گجرات کی خبریں 23/5/2016

Gujrat News

Gujrat News

گجرات (جی پی آئی) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ سیرت النبی ۖ پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز اکادمی ادبیات اسلام آباد میں معروف تنظیم سخن ور کے زیر اہتمام پروفیسر تفاخر محمود گوندل کی کتاب ”تجلیات رسالت ۖ ” کی تقریب پذیرائی کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے لئے باعث صد افتخار ہے کہ میں اس تقریب میں شریک ہوا ہوں جس میں نبی پاک ۖ کے چاہنے والے موجود ہیں۔ اور یہ بات میرے لئے باعث افتخار ہے کہ تفاخر محمود گوندل کی کتاب پڑھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنی اولاد ‘ اپنے والدین اور اپنے اہل و عیال سے بڑھ کر نبی کریم ۖ سے محبت نہ کرے۔ سیرت النبی ۖ پر لا تعداد کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور پروفیسر تفاخر محمود گوندل نے بھی اس موضوع پر قلم اٹھایا ہے اور جب تک نبی پاک ۖ کی نظر نہ ہو کوئی بھی بندہ اس موضوع پر کچھ تحریر نہیں کر سکتا۔ کیا یہ المیہ نہیں کہ جس قوم کے پاس بہترین رہبر موجود ہوں اور بہترین دستور موجود ہو اور وہ قوم غفلت کا شکار ہو کر بھٹکتی پھرے۔ فرقہ واریت اور ذات پات کے چکر سے نہ نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے لیکن یہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکے گا جب تک کرپشن کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہو گا۔ حکمرانوں کو اس بات پر غور کرنا چاہئے اور خود کوئی قدم اٹھانا چاہئے کیونکہ کرپشن حکمرانوں کے تعاون کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی۔ معروف سائنسدان سابق ڈائریکٹر اٹنامک کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر سلطان بشیر محمود تمغہ امتیاز نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ سیرت النبی ۖ پر کام کر رہے ہیں۔ اور کوئی بھی شخص اس نازک موضوع پر لب کشائی نہیں کر سکتا یہ صرف حضور ۖ کی نذر عنایت ہے۔ ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی نے کہا کہ بلا شبہ تفاخر محمود گوندل کی کتاب ادب اور سیرت نگاری پر اچھوتا قدم ہے جس پر میں تفاخر محمود گوندل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس کے تراجم مختلف زبانوں میں کئے جائیں۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے یہ سعادت حاصل ہوئی کہ میں نے نبی کریم ۖ کی سیرت پر قلم اٹھانے کا موقع ملا۔ اس موقع پر ملک کی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔ چوہدری شکیل گجر آف یو اے ای’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ندیم شہباز’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ جنہو ںنے تفاخر محمود گوندل کو اس علمی ادبی کارنامہ پر مبارکباد پیش کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) جشن بسلسلہ ولادت با سعادت سرکار امام زمانہ’ قائم آل محمد ‘ محبت آخر ، امام بارگاہ حسینیہ میں رات بسلسلہ ولادت با عسعادت امام آخر الزماں ایک جشن منایا گیا۔ مومنین ودیگر برادران اسلام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ ظہور سرکار امام مہدی کیلئے دعائیں کی گئیں پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور قاری العقائد ذاکر اہل بیت ملک منتظر مہدی آف لاہور نے قصیدہ خوانی کرتے ہوئے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ بہترین لنگر و تبرک کا انتظام کیا گیا۔ سید ناصر عباس پپو شاہ’ سید الطاف عباس کاظمی’ جواد حسین جعفری’ سید محمد رضا نقوی’ میر فدا حسین ‘ میر اکبر علی’ فراز بخاری’ سید مظہر زیدی’ وقار الحسن ہیرا’ سید علمدار شاہ’ سید مظہر شاہ’ سید وقار حیدر شاہ’ کے علاوہ کثیر مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ تصجیل ظہور امام کے علاوہ پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کریں اور خوب کھلیں مگر بائونڈری کے اندر رہیں حدود و قیود کو پھلانگیں ہیں۔ انہیں الزامات کی سیاست کا شوق ہے جبکہ خود ان کا دامن صاف نہیں۔ حالات و واقعات کی روشنی میاں ان پر لگائے گئے الزامات کی صفائی پیش نہیں کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع المیمونہ بنات المسلمین میں علماء کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جمعیت کے مرکزی رہنما سردار محمد خان لغاری’ قاری محمد حنیف’ قاری عنصر محمود’ راشد محمود’ صاحبزادہ محمد راسخ مشہدی اور شہزادہ بلال انجم نے بھی خطاب کیا۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ الزامات کی سیاست کی بجائے عمران خان کو صاف ستھری اور با اخلاق گفتگو کرنا چاہئے وہ ملک و قوم کی خدمت کریں کے پی کے جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے تعمیر و ترقی کے کاموں پر توجہ دیں نہ کہ دیگر حکومتیں جو ترقی کی راہ پر گازمن ہیں ان پر تنقید کریں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت مہر عثمان عرف شاری اور مہر عامر آف لیڈز سکول کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان خواجگان میں سپردِ خاک کر دیا گیا مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل مسجد خواجگان میں منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات کی آن گجرات کی شان ملک کے ممتاز لوک گلوکار مکی شاہ گجراتیا کی نئی ڈی وی ڈی ”مشکل ٹال جھولے لال” منظر عام پر آ گئی۔ KCH کی طرف سے ریلیز ہونیوالی اس ڈی وی ڈی میں شہباز قلندر، بی بی پاک دامن ، حضرت میاں میر سرکار ، حضرت داتا گنج بخش، بابا موج دریا سرکار، کانوانوالی سرکار، خیر اللہ سرکار ، مادھولال حسین سرکار، اور شاہدولہ سرکار پر دھمالیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ملک کے ممتاز گلوکار شاعر و ااداکار اور نغمہ نگار مکی شاہ گجراتیا ، عنایت حسین بھٹی مرحوم کے شاگرد خاص ہیں جنہوں نے محترمہ نور جہاں اور دیگر اہم گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ انکی تیسری ڈی وی ڈی منظر عام پر آئی ہے جس کو ہر مکتبہ فکر میں سراہا جا رہا ہے۔ خصوصاً جنوبی پنجاب میں انکی ڈی وی ڈی کی بہت مانگ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں گجرات کا نام روشن کرنے کے کے لئے کام کررہاہوں اور موسیقی کے میدان میں اپنا نام بلند کرونگا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) وزیر مملکت برائے مذ ہبی امو ر صا حبزادہ پیر امین حسنا ت شا ہ کی ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر کی ر ہا ئشگا ہ آمد ، انہو ں نے اس موقع پر سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د کے بھتیجے اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر کے کز ن کی و فا ت پر فاتحہ خو ا نی کی ، اور مر حو م کی و فا ت پر اظہا رافسو س کیا اور دعا ئے مغفر ت کی ،اس موقع پر صاحبزادہ پیر زاہد صدیق شا ہ آ ف بو کن شر یف ، جنر ل سیکر ٹر ی مسلم لیگ ن را جہ حبیب الر حمن ، قمر بشیر ، حا جی اعظم ر حما نی سمیت دیگر شخصیا ت مو جو د تھیں ، حا جی نا صر محمو د اور عمر ان ظفر نے پیر امین حسنا ت شا ہ سے ملک میں جا ر ی سیا سی صو رتحا ل کے حوالے سے بھی خصو صی گفتگو کی ، حا جی نا صر اور حا جی عمر ان ظفر سا بق3سا لو ں سے حج پا لیسیا ں اور بہتر ین انتظا ما ت پر وزیر مملکت پیر امین حسنا ت شا ہ اور حکو مت پا کستا ن کو خرا جِ تحسین پیش کیا ، انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے حج کے بہتر ین انتظا ما ت کی بد ولت امسا ل سر کا ر ی حج کیلئے لا کھو ں افراد نے درخو استیں جمع کر وائی ، مسلسل 3سا لو ں میں حج کے جو بہتر ین انتظا ما ت ر ہے وہ ما ضی میں50سا ل میں نہ ہو سکے ، وزیر مملکت پیر امین حسنا ت نے سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د اور حا جی عمر ان ظفر کو حلقہ میں بہتر ین پر و جیکٹ منظو ر کر وانے اور ان کی سیا سی خد ما ت پر ان کو خر اج ِ تحسین پیش کیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ کے مطابق حکومت پنجاب کے زیر سرپرستی اورضلعی حکومتکے زیر اہتمام 27مئی بروز جمعتہ المبارک کو پاکستان گرین کبڈی ٹیم برائے خواتین کا مقابلہ پاکستان وائٹ کبڈی ٹیم برائے خواتین سہ پہر 4بجے اور مردوں کی پاکستان گرین ٹیم کا مقابلہ پاکستان وائٹ ٹیم سے سہ پہر 5بجے چوہدری ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں منعقد ہوگا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسر نے کہا کہ اس مقابلہ کی تیاریاںزور شور سے جاری ہیں جسکی وجہ سے اہلیان گجرات کو پاکستان لیول کی کبڈی کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوکر 25مئی تک جاری رہے گی ، کسی وجہ سے پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے دو روزہ فالو اپ مہم 26سے 27مئی تک ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر طاہر بشیر، ڈاکٹر عابد غوری، ڈاکٹر قیصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع گجرات میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ33 سے ہزار زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے جس کے لئے 853موبائل ٹیمیں120فکس ٹیمیں اور 32ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے بھی جامع پلان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب، ضلعی حکومت، محکمہ صحت کی مسلسل کاوشوں ، والدین، علما کرام، میڈیااوراین جی اوز کے بھرپور تعاون کی وجہ سے ضلع گجرات طویل عرصہ سے پولیو فری ہے ، ہمارا اصل ہدف اس اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے اور وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ہے ۔ انہوںنے کہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون ہر شہر ی کی ذمہ داری ہے اور واضع کیا کہ انسداد پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ بننے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔.
گجرات(جی پی آئی) نوجوان خاتون بینکارمس جمیلہ ہاشمی کوبینک آف پنجاب میں کسٹمرریلیشنز آفیسرتعینات کردیاگیا۔دوست احباب اوررفقائے کارکی جانب سے مبارکبادوںکے پیغامات۔نوجوان بینکارمس جمیلہ ہاشمی ایک نجی بینک کی ملازمت چھوڑکربینک آف پنجاب سے منسلک ہوگئی ہیں۔۔انہوںنے این سی بی اے یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن (فنانس)میں ایم فل کرنے کے بعدبینک آف پنجاب جائن کیا ہے ۔انہیںرامتلائی روڈبرانچ میں کسٹمرریلیشنزآفیسرتعینات کیاہے۔ان کے دوست احباب اوررفقائے کارنے نئی ذمہ داریاںسنبھالنے پرانہیں مبارکباددی اورنیک تمنائوںکااظہارکیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سید الطاف عباس کے والد کی وفات پر پاکستان کے مشہور علامہ علی ناصر الحسینی آف تلہاڑاکی رہائش گاہ آمد اور اظہار تعزیت و دعا فاتحہ خوانی تفصیلات کے مطابق ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت ملت جعفریاں کے صدر اور ممبر ڈویثرن امن کمیٹی سید الطاف عباس کاظمی کے والدمحترم سیدگلفام عباس کاظمی کے چچاجان اورسید کاظم عباس کاظمی،سید اکبر عباس کاظمی کے بھائی سید قیصر عباس کاظمی کو کہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے اُن کی وفات پر پاکستان کے مشہور علامہ علی ناصر الحسینی آف (تلاہرہ)نے رہائش گاہ پر جاکر سید الطاف عباس سے اظہار تعزیت کے موقع پر دعا فاتحہ خوانی کی اس موقع پر جان عباس،عمران ودیگر موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز بزنس مین سابقہ ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن وائس چیئرمین یوسی 10چوہدری شہباز صراف (یونس جیولرز)اور حاجی محمدیونس صراف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حاجی ناصر محمود اور ایم پی اے حاجی عمران ظفر کی کاوشوںرنگ لیے آئی خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گجرات کے خوبصورت اورترقیاتی کاموں میں مزید اضافہ حاجی ناصر کا کارنامہ ہے حاجی ناصر محمود نے گجرات کے ترقیاتی کاموں اور خوبصورتی میں اضافہ کرکے گجرات کی عوام سے محبت کا ثبوت دیا ہے چوہدری محمد شہباز صراف نے کہاکہ حاجی ناصر محمود گجرات کے خادم ہے اور انہوں نے گجرات کے ترقیاتی کاموں میںتاریخی کام کیئے ہیں جس پر ہم حاجی ناصر محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور امید کرتے ہیں کہ وہ گجرات کی تاریخ میں ایسی طرح عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد طمانچے دار کبڈی کے میچ میں حافظ آباد کی ٹیم کو شکست دی دے ہے۔طمانچے دار کبڈی کا میچ موضع دھنی میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی اور سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان تھے۔ دونوںٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے تاہم سخت مقابلے کے بعد گجرات کی ٹیم فاتح قرار پائی جسے ٹرافی اور پچاس ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور تیس ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اتفاق ویلفیئر سوسائٹی گولڑہ ہاشم کے پہلے سالانہ کنونشن کا انعقاد،ضلعی افسر سماجی بہبود مشتاق احمد رانجھا،عزیزالرحمان مجاہد، سید صباحت حسین، چوہدری عمران سبحانی مہمانان اعزاز تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے صدر ملک عادل نے کہا کہ ہم نے بے سروسامانی کے عالم مین اپنی مدد آپ کے تحت دوسا ل قبل اپنے گاوں میں مختلف فلاحی منصوبہ جات کی بنیاد رکھی، ہم نے ترتیب اور کسی منظم لائحہ عمل کے کام کررہے تھے لیکن ہمیں ہمارے بھائی اور ایڈمنسٹریٹر شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن عزیزالرحمان مجاہد نے سماجی بہبود کے حوالے سے بہت حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پہ راہنمائی کی ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدر شہریا نے کہاکہ ہم آپ کے کام سے متاثر ہیں او ر خوش ہیں کہ آپ غیر سیاسی طور پہ اتنے منظم انداز میں اپنے گاوں کی خدمت کر رہے ہیں میں اپنی طرف سے پانچ ہزار روپے عطیہ کا اعلان کرتا ہوں، وائس چیئرمین ملک زاہد حسین اعوان نے اپنے خطاب میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔ سنیئر صحافی سید تنویر نقوی نے کہا کہ گولڑہ ہاشم کی تاریخ میں آج پہلی بار علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے اتنے زیادہ لوگ جمع دیکھ کر اتفاق ویلفیئر سوسائٹی سے علاقے کی عوام کے اتفاق کاعملی مظاہرہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا ہے۔