گجرات کی خبریں 07/02/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی ‘ سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف نے کی ۔ خصوصی دعا صاحبزادہ قاصی رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف آوان شریف نے کی اس موقع پر محمد امین اور حافظ محمد صدیق نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ محفل میں نثار احمد نثاری ‘چوہدری محمد امین و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر مہر ثاقب اسحاق نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا کا اعلان کر دیا ‘ نوٹیفکیشن کے مطابق محمود اختر محمود میڈیا کمیٹی کے چیئر مین ہونگے ‘ جبکہ وائس چیئر مین ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ممبران میں ابوبکر سیٹھی اور محبوب عالم کو مقرر کیا گیا ہے ۔ صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نوٹیفکیشن ممبران کو جاری کر دیا گیا ہے ‘ اور اُمید ظاہر ہے کہ نو منتخب ممبران و چیئر مین ممبران اپنے فرائض احسن طریقے انجام دینگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت محمد الماس بٹ کے والد محترم حاجی فاضل حسین بٹ کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں منتظم مولانا قاری اورنگزیب نورانی تھے ‘ اس موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ خصوصی طور پر چوہدری اشتیاق حسین اور شیخ افضال احمد موجود تھے ۔ ممتاز عالم دین حضرت علامہ خادم خورشید الظہری نے قرآن و سنت کی روشنی میں خطاب کیا ۔ نقابت کے فرائض محمد عمران چشتی نے سرانجام دیئے ۔ پیر سید جرار حسین شاہ آستانہ عالیہ جھنڈا والا شریف نے خصوصی نعت پیش کی ۔ بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء کیلئے عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام آج موضع دھول ویسن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس میں گجرات ‘ جہلم اور اسلام آباد کے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرینگے ۔ اور ادویات دی جائیں گی ۔ کیمپ کے سلسلہ میں صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب عمر اقبال اور زون چیئر مین عمرنوخیز نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ویسن کا دورہ کیا ۔ اور کیمپ کے سلسلہ میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) چوہدری بشیر احمد کے صاحبزادے چوہدری عرفان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی مذہبی سماجی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جن میں الحاج محمد افضل گوندل ‘ عثمان منظور دھدرا ‘ میاں مبین حیات ‘ چوہدری امتیاز احمد ‘ پی ٹی آئی آف یوکے ‘سید اظہر ‘ عامر بھٹی ‘ قاضی ظفر اللہ خاں ایڈووکیٹ’ سید مبشر شاہ ‘ چوہدری رفاقت بھٹی ‘ ڈاکٹر ایوب ‘ ملک عاصم ‘ طارق محمود بھٹی ‘ چوہدری بشیر احمد ‘ ڈاکٹر آصف ‘ حاجی عابد ‘ چوہدری احسان اللہ ‘ چوہدری ذاکر حسین ‘ مختار احمد ‘ چوہدری قاسم ‘ مظہر بھٹی عرف بزرگ ‘ چوہدری طارق محمود مانڈ ‘ ملک طاہر محمود کھوکھر غربی اور دیگر شامل تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے عرس مبارک کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب ہر طرف دہشت گردی کی فضاء موجود ہے ۔ ایسے میں ہمیں چاہیے کہ اولیاء کرام کی تعلیمات سے معاشرہ میں امن پیدا کرینگے ۔ کیونکہ اولیاء کرام کے آستانے امن اور آشتی کا درس دیتے ہیں مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جو مہم شروع کر رکھی ہے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے’ اور چاہتی ہے کہ ملک میں امن ہو ‘ ترقی ہو تاکہ عوام خوشحال ہو ‘ صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا کیونکہ اولیاء کرام نے امن اور پیار کا درس دیا ‘ اس موقع پر مفتی محمد اقبال چشتی ‘ سید شمس الرحمن مشہدی نے بھی خطاب کیا ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری اور قاری نور محمد نے حاصل کیا ۔ نقابت کے فرائض علامہ نعیم اختر رضوی اور سید اکرم شاہ گیلانی نے سرانجام دیئے ‘ نعت رسول مقبول ۖ زبیب مسعود ‘ ابرار ہاشمی ‘ افضل نوشاہی ‘ علی رضا نوری ‘ ریحان روفی نے پیش کی ۔ علماء و مشائخ جن میں پیر سید طفیل شاہ ‘ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمدی ‘ پیر سید عمر علی شاہ ‘ پیر سید آل احمد شاہ ‘ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی ودیگر علماء و مشائخ موجود تھے ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) موضع عادووال اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز عوامی شخصیت مہر آصف محمود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘ کیونکہ عوامی سطح پر مسائل کے حل کیلئے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے ‘ مقامی راہنما بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کر رہے ‘ اگر یہ صورت حال بر قرار رہی تو عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہوگا ۔ موجودہ حکومت کو سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنا چاہیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘ اور کشمیر کو پاکستان سے علیحد ہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نقشبندی نے یوم کشمیر کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ پیار کرتے ہیں ۔ اور ہر طرح سے پاکستان اور کشمیری ایک دوسرے دکھ اور سکھ میں شریک ہوتے ہیں ۔ عالمی سطح پر بھی حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے ۔ اس موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلباء و طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کئے ۔ اور کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے نظمیں پیش کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممتاز شخصیات چوہدری طاہر غریب پورہ، شکیب عمران دورانی، ڈاکٹر جمشید ڈینٹل سرجن، ملک فخر اعوان گذشتہ روز مسلم لیگ(ق) کے ضلعی نائب صدر چوہدری عمران وڑائچ مانی کی رہائش گاہ جناح روڈ پر گئے اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، معززین نے مانی وڑائچ کو پھولوں کے گلدستے او رمٹھائی پیش کی، چوہدری عمران وڑائچ مانی نے حجاز مقدس کی سر زمین روح پرور واقعات سنائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) حکومت پنجاب نے گجرات میں تعینات اے ڈی سی وایڈمنسٹرٹیٹر بلدیہ گجرات فاروق رشید کو لاہور تبدیل کر دیا ہے ۔جبکہ ان کی جگہ لاہور سے عرفان خان کاٹھیا کو گجرات میں اے ڈی سی گجرات تعینات کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ فاروق رشید سندھو کو ڈپٹی سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب لگایا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات اور گردونواح میں انٹر نیٹ کی سروس نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے سروس نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری اور اخبار کے متعلقہ افراد کو بھی اس سلسلہ میں سخت دشواری کا سامنا ہے مگر محکمہ پی ٹی سی ایل اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا اور نہ اس کی سروس کو ٹھیک کیا جارہا ہے ،گجرات اور اس کر ارد گرد کے علاقوں میں کئی دنوں سے انٹر نیٹ کی سروس خراب ہے ،گجرات کے عوامی حلقوں نے فوری درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ڈی پی او آفس گجرات میں رنگ وروغن کا کام شروع ہو گیا ہے ،ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے ڈی پی او آفس سمیت دیگر دفاتر میں خوبصورتی کے لیے رنگ وروغن کاکام شروع کروادیا ہے اس کے علاوہ ڈی پی او آفس کے باہر پڑے ہوئے گملوں کو رنگ دیا گیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات کا معروف اور گنجان آبادی والا قصبہ شادیوال مسائل کا گڑھ بن گیا ہے ،چار یونین کے سنگم میں واقع پچاس ہزار نفوس پر مشتمل قصبہ شادیوال کے عوام کی دوتہائی اکثریت واٹر سپلائی کے آلودہ اور بدبودارپانی کے استعمال کی وجہ سے کالے یرقان اور گردوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہو چکی ہے ،نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے محلہ خانکے،محلہ محمود کے،محلہ چوہڑ کے،محلہ اچھرکے،اور ملحعقہ نئی آبایوں کے مکین مچھروں اور تعفن کے رحم کرم پر ہیں اور گندے پانی کا نکاس نہ ہونے کیوجہ سے شادیوال کی زرعی زمین بھی دن بدن بنجر ہو رہی ہیں ،قصبہ کے سرکاری سکولوں کی عمارات بوسیدہ اور ناکافی سہولتوں کے سبب عوام اپنے بچوں کو پرائیویٹ اور مہنگے تعلیمی اداروں میں بھیجنے پر مجبور ہوچکے ہیں ،رورل ہیلتھ سنٹر شادیوال میں ماہر ڈاکٹر اورادویات کی عدم دستیابی پرعطائی ڈاکٹروں کے رحم وکرم پر ہیں ،یوسی شادیوال،ہریہ والا، گولیکی، لنگے،اور یوسی ترکھا کی لاکھوں کی آبادی کے باجود شادیوال میں لڑکے اور لڑکیوں کے ڈگری کالجز کی عدم تعمیر سے اکژعوام الناس اپنے بچوں اور بچیوں کو گھر بٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں اور غریب والدین مہنگے اور دور دراز واقع تعلیمی اداروں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں ،شادی وال اور گردونواح کی دیگر چار یونین کونسلز کی رہائشی خواتین کے لیے میٹرنٹی ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زچہ وبچہ کو شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں ۔سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دور میں ماڈل قصبہ قرار دیے جانے کے باجودشادیوال کے عوام کو بیوروکریسی اور نااہل سیاسی قیادت نے بنیاد ی سہولیات سے بھی محروم رکھا اور قصبہ کی گلیاں ونالیاںکھنڈراتکا منظر پیش کررہی ہیںشادیوال سے گجرات جانے والی مین سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ اور پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ شادی وال سے نارووالی،دھیرکے روڈ،سماں روڈقلعدار روڈ پاور ہاوس روڈاوردھارو کوٹ روڈ کی بدحالی نے قصبہ کی عوام کوانتظامیہ اور حکمران طبقہ سے بددل کر دیا ہے ۔قصبہ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے شادی وال کے مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے