑں گے اور خدمت خلق کے احوالہ سے ہماری سابقہ کارکردگی ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ‘ جن میں 2006ء مظفر آباد ‘ بالا کوٹ ‘ راو لا کوٹ متاثرین زلزلہ 2008ء بلوچستان متاثرین زلزلہ ‘ 2010ء ڈیرہ اسمائیل خان کے سیلاب زدگان اور حالیہ 18ہزاری ضلع جھنگ متاثرین کی امداد بھی شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) الخدمت روزگار پروگرام (مائیکروفنانس )کے تحت ماہِ اکتوبر 2014 میں 06افراد کو 145,000/-روپے کے قرض حسنہ جاری کیئے ۔تفصیلات کے مطابق الخدمت روزگار پروگرام (مائیکروفنانس )سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب الخدمت فائونڈیشن گجرات ضلعی دفتر میں بعد از نماز جمعہ منعقد ہوئی ۔مہما نان ِخصوصی چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات تھے۔ چو ہدری انصر محمود ایڈووکیٹ صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے اس پروجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قرض گرہندوں سے کہا کہ وہ اپنی اقساط بر وقت ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ مزید افراد کو قر ضِ حسنہ دیا جاسکے۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات عام لوگوں میں باعزت روزگار کے لئے بلا تفریق خدمت خلق میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکم الہی کی تکمیل کرتے ہوئے کسی ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر خدمت کرتے ہیں تاکہ معاشرے میں بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ شرکاء میں راجہ ساجد شریف نائب صدر الخدمت فائونڈیشن گجرات ، مرزا بشارت سعید الخدمت صدر ذون PP114 ، سید غلام سرور شاہ الخدمت صدر ذون PP109 ، یاسر سروش الخدمت صدر ذون PP111 ، ضیاء اللہ رانجھا الخدمت صدر ذون PP108 ، ڈاکٹر عبد الوحید کھوکھر صدر الخدمت فائونڈیشن جلال پورجٹاں، نوید احمد گوند ل ما ئیکرو فنانس مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اورذاہد حسین آئی۔ ٹی انچارج الخدمت فائونڈیشن گجرات شامل تھے ۔ یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک418 افراد کو پچاسی لاکھ باون ہزار روپے (8,552,000/-) کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔اب تک 217افراد نے قرضہ مکمل واپس کر دیا ہے جسکی رقم 4,079,000/- روپے ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی عیدالاضحی متاثرین سیلاب کے ساتھ منائیں گے۔ دونوں قائدین جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سیلاب زدہ علاقوں میں ادا کریں گے اور قربانی کا گوشت متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )DPO گجرات رائے اعجاز احمد کی ہدائیت کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔تمام مسالک کی مساجد، امام بارگاہیں،قادیانی عبادت گاہوںپرنماز عید کے لئے پولیس کی بھاری نفری ،PQRs اور ویلنٹیر تعینات کئے گئے ہیں ۔ضلع ہذا کی 1667مساجد ،120امام باگاہیں اور24قادیانی عبادت گاہوں پر4375پولیس افسران ،ملازمان،ایلیٹ فورس، PQR’s ,ویلنٹیر،لیڈی کنسٹیبلان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔تاکہ عیدالاضٰحی کے موقع پر کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) پنجاب کی ہر تحصیل میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام ، اب تک 24000سے زائد مواضعات اور 5.5کروڑ مالکان اراضی کے کوائف کی کمپیوٹرائزیشن عمل میں لائی جاچکی ہے ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ، بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات اور عوام سے کیے گئے ان کے وعدہ کی تکمیل میں پنجاب کی تمام 143تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں ، ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر نگرانی ، ضلعی انتظامیہ اور عملہ مال کے تعاون کی بدولت 16اضلاع بشمول لودھراں ، حافظ آباد ، ننکانہ صاحب ، منڈی بہائوالدین ، جہلم ، شیخوپورہ ، قصور ، جھنگ ، اوکاڑہ ، نارووال ، چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رحیم یار خاں ، اٹک ، سرگودھااور بہاولپور میں اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن مکمل کر لی گئی ہے ، ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک 24000سے زائد مواضعات اور 5.5کروڑ مالکان اراضی کے کوائف کی کمپیوٹرائزیشن عمل میں لائی جا چکی ہے ۔ علاوہ ازیں متعلقہ خدمات کی فراہمی کے لئے ہر تحصیل میں آرام دہ اور کشادہ عمارات کی تعمیر و مرمت اور 1500سے زائد تعلیم یافتہ عملہ کو میرٹ پر بھرتی اور پیشہ وارانہ تربیت کے بعد تعینات کیا گیا ہے ، اراضی ریکارڈ سنٹر سے لاتعداد مالکان اراضی کو 30منٹ میں کمپیوٹرائزڈ فرد کے اجراء اور 50منٹ کے قلیل دورانیہ میں انتقال اراضی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، اس طرح مالکان اراضی کی ریکارڈ تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ ان کے حقوق کو بائیو میٹرک ڈیٹا کے ذریعے تحفظ فراہم کیا گیا ہے ، جس کی بدولت بدعنوانی اور فراڈ کا سد باب ممکن ہوا ہے ، عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ حکومت کے اس منصوبہ کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے معاشی ترقی میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی اور سیاسی راہنما سید باقر رضوی نے ایک بیان میں ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے بھر پور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل محلہ فیض آباد میں پی ٹی ایل کے سابق آفیسر رانا فقیر محمد کے گھر ہونے والی 25لاکھ کی ڈکیتی کو بھی فوری برآمد کروایں۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد جس طرح شہریوں کو تحفظ دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی،سید باقر رضوی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ رائے اعجاز احمد ہماری ڈکیتی کو بھی جلد ازجلد برآمد کرایں گے۔سید باقر رضوی نے کہا کہ ہم دٰ پی او گجرات رائے اعجاز احمد کو ضلع گجرات کو جرائم سے پاک کرنے اور امن وامان بحال کرنے اور بھاری مقدار میں چوریاں،ڈکتییاں برآمد کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات پولیس نے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے کے قیمتی مویشی برآمد۔تفصیلات کے مطابقDPOگجرات رائے اعجاز احمد نے ڈکیتی چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے DSPسرائے عالمگیرمحمد ارشد کی زیر نگرانیSHOصدر سرائے عالمگیرانسپکٹرصغیرحسین شاہ ،SIغلام عباس اور دیگر ملازمان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کفیل عرف کفیلا گینگ گرفتارکرلیا جو کہ ضلع گجرات اور ضلع جہلم کے مختلف تھانوں کو مقدمات میں مطلوب تھے ۔SHOصدر سرائے عالمگیر نے گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ نقدی و طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کی انٹیروگیشن سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے ۔پولیس ٹیم کی اس بہترین کار کردگی پرDPO گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔نے تفصیلات کے مطابق گجرات کے مختلف ایریا میں مویشی چوری کی وارداتوں نے علاقہ کے عوام بالخصوص دور دراز ڈیروں پر مویشی پالنے والے کسانوںکو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجا ز احمد نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی ایس پی صدر راجہ صداقت کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی اور DSP کو ہدائیت دی کہ ان رسہ گیروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ان رسہ گیروں کی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے اور چوری شدہ قیمتی مویشی برآمد کئے جائیں۔ڈی ایس پی صدر نے ایس ایچ اوکنجاہ انسپکٹر شاہد تنویر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔پولیس ٹیم نے اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے دن رات ایک کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔اس سلسلہ میں خصوصی مخبر مقرر کئے گئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی حاصل کی گئی ۔اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پولیس ٹیم کی شبانہ رو ز محنت رنگ لائی اور پولیس ٹیم کو اس سلسلہ میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ۔ جبکہ DSPلالہ موسیٰ شاہد نواز وڑائچ کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر گجرات کی سربراہی میں پولیس نے 2رکنی جادا مویشی چور گینگ گرفتار کرلیا ۔ملزمان گجرات کے مختلف تھانوں میںمتعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔پولیس ٹیم کی اس بڑی کامیابی پر DPOگجرات نے اور ایس ایچ او کنجاہ انسپکٹر شاہد تنویر اورSHOصدر گجرات فضل سراء کی ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تھانہ سرائے عالمگیر پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابقDPOگجرات رائے اعجاز احمد نے ڈکیتی چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے DSPسرائے عالمگیرمحمد ارشد کی زیر نگرانیSHOصدر سرائے عالمگیرانسپکٹرصغیرحسین شاہ ،SIغلام عباس اور دیگر ملازمان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کفیل عرف کفیلا گینگ گرفتارکرلیا جو کہ ضلع گجرات اور ضلع جہلم کے مختلف تھانوں کو مقدمات میں مطلوب تھے۔SHOصدر سرائے عالمگیر نے گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ نقدی و طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کی انٹیروگیشن سے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے ۔پولیس ٹیم کی اس بہترین کار کردگی پرDPO گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