گجرات ( جی پی آئی ) نامور عالم دین حضرت علامہ حافظ نوید اقبال جنڈ شریف کے والد گرامی انتقال کر گئے ‘ نامور روحانی شخصیت حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی ناظم اعلیْ جامعہ محمدیہ غوثیہ بھوتہ شریف نامور ثناء خوان مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی نے علامہ حافظ نوید اقبال سے اظہار تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )سالانہ محفل میلاد مصطفی یکم جنوری بروز جمعرات بعداز نماز عشاء چیچیاں شریف میں منعقد ہوگی ‘ صدارت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی ناظم اعلیْ جامعہ محمدیہ غوثیہ بھوتہ شریف فرمائیں گے ‘ خصوصی نعت قاری محمد شفیع نوشاہی گولڈ میڈلسٹ پیش کرینگے ‘ خصوصی خطاب علامہ محمد بوٹا چشتی ‘ علامہ مستنصر جاوید جلالی کرینگے ‘ اہتمام الحاج کرم الٰہی برادران نے کہا اہلیان چیچیاں بھر پور تعاون کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ملک اس وقت خانہ جنگی کے دور میں ہے اس کے وجود سالمیت اور مستقبل کے بارے میں بد گمانی کا اظہار کیا جار ہا ہے لوگ پریشان ہیں سانحہ پشاور نے ملکی سلامتی کے تحفظ کے حوالہ سے بہت بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے ‘ ہم اُمت مسلمہ میں ہونے والے کسی ناخوشگوار سانحہ کے حوالہ سے احتجاج کرنا شروع دیتے ہیں ‘ جس میں خواہ افغانستان اور فلسطین شامل ہو مگر پاکستان کی حمایت میں کسی مسلمان ملک کی طرف سے کشمیر کے موقف پر ہماری کھل کر حمایت نہیں جاتی ہے ان خیالات کا اظہار میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام فکری نشست بعنوان آج کا پاکستان اور قائداعظم میں کیا ‘ انہوں نے کہا ہم قائداعظم کے سیاسی رول ماڈل اور نظریات سے کیس دور جا چکے ہیں ‘ تمام بر سر اقتدار طبقات نے اپنے اقتدار کے تحفظ کے خاطر پالیسیاں بنائیں آج بھی پنجاب کے حکمران پاکستان اور قائداعظم نظریاتی اختلاف رکھنے والی کالعدم تنظیموں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھتے اور انہیں مالی امداد دیتے ہیں ‘ ماضی قریب میں صدر پرویز مشرف کے لال مسجد کے خلاف کارروائی کی مخالفت کی جاتی تھی مگر حقائق نے ثابت کر دیا ہے ‘ مولوی فضل اللہ کے لال مسجد کی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات موجود ہیں ‘ جس کا ثبوت وہ ٹیلی فون کال ہے پشاور سانحہ کے حوالہ سے پکڑی گئی ہے ‘ اور مولوی فضل اللہ بہنوئی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام تر فیصلے قومی مفادات میں کئے جاتے ہیں مگر بد قسمتی سے یہاں پر فیصلہ کرنے کی قومی قیادت میں صلاحیتیں مفقود ہیں اور معاملات کے حل کو لٹکایا جاتا ہے۔
جس میں مذہبی مدارس کے نصاب کے بارے میں معاملات ہیں کیونکہ اُسکی انتظامیہ اس حوالہ سے کسی قسم کی ریاستی مداخلت کے خلاف حالانکہ انکی ڈگریوں کو کوئی غیر ملکی ادارہ تسلیم نہیں کرتا ہے آج ہم نے قائداعظم کی شخصیت کو متنازعہ بنا دیا ہے ‘ فرقہ واریت اور تنگ نظری کا جنون اپنے عروج پر ہے ‘ دوسری طرف ہمیں اپنی تمام سرحدوں پر مخالفت ہی دکھائی دیتے ہیں ‘ جبکہ ہمارے اپنے ہی بھائی پاکستانی ریاست کے خلاف داخلی طور پر استعمال ہو رہے ہیں ہمیں دوسروں کی مفادات کی جنگ سے نکلنے کیلئے اپنی مضبوط نظریاتی بنیادوں سے مخالفین کو شکست دینی ہوگی تاکہ ہم عوام دوست اور ترقی پسند سماج کی تشکیل کر کے ریاستی آڈٹ کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے فکری ڈھانچے میں ڈھال سکیں علی ابرار جوڑا صدر سٹیزن فرنٹ گجرات نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد اس لئے کی تھی تاکہ یہاں پر فلاحی معاشرہ قائم کیا جا سکے جہاں پر دوستی اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہو گی ‘ مگر ہم بد قسمتی سے ایک قوم بننے کی نسلی اور فرقہ وارانہ گروہوں میں تقسیم ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے ہمارے قومی قیادت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کسی ٹھوس حکمت عملی پر متفق نہیں ہو رہی تھی ‘ چنانچہ اس عفریت سے نبٹنے کیلئے فوج نے اپنا کردار مخالفین کے ساتھ ادا کرنا شروع کر دیا ہے ‘ ہم کوئی پالیسی بنانے کی بجائے مذاکرات کے چکر میں پہلے ہی قیمتی وقت ضائع کر چکے ہیں ‘ سانچہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے ‘ ہمیں ماضی کے نام نہاد نظریاتی سحر سے نکل کر صرف اور صرف پاکستان کی بہتری کے حوالہ سے پالیسیاں بنانی چاہئیں تاکہ داخلی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