سید تنویر نقوی نے کہا کہ آج کے اس کنونشن میں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آج کنونشن کے مہمان خصوصی کا انتخاب کرتے ہوئے بھی اس سوسائٹی کی انتظامیہ نے ایسی شخصیت کا انتخاب کیا ہے جس کی ساری زندگی مقامی اور قومی سطح پہ خدمت خلق کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوان جب میرے پاس آئے تو میں نے ان کے اندر علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو تڑپ دیکھی وہ قابل تقلید اور قابل تحسین تھی ۔شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن ابتدائی طور پہ اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کی سفارش کردہ اس علاقے کی بچیوں کو اپنے ادارے شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں بیوٹیشن اور سٹیچنگ کورسز کروائے گی۔ اس کے علاوہ اس علاقے کی عوام کی خدمت کے لئے جس طرح اور جس انداز میں گولڑہ ہاشم کے دوستوں کو ہماری ضرورت پڑی ہم ہر ممکن اور ہر قدم ان کے ساتھ ہوں گے۔اور اگر اتفاق ویلفیئر سوسائٹی کے دوست چاہیں تو شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر چوہدری عمران سبحانی سے مشاورت سے ہم یہاں فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم بھی کرکے دیں گے ۔
اس خبر کے ساتھ سیٹ بھی ہے
۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت ایڈمنسٹریٹر شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن عزیزالرحمان مجاہد کے اعزاز میں اتفاق ویلفیئر سوسائٹی گولڑہ ہاشم کی انتظامیہ کی طرف سے پر تکلف عشائیہ ، عشائیہ کی تقریب میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مشتاق احمد رانجھا ، آپرچیونیٹیز ٹریننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سید صباحت حسین ،شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر چوہدری عمران سبحانی، پاسبان فورم نصیرہ کے چیئرمین قیصر اسماعیل، عافیہ موومنٹ کے وحید نذیر،پریس کلب گلیانہ کے جنرل سیکرٹری محمد شہباز،خضرحیات اعوان ، محمد نواز سیالکوٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) اور رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔مہنگائی اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں انہوںنے کہا کہ حکمرانوںنے برسر اقتدار آنے سے قبل چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا تین سال گذرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ تو ختم نہ ہوسکی لیکن اس کے دورانیہ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بدترین لوڈ شیڈنگ میں نہ دن کو چین ہے نہ رات کو آرام،لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے تمام تر دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ غریب عوام 16-16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر ٹیکسوں کی بارش کرکے ان کا خون چوسا جارہا ہے ۔حکومت داخلی و خارجی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کی نااہلیوں کے باعث غیر ملکی قرض لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوچکا ہے اور اب تو صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ لاکھوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے ۔ حکمرانوں کی ناکامیوں اور نااہلیوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرپٹ حکمرانوںنے تمام اداروں کو تباہ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے انہوںنے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کے لیے کالا باغ ڈیم چھوڑ کے درآمدی بجلی پر انحصا ر ملک کی بدقسمتی ہے کیونکہ درآمدی بجلی مہنگی جبکہ کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ملک کو اندھیروں سے نجات دلاسکتی ہے اور اسی کی بدولت سستی او ر وافر بجلی کا حصول ممکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) ملک بھر میں جشن ولادت بارہویں تاجدار امامت حضرت امام مہدی علیہ السلام مذہبی جوش و خروش اورعقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس حوالے سے مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں شب برات اور جشن ولادت باسعادت کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔گھروں اور عبادت گاہوں میں چراغا ں کیا گیا۔ علماکرام ، ذاکرین اور شعرا نے بارگاہ امام زمانہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں اعمال نیمہ شعبان مولاناسید محمد ظفر نقوی کی اقتدا میں ادا کئے گئے۔تلاوت کلام مجید ،دعائے کمیل،نوافل اور قضا نمازوں کی ادائیگی کی گئی۔ جبکہ زیارت امام حسین علیہ السلام اور دعاء امام زمانہ کی تلاوت کرکے پیغمبر اکرم کے آخری جانشین سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرنے کے ساتھ روزے رکھے گئے ۔ علی مسجد جامعتہ المنتظر میں مولاناظفر نقوی نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، جو قیامت تک قائم رہے گا۔ حضر ت محمد مصطفی کو مبعوث فرما کر اللہ تعالیٰ نے نبوت کا دروازہ بند کردیا اور ان کے شریعت کی تشریح اور فروغ کے لئے بارہ آئمہ معصومین کو جانشین بنایا جو حضرت علی علیہ السلام سے شروع ہوکر امام مہدی علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر زمانے میں حجت خدا کی موجودگی رہی ہے۔ یہ دنیا انتظار میں ہے کہ امام مہدی ظہور کریں گے۔اور دنیا میں عدل و انصاف نافذ کریں گے۔ مولاناظفر نقوی نے کہا کہ 15۔ شعبان المعظم بارہویں امام حضرت مہدی علیہ السلام سامرہ عراق میں 255ھجری میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے ہاں پیدا ہوئے اور حکم خداوند ی سے غیبت میں گئے اور اللہ رب العزت کی مشیت کے مطابق ظہور کریں گے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان کی تصدیق کے لئے دنیا میں دوبارہ آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شب برات ہمیں اپنے خدا کا قرب اختیار کرنے اور گناہوں کی بخشش کی توفیق دیتا ہے۔ شب برات دراصل اپنا احتساب ہے کہ ہم نے پورے سال میںکیا کچھ کیااور آئندہ کا لائحہ عمل کیاہوگا۔ یہ وہ توفیق ہے جس سے انسان کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) یونین کونسل ایک دادوچورنگی ملیر میں پی ٹی آئی کے زیراہتمام سال 2015بلخصوص بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کی جانب سے انتھک کوششوں اور بھرپور کارکردگی دکھانے کے حوالے سے ورکرکنویشن کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مہمان خصوصی حلیم عادل شیخ اور نجیب ہارون کی جانب سے کارکنوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ان میں اعزازی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔پروگرام میں آئے ہوئے گریجویٹ فورم کے چیئرمین اور وائس چیئرمین انڈس پبلک ویلفیئر ایسوسی ایشن جمیل جمعہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شا مل ہوئے ۔تقریب سے خطاب میںپاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ضلع ملیر کی قیادت اور کارکنوں کو ایک جگہ دیکھ کر خوشی کاظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے کراچی میں تحریک انصاف گھر گھر میں موجود ہے 2018کے عام انتخابات میں کراچی اور سندھ بھرمیں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہوگا،پی ٹی آئی کارکنوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اس کا اصل سرمایہ ان کے کارکنان ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نجیب ہارون نے اویس ترک اور دیگر اہم رہنمائوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم کارکنوں کی شکایات کو دور کرنااور ملکی ترقی میں انہیں ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ،تقریب میں سال 2015اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے والے کارکنوں کو اعزازی سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا،مہمان خصوصی حلیم عادل شیخ ،نجیب ہارون اور نعیم عادل شیخ ،منصب ڈار،حیدرقلندارنی ،نوید کلمتی ،اکرم قریشی ،قادری بھائی ،داود شاہ سمیت دیگر رہنمائوں نے کارکنوں میںاعزاز ی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔علاوہ ازیں اس موقع پر طائوس خان،اویس ترک اور بزرگ رہنما عادل ترک نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔جبکہ بہادرعلی خان،امجد علی ،ارشاد،علی،ندیم شاہ،نزاکت عباسی ،آصف خان،امانت شاہ،سید ساجد شاہ،صلاح الدین،قاضی ظفر،سید عابد شاہ،عاصم ایوان،دانش تنولی اور دیگر کو اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نواز گیا۔آخرمیں پروگرام کے آرگنائزر اویس ترک نے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ اور نجیب ہارون کی شرکت پر تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے داود چورنگی کے کارکنوں کی شان میں اضافہ ہونے کے ساتھ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ اسلام اعتدال ،امن وسلامتی کا دین ہے اور قرآن وسنت کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اسلام تمام آسمانی مذاہب ،کتب اور انبیاء پر ایمان اور احترام کا درس دیتا ہے۔نوجوان نسل کو انتہاپسندی ،دہشتگردی سے بچانے کیلئے تمام مذاہب کی قیادت کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔پاکستان علماء کونسل غیر مسلموں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں مختلف مذاہب کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا امداد الحسن نعمانی،مسعود الحسن ،ڈاکٹر عامر محمود،مولانا عثمان محمود نعمانی ودیگر بھی موجود تھے۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ کوئی اپنا مسلک یا مذہب دوسرے پر مسلط نہیں کرسکتا ۔