گجرات کی خبریں 24/01/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی ) سابقہ وزیر تعلیم میاں عمران مسعود گزشتہ روز محلہ سلطان پورہ میں مسلم لیگی راہنما چاچا خورشید احمد کی رہائشگاہ پر جا کر اُن کے بھائی منظور حسین کی وفات پر اُن سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی مرحوم تحریک حسین کے مرکزی صدر حافظ محمد شفیق حیدری کے چاچا تھے ۔ اس موقع پر خالد چوہان ، مظہر اقبال چوہان، علی شان چوہان ،کرام ،سہیل شاہ ، افضل ، چوہدری لطیف ،جمیل ،اعجاز ، مہر منظور احمد ،منیر احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) آج ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی رہائشگاہ پر علماء کرام و مشائخ عظائم کا اہم اجلاس منعقد ہوگا ‘ جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اور اہل سنت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر احتجاج کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) تاجر برادری کے مسائل کے حل ہماری اولین ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر انجمن تاجران تمبل بازار مہر اسلم مٹھو نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے ۔ اور تاجر برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برادشت نہیں کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) شہدائے پشاور نے اپنے خون سے ملک پاکستان کی تمام جماعتوں کو دشمن کے خلاف متحد کر دیا تھا ،موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی اور خود غرضی سے نہ صرف اس قومی اتحاد کو ختم کیا بلکہ پاکستان کی ایتھوپیانیا دیا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اہلحدیث کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموشی نے گجرات میں پارٹی کے صوبائی عہدیداران اور راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور پاکستانیوں کو ایک اچھی زندگی کیلئے تمام اشیائے ضرورت کو عام کرنے کیلئے ان حکمرانوں سے نجات ضروری ہے پاکستان شریف فیملی کا نام نہیں بلکہ 18کروڑ عوام کا نام ہے ،اس ملک میں کسی کو ایسی پالیسی وضع نہیں کرنے کی اجازت دی جائے گی ،جو عوام کو نزدگی کی تمام بنیادی ضروریات چھین لے ،ملک اس وقت جس گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے ، اس بات کا متقاضی ہے کہ اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لا کر عوام کو ان تمام بحرانوں سے نجات دلائی جائے ،ملک میں اس وقت بجلی ‘ پانی ،گیس ،پٹرول اور اشیائے ضروریہ کا بحران ہے یہ بحران حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ہے ،جو اپنے قریبی رفقاء کو نوازنے کیلئے پیدا کیا ہے ، عوام کی قوت برداشت جواب دے گی ہے ،حکمرانوں کو اس سے پہلے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے ،جب عوام سٹرکوں پر اس طرح نکل آئیں جیسے اس وقت بعض ممالک میں عوام سٹرکوں پر ہے ،ملک میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ ایسے تمام گروپ اور جماعتوں کو بے نقاب کیا جائے جو ملک کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ملک کو عالمی طاقتوں کے شکنجوں سے نکالا جائے جو ریاستی طاقت اور قوت سے ان کی صلاحیتوں کو محدود کیا جائے اور ایسے تمام گروپ اور جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے ان کو سختی سے دوسرے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے ،حافظ عبدالباسط ،صاحبزادہ خلیل الرحمن ظہیر،پیر محمد اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی ، سماجی کاروباری شخصیت چوہدری محمد اکرم سانتل، چوہدری اللہ دتہ سانتل،چوہدری محمد ارشد سانتل، چوہدری محمد انور سانتل کی والدہ محترمہ جو کہ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی تھیں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل موضع سانتل میں پڑھا گیا ، ختم قل کی محفل میں شرکت کرنے والوں میں نوابزادہ مظہر علی خاں ایم این اے، نوابزادہ غضنفر علی گل، چوہدری لیاقت علی شاہ پور، چوہدری محمد ارشد شاہ پور،پیر سید زاہد صدیق شاہ آف بوکن شریف، چوہدری افضال اکبر چیچی، چوہدری اختر علی چھوکر، چوہدری رضوان اصغر مچھیانہ سابق ناظم چوہدری طارق محمود ماجرہ شمالی، چوہدری خان محمد گلیانہ، چوہدری اکبر چنڈالہ، چوہدری عمران مشتاق بامتہ ایڈووکیٹ، حاجی الطاف حسین بامتہ، چوہدری محمدارشد صابووال ، چوہدری مسعود اورنگ زیب صابووال، ملک طارق محمود شام پور، چوہدری محمد اشرف ریحانیہ، چوہدری محمد نواز ریحانیہ، تحصل دار چوہدری مظہر اقبال، وقار حسین خاں تحصیل دار، چوہدری ارباب شوکت صابووال، سید جواد مہدی، چوہدری نعیم اختر خانووال ، چوہدری محمداختر خانووال، چوہدری اصغر بانیاں، چوہدری عدنان افتخار بوکن، ملک عبدالمجید گجرات، چوہدری عبدالجبار بالی حاجیوالہ، ندیم بٹ، چوہدری وقار عالم گجرات، ملک عمران شریف گجرات و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر جماعت اہل سنت کے مرکزی راہنما پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے گزشتہ روز ڈ ی پی ا وگجرات رائے اعجاز احمد سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس مثبت ملاقات میں اتفاق رائے سے مختلف فیصلے کئے گئے ۔پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے جماعت اہلسنت کے مختلف علماء اکرام کے خدشات و شکایات سے ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کو آگاہ کیا ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ علماء اکرام کے خدشات کو دور کیا جائے گا علماء نے پاکستان بنایا ہے اور وہی اس کا تحفظ بھی کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ضلع کونسل ہال میں پولیس افسران اور پراسیکیوٹرز کی میٹنگ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہال گجرات میں ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد کی سربراہی میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میںایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ،ڈی ایس پی لیگل اختر محمود، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ،تمام SDPOs، SHOs تھانہ جات اور تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنے میٹنگ کے تمام شرکاء کو پراسیکیوشن میں پائے جانے والے نقائص اور کیس فائل کو احسن طریقے سے مکمل کرکے مقررہ معیاد کے اندر داخل کروانے کے متعلق تفصیلی بریف کیا ۔ڈی ایس پی لیگل نے 2015میں نئے بننے والے اور ترامیم شدہ قوانین کے متعلق تفتیشی افسران کو آگاہ کیا ۔ اورایسی تمام پیچیدگیوںپر روشنی ڈالی گئی جن پر عمل کرکے کیس کی اہمیت کو بڑھایا جاسکے اور ملزمان کو سزائیں دلوائی جاسکیں ۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں نئے اور ترامیم شدہ قوانین کے نقاذکو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئیسابق ایم پی اے حاجی ناصر محمودضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کا دورہ ادھووال خورد ،اہلیان علاقہ کے مسائل حل کروانیکی یقین دہانی ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمودضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے ادھووال خورد کا ہنگامی دورہ کیا ڈیرہ چوہدری محمد آصف ادھووال خور د پر محمد شفیع نے انکا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمودضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے اہلیان علاقہ کے دیرینہ مسائل سنے خصوصا ً پانی کی نکاسی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی اور عوام کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے فوراً ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی،سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمودضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن نے ادھووال خور د میں پانی کی نکاسی کے حل کا جلد بندو بست کرنے کا وعدہ کیا اہلیان علاقہ نے انہیں اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر چوہدری عنصر ،چوہدری مبشر عارف ،چوہدری الیاس ،شریف گجر ،چوہدری ناصر ،علی گجر ،ریحان گجر ،ارمان گجر اور احسان گجر کے علاوہ اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