گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں رانا ثاقب ناز ممبر سپریم کونسل کی رہائشگاہ پر عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر سپریم کونسل چوہدری علی ابرار جوڑا نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی رہنما ملت جعفریہ سید الطاف عباس کاظمی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ تھے۔ خطاب آغا مبارک علی موسوی نے کیا۔ اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں مہر مشتاق احمد’ اقلیتی رہنما بہادر بھٹی’ اکبر بیگ برلاس’ آصف گھمن’ چوہدری اسلم جاوید’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عامر چوہدری ‘ ڈاکٹر ثوبان شاہد’ سید گلفام کاظمی’ سید آصف رضا نقوی’ سابق کونسلر خرم مختیار’ سلیم احمد’ حاجی اللہ دتہ آف کامونکی’ اسد نقوی’ رانا ملازم حسین’ رانا ناظم’ وحید مراد مرزا’ ظہیر مرزا’ انور شیخ’ حسن شاہ’ سید تنظیم الحسن شاہ ‘ رانا رزاق’ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
گجرات (جی پی آئی) نبی پاک ۖ کی مداح دنیا کی ہر چیز بیان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی مداح بیان کرنے کیلئے ان کی سیرت کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ حضور ۖ کی سیرت محبت’ عفو در گزر سے بھری پڑی ہے۔ حضور ۖ نے دنیا میں امن ‘ سلامتی کا سبق دیا۔ دنیا کے تمام فلاسفر’ حضور ۖ کے اعلیٰ اخلاق اور صفات کے معترف ہیں۔ نبی پاک ۖ کی تعریف اس سے زیادہ کیا بیان ہو گی کہ دنیا کا ذرہ ذرہ ہر وقت درود و سلام پیش کر رہا ہے۔ آغا مبارک علی موسوی نے کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو نبی پاک ۖ کا میلاد مناتے ہیں ۔ صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ نے ہمیشہ ان تقریبات کا انعقاد کیا ہے جس میں لوگوں کو دین اور معاشرتی تعلیم سے روشناس کروایا جائے۔ آغا مبارک علی موسوی نے جس انداز میں نبی کریم ۖ کی مداح بیان کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم آغا مبارک علی موسوی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ رانا مشرف علی ناز اپنی زندگی میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے تھے اور رانا ثاقب مشرف ناز نے انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیاہے۔ رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ میں تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے آج اس تقریب میں شریک ہوئے اور میرے والد محترم کی روح کو خوش کیا ہے۔ میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتا رہوں گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ رانا ثاقب مشرف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سب دوستوں کو ایک نیک مقصد کیلئے اکٹھا کیا اور یہ شاندار تقریب منعقد کی۔ دیگر مہمانوں نے بھی اظہارِ خیا ل کیا۔
گجرات (جی پی آئی) موضع ہیلاں ناوڑیاں آزاد کشمیر میں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت قاری خالد محمود سلطانی نے کی۔ جبکہ انتظامات کی نگرانی ممتاز عالم دین علامہ قاری کرامت علی نقشبندی تھے۔ اس موقع پر خصوصی خطاب خطیب اعظم پاکستان علامہ محمد شاہد چشتی نے کیا۔ تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ نعیم نے سرانجام دیا۔ جبکہ مہمان خصوصی قاری محمد اشرف تھے۔ نقابت کے فرائض قاری دلاور حسین جلالی نے سرانجام دئیے۔ جبکہ نعت رسول ۖ صاحبزادہ پیر صوفی غلام مصطفی سیفی نے پیش کی۔ یہ محفل برائے ایصال ثواب والدین حافظ مدثر شہزاد آف دبئی منعقد ہوئی۔ منتظمین میں محمد مجید ‘ محمد عارف’ محمد مشتاق’ حافظ محمد ریاض’ محمد حنیف بانیاں’ حاجی صدیق ‘ چوہدری حفیظ’ میاں عبدالقیوم’ محمد غازی’ چوہدری لال خاں’ قاری ایوب’ حاجی یوسف و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔
گجرات (جی پی آئی) پولیو کے مکمل خاتمہ اور نئی نسل کو صحت مند اور محفوظ مستقبل دینے کا عزم لئے سال 2016 کی پہلی انسداد پولیو مہم 11 سے 13 جنوری تک چلائیگی جبکہ 14 سے 15 جنوری تک دو روزہ فالو اپ مہم ہوگی اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4 لاکھ 16 ہزار 256 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی ا ولیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ، ڈی ایم او احمدرضا، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر قیصر روٹری کلب کے ندیم سندھو، سماجی کارکن خادم علی خادم ، مختلف محکموںکے سربراہان و نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے لئے 824 موبائل، 91 فکسڈ اور 31 ٹرانز ٹ ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں جنکی نگرانی یونین کونسلوں کے میڈیکل آفیسر ز کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ گذشتہ سال 6 انسداد پولیو مہمات چلائی گئیں جن میں کوریج 103 سے 105 فیصد رہی جبکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ میں بھی نتائج 98 فیصد تک رہے۔ انہوںنے بتایا کہ گذشتہ سال 104 مشتبہ کیسز لیبارٹری بھیجے گئے ان میں سے ابتک 93 کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ضلع گجرات میں کسی بھی بچے میں پولیو کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات 1997 سے پولیو فری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت ہر بار ہر پانچ سال تک عمر کے بچے کو پولیو سے بچائو کے قطروں کی فراہمی یقینی بنائے اور واضع کیا کہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون نہ کرنے اور بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کرائے جائیں گے۔