گجرات کی خبریں 17/03/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے مرکزی نشر و اشاعت کے رہنما فرحان شوکت ہنجرا نے چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کو جی پی آئی آفس کی لائبریری کیلئے تفہیم القرآن کا سیٹ بطور تحفہ دیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم ‘ اور عرفان احمد صفی بھی موجود تھے۔
………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی وفات پر ان کے آبائی گائوں والی بانٹھ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سید عبداللہ شا والد گرامی ڈاکٹر احسان اللہ نے کی۔ ریفرنس سے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا سید الطاف الرحمن’ فاضل مدینہ یونیورسٹی، چوہدری عرفان احمد صفی مولانا محمد اصغر’ سید ثناء اللہ رانیوال سیداں’ ڈاکٹر سید احسان اللہ کے چچا سید عطاء اللہ شاہ’ سید عنایت اللہ شاہ برونائی’ سید نجیب الرحمن’ سید خلیل الرحمن’ سید عبدالرحمن شاہ’ چوہدری محمد منشائ’ قاری غلام محمد قاسمی نے خطاب کیا۔ مہمانوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ علاقہ بھرکے معززین نے بھر پور شرکت کی۔ مقررین نے ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی دینی سیاسی ‘ سماجی اور میدیکل شعبہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر صاحب نے مثالی زندگی گزاری وہ جماعت اسلامی کی دعوت کا چلتا پھرتا نمونہ تھے۔ انہوں نے اپنے پیچھے اپنی اولاد اور خاندان کی صورت میں صدقہ جاریہ چھوڑا ہے۔ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کے رفاعی منصوبے اور غلبہ دین کیلئے ان کی جدوجہد قابل رشک ہیں۔ داکٹر سید احسان اللہ مسکراہٹیں بانٹنے والے انسانیت سے محبت کرنے والے ‘ مخلص ‘ ہمددر انسان تھے۔جن کے چلے جانے سے جماعت اسلامی ایک مخلص ہمدرد ہر دلعزیز رہنما سے محروم ہو گئی ۔ اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو قبول فرمائے اور قبر کو روشن اور منور فرمائے۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس آج 18 مارچ 2015ء بروز بدھ شام 6 بجے ”سواد ریسٹورنٹ” نزد عثمان پلازہ گجرات میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کریں گے۔ ایجنڈا کے مطابق تلاوت و نعت اور سابقہ کارروائی کے بعد ، تنظیمی کارکردگی اور رجسٹریشن کے بارے میں اظہارِ خیال کیا جائے گا۔ ممبر شپ کارڈ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ جبکہ سانحہ یوحنا آباد لاہور کے بارے میں قراردادِ مذمت پیش کی جائیگی ۔ اجلاس کے آخر پر قرارداد پاکستان کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا جائیگا۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) وائس چانسلر UOG ڈاکٹر عبدالقیوم نے اسلامک سنٹر گجرات ڈاکٹر طارق سلیم سے ملاقات کی اور ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی وفات پر فاتحہ خانی کی۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر شیخ عبدالرشید ‘ جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت چوہدری عرفان احمد صفی’نائب امیر محمد افضل ملک رہنما UK’ مولانا اصغر احمد سلطان ‘ سابق صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقیوم اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیکیشن شیخ عبدالرشید نے ڈاکٹر سید احسان اللہ کی وفات پر کہا کہ گجرات ایک مدبر ‘ صلح جو اور غریبوں کے ہمدرد مسیحا سے محروم ہو گیا ہے۔ جس کی کمی مدتوں ‘ محسوس ہوتی رہے گی۔ ایسے لوگ معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم کی سربراہی میں بہت بڑے قافلے نے پھالیہ میں ہونے والے کسان کنونشن میں شرکت کی۔ اور مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بھر پور استقبال کیا۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) تنظیم الغفاری کے مرکزی راہنما حاجی محمد یوسف غفاری کے صاحبزادے اسد اللہ غفاری رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ ان کی بارات اور دعوت ولیمہ میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ سینٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری ‘محمد نواز شاہد غفاری ‘ مسلم لیگ (ن) کے راہنما جاوید بٹ’ طارق سلامت’ ممتاز صحافی ذوالفقار علی باجوہ’ محمد فیاض غفاری’ محمد الیاس غفاری’ غلام مصطفی غفاری ‘ کلیم اللہ غفاری و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چھالے شریف نے سانحہ یوحنا آباد کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عبادت گاہ جس مذہب یا فرقے کی ہو ، قابل احترام ہے ۔ دہشتگردی میں ملوث افراد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اسلامی ریاست میں اقلیتیوں میں خصوصی تحفظ ‘ مقام اور آزادی حاصل ہوتی ہے۔ حکومت وقت کا فرض ہے کہ وہ اس سانحہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور مسیحی برادری کے دکھ درد کا مداوا کرے۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب میں19مارچ بروز جمعرات کو محفل میلاد منعقد ہو گئی محفل سہ پہر ایک بجے شروع ہو گی جسمیں عالم دین صاحبزاد ہ سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر عثمان افضل قادری ، پیر رضوان منصور آوانی خصوصی شرکت کرینگے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاجائیگا

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے گزشتہ روز صدرگجرات پریس کلب عبدالستارمرزاسے انکے دادا جان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پرسابق جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر ، سید نوید حسین شاہ ، کانسٹیبل نجف بھی موجود تھے

………………………
………………………
سراج الحق کا پھالیہ میں کسان کنونشن سے خطاب
گجرات (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جو حکومت کسانوں سے ٹکرائے گی پاش پاش ہو جائے گی ۔ حکومت نے کسانوں کے مسائل حل نہ کیے تو چاروں صوبوں کے کسانوں کو ساتھ لے کراسلام آباد کی طرف مارچ کروں گا ۔ کسانوں کا استحصال کیا جارہاہے ۔ ان کو محنت کاپھل نہیں مل رہا ۔ کھاد ، بیج ، زرعی آلات اور دیگر اشیا انتہائی مہنگی ہیں ۔ بھارت کسانوں کو ان اشیا پر سبسڈی دے رہاہے حکومت بھارت سے زرعی اجناس اور سبزیاں درآمد کر کے کسانوں کو مسائل سے دوچار کر رہی ہے۔ قوم جماعت اسلامی کو حکومت میں آنے کا موقع دے ،اللہ سے وعدہ کرتاہوں غریبوں ، مزدوروں اور کسانو ںکے مسائل حل کریں گے ۔ کسان یشان حال ہیں ۔ عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو کسانوں کو ہم پانچ چیزوں کھاد ، بیج ادویات ڈیزل پر سبسڈی دیں گے اور ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ مقرر کریں گے۔ اسی طرح پانچ بیماریوں کینسر ، گردوں ، دل ، ہیپاٹائٹس اور بچوں کے تھلسیمیاکی بیماریوں کے مفت علاج کی اسی طرح سہولت دیں گے جس طرح ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سینیئر وزاء کو حاصل ہے۔ 30 ہزار سے کم آمدنی والوں کو آٹا ، گھی ، چائے ،چاول پر سبسڈی دیں گے ۔ اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو چاروں صوبوں کے کسانوں کے ساتھ مل کر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ۔ طبقاتی نظام ختم کریں گے ۔ شرم کی بات ہے کہ حکومت چرچوں اور غیر مسلموں کی حفاظت نہیں کر سکی ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس یلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے پھالیہ میں بہت بڑے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق کا پھالیہ ، منگووال ، پاہڑیاں والا اور دیگر مقامات پر عوام نے فقید المثال استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ گھڑ سواروں نے انہیں سلامی دی ۔ ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، عبیداللہ گوہر ، امیر جماعت اسلامی منڈی بہائوالدین چوہدری ریاض وڑائچ ، کسان بورڈ پاکستان کے چیئرمین صادق خاکوانی ، سیکرٹری جنرل ملک رمضان روہاڑی ، امیر جماعت اسلامی گجرات ڈاکٹر طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ اور عرفان خاکوانی بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے کہاکہ 68 سال سے چند خاندان حکمرانی کر رہے ہیں انہو ں نے اندرون و بیرون ملک اپنی جائیدادیں اور بینک بیلنس بنائے ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اور ملکی بنکوں سے ہزاروں اربوں روپے اور ڈالر لے کر پوری قوم کو قرض کے جال میں پھنسا دیا ۔ مہنگائی ، ٹیکسوں اور بجلی و گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیاگیا ۔ عوام روزگار سے محروم ہیں قومی اداروں کو نج کاری کے نام پر اونے پونے داموں بیچا جارہاہے جس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں طبقاتی نظام ہے ۔ غریب کا بچہ تعلیم اور علاج سے محروم ہے جبکہ حکمرانوں کے بچے اعلیٰ سکولوں اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہر چیز میں ملاوٹ ہے ۔ بدامنی اور دہشتگردی عام ہے ۔ حکمرانوں نے اپنی سیکورٹی پر تو پولیس کی بھاری نفری لگائی ہوئی ہے جبکہ عوام بے یارومدد گار ہیں ۔ قتل و غارت گری اور ڈاکہ زنی کا بازار گرم ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں غریب کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں ، سینیٹ ، ایوان صدر ، ایوان وزارت عظمیٰ کا دروازہ کھولنا چاہتا ہوں یہ ایسے ممکن ہو گا جب تمام مظلوم عوام اکٹھے ہو جائیںاور ملک کو لوٹنے والوں سے نجات دلانے میں ہماری مدد کریں ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ آپس میں لڑنے کی بجائے مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ کے خلاف لڑیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بناتھا ، یہاں اسلامی نظام کا نفاذ کریں گے ۔ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت دے سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں آج کسانوں سے جرگہ کرنے آیا ہوں ۔ 68سال سے حکمرانوں نے عوام کے مساحل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں پر مسلح ہی نہیں سیاسی و معاشی دہشتگردی بھی ہے ۔ حکمران ایوانوں میں بیٹھ کر شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ غریب کا بچہ گندگی کے ڈھیر پر رزق تلاش کر رہاہے ۔موجودہ سیاست اور جمہوریت جاگیرداروں اور مراعات یافتہ اور سرمایہ داروں کی گرفت میں ہے جس کے پاس 30 کروڑ ہیں وہ سینیٹر اور 50 کروڑ والا وزیر بن جاتاہے جبکہ غریب دھکے کھارہاہے ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سیدو سیم اختر نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی ہی کسانوں کی آواز ہے ۔ ہم کسانوں کو حقوق دلا کر دم لیں گے جو ایوان کسانوں کے مسائل حل نہ کرے گا ایسے ایوان کے درودیوار ہلا کر رکھ دیں گے ۔ صادق خان خاکوانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اکتوبر میں صادق آباد سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کریں گے یہ لانگ مارچ حکومت گرانے کے لیے نہیں بلکہ کسانوں کا حق انہیں دلانے کے لیے ہوگا ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کسانوں کو بغیر سودکے قرضے ملنے چاہئیں اور فصل آنے سے پہلے حکومت فصلوں اور اجناس کی قیمتیں مقرر کرے ۔

………………………
………………………
جھلکیاں

٭۔ کسان بورڈ پنجاب کے سیکرٹری جنرل ارسلان خاکوانی ، چوہدری ریاض فارو ق سائیں نے دریائے چناب پر سینکڑوں کارکنان کے ساتھ سراج الحق کا استقبال کیا۔
٭۔ منگووال، پھالیہ میں سراج الحق کا شاندار استقبال
٭۔ عوام اور کارکنوں نے سراج الحق پر نوٹ نچھاور کیے ۔
٭۔ سراج الحق کی تحصیل پھالیہ آمد پر چھٹی کا سماں تھا۔
٭۔ غزالی کالج فاربوائز ، غزالی کالج فار ویمن ، دارارقم سکول کے اساتذہ و طلبہ و طالبات نے سراج الحق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
٭۔ سراج الحق کی پھالیہ آمد پر ایک درجن گھڑ سواروں نے سلامی دی ۔
٭۔ سراج الحق گھوڑے پر سوار ہوئے اور انہیں پنجاب کی ثقافت ”پگ” پہنائی گئی ۔
٭۔ 100 ٹریکٹر سوار بھی سراج الحق کے قافلے کے دائیں بائیں ساتھ چلتے رہے ۔
٭۔ سینکڑوں گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں بھی قافلے کے ساتھ تھیں ۔
