گجرات (جی پی آئی) حضرت سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوانوالی سرکار کے عرس مبارک کے سلسلہ میں سیٹھ فیصل ندیم ‘ سیٹھ محمد علی اور آصف خان کی رہائشگا ہ پر عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل پاک کی صدارت ممتاز مذہبی شخصیت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ خصوصی دعا پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید زمان علی شاہ آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کرائی۔ خصوصی نعت ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے پڑھی ۔ حافظ محمد شیراز نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔ محمد عارف شاہد گوندل ‘ غلام حسین لوراں و د دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)ممتاز کاروباری شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز ‘ طارق سلامت صراف’ صدر سٹیزن فرنٹ شیخ عرفان پرویز’ نے مشترکہ بیان میں صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری الحسنی الحسینی کے بہنوئی اور ڈاکٹر سید بابر حسنین کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کے بہنوئی ‘ کرنل (ر) سید مسعود الحسن شاہ بخاری قادری کے ہم زلف’ میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر سید بابر حسین اور سید علی رضا رضوی کے والد محترم سید خضر حسین شاہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ممتاز شخصیات نے شاہ فضل ہائوس کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ’ صاحبزادہ سید رخسار الحسن شاہ ‘ مسعود الحسن شاہ’ ڈاکٹر سید بابر حسینین رضوی’ سید علی رضا رضوی’ سے اظہار تعزیت کیا۔ اور فاتحہ خوانی کی۔ نمایاں شخصیات میں پیر سید سخی محمد شاہ چک پلیاں’ پیر سید علی محمد شاہ سیالکوٹ’ پیر سید ظفر حسین شاہ’ سید ناصر حسین و سید طاہر حسین کراچی’ سید ابرار شاہ’ عمران ظفر ایم پی اے’ سابق ایم پی اے میاں عمران مسعود’ ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری’ ڈاکٹر طالب حسین’ سید گل شیر’ ڈاکٹر عمران اشرف میڈیکل آفیسر سیالکوٹ’ علامہ محمد ‘ سید ناصر حسین (ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی اے) ۔ سید طاہر حسین کراچی’ ‘ سفیر شاہ بخاری مظفر گڑھ’ چوہدری مزمل خاں پشاور’ صادق ڈھینڈہ’ ٹھیکیدار وسیم ظہور’ شیخ محمد سلیمان’ سید زوار حسین شاہ بخاری’ سید جابر حسین بخاری’ چوہدری محمد اشرف چیچیاں’ سید عاشر بخاری’ ماسٹر خالد حسین’ چوہدری نذیر احمد بھاگووال’ میاں علی امتیاز بٹ’ فیصل نقیبی’ پروفیسر زاہد حسین ساگر’ سید ولی محمد ‘ سید علی محمد سیالکوٹ’ قاری محمد عابد لالہ موسیٰ’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ ذوالفقار باجوہ و دیگر شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)اسلام میں فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں، قرآن و سنت پر عمل کرتے تو فرقوں میں تقسیم نہ ہوتے۔اتحاد امت ہی اسلام کی قوت ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق کو قانونی شکل دی جائے۔فرقہ واریت کا اژدھا پاکستان میں خود پالا گیا اب علما کے ذہن صاف ہوئے ہیں اور امن کی بات کرتے ہیں تولوگ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔بین المسالک سماجی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کی مساجد اور مدارس میں جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کرسچن فیڈریشن انٹر نیشنل اور پیس اینڈ ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان فرقہ واریت کے اسباب اور سد باب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔جن میں اسلامی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش،وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا یاسین ظفر، وفاق المدارس الشیعہ کے مولانا محمد افضل حیدری، جمعیت علما پاکستان نورانی کے رہنما مولانا محمد خان لغاری،پروفیسر ڈاکٹر وقار ملک، قاری سمیع اللہ محمدی،رابعہ مزمل ، مجتبیٰ راٹھور اور دیگر شامل تھے۔قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن نہیں ،فرقہ وارانہ تشدد اور منفی فتوے ختم کئے جائیں۔ پیمرا کو فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پروگراموں کو بند کرنا چاہیے۔پاکستان کے پڑوسی دشمن فرقہ وارانہ نفرت کو بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ہمیں باخبر رہنا ہوگا۔مولانا یاسین ظفر نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ملی یکجہتی کونسل، پنجاب حکومت اور متحدہ علما بورڈ کے ضابطہ اخلاق کم وبیش ایک جیسے ہیں ہیں، ان پر عمل کرکے حالات کو سازگار بنایا جاسکتا ہے۔مگر یہ حقیقت ہے کہ فرقہ واریت کے اژدھے کوپاکستان میں خود پالا گیا، اب علما اتحاد کی بات کرتے ہیں تو عوام کی طرف سے شدید رد عمل شک کی بنیاد پر آتا ہے کہ انہیں کیا ہوگیا ہے، کل تو یہ مناظرانہ باتیں کرتے تھے، اب کیوں بدل گئے ہیں۔ مولانا محمد افضل حیدری نے کہا کہ قرآن و حدیث ہی اسلامی احکامات کا منبع ہیں، جس کی بنیاد پر مسالک کے درمیان مشترکات زیادہ اور اختلافات کم ہیں، کوئی اپنا مسلک تبدیل نہیں کرسکتا ، اس لئے اختلاف رکھتے ہوئے باہمی احترام کو فروغ دے کر پاکستان کو جنت نظیر بنایا جاسکتا ہے۔مولانا محمد خان لغاری کا کہنا تھاکہ سازش کے تحت ملک میں کفر و شرک کے نعرے لگائے گئے تو تمام مسالک کی قیادت نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فار م سے ضابطہ اخلاق تیار کیا، اب ضرورت ہے کہ اسے قانونی شکل دی جائے۔ حکومت ریڈیو ٹی وی کو مسلکی ہم آہنگی کے لئے استعمال کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کے بہنوئی ‘ کرنل (ر) سید مسعود الحسن شاہ بخاری قادری کے ہم زلف’ میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر سید بابر حسین اور سید علی رضا رضوی کے والد محترم سید خضر حسین شاہ کے درجات بلندی کیلئے ختم قل کی محفل پاک آج 20 جولائی بروز جمعرات دس بجے دربار عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ہو گی ۔ جس میں ممتاز علماء کرام مشائخ عظام خطاب فرمائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر سید بابر حسنین والد محترم سید خضر حسین شاہ کی وفات پر ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور کہا ہے کہ مرحوم ایک بلند پایہ اور عظیم انسان تھے۔ انسان کا سب سے بڑا ہمدرد والد ہی ہوتا ہے جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ ہم اپنے بھائی ڈاکٹر سید بابر حسینین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورسوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج اکیڈمک بلاکس ، عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کی اپ لفٹنگ کے منصوبہ جات مقررہ مکمل کئے جائیں، یکم اگست کو وہ خود موقع پر جاکر منصوبہ جات پر کام کی رفتار کا جائزہ لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیاالقیوم، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری اشرف دیونہ، اے ڈی سی فنانس سعدیہ مہر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر،پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس ڈاکٹر شاہد معروف، ایگزیکٹو انجینئرز انتصار علی رندھاوا، ریاض احمد، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلکیشنز شیخ عبدالرشید و دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج اکیڈمکس بلاکس کی تعمیر کے منصوبے پر ابتک1ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں اور منصوبے کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے، نواز شریف میڈیکل کالج کی اندورنی سٹرکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ ہاسٹل بھی کالج انتظامیہ کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ نواز شریف میڈیکل کالج کے ریونیو کی مد میں بجٹ کے بروقت استعمال کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال اپ لفٹنگ کے منصوبہ کی تکمیل سے ہسپتال کی گنجائش میں اضافہ ہوگا نیز مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی، نئے تعمیر شدہ بلاکس کا چودہ اگست کو افتتاح کر دیا جائے گا۔ انہوںنے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی موجودہ تعداد کے پیش نظر انکی خدمات سے بہتر استفادہ کیلئے جامع منصوبہ تیار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ایگزیکٹو انجینئرز بلڈنگز ، روڈز ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بتایا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کے دو نئے ہاسٹلز کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے، اسی طرح ٹیچنگ سٹاف کیلئے20رہائشگاہیں بھی تعمیر کی جاچکی ہیں، روڈز کی تعمیر، سیوریج، واٹر سپلائی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ،31جولائی تک تمام ترقیاتی کام مکمل کرکے نو تعمیر شدہ بلڈنگز یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے صفائی کے ناقص انتظامات، اشیائے خورد و نوش پر ایکسپائری تاریخ درج نہ کرنے پر 2ہوٹلوںاور 2بیکریوں کے مالکان پر 95ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی گجرات نے فوڈ ٹیم کے ہمراہ ان ہوٹلوں اور بیکریوں کی چیکنگ کی چیکنگ کی جہاں صفائی کا نظام نہایت ناقص اور حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس تھا، ہوٹل میں مختلف اشیائے خورد و نو ش پر ایکسپائری تاریخ بھی درج نہ تھی جس پر کنارہ لوکل کی انتظامیہ پر 40ہزار روپے ، کیک اینڈ بیکس جی ٹی ایس کی انتظامیہ پر15ہزار روپے، قند فشاں رامتلائی روڈ کی انتظامیہ پر30ہزار روپے جبکہ کے ایف سی نزد چناب کی انتظامیہ پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) الیکشن کمشن آف پاکستان کے زیر اہتمام شہریوں میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک 21جولائی بروز ہفتہ صبح ساڑھے 9بجے منعقد ہوگی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فرید اللہ خان واک کی قیادت کریں گے جبکہ شرکاء ضلع کونسل ہال سے پریس کلب تک مارچ کریں گے، واک میں وکلائ، صحافی برادری، این جی اوز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ بورڈ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف، شادی گرانٹ، تجہیز و تکفین اورماہانہ امداد کیلئے 1309درخواستوں پر 1کروڑ، 9لاکھ81ہزار600روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے، یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سعدیہ مہر کی زیر صدارت میں کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن آفیسر طاہر کاشف، ڈی او فنانس محمد اشفاق، سی ای او ہیلتھ کے نمائندہ اور بہبود کلرک محمد بوٹا نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ بہبود بورڈ نے ماہانہ امداد کیلئے گریڈ 1تا 15تک ملازمین کی 31درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے مجموعی طور پر5لاکھ31ہزار600روپے کی منظوری دی گئی، تجہیز تکفین کیلئے111درخواستوں کی منظوری دیتے ہوئے 6لاکھ66ہزار روپے گرانٹ، شادی گرانٹ کی 142درخواستوں پر21لاکھ85ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔ سرکاری ملازمین کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کیلئے مجموعی طور پر 1025طلبہ و طالبات کیلئے 75لاکھ99ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی ،ان میں پرائمری تا میٹرک کے طلبہ کے لئے 44درخواستوں پر فی کس 1500روپے کے حساب سے 66000روپے، ایف تا بی اے 727طلبہ و طالبات کیلئے فی کس تین ہزار روپے کے حساب سے 21لاکھ81ہزار روپے، بی اے آنرز اور ایم اے کے167طلبہ کیلئے فی کس 6000روپے کے حساب سے 43لاکھ50ہزار روپے، اور اسپیشل اسکالر شپ کیلئے فی کس 50ہزار روپے کے حساب سے 43لاکھ50ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سعدیہ مہر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ نے 132نامکمل درخواستوں کو داخل دفتر کرنے کی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعدیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سرکاری ملازمین اور انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبودکیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) انجمن تاجران مین بازار کھاریاں میں صدور کی لوٹ سیل لگ گئی بلکہ اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو ”کھچ خانہ”بنتا جا رہا ہے وہ لوگ بھی صدارت کے امیدوار بن بیٹھے ہیں جن کا کاروبار سے سرے سے ہی تعلق نہیں ہے پہلے دو امیدوار تھے بلکہ صرف اس کا تاجر برادری سے تعلق نہیں ہے کچھ لوگ کھچ مارنے کے لئے اور الیکشن کو خراب کرنے کے لئے اس کے نعرے بھی مار رہے ہیں یہ ساری صورتحال تاجر برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے بلکہ لیڈروں کے لئے چیلنج بھی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عملی طور پر میدان میں آ کر الیکشن کروائیں اور کھچ خانے سے بچنے کی راہ نکالی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں PTI کی ترقی اور ترویج کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ PTI کسان ونگ کے پلیٹ فارم پر کسانوں کی آواز بلند کی جا رہی ہے کسانوں کے حقوق کی جنگ بھی جاری ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدرPTI کسان ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری اصغر علی ٹوپہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر طبقہ کی آواز بن چکے ہیں اور ان کی آواز دن بدن بلند بھی ہو رہی ہے اگر اس وقت ملک میں کوئی سیاسی لیڈر عوام کی بات کر رہا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہی ہے ہم عمران خان کے حقیقی ٹائیگرچوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں اور پارٹی کی ترقی، ترویج اور مضبوطی کے لئے کام کر رہے ہیں انشاء اللہ2018ء کے انتخابات میں عوام پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے اور کامیاب بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران کھاریاں شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) کونسلر عبدالقیوم بھٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد سروس روڈ پر کام شروع ہوگا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے نئے بلاک پر کام جاری ہے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کام بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے انشاء اللہ 13 کروڑ کی گرانٹ سے باقی بچ جانے والے فنڈز بھی جلد لگائے جائیں گے جن کی نگرانی براہ راست منتخب بلدیاتی نمائندے، چیئرمین