انہوںنے ہدایت کی کہ بھٹہ خشت پرواقع نان فارمل سکولوں اور مدرسوں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی مائیکرو پلا ن میںشامل کیا جائے اوروہاں زیر تعلیم بچوں کو بھی پولیو سے بچائو کے قطروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم سے قبل تحصیل سطح پر انسداد پولیو کمیٹوںکے اجلاس منعقد کریں جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن تمام سکولوں میں زیرو پیریڈ کے ساتھ بینرز آویزاں کرائیں اور پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے ساتھ بھی میٹنگ کی جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت اپنے مراکز میںانسداد پولیو مہم کے حوالے سے نمایاں مقامات پر بینرز لگائیں اسی طرح روٹری کلب ور این جی اوز کونسل بھی پبلسٹی کے حوالے سے محکمہ صحت کی معاونت کریں گی اسی طرح عوام الناس میںآگاہی کے لئے علما کرام، این جی او ز اور میڈیا کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔اجلاس میں گذشتہ سال کے دوران پولیومہمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گذشتہ سال بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے انسداد پولیو ور کرز کو جلد خصوصی تقریب میںتعریفی اسناد دی جائیں گی۔
گجرات (جی پی آئی) ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس زیر صدارت چیئرمین /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرنسپل ترنم ریاض، پرائیویٹ ممبران چوہدری وسیم عارف ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عارف، عثمان نسیم، راجہ اسلم خان، شاہد شاکر، عبدالمجید شہزادہ، محمد ساجد جمال خان نے شرکت کی۔بورڈ ممبران نے ماہرین کے ہمراہ موقع پر موجود پرانی بلڈنگ کے دونوں بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور اتفاق رائے سے طے پایا کہ ہاسٹل کی لئے تعمیر کی گئی عمارت کی فوری مرمت کرائی جائے گی اور مارچ میں یہاں ڈی پی ایس سکول کی کلاسز کا اجرا کیا جائے گا۔ تعمیراتی کاموں کی نگرانی کے لئے اے سی کھاریاں اقبال مظہر کی سربراہی میں پرنسپل ترنم ریاض، ڈاکٹر آصف ، ایس ڈی او بلڈنگز کھاریاں اور سکول کے سب انجیئنر پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔ نیو بلاک کی تعمیر کے حوالے سے مقامی و غیر مقامی آرکیٹیکچرز کے تیار کردہ نقشہ جات پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے سب کمیٹی بنا دی گئی جس میں اے سی کھاریاںمیاں اقبال مظہر، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، پرنسپل ترنم ریاض ، چوہدری وسیم عارف ایڈووکیٹ شامل ہوں گے یہ کمیٹی ایک ہفتہ میں تعمیراتی اخراجات اور دیگر امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات دے گی۔بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے عمارت کی مرمت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کو ہدایت کی کہ مرمت کے کام کے دوران اعلی معیاری میٹریل کا استعمال کیا جائے تاکہ عمارت طویل عرصہ تک استعمال ہو سکے۔ ایم این اے جعفر اقبال نے کہا کہ ڈی پی ایس لالہ موسیٰ علاقہ کے عوام کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہوگا جہاں نئی نسل کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرکے ملک و ملت کی خدمت کرے گی۔ انہوںنے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ خود اور اہالیان علاقہ اس عظیم منصوبے کی تعمیر کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ہم قدم ہوں گے۔
گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف نے عوام کے مطالبہ پر کھاریاں میں لیڈیز اینڈ چلڈر ن پارک کے قیام کی منظوری دے دی ہے، 1کروڑ 60لاکھ روپے لاگت سے دس کنال اراضی پر مشتمل یہ پارک جی ٹی روڈ پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی اراضی پر بنے گا جبکہ محکمہ جنگلات کو دفاتر اور سرکاری رہائشگاہوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کے ہمراہ گذشتہ روز پارک کے لئے مجوزہ جگہ کا دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما خان اسلم، سینئر صحافی نصراللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ لیڈیز اینڈ چلڈر ن پارک کھاریاںکے عوام کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے تحفہ ہوگا منصوبے کے لئے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔ڈی سی او نے بتایا کہ پارک میں جوائے لینڈ، خواتین کے لئے منی جم اور دیگر سہولیات جبکہ پارکنگ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ کھاریاں میں کھیلوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے جلد اسٹیڈیم بھی بنایا جائے گا ۔انہوںنے محکمہ جنگلات کے دفاتر کے لئے ریسٹ ہائوس کی بلڈنگ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ رہائشگاہوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی اے ڈی سی اور اے سی کھاریاں کو ہدایات جاری کر دیں۔ڈی سی او نے پارک کی تعمیر کے معاملات کی نگرانی کے لئے خان محمد اسلم کی سربراہی میں بشارت ایڈووکیٹ، ملک شبیر ، حاجی جاوید، نصراللہ ایڈووکیٹ، کونسلر ظفر مجید، اورقیوم بھٹی پرکمیٹی بھی تشکیل دی ۔ ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے اس موقع پر معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کھاریاں کی ترقی کے لئے بھر پور وسائل فراہم کر رہی ہے شہر میں 13کروڑ روپے لاگت سے فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے پر کام جاری ہے، مذبحہ خانہ شہر سے منتقل کر دیا گیا ہے اسی طرح کوٹلہ میں 104 کنال پر اسٹیدیم بنایا جا رہاہے۔انہوںنے گجرات کی طرح کھاریاں میں بیوٹیفکیشن کے کاموں کو تیز کرنے کی تجویز پیش کی۔مقامی معززین اور مسلم لیگی راہنمائوں نے پارک کے منصوبے پر وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او گجرات اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