٭۔ کسان بورڈ ، جماعت اسلامی ، اسلامی جمعیت طلبہ ، شباب ملی کے نوجوانوں کا جوش دیدنی تھا ۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) امن وامان کے قیام کیلئے اولیاء کرام کی تعلیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے موضع ماجرہ شمالی میں سالانہ محفل میلاد النبی ۖکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات امن ومحبت کا درس دیتی ہیں اس لیے اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں دنیا بھر میں اولیاء کرام کے آستانوں سے امن کا پیغام جارہا ہے ۔ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر سید سعید احمد گجراتی نے کہا کہ نبی پاک ۖ کی محفل سجانا سعادت کی بات ہے اور وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو کہ اس طرح کی محافل سجاتے ہیں حاجی امجد آف ماجرہ شمالی نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ میں بھی اس طرح کی محافل سجاتے ہیں۔جماعت اہلنست کے مرکزی رہنما مفتی اقبال چشتی آف لاہور نے کہا کہ دنیا وآخرت میں وہی لوگ کامیاب ہونگے جو کہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں اور حاجی امجد اور ان کے رفقاء کار مبارکباد کے مستحق ہیں جو کہ اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔

………………………
………………………
گجرات(جی پی آئی)لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں علماء کی گرفتاریاں کرکے ناجائز مقدمے بنانے، مساجد سے لائوڈ سپیکر اترواکر اذان کی آواز کو محدود کرنے اورناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قانون میں غیر ملکی مداخلت کرنے پر سنی مجلس عمل کے زیر اہتمام داتا دربار سے ریگل چوک تک عظیم الشان ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ کیا۔ مقررین میں سنی مجلس عمل کے چیئرمین پیر محمد افضل قادری، شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی، پروفیسر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، صاحبزادہ سید مختار رضوی، پیر سید مصطفی رضوی، پیر سید علی ذوالقرنین نقوی، مولانا محمد ضیاء اللہ قادری، پیر سید تنویر عالم، ڈاکٹر محمد عارف نعیمی، پیر سید خرم ریاض، مولانا محمد اعجاز اشرفی اور دیگر شامل تھے۔ سنی مجلس عمل کے چیئرمین پیر محمد افضل قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سنی مجلس عمل مساجد اور دین کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں علماء کو گرفتار کرکے ضرب عضب آپریشن کے خلاف گہری ساز ش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملے حرام اور کفر ہیں۔ اسلام اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ خود کش حملے کرنے والے جنتی نہیں جہنمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے جوتوں سمیت مسجدوں میں گھس کر مسجدوں کے سپیکر اتار رہی ہے۔ پولیس گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوںنے کہا کہ مساجد میں حکمرانوں کا نہیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قانون چلے گا۔ ریلی میں مختلف قرارداتیں پیش کی گئیں۔ جن میں حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین مبارک بازیاب کروائے جائیں۔ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غازی ممتاز حسین قادری کو فوراً باعزت طور پر رہا کیا جائے۔ 295-C کے قانون کو غیر موثر کرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی شاتم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آج تک سزائے موت نہیں ہوئی۔ حکمران توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جتنے مجرم جیلوں میں بند ہیں انہیں پھانسی دیں۔ دہشت گردوں کو اسلام اور پاکستان کا بدترین دشمن قرار دیا گیا اور پاک فوج اور ضرب عضب آپریشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اورمطالبہ کیا گیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج ضرب عضب آپریشن جاری رکھے۔ امن کمیٹیوں سے دہشت گردوں کے سرپرست کالعدم تنظیموں سمیت جرائم پیشہ افرادکو نکالا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسلامی ریاست میں غیر مسلم شہریوں کے لئے ارشاد ہے: ”ان کا خون ہمارے خونوں کی طرح ہے اور ان کے مال ہمارے مالوں کی طرح ہیں”۔ لہذا لاہور میں مسیحی برادری کے چرچوں میں بم دھماکوں اور جانی ومالی نقصان کی مذمت کرتے ہوئے جن درندوں نے دو مسلمانوں کو زندہ جلایا ہے اس کے لئے غیر جانبدارانہ کمیشن فوری قائم کرکے مجرموں کو قرارواقعی سزا دی جائے۔ ملک کوسیکولر بنانے کے لئے سیکولر لابی یہ کہہ رہی ہے کہ شہادت اور جہاد کی روایات کو ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی بھول ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہر صورت ہوگا چاہے ہمیں اس کے لئے اپنی جانوں کو نظرانے بھی دینے پڑے تو دیں گے۔ لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں علماء اور مساجد کمیٹیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ مساجد اور دینی معاملات میں مداخلت بند نہ ہوئی تو پھر مقابلہ ہوگا۔ گرفتاریوں اور جیلوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ پورے ملک کی مساجد اور مدارس سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہ دینے کی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتارعلماء کو فوراً رہا کیا جائے۔ مساجد کمیٹیوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے اور علماء پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات بند کئے جائیں۔ مساجد سے جو لائوڈ سپیکر اتارے گئے ہیں فوراً واپس کئے جائیں

………………………
………………………

گجرات (جی پی آئی) موضع خوجیانوالی کے سینکڑوں افراد نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس کے باہر ٹائر جلا کر تیل نکالنے والی فیکٹری کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرہ کی قیادت مسلم لیگ خوجیانوالی کے راہنما شاہد نعیم بٹ اور دیگر نے کی ۔مظاہرین نے ڈی سی او آفس کا گھیرائو کر کے فیکٹری مالک کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ،اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ موضع خوجیانوالی میں ٹائر جلاکر تیل بنانے والی فیکٹری سے پورے گائوں کے لوگ عاجز آگئے ہیں ،فیکٹری کے دواں سے لو گ موزی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اس طرف کو ئی توجہ نہیں دے رہے اور نہ ہی فیکٹری کو بند کیا جا رہا ہے مظاہرین نے بتایا کہ فیکٹری کے زیریلے دھواں سے گائوں کی پوری فضا خراب ہے اور اس کے گندے پانی سے پورے گائوں کا پانی بھی پینے کے قابل نہیں رہا اس فیکٹری کے دھواں سے پورے گائوں کے لوگ تنگ آچکے ہیں ،مظاہرین نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے اس فیکٹری کو سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں مگر اس کو بند نہیں کیا جارہا ،اس موقع پر ڈی سی او گجتاے لیاقت علی چٹھہ نے مظاہرین سے مذکرات کرنے کے بعد انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس سلسلہ میں اے ڈی سی عرفان کاٹھیا موضع خوجیانوالی جاکر تمام صورت حال کا جائزہ لے کر مذکورہ فیکٹری کوسیل کریں گے جس پر مطاہرین نے ڈی سی او گجرات کا شکریہ ادا کیا

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈسڑکٹ جیل گجرات میں بند دو قیدیوں کو آج پھانسی پر لٹکایا جائے گا اس سلسلہ میں گجرات جیل میں ان ملزمان کو پھانسی دینے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں سپرینڈنٹ جیل گجرات امتیاز احمد بھلی نی بتایا ہے کہ گجرات جیل میںمنڈی بہاوالدین کے رہائشی اظہر محمود ولد نذ ر محمد اور گجرات کے رہائشی محمد زمان ولدنیاز علی سکنہ کڑیانوالہ کو آج پھانسی دی جائے گی جس کے تمام انتظامات کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے امتیاز بھلی نے کہا کہ محمد اظہر نے خاندانی دشمنی کی بنا پر اپنے رشتہ دار کو قتل کر دیا تھا اور ان کی یہ دشمنی 1960سے چلی آرہی تھی ۔ملزم اظہر محمود نے 2000میں صدر پاکستان کو رحم کی اپیل کی تھی جوکہ مسترد ہو گئی تھی جبکہ محمد زمان نے لاہور سبزی منڈی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چار افراد کو قتل کر دیا تھا 2012میں بھی اس کی رحم کی اپیل خارج ہو چکی ہے ،تاہم دونوں کی جانب سے مدعیوں کے ساتھ راضی نامہ کی کوششیں جاری ہیں لیکن ابھی تک کسی ملزم کی طرف سے ہمیں راضی نامہ کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا ۔امتیاز احمد بھلی نے مزید بتایا کہ اس وقت گجرات جیل میں سزائے موت کے 150کے قریب قیدی ہیں جن کے مقدمات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں ان سزائے موت کے 8قیدیوں کی رحم کی اپیلز صدر پاکستان کے پاس ہیں جن کا فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گجرات جیل میں 1530قیدی بند ہیں جن میں 36خواتین اور43بچے بھی شامل ہیں 353کی گنجائش والی جیل میں کئی گناہ قیدی بند ہیں

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) سنی تحریک گجرات ورکرز کا اہم اجلاس اسلام نگر میں ہوا ۔اجلاس کی صدارت علامہ ایاز نعیمی سٹی صدر سنی تحریک گجرات نے کی ۔سنی تحریک کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ایاز نعیمی نے کہاکہ جو قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چا ہتی ہیں انکا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ضرب عضب آپریشن کا ناکام بنانے کی ہر سازش کو خاک آلود کر دیں گے۔علماء اہل سنت پر جھوٹے مقدمات درج کرکے عدالتوں میں اللہ و رسول کے نام کی جھوٹی قسمیں اٹھانے والے افسران غضب الہی کو دعوت دے رہے ہیں ۔ہم رحمت الہی سے ناامید نہیں ہیں ایک دن ظالم حکمرانوں کے ظلم کا باب ضرور بند ہوگا ۔اس موقع پر مولانا عظیم رضا قادری نے کہا کہ یوحنا آباد میں نہتے محمد نعیم کو زند ہ جلانے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔آئین اور قانون کا اطلاق سب پر یکسا ں ہونا چا ہئے ۔چرچ پر حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے اور طالبان کو اسلام کے ساتھ مت جوڑا جائے۔وطن عزیز میں تمام اقلیتوں کو تحفظ اور حقوق دیئے جاتے ہیں۔پر تشدد اوقعاات پر افسوس ہے حکومتی کارکردگی صفر ہے۔اس مو قع پرمولانا فیصل منیر قادری ،قاری عمر شریف قادری و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کی دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے ہیں ۔پر امن احتجاجی ہر کسی کا حق ہے مگر اپنی ہی املاک کو نقصان پہنچانا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔مولانارفاقت علی قادری نے کہا کہ محمد نعیم کو زندہ جلانے والوں کو فوری طور پر قانون کے حوالے کیا جائے ۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) پرامن سنی عالم دین صاحبزادہ فرید القمر سیالوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، انہوں نے اپنی زندگی فروغ اسلام اور تحفظ ختم نبوت کیلئے وقف کر رکھی ہے، ان کی بلاجواز نظر بندی سے انکے تعلیمی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، موصوف ہمیشہ سے دہشتگردی، اور فرقہ وارانہ قتل وغارت کے مخالف رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کے سنی بریلوی علماء کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ علماء نے کہا کہ فساد والوں کی بجائے میلاد والوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ مفتی عبد الغفور، علامہ تلاوت خان، علامہ قاضی مشتاق، مولانا خادم حسین، مفتی محمد عابد، مولانا مختار، حاجی محمد خان، مولانا عبد الرحمن، مولانا اصغر، قاری مبشر ودیگر نے کہا ہے کہ ہم علماء حق کی ناجائز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان بنانیوالوں کے وارثین اور پاکستان کے محافظ علماء کی باعزت رہائی تک سراپا احتجاج ہیں۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) چوکی انچارج شادولہ نے دو ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوکی انچارج شادولہ اے ایس آئی چوہدری زولفقار گورائیہ نے شادولہ روڈ پر ناکہ لگاکر دوملزمان شاہد عرف شاہدہ اور ظہیر زمان ولد محمد صدیق سے 60بوتل شراب بر آمدکر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے چوکی انچارج ذالفقار گورائیہ نے بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے شراب فروخت کر رہے تھے اور آج بھی ملزمان رکشہ میں رکھ کر شراب لے جارہے تھے ہم نے ناکہ بندی کر کے ان کو گرفتار کیا ،بھاری مقدار میں شراب پکڑنے پر انچارج چوکی ذالفقار گورائیہ کو ڈی پی او گجرات نے شاباش دی ہے اور انہیں نقد انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کے سب انجینئر چوہدری سلیم رضا کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل ان کے گائوں کوٹلہ ککرالی میں پڑھا گیا جس میں علاقہ بھر کی اہم شخصیات کے علاوہ ٹی ایم اے گجرات کے ملازمین اور آفسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

………………………
………………………
خادم اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع گجرات میں 4ہزار سے زیادہ پرائمری سکول ٹیچرز کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوگیا
گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ لاہور کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے 205264پرائمری سکول ٹیچرز کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ لاہور کے پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ کی خصوصی ہدایات کی زیر نگرانی پائلٹ پراجیکٹ میںشامل ضلع گجرات کے ہیڈ آف ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر گجرات چوہدری خالد محمود گھمن اور ٹیچر ایجوکیٹرز ایڈمن اینڈ فنانس رانا عبدالغفار طاہر نے ضلع بھر کے تمام پرائمری سکول ٹیچرز کی ٹریننگ کو تین گروپس میں تقسیم کرکے انکی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کروادیا ہے۔ چوہدری خالد محمود گھمن کی زیر نگرانی رانا عبدالغفار طاہر نے ضلع بھر کے فیلڈ ٹیچر ایجوکیٹر اور ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز کو ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے مشن کے مطابق اعلیٰ معیاری ٹریننگ کروانے کا ٹاسک دیا۔ضلع بھر کے پرائمری سکول ٹیچرز کی صلاحیتوں کا دائرہ کار بڑھانے اور انکی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ٹیچر ایجوکیٹر ایڈمن اینڈ فنانس رانا عبدالغفار طاہر نے تمام پرائمری سکولز ٹیچرز کی سہولت کی خاطر انکی ٹریننگ انکی رہائشگاہ کے قریب ترین واقع کلسٹر ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹرز میں کروانے کا اہتمام کیا ہے۔تمام پرائمری سکول ٹیچرز کو ضلع بھر کے تمام ٹریننگ سنٹرز پر آڈیو وڈیو آلات اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھرپور اور جامع ٹریننگ کروانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔جبکہ ٹریننگ کی لائیو ویڈیو اوراساتذہ کرام کی حاضری کا انتظام روزانہ کی بنیاد پربذریعہ انٹرنیٹ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ لاہور اور دیگر حکام بالا سے کروانے کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ دوران ٹریننگ ضلع بھر کے تمام ٹریننگ سنٹرز پر تمام اساتذہ کرام کو ٹریننگ میٹریل،سٹیشنری،ریفریشمینٹ کا بہترین انتظام کیا گیا۔ جبکہ ٹریننگ کے اختتام پر تمام اساتذہ کرام کو اعزازیہ بھی ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کی جانب سے دفتر ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر گجرات کی جانب سے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس ٹریننگ سے ضلع گجرات کے تقریبا پانچ ہزار سے زیادہ پرائمری سکول ٹیچرز مستفید ہونگے۔

………………………
………………………
گجرات (جی پی آئی) معروف ماہرتعلیم،آئی ایل ایم کالج گجرات کے مینجنگ ڈائریکٹراورای ٹیک کالج کے چیف ایگزیکٹوسیدانجم محمودگیلانی کے والد محترم کوان کے آبائی گاؤںدھارووال میں سپردِ خاک کردیاگیا۔مرحوم کی نمازجنازہ میں شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات،افسران،سماجی وسیاسی رہنماؤں ، طلباء ،علاقے کے معززین اورکالجزکے سٹاف ممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔بعدازاںضلع بھر سے مختلف شخصیات نے دھارووال جاکرسیدانجم گیلانی سے ان کے والدکی وفات پراظہارتعزیت کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