کھاریاں کریں گے اور اس کی رپورٹ ضلعی چیئرمین کو دی جائے گی تاکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کوٹلہ برادران علاقائی تعمیر و ترقی اور بے لوث عوامی خدمت کی اعلیٰ اور کبھی نہ ختم ہونے والی مثالیں پیش کر رہے ہیں ہم حلقہ کی تاریخ ساز تعمیر و ترقی پر قائدین MNA چوہدری عابد رضا، MPA چوہدری شبیر احمد اور ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) میاں طاہر الرحمن رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے107 میں بلاتفریق عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے جال قائدین کوٹلہ برادران کی عملی خدمت کی زندہ مثالیں ہیں ان شاء اللہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہوگا۔ حلقہ این اے107 بلکہ ضلع گجرات کے عوام کوٹلہ برادران کے نامزد کردہ امیدواروں کو ہی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) میاں نواز شریف کے استعفے تک وکلاء کی تحریک جاری رہے گی ہم پاکستان بار کونسل کی کال پر لبیک کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان چوہدری عارف تھوتھال ایڈووکیٹ سابق صدر کھاریاں بار نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ وکلاء نے جو بھی تحریک شروع کی اس کو کام یابی سے ہمکنار کر کے ہی چھوڑا۔ ججز بحالی تحریک زندہ مثال ہے اب پاکستان بار کونسل نے اگر تحریک کی کال دی کہ لبیک کہیں گے کھاریاں بار کے معززممبران جسب سابق اس تحریک کا ہراوّل دستہ ثابت ہوں گے اور تحریک کو کام یاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) تھانہ گلیانہ کے علاقہ موضع رڑیالہ میں دو ہفتوں کے دوران رات کی تاریکی میں 7 گھروں میں چوریاں۔ طریقہ واردات ایک جیسا۔ شہری پریشان۔ گذشتہ روز بھی ایک گھر سے موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لئے گئے۔ اس سے قبل بھی ایک دکان اور5گھروں میں چوریاں ہوئیں ان کا بھی طریقہ کار یہی تھا گذشتہ روز ہونے والی چوری کی ایف آئی آر تھانہ گلیانہ میں مدعی راجہ شہزاد نے درج کروائی ہے جس میں ملزم کو نامزد بھی کیا گیا ہے مگر تاحال پولیس نے ملزم گرفتار نہیں کیا بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے پولیس والے حیلے بہانے کر کے وقت ضائع کر رہے ہیں مدعی مقدمہ راجہ شہزاد اور اہالیان دیہہ کا کہنا ہے کہ اگر پہلی چوریوں پر پولیس ایکشن لے لیتی تو یہ مزید چوریاں نہ ہوتیں لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان چوریوں میں بھی نقدی، موبائل فون اور سامان کریانے کے ساتھ ساتھ گھریلو سامان چوری ہوا تھا گذشتہ روز مقدمہ میں نامزد کئے جانے والے ملزم پر ہی لوگوں کو شک ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر رہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے پولیس چوری سے ملی ہوئی ہے نشاندہی کے باوجود ٹرخایا جا رہا ہے جبکہ الٹا مدعیان کو کہا جا رہا ہے کہ آپ بھی تلاش کریں ہم بھی چور کو تلاش کر رہے ہیں کبھی نہ کبھی پکڑا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیانہ پولیس ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ بھی دیا جائے۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کا مشاورتی اجلاس آج (20جولائی بروز جمعرات) ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے الائنس ،تنظیمی امور اور آئندہ کی جماعتی پالیسی کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی۔ پاکستان علماء کونسل ملک کی سلامتی واستحکام کیخلاف کسی غیر ملکی ایجنڈے کوکامیاب نہیں ہونے دیگی۔ پانامہ کی آڑ میں ہنگامہ کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سیاسی انتشار پھیلانے والوں کیخلاف بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سیکرٹریٹ G-8/2اسلام آباد میں علماء ،طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا یار محمد عابد ،پیر جی خالد محمود قاسمی،سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی،علامہ شبیر احمد عثمانی،اسلام آباد کے صدر مولانا ذو الفقار احمد ،شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد،حافظ محمد امجد،مولانا حسان صدیقی ،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا عمر قاسمی، حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ کسی کو بھی اپنے آپ کو ماورائے آئین نہیں سمجھنا چاہئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کئے بغیر اٹھایا جانے والا کوئی بھی اقدام قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرنے اور عوام سے عدلیہ کا اعتماد ختم کرنے کے مترادف ہے۔ ملک کو سیاسی انتشار کی نہیں وحدت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی”را”پاکستان میںعدم استحکام پیداکرنے کیلئے افغانستان کی سرزمین کو استعمال کررہی ہے۔ ان حالات میںسیاسی قیادت کو انتشار کی نہیں وحدت کی بات کرنی چاہئے۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔ ملک دشمن قوتیں انتہاپسندی ،دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلاکر پاکستانی قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل امن کا پیغام پورے ملک میں پھیلارہی ہے۔ علماء ،منبر اورمحراب ملک میں اسلام کی سربلندی،قومی اتحاد ویکجہتی،قیام امن اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے، ان کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے، مسئلہ فلسطین و کشمیر عالم اسلام کے سلگتے مسائل ہیں، جنوبی ایشیاکا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے ۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے ، اقوام متحدہ کو بھی چاہیے کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائے۔ کشمیری عوام کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ 27 اکتوبر 1947ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت جاری ہے لیکن افسوس کشمیری عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی، انسانی حقوق ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیری ایک مرتبہ پھر شہید کردیئے گئے، پیلٹ گنزکے استعمال سے جوانوں کے ساتھ بزرگ شہریوں ، خواتین اور بچوں تک نشانہ بنایاگیا اور بینائی سے محروم کردیاگیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، حکومت مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیںگے۔ان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے ہندوستان مظلوم کشمیری عوام کو ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے پہاڑ تو ڑ کر زیر کرنے کی ناکام کوششیں کررہاہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے مزید مضبوط اور بھرپور طریقے سے ابھر کر سامنے آیاہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور تمام فریقوں کو ان کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) جمعیت علما پاکستان کے انٹر ا پارٹی صوبائی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ جس کے مطابق چاروں صوبوں میں مجلس عاملہ کی طرف سے مقرر کردہ 3۔رکنی الیکشن کمیٹی نے پیر عبدالخالق کی سربراہی میں پارٹی انتخابات کی نگرانی کی۔جس کے مطابق جے یو پی پنجاب کے صدر مولانا نور احمد سیال، سینئر نائب صدر طارق منیر بٹ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر منتخب ہوئے، بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا عباس، سینیر نائب صدر مولانا عارف نوری اور جنرل سیکرٹری سید ظہورالحق شاہ، خیبر پختونخواہ کے صدر حاجی محمد فیاض خان، سینیر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر اور جنرل سیکرٹری مولانا معراجدالدین جبکہ مفتی محمد ابراہیم قادری سندھ کے صوبائی صدر،سینئر نائب صدر عبدالمجید نوری اور شفیق احمد قادری کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی انتخابات کے لئے قائم کمیٹیوں نے انتخابات کی نگرانی کی۔ جس کے مطابق تین تین عہدیدار مقرر ہوئے۔ میڈیا سیل کے مطابق مرکزی انتخابات کی تاریخ کا جلداعلا ن کردیا گیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) قادیانی بھارتی سرپرستی میں اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔ قادیانیوں کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی تبلیغی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں۔ حکومت اور قومی سلامتی کے ادرے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث قادیانیوں کیخلاف فوری ایکشن لیں۔ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت ماننے اور آرڈیننس پر عمل سے انکاری ہیں۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام27جولائی کو سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی۔کانفرنس میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیا س چنیوٹی ایم پی اے،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،پنجاب اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا مسرور نواز ، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی،مولانا شبیر احمد عثمانی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر،غلام محمد آباد میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کیا۔ اجلاس میں صدر پنجاب قاری احمد علی ندیم،مولانا ثناء اللہ فاروقی،جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا یونس حسن ،رابطہ سیکرٹری محمد اعجاز شاکری،محمد حنیف مغل،ضلعی صدر مولانا عبد الواحد قاسمی،مولانا ضیاء الرحمن بھی موجود تھے۔ رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قادیانیوں کو بھی دوسری اقلیتوں کی طرح آئین و قانون کا پابند بنائے۔