افتخار بھٹہ چیئر مین سٹیزن فرنٹ تھینک فورم نے کہا کہ پاکستان میں قائداعظم کے نظریاتی مخالفین اور ریاست کے درمیان تحریک پاکستان کے وقت سے شروع ہونے والی لڑائی آج بھی جاری ہے ‘ جس نے اب طالبان اور مذہبی فرقہ واریت کی صورت میں مسلح اور نظریاتی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے ‘ جس کے مائنڈ سیٹ کے پر چارک ہمارے ہر دارے میں موجود ہیں اُنکا قیام پاکستان کی جدوجہد میں کوئی کردار نہیں تھا ‘ مگر وہ اب اسکے نظریاتی وارث دعویدار ہونے کے سبب اپنی مرضی کا نظام ٹھونسنا چاہتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ امریکی سامراج نے جہاد افغانستان کے پس منظر یہاں پر مذہبی انتہائی پسندی کو ہوا دی’ دنیا بھر سے انتہا پسندوں کو بھرتی کیا ‘ بعد اُنہیں پاکستان میں لاوارث چھوڑ کر چلا گیا ‘ اُنکو ہم نے کشمیر میں استعمال کر چاہا مگر اسکے تلخ حقائق ہمارے سامنے ہیں اور آج یہی جتھے ہماری داخلی سلامتی کیلئے فطرات بن چکے ہیں ‘ جسکے خاتمہ کیلئے تمام قوم کو پاکستانی افواج کی بھرپور اخلاقی حمایت کرنا ہوگا اور مسلکی نقطہ نظر سے الگ ہو کر سوچنا ہوگا ‘ ممتاز دانشور اور محقق عارف علی میر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گجرات میںتحریک پاکستان کے دوران نوجوان نسل بالخصوص کالج کے طالبعلموں نے فعال کردار ادا کیا اور اُنہیں دعوت پر قائداعظم گجرات تشریف لائے تھے ‘ آج نوجوان عمران خان کے گرد روشن مستقبل کی خاطرجمع ہیں ‘ مگر نظریاتی سیاسی ابہام کی فضاء میں دانشوروں کو راہنمائی کرنی چاہیے پروفیسر بو علی منور نے کہا کہ قیام پاکتان میں صوفیا کا اہم کردار ہے جو کہ بھائی چارے کا درس دیتے ہیں ‘ مگر ہم ذات برادری کے چکر میں اپنی قومی شناخت کو گم کر چکے ہیں ‘ ہمیں ذاتیات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کے حوالہ سے سوچنا ہوگا تم معاملات کو سلجھانے کیلئے مکالمے کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)گجرات روزن ادبی فورم وورلڈ پنجابی فورم کے زیرِ اہتمام 15ویں سالانہ شامِ شاعری 31دسمبر بروز بدھ 3بجے سہ پہر اور کانگاں انعامی بیٹھک دن 12بجے بمقام ٹی ایم اے ہال میں ہو گی ،پروگرام محمد افضل راز معروف صحافی و شاعر کی زیرِ سرپرستی ہوگا تقریب کے مہمانِ خصوصی عائشہ مسعود ملک (اسلام آباد)ڈاکٹر سردار سوز(امریکہ)محترمہ سمن شاہ (فرانس)جناب ایاز محمود ایاز(فرانس)زیرِصدارت حسن عباس رضا (اسلام آباد)تقریب کی آرگنائز کمیٹی میں امین فاروقی ،عمران رشید یاور،ڈاکٹر منیر احمد،شعیب صادق،آصف رضا ایڈووکیٹ ،ضیاء احمد ،انکل سام شامل ہیںمشاعرہ میں دنیا بھر سے شاعر اپنا منفرد کلام پیش کریں گے تقریب میں حاضرین کو کتابیںانعام میں واعلیٰ خدمات پر سپیشل ایوارڈدیئے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام سرکاری وتعلیمی ادارے 12جنوری تک بند رہیں گے جبکہ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنیوالوںکے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی پر تمام تعلیمی اداروں پر پر لازم ہے کہ وہ مناسب سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں خصوصاایسے ادارے جن میں 500سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں ان کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا، میٹل ڈیٹیکٹرز، سکیورٹی گارڈ، 8فٹ تک چار دیواری یا اتنی بلند چار دیواری نہ ہونے کی صورت میں اس پر خار دار تار لگانا لازم ہوگا اور ان انتظامات کے بعد ہی یہ تعلیمی ادارے کھل سکیںگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے کمپوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے فرد ا فردا انکے مسائل دریافت کئے، سنٹر انچارج محمد خرم بھی انکے ہمراہ تھے۔۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اے میاں اقبال مظہرنے کہا کہ لینڈ ریکارد کی کمپوٹرائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ اور عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر میں موجود شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ انہیں عملہ سے کوئی شکایت نہیں اور انکے کام بہتر انداز سے ہورہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈیتھ کوٹہ پر بھرتی ہونیوالے 35ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیاہے۔ محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے یہ درجہ چہارم ملازمین کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے ۔ دریں اثنا ء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ریگولر ہونیوالے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیانتداری اور محنت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی پی او ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران، سول ڈیفنس، ٹی ایم اوز کو ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبیۖ کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی سی او کی طرف سے جاری مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلع بھر سے مختلف علاقو ں سے جلوس برآمد ہورہے ہیں جن کی سکیورٹی کے لئے جامع پلان وضع کیا جائے، جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور پیچ ورک مکمل کیا جائے اور تمام انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی )تھانہ صدر کھاریاں کے ایس آئی مشتاق احمد دوران گشت ملزم سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایس آئی مشتاق احمد نے دوران گشت ملزم منظور حسین والد عبدالحمید کو مشکوک حالت دیکھ کر روک تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی ‘ جس کو قابو کر لیا گیا ۔ دوران تلاشی ملزم سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) تھانہ ڈنگہ پولیس نے دوران ناکہ ملزمان سے دو عدد 30بور پسٹل بمعہ 5عدد گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ پولیس نے دوران ناکہ ملزم سجادہ ولد نذیر نقاش عرف کاشی ولد محمد حنیف سے دو عدد تیس بور پسٹل بمعہ 5گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ق سینئر نائب صدر سٹی گجرات چوہدری عمران اسلم وڑائچ سینئر راہنما چوہدری دلدار جٹ نے کہا ہے کہ حکمران الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور عوام کو روز نئے نئے ایشوز میں الجھا کر وقت گزار رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کو فی الفور پورا کرے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے لوڈشیڈنگ سے فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روز گار ہو رہے ہیں عوام چوہدری برادران کا سنہری دور یاد کررہے ہیں جس میں لوگ ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔ حکومت کا نرخوں پرکوئی کنٹرول نہیں ہے حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے بھی قاصر ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ورلڈ بینک کے دباؤ میں آکر گیس کی قیمتوں میں 64فیصد اضافے کا فیصلہ جنوری سے کر لیاہے جو کہ عوام کے اوپر معاشی ڈرون حملہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )گورنمنٹ زمیندارہ کالج کی گرائونڈ میں ڈیف اینڈ ڈیفکیٹو کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور ڈیف کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں ، اس ٹورنامنٹ میں گجرات ڈیف کرکٹ ٹیم ، لالہ موسیٰ ڈیف کرکٹ ٹیم ، کنجاہ ڈیف کرکٹ ٹیم ، سرائے عالمگیر ڈیف کرکٹ ٹیم ، کھاریاں ڈیف کرکٹ ٹیم اور جلالپور جٹاں ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ افتتاح کے موقع پر ڈی او سپورٹس سلیمان علی ، پی ایس او ندیم بٹ اور چوہدری ظہور الٰہی بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی پی او ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران،ڈی او ایمرجنسی، ڈی او سول ڈیفنس، ٹی ایم اوز کو ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبیۖ کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی سی او کی طرف سے جاری مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر ضلع بھر سے مختلف علاقو ں سے جلوس برآمد ہورہے ہیں جن کی سکیورٹی کے لئے جامع پلان وضع کیا جائے، جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور پیچ ورک مکمل کیا جائے اور تمام انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بین الاقوامی قوانین کسی بھی ریاست کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتے،خدیجہ عمر فاروقی گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے بھارت میں مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کی گھنائونی سازش کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کسی بھی ریاست کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتے ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت مودی حکومت کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں کو زبردستی ہندو بنانے کی مہم کا نوٹس اور اور ہندوستان میں مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کا معاملہ او آئی سی ، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی سطح پر اٹھائے۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ بھارت میں ہندوئوں کی جانب سے مسلمانوں پر ظلم و ستم کوئی نئی بات نہیں ،مسلمانوں کا قتل عام ، اور ان کی رہائشی آبادیوں کو جلانے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں لیکن اب ظلم کی انتہا کردی گئی ہے کہ مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنایا جارہا ہے لیکن مودی سرکار اور مسلمان ممالک کی جانب سے اس پر ابھی تک کوئی مشترکہ لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا۔انہوں نے اپنی قرارداد جمع کروانے کے بعد اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اس معاملہ میں اپنی پراسرار خاموشی ترک کرے اور اس معاملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت سے دوٹوک بات کرے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہر ملک کی ذمہ داری ہے لیکن بھارت اس سلسلہ میں اقلیتوں کو تحفظ دینے کے سلسلہ میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملہ کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سطح پر اٹھائے اور تمام مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کے اقدامات پر بھارت پر دبائو ڈالے کہ ایسے اقدام میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزادی جائے اور بھارت میںمسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے لاہور پریس کلب کے تیسری بار منتخب ہونیوالے صدر ارشد انصاری اور جنرل سیکرٹری افضال طالب اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ارکان کی بھاری اکثریت نے جس طرح جرنلسٹ پینل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے نومنتخب تنظیم کو نہایت اعتماد کے ساتھ صحافیوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کو ہم نے ہمیشہ ترجیح دی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں صحافی کالونیاں بنائیں اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں نائب صدر ندیم بسرا، خازن شاداب رضا، جوائنٹ سیکرٹری صائمہ نواز اور ارکان گورننگ باڈی افضال احمد، شیخ رضوان خالد، قمرالزمان بھٹی، صہیب عزیز، فاروق مجید، حنیف عاصم، مروہ انصر اور فرقان الٰہی شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انارکلی میں آتشزدگی کا واقعہ حکومتی غفلت سے سانحہ بن گیا: چودھری پرویزالٰہی گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے انارکلی کی الکریم مارکیٹ میں آتشزدگی کے المناک واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں اور متاثرہ دکانداروں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور ہم ان کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے اور متاثرین کو معقول معاوضہ کی فوری ادائیگی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس المناک واقعہ کے بارے میں اٹھنے والے سوالات پر کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کسی بھی حکومت کا بنیادی فریضہ ہوتا ہے لیکن انارکلی کے ایک پلازا میں آتشزدگی کا یہ واقعہ حکومتی غفلت کے باعث ایک بڑا سانحہ بن گیا جس میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت امدادی کارروائیوں سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی جانیں بچ سکتی تھیں لیکن آگ بجھانے کی بوسیدہ مشینری، آلات اور کیمیکلز کے باعث اتنی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گاڑیاں اور آلات کیوں اپ ڈیٹ نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے پلازہ میں المناک آتشزدگی کے بعد بھی حکومت کو ہوش آ جاتا تو آج اتنے گھروں میں صف ماتم نہ بچھ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریسکیو 1122 کا ادارہ کسی بھی ناگہانی حالت اور آفت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے فوری اقدامات اور ریسیکیو کیلئے قائم کیا تھا لیکن حکومت وقت کا فرض ہے کہ وہ اسے ہر لحاظ سے اپ ڈیٹ رکھتے تاکہ ہمارے دور کی طرح سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹیاں سماجی ترقی میں کلیدی کردار کی ضامن ہوتی ہیں۔