پاکستان میں رہنے والے غیرمسلموں کے حقوق کا تحفظ حکومت اور مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔تمام مذاہب کے ماننے والے نفرتیں ختم کرکے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا اور تمام آسمانی کتب اور مقدسات کے احترام کو یقینی بنانا ہے۔ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو نفرتیں ختم کرکے محبتوں کو پروان چڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور غیر مسلم نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی طور پر تربیت کیلئے تمام مذاہب کی قیادت کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ انتہاپسندی مسلم ہی نہیں غیر مسلم نوجوانوں میں بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام جبر اور تشدد کی بناء پر نہیں اپنے پیغام حقانیت کی وجہ سے پھیلا ہے ۔ مسلم علماء ،مفکرین اور دانشوروں کو کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکی خبریں
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) گزشتہ روز تھانہ علی بیگ کی حدود کسگمہ سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل مقامی لوگوں نے چور سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ملزم نے مزید موٹر سائیکل چوری کرنے کے انکشافات عوام علاقہ کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے موثر کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق 2روز قبل جمعہ والے دن کسگمہ کے رہائشی ٹھیکیدار سفیر حسین کی موٹر سائیکل نمبر ی JMU3444ہنڈا 125جوکہ گھرکے باہر کھڑی تھی نامعلوم چور لے گئے گزشتہ روز علاقہ کے لوگوں نے شک پڑنے پر موٹر سائیکل روک کر چیک کیا تو چورنے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹیں ،ٹینکی اور ٹاپے تبدیل کیے ہوئے تھے جب موٹر سائیکل کا انجن نمبر اور چیسز نمبر چیک کیاگیا تو چوری ہونیوالا موٹر سائیکل نکلا جس پر عوام علاقہ نے موٹرسائیکل سوار مدثر حسین ساکن پونا کوپکڑ کر تھانہ علی بیگ کے حوالے کر دیا مقامی لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پولیس 2سال سے لاپتہ بیٹے کو بازیاب کروائے بیٹے کے لاپتہ ہونے سے پورا خاندان کرب میں مبتلاء ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتا ہوں غریب محنت کش کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز کوٹ چباں کے رہائشی محمد یونس جوکہ پرائیویٹ طور پر ڈرائیونگ کرتا ہے نے صحافیوںکو اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 2سال قبل میرا جواں سالہ بیٹامحمد نعیم جوکہ بھمبر میرپور روٹ پر ہائی ایس چلاتا تھا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جسکی اپنے طور پر تلاش کی مگر کوئی سراغ نہیں مل سکا جواں سالہ بیٹے کی پر اسرار گمشدگی کی وجہ سے اس کی والدہ ،بہن ،بھائی اور اہل خانہ شدید کرب میں اپنا وقت گزار رہے ہیں انہوںنے کہاکہ تھانہ سٹی بھمبرمیں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے ہم غریب لوگ ہیں کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے آئی جی پی ،ڈی آئی جی اور ایس پی بھمبر سے درخواست کی ہے کہ انکے بیٹے کی بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ دکھیاری خاندان کو چین آئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)الیکشن 2016کی آمد آمد حلقہ بھمبر میں جوڑ توڑ میں تیز ی آگئی سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انو ارا لحق نے سنگڑ ھ کی وادی فتح کر لی سنگڑ ھ کے درجنوں خا ندانوں نے طا رق فاروق سے نا طہ توڑ کر چو ہدری انو ارا لحق کے قا فلے کا دامن پکڑ لیا حلقہ بھمبر میں چو ہدری انو ارالحق کی پوزیشن مضبوط ہوگئی چو ہدری انو ار الحق کا اہلیا ن سنگڑ ھ کی طرف سے ان کے قافلے میں شمو لیت پر اظہار تشکر تفصیلا ت کے مطا بق الیکشن کے دن جو ں جوں قر یب آرہے ہیں بھمبر میں سیاسی گہما گہمی میں اضا فہ ہو گیا ہے گزشتہ روز سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق نے وا دی سنگڑ ھ کا دورہ کیا اس موقع پر سنگڑھ کمب کے مقام پر مقامی معززین علاقہ با ئو صابر حسین نے ایک عظیم الشا ن کا رنر میٹنگ کا اہتما م کیا جس میں علاقہ سے بڑ ی تعداد میں عوام الناس نے بھر پور شر کت کی اس موقع پر متعدد سر کر دہ شخصیا ت را جہ محمد تعارف ،محمد نوما ن ،را جہ منیر حسین ،راجہ محمد رزاق ،راجہ آفتا ب حسین ،شہباز حسین ،رحمت اللہ ،محمد جمیل ،محمد فیصل ،حاجی جمیل اختر ،محمد شفیق ،محمد سلیم ،راجہ مصر خا ن ،را جہ مظہر حسین ،سمیع اللہ ،راجہ جاوید ،را جہ امجد حسین،با ئو نصیر نے چو ہدر ی طارق فا روق کو چھوڑ کر آئند ہ الیکشن میں سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشرو ط حما ئت کا اعلا ن کر دیا اس موقع پر چو ہدر ی انو ارا لحق نے اہلیا ن علاقہ کی طر ف سے قا فلے میں شمو لیت پر شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ آج میں جس سڑ ک سے گزر کر آپ کے پاس پہنچا ہوں بہت مشکل راستہ ہے آج مجھے آپ کو در پیش مسا ئل سے آگاہی ہو ئی ہے راستوں کی خر ابی کے ذمہ دا ر مقامی زعما پر آئند ہو تی ہے جنہوں نے علاقہ میںآنیوا لے عوامی نما ئندوں کا احتساب نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اگر کا میا بی ملی تو انشااللہ علاقہ کی تعمیر وترقی میں کر دار ادا کرو نگا آج آپ نے میرا سا تھ دینے کا اعلا ن کت کے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے انشااللہ آپ کے اعتما د پر پو را اترونگا اور علاقے میں جو بھی مسائل رہ گئے ہیں انہیں بھی جلد پو را کر ینگے میر ے دروازے آپ کیلئے ہروقت کھلے ہیں آپ کو کو ئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو بلا جھجک مجھ سے را بطہ کر یں آپ کو ما یوس نہیں کر ینگے کا رنر میٹنگ سے (ر) حوالدار را جہ شا کر حسین آف سلی نے کہا کہ ہم چوہدری انو ارالحق کے ویژ ن اور ان کی شرا فت سے بے حد متاثر ہیں چو ہدری انو ارا لحق نے کبھی بھی تھا نے کچہر ی کی سیاست نہیں کی انہوں نے ہمیشہ حق کا سا تھ دیا چو ہد ری انو ارا لحق حلقہ بھمبر میں حق وصداقت کا نشان ہیں انشااللہ ان علاقہ سے الیکشن میںبھاری اکثر یت سے کا میا ب کروائینگے انہوں نے کہا کہ اہلیا ن سنگڑ کی بڑ ی قر با نیاں ہیں1947میں ہندوستا ن کی بڑ ی فو ج راستہ رو کا اور انہیں وا پس جا نے پر مجبور کیا اہلیا ن سنگڑ ھ جس کیسا تھ بھی کھڑ ے ہو ئے ہیں جیت اسکا مقدر ہو تی ہے اس مو قع پر علاقہ کی ممتاز سیاسی وسما جی شخصیت را جہ محمد بشیر طیارہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی مرد حریت چو ہدری انو ارا لحق کیساتھ تھے آج دیگر لو گوں نے ان کے قا فلے میں شامل ہو نے سے خوشی ہوئی ہے انشااللہ با ہم ملکر علاقہ میں انو ارا لحق کی جیت کیلئے اقدام کر ینگے ہم امید کر تے ہیں کہ چو ہد ری انو ارا لحق کا میا ب ہو کر علاقہ کی تعمیر وترقی میں بے مثا ل کر دار ادا کر ینگے ڈی ایس پی (ر) راجہ منیر حسین نے کہا کہ ہم چو ہدری انو ارا لحق اور را جہ ذوالقر نین کیساتھ کھڑ ے ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) بھمبر میں پا کستا ن تحر یک انصا ف کے کا میا ب جلسہ نے یہ با ت ثبت کر دی ہے کہ الیکشن میں تحر یک بر نا لہ سے لیکر نیلم تک کلین سویپ کر ے گی حلقہ بر نا لہ سے ملک عبد المالک اعوان کی زیر قیادت ہزاروں افراد جلسہ میں شر کت کر کے یہ ثابت کر دیاہے کہ حلقہ بر نالہ تحر یک انصا ف بر نالہ کے صدر ملک افتخا ر طیب اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں تحر یک انصا ف کا تا ریخی اور کا میا ب جلسہ نے ضلع بھمبر میں تحر یک انصا ف کو مز ید مضبو ط کر دیا ہے ہزاروں افرا د نے شر کت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آئند ہ ضلع بھمبر کی تینوں نشستوں پر تحر یک انصا ف بھر پور کا میا بی حا صل کر ے گی حلقہ بر نا لہ سے ملک عبد الما لک اعوان کی قیادت میں بر نا لہ سے ہزا روں افراد نے شر کت کی جس سے مخا لفین پر سکتہ طاری ہو گیا ہے ہزا روں افراد کی بر نا لہ سے بھمبر تحر یک انصا ف کے جلسہ میں شر کت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حلقہ بر نا لہ بھی تحر یک انصا ف کا گڑ ھ ہے اور عبد الما لک اعوان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)مقبو ضہ کشمیر کے عوام کے روز بروز بڑ ھتے ہوئے بھارتی فو ج کے مظا لم پر سخت تشویش ہے عالمی برادری بھارتی افواج کے مظا لم لا نو ٹس لے اور کشمیر یوں کو حق خو دارا دیت دلا نے میں کر دار ادا کر ے ان خیا لات کااظہار پا کستا ن مسلم لیگ نو ن بر یشیا اٹلی کے جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی مقصوداسلم بنڈا لوی نے بھمبر کے میڈ یا نما ئند گا ن سے ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیر ی گزشتہ 2دھا ئیوں سے بھارت کے جا برانہ ظا لما نہ تسلط اور مظا لم کے شکا ر ہیں بھارت نے تحر یک آزادی کی پادش میں لا کھوں کشمیریوں کو مو ت کے گھاٹ اتا ر ا ہے اب ایک با ر پھر بھارتی مظا لم میںا ضا فہ ہو گیا ہے بھارتی افو اج آئے روز نو جوانوں کو گر فتار اور شہید کر نے کے سا تھ سا تھ خواتین کی عصمت دری کے واقعا ت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب کشمیر ی قوم پر عزم کر رکھا ہے کہ بھارتی تسلط کیخلا ف ہر حا ل میں کشمیری اپنی جدو جہد جا ری رکھیں گے چا ہے اس کیلئے کتنی بھی جا نوں کی قیمت چکا نی پڑ ے انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیر یوں کا حق ہے اقوام متحد ہ کے چا رٹر کے مطا بق کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیر ی عوام کریں گے عالمی برا دری بھی بھارتی مظا لم کا نو ٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا نے میں کر دار اداکرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بو رڈ بھمبر نے مڈل سٹینڈرڈ ضمنی امتحا نا ت 2016کے شیڈول کا اعلا ن کردیا ہے ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بو رڈ بھمبر کے اعلا ن کر دہ شیڈول کے مطا بق ضمنی امتحا نا ت 2016میں جماعت پنجم میں ایک مضمون میں فیل ہو نیوا لے جبکہ جما عت ہشتم میں دو مضا مین میں فیل ہو نیوا لے امیدوار شامل ہو سکیں گئے اس سے زیادہ مضا مین میں فیل ہو نیوا لا طا لبعلم امتحا ن میں شامل ہو نیکا اہل نہیں ہو گا داخلہ فا ر م بو رڈ ہذا کے دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں فیس کی شر ح جما عت پنجم مبلغ 450رو پے جبکہ جماعت ہشتم مبلغ 550رو پے ہے داخلہ فارم وصولی کی آخری تا ریخ 30-05-2016ہے جبکہ امتحا ن 03جو ن 2016سے شروع ہو نگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)قومی وطن پارٹی نے مزید تین یونین کونسلوں اور ویلیج کونسلوںمیں تنظیمیں قائم کردیں،اس حوالے سے یونین کونسل اکامعروف بامی خیل بنجوٹ،یونین کونسل منگلوراوریونین کونسل رحیم آباد میں تنظیمی اجلاس منعقدہوئے جس کے دوران تنظیموںکا قیام عمل میں لایا گیا،اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو،شیربہادرزادہ خان،شاہی دوران خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکن عوام رابطہ مہم میں مزید تیزی لائیں اور نئی تنظیمیں ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کریں،انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے دورہ سوات کے موقع پر کسٹم ایکٹ کے نفاذکی واپسی کا اعلان نہ کرکے ڈویژن بھر کے عوام کو مایوس کردیا ہے اور عوام نے جتنی امیدیں وابستہ کررکھی تھیں وزیراعظم نے ان پرپانی پھیردیا،انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری میںانڈسٹری زون ،تمام تر سڑکوں کی تعمیر اوردیگرمراعات میں بھی سوات سمیت پورے ڈویژن کو شامل کیا جائے تاکہ یہاں کے پختونوں کو اس کا براہ راست فائدہ پہنچ سکے ،اس موقع پر صدیق علی خان،میرزمان،عالمگیرخان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)پارسا کے تعاون سے کبل میں 25کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل گورنمنٹ کمپلکس کا با قاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کیا تقریب میں وزیر اعلیٰ KPKنے کبل سول ہسپتا ل کو گریڈ Cسے کیٹگری Dکا درجہ دینے کا بھی اعلان کردیا اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصو صی محمود خان ،MNAمراد سعید،ڈاکٹر امجد ، محب اللہ خان ، عزیز اللہ گران ، تحصیل انتظامیہ کے مشران ، پارسا کے افسران اہلکاروں PTIرہنما ئوںسمیت اور وکلاء برادری شریک تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی پرویز خٹک کبل میں 25کروڑ روپے سے بنانے والے تحصیل کمپلکس کا با قاعدہ افتتاح کیا تحصیل کمپلکس میں جو ڈیشل کمپلکس ، ایگزیکٹیو کمپلکس ، لائن ڈپارٹمنٹ، بارروم ، عوا م کے لئے جرگہ ہال ، دس رہائشی مکانات جو دس دس مرلوں پر مشتمل ہو گا بنائے جائینگے جو 2سال میں مکمل کر لیا جائے گا مہمان خصوصی وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے سر خطاب میں پارسا کا شکریہ اد ا کیا اور تحصیل کمپلکس کو 2سال کے بجائے 1سال میں مکمل کرنے پر زور دیا انہوں نے اس موقع پر کبل سول ہسپتال کو کیٹگری Cسے Dگریڈ میں ا پگریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔
۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)شانگلہ میں چوبیس مئی سے ہفتہ ویکسنیشن برائے حیوانات کاآغاز ہوگا،مویشی پال افرادسے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کرداراداکرنے کی اپیل کی گئی ہے،ا س حوالے سے شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر جاویداقبال نے میڈیا کو بتایا کہ چوبیس مئی سے ہفتہ ویکسنیشن برائے حیوانات کاآغاز ہوگااوریہ مہم اکتیس مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران مویشیوں کو حفاظتی انجکشن لگائے جائیںگے،انہوںنے کہاکہ مویشی پالنے والے افراد قریبی ویٹرنری ہسپتال یا جہاں پر مویشیوں کا علاج ہوتا ہے وہاں پر مویشی لے جائیں تاکہ انہیں بروقت انجکشن لگائے جاسکے،انہوںنے مویشی پال افراد سے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کرداراداکرنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