قادیانیوں کے ایماء پر قانون ناموس رسالتۖ میں ترمیم یا اس کو بے اثر کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کے غدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام اور پاکستان کی سالمیت کیلئے قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ارتدادی سرگرمیوں کے پیچھے اسرائیل اور بھارت کا ہاتھ ہے۔ قادیانی اپنے آپ کو احمدی کہلواکر مسلمان نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے طاغوتی طاقتیں سرگرم ہیں ۔ طاغوتی و سامراجی قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہوگا۔ اسلام کی سربلندی،ختم نبوت ۖ کے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو یہود ہنود کی اشیر باد حاصل نہ ہوتی تو یہ فتنہ کب سے اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہوتا۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔ کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء حلیم عادل شیخ کا لیاقت آباد میں عمارت گرنے کی جگہ کا دورہ متاثرین سے ملاقات متاثرین بارش میں کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار حلیم عادل شیخ نے متاثرین سے ملاقات کی اور واقعے کے حوالے سے معلومات لی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی میں کہیں بھی کوئی سانحہ پیش آجائے مگر ریسکیو کے ادارے مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں سمندر میں لوگ ڈوب جائیں کوئیں میں گرجائیں یا کہیں آگ لگ جائے کوئی بھی ریسکیو کے لیے موجود نہیں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ادارہ آئوٹ آف کنٹرول ہوچکا ہے جس کی وجہ شہرت منظور کاکا ہیں ۔ اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے انسانی لاشوں پر سیاست چمکائی جارہے ہے میئر کراچی بھی واقعے کی جگہ آکر اختیارات کا رونہ رورہے ہیں ، اس برسات میں متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں حکمران ملک کے اربوں روپے لوٹ کر کہا گئے مگر ان غریبوں کوگھر اور معاوضہ دینے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں کراچی میں ڈزاسٹر مئنجمنٹ کا کوئی ادارہ موجود نہیں اگر کوئی بڑا سانحہ پیش آگیا تو ان حکمرانوں کی وجہ سے اس پر قابو نہیں پایا جاسکتا کیوں کہ یہاں پر تو فائربرگیڈز بھی خراب ہیں حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کی جائے اور حکومت ان کے لیے معاوضے کا اعلان کرے ۔
۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے ٹیکس نیٹ پھیلانا ضروری ہے۔ اس وقت جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے ملک کو قرضے لے کر چلایا جا رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ عوام کو ہر حکومت سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر ، سماجی تحفظ اور غربت میں کمی لانے سمیت متعدد توقعات ہوتی ہیں مگر ٹیکس ادا نہ کرنے کے کلچر کی وجہ سے یہ توقعات پوری نہیں ہوتیں۔ٹیکس ادا نہ کرنے کی ایک وجہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس گزار کے مابین اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کیئے بغیرمحاصل میں اضافہ نا ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تیرہ فیصد سے گر کر دس فیصد تک آ گیا ہے جو تشویشناک ہے جبکہ دوسری طرف بنگلہ دیش میں یہ تناسب چودہ فیصد ہے جسے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کیا جا رہا ہے اور کئی افریقی ممالک میں یہ اٹھارہ فیصد سے زیادہ ہے۔ ملکی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جو حکومت کے بس کی بات نہیں اسکے لئے موجودہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ بڑھائے بغیر ٹیکس نیٹ کو پھیلانا ضروری ہے تاکہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشن پرودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس بڑھانے جیسے اقدامات کے بجائے ٹیکس نیٹ کو ہر ممکن طریقے سے پھیلایا جائے تاکہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہو ۔ سیاسی عدم استحکام اور جے آئی ٹی کے معاملات کے باوجود نئے مالی سال کے پہلے پندرہ دن میں ایف بی آر نے ایک سو ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس جمع کیئے ہیں جو گزشتہ کئی سال کے مقابلے میں ایک ریکارڈ ہے ۔ اگر ایسی کارکردگی سارا سال دکھائی جائے تو ملک قرضوں سے بے نیاز ہو سکتا ہے مگر ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ کاروباری برادری ہراساں نہ ہو، تاکہ کاروباری سرگرمیاں جو پہلے ہی ماند ہیں انکو مزیدنقصان نہ پہنچے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتہ میں381ارب کے قرضے تشویشناک ہے ہیں بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے،قرضوں کی ادائیگی نہ ہونے سے قرضوں کے ساتھ سود کی رقم بھی بڑھ رہی ہے انہوںنے کہا کہ گزشتہ ماہ جون کے تیسرے ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے اوسطاْ 54ارب46کروڑ روپے یومیہ قرض لیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جون کے تیسرے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے بینکوں سے مجموعی طور پر 381ارب 19کروڑکے نئے قرضے لئے گئے نئے قرضوں میں سے138ارب65کروڑ30لاکھ روپے مرکزی بینک اور182ارب53کروڑ50لاکھ روپے کمرشل بینکوں سے لئے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مالی سال کے دوران حکومت کی طرف سے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 14کھرب 44کروڑ روپے قرض لیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ رواں برس مجموعی طور پر235ارب56کروڑ کے نئے قرضے ،پچھلے مالی سال کی نسبت155فیصد اضافہ ہوا،بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ ڈیڑھ لاکھ کا مقروض پیدا ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر ملکی قرضے نہ لینے اور کشکول توڑنے کا اعلان جھوٹا ثابت ہوا ۔کشکول تو نہیں ٹوٹا البتہ کشکول کا سائز ضرور بڑا ہوگیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)ینگ ورکرزکلچرل ونگ لاہور کی صدراور بیٹی فائونڈیشن کی صدرسلومی رانا نے کہا ہے کہمخالفین جتنا مرضی شور مچالیںنوازشریف کل بھی وزیراعظم تھے آج بھی ہیں اور آنیوالے کل میں بھی وزیراعظم ہی ہونگے۔ وزیر اعظم نوازشریف ہر گز استعفیٰ نہیں دینگے’پارٹی اور پوری قوم نواز شریف کیساتھ کھڑی ہے اور جمہوریت کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائیگا۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے حکومت کو ڈی ریل کرناچاہتی ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)عظیم کامیابی کے بعد پھر محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے اور رونے والے روتے ہی رہ جائیں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ عمران خان کی شعبدہ بازیاں کسی کام نہ آئیں گی ‘(ن)لیگ جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا سپریم کورٹ میں بھرپور دفاع کریگی جبکہ عدالتیں مفروضوں کے فیصلے صادرنہیں کرتیں۔جے آئی ٹی کی نامکمل رپورٹ پر ڈھنڈورا پیٹنے والے اپنے گریبان میں جھانک لیں ‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اسکی اتحادی جماعتوں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے،رپورٹ کے کسی حصے میں بھی وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف کرپشن کا کوئی الزا م ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن محض نوازشریف دشمنی میں سی پیک کا منصوبہ سبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہیں’ ماضی کی طرح اب بھی عدلیہ کے فیصلے کا احترام کیاجائیگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسوقت ملک ترقی کی منازل طے کررہاہے مگر افسوس کہ سازشی عناصر ترقی کے اس سفر میں روڑے اٹکانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی س کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ ملک میں بدلتی ہوئی نئی سیاسی صورتحال پر پاکستان میں بحالی جمہوریت کے لئے پرانے دوستوں کے ساتھ ملکر بحالی جمہوریت تحریک چلائیں گے اورتجدید تعلقات بھی کریں گے،چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ملکر تحریک بحالی جمہوریت کے لئے پہلے بھی کام کر چکے ہیں ،مسلم ممالک میں انتشار اور فساد پیدا کر نے کا مقصد ہی فلسطین ، کشمیر کے مسئلہ سے امت مسلمہ کی توجہ ہٹانا ہے ، آج عرب ممالک اور پاکستان میں داخلی انتشار کی وجہ سے الاقصیٰ پر تالے لگائے گئے ، سعودی عرب سمیت دو تین اسلامی ممالک کے علاوہ سب خاموش ہیں، حکومت پاکستان اور سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمری میں انجمن خدام الدین کی مجلس شوریٰ کے اجلاس اورسالانہ تربیتی کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر نئی صف بندی میں ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر24جولائی کو اسلام آباد مقامی ہوٹل میں ”آل پاکستام تحفظ وطن ” سیمینار منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا ہے ،سیمینار میں مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ(ق) کے چوہدری شجاعت ہوں گے جبکہ سیمیار سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی ) مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی امت مسلمہ کو قبول نہیں ہے ، حکومت پاکستان کی الاقصیٰ پر تالہ بندی پر مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے ، 21 جولائی کو ملک بھر میں یوم الاقصیٰ منایا جائے گا ، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام کیا جائے ، اسلامی سر براہی کانفرنس کا اجلاس فوری بلایا جائے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والی تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ، کانفرنس میں پاکستان میں فلسطین ، اردن کے سفراء اور