یونیورسٹی آف گجرات کو تعلیمی و تدریسی نظم کے ذریعے اکڈیمک ایکسیلنس کی منزل پر پہنچائیں گے۔ تعلیم و تربیت کا امتزاج ہی سماجی تطہیر کا سبب ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آ ف گجرات کی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کی ہر ممکن سعی کریں گے۔ جامعہ گجرات کا استحکام اور ترقی میرا نصب العین ہے۔ یونیورسٹی کے انڈسٹری سے تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔ انڈسٹری اکڈیمیا لنکجز کے ذریعے نالج اکانومی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ گجرات یونیورسٹی متحرک سول سوسائٹی کی نمائندہ جامعہ ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے اس کے قیام کو ممکن بنا کر کارنامہ سر انجام دیا تو خوش قسمتی سے موجودہ حکومت نے بھی اس کی ترقی میں حصہ ڈالنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔ یہ ہم سب کی یونیورسٹی ہے ۔ جب تک ہم اسے اپنا نہیں سمجھیں گے اس کی ترقی میں کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات اپنی تحقیق اور ماہرین کی بدولت صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے مشاورتی ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ گجرات یونیورسٹی مقامی صنعتکاروں کے تعاون سے مقامی صنعتوں کے عملے کی تربیت میں مددگار ہو سکتی ہے ۔ گجرات یونیورسٹی مقامی سماج و ثقافت اور صنعت و معیشت کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے گجرات کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ میرٹ اور صرف میرٹ میرا منشور ہے، فنانشل اور اکڈیمک آڈٹ متوازن ترقی کے لیے ضروری ہے۔ گجرات جیسے زر خیز خطے میں ایک دانش گاہ کا قیام مقامی سیاسی قائدین کی بصیرت کا ثبوت ہے۔ تمام راہنمائوں کی مشاورت اور راہنمائی سے اس یونیورسٹی کو آگے لے کر جائیں گے۔ اس ادارے کو معاشرتی و ثقافتی اقدار کا نمائندہ تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ یونیورسٹی کو آگے بڑھانے کے سفر میں پروردگار عالم کے خصوصی فضل اور راہنمائی کا متمنی ہوں۔ ٹیم ورک میں یقین رکھتا ہوں۔ مخلص اور محنتی لوگوں کی ٹیم یہاں موجود ہے ۔ ان کے ساتھ مل کر اس درسگاہ کو قومی دانشگاہ بنا کر دم لیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی ) گجرات کے سینئر صحافیوں بشارت لودھی اور عبدالستار مرزا کی یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات، مبارکباد دی اور جامعہ کی ترقی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سینئر صحافی بشارت لودھی اور عبدالستار مرزا یونیورسٹی آف گجرات پہنچے اور وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی گجرات تعیناتی کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ بشارت لودھی نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم سنجیدہ فکر اور پر عزم منتظم ہیں۔ ان سے اہل گجرات کو بہت توقعات وابستہ ہیں۔ سینئر صحافی عبدالستار مرزا نے کہا کہ جامعہ گجرا ت کی ترقی کا حقیقت پسندانہ وژن رکھنے والے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی گجرات آمد خیر و برکت کا سبب ہو گی ۔ یونیورسٹی آف گجرات کو ترقی کے سفر میں ایک ادارہ ساز فہم رکھنے والی قیادت کی ضرورت تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے سینئر صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں میڈیا پر راہنمائی کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے صحافت قومی ترقی کے سفر میں ممدو معاون ہے۔ گجرات کی صحافی برادری ہمیشہ یونیورسٹی آف گجرات کے ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ رہی ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ اہل دانش و قلم جامعہ گجرات کی اگلی منزل کے سفر میں میری راہنمائی اور تعاون کریں گے۔