اسلامی اور یورپی ممالک کے سفارتی نمائندوں اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے کہا کہ پچاس سال بعد مسجد اقصیٰ میں اذان بند کی گئی لیکن اسرائیل کی تمام تر تالہ بندی کے بعد مسجد اقصیٰ سے اذان کی آواز بلند ہوتی رہی ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، ملت اسلامیہ پر لازم ہے کہ الاقصیٰ کی آزادی اور حرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے متحد ہو جائے ، صہیونی عزائم صرف فلسطین تک موقوف نہیں ہے بلکہ وہ پورے عالم اسلام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں اور اگر امت مسلمہ نے متحد ہو کر صہیونی عزائم کا مقابلہ نہ کیا تو حرمین الشریفین کے تقدس اور امن کو بھی خطرات لاحق ہو جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ اردون کے شاہ عبد اللہ اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا فلسطین کی عوام الاقصیٰ اور القدس کے لیے کردار قابل تحسین اور قابل فخر ہے ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ میں الیکٹرانک دروازے لگانے جا رہے ہیں ، عورتوں ، بچوں اور ضعیفوں کو مسجد اقصیٰ میں بغیر تلاشی کے داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ قیامت کی صبح تک اہل فلسطین القدس اور الاقصیٰ کا دفاع کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے الاقصیٰ اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنے میں ہمیشہ صف اول میں کردار ادا کیا ہے ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر شیخ الحدیث مدرسہ حرم مکة مدرسہ صولتیہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ نے کہا کہ امت مسلمہ پر لازم ہے کہ اعتدال کا راستہ اختیار کر ے اور علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کے اتحاد کیلئے کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ علماء امت کا اختلاف رحمت ہے اسے فساد نہیں بننا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت کی بھی پالیسی ہے کہ امت مسلمہ میں اعتدال آئے اور اختلاف ختم ہو ، فساد نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ہمیشہ اہل فلسطین کا ساتھ دیا ہے اور فلسطین الاقصیٰ القدس ہمارے دلوں میں بستا ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسلم امة کے اختلاف کے سبب آج کشمیر اور فلسطین میں مظالم بڑھ رہے ہیں ، اسرائیل بھارت اتحاد فلسطینیوں ، کشمیریوں کے خلاف ہے جسے ہم متحد ہو کر ناکام بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی تالہ بندی کے خلاف حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ، حکومت پاکستان فوری طور پر اس صورتحال پر اپنا موقف بیان کرے ، انہوں نے کہا کہ الاقصیٰ کی تالہ بندی پر خادم الحرمین الشریفین کا کردار قابل ستائش ہے ، سعودی عرب موجودہ عالم اسلام کی صورتحال پر فوری اجلاس بلائے ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنمائوں مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا کہ فلسطین اور مظلوم انسانیت اور مسلمانوں کیلئے پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد قابل ستائش ہے ، پاکستانی قوم اہل فلسطین کے ساتھ ہے اور الاقصیٰ پر تالہ بندی کی بھر پور مذمت کرتی ہے ۔کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے الاقصیٰ کی تالہ بندی کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور اردن کے شاہ عبد اللہ کی کوششوں کی تحسین کی گئی ۔ کانفرنس میں ایک اور قرارداد کے ذریعے الاقصیٰ میں داخلے کیلئے الیکٹرانک آلات لگانے کی بھرپور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اقوام متحدہ ، عالمی انسانی حقوق کے ادارے ، صہیونی حکومت کے ان اقدامات کو رکوائے ۔ ایک قرارداد میں اسرائیل بھارت معاہدوں اور اتحاد کو کشمیریوں فلسطینیوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے خلاف مودی ، نیتنیاھو اتحاد کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد ہی وقت کی ضرورت ہے ۔ ایک اور قرارداد میں قطر اور عرب ممالک کا تنازعہ کے فوری حل اور قطر سے عرب ممالک کے ساتھ بیٹھ کر خلیج تعاون کونسل میں حل کرے اور قطر عرب ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے۔کانفرنس سے مولانا عبد الحمید وٹو ، حاجی طیب قادری ،علامہ طاہر الحسن (انٹرنیشنل متحدہ علماء کونسل)،مولانا غلام اللہ خان(جمعیت علماء اہلحدیث) ، مولانا لیاقت فاروقی ،مولانا محمد یوسف ہزاروی (رابطہ عالم اسلامی) عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا ابو بکر حمزہ ، مولانا ادریس عثمانی ، مولانا عمر عثمانی ، مولانا شہزاد ، مولانا نائب خان ، مولانا شہباز عالم فاروقی ، مولانا محمد احمد ، مفتی عمران معاویہ ، مولانا بلال ثاقب ، مولانا محمد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