گجرات کی خبریں 20/1/2018

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) جرائم کے خاتمہ کیلئے گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ پولیس کیساتھ مثالی تعاون کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا نے گجرات پریس کلب میں نو منتخب صدر راجہ تیمور طارق اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیم ورک اور بہتر کوارڈینیشن نہ ہو کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ اور اس معاملہ میں گجرات کے صحافی باقی اضلاع سے منفرد مقام رکھتے ہیں جو ہمیشہ نشاندہی اور انہیں حل کرنے میں معاون رہتے ہیں۔ جس کے لئے گجرات پولیس ، پریس کلب کی ممنون ہے۔ کیونکہ صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اور ہم آئندہ بھی صحافیوں کیساتھ بھر پور تعاون قائم رکھیں گے۔ اس موقع پر صدر گجرات پریس کلب راجہ تیمور طارق گجرات پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ خصوصاً ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی انسان دوستی اور جرائم کے خلاف مہم پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ گجرات کے صحافی ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صف اول کا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہمیں خوشی ہے کہ عرفان الحق سلہریا ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ انہوں نے پریس کلب آکر ہمارا مان بڑھایا ہے۔ اس موقع پر نائب صدر سید نوید الحسن شاہ ‘ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ نوازش علی نوازش’ ذوالفقار علی باجوہ’ سید عابد علی شاہ’ سید ابدال شاہ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں عرفان الحق سلہریا کا گجرات پریس کلب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ہار پہنائے گئے۔ ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا نے صدر راجہ تیمور طارق اور دیگر عہدیداران کو مٹھائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اور عہدیداران کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کا ایک اور احسن اقدام۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے میدان میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے کام کا آغاز۔ 2 فروری کو دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میگا ہیلتھ سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ماہر ڈاکٹرز بچوں کو لیکچرز دیں گے اور بچوں کا چیک اپ بھی کریں گے۔ اس سیمینار میں بچوں کے والدین بھی شریک ہوں گے۔ ڈائریکٹر شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا ہے کہ ہم بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انکی زندگی کے دیگر مراحل پر بھی خصوصی نظر رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ کیونکہ صحت مند بچے ہی ترقی اور صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) انچارج CIA سٹاف گجرات انسپکٹر ضیغم ثناء وڑائچ گزشتہ روز تعزیت کے لئے میاں جمال صفدر کی رہائشگاہ پر گئے اور محمد صفدر کے والد محترم اور میاں جمال صفدر کے دادا مایہ ناز باورچی الحاج محمد اصغر المعروف پاء اچھو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو بے حد سراہا۔ اور کہا کہ مرحوم نے اپنے شعبے میں محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے نام کمایا ۔ عوام ان کے کام کی قدر کرتے تھے۔ اس موقع پر خاور بشیر بٹ گولڑوی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ شیخ محمدا دریس’ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حسن تکہ شاپ اینڈ سپیشل کڑاہی کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر گجرات پریس کلب راجہ تیمور طارق نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر تکہ شاپ کا افتتاح کیا۔ اس شاندار افتتاحی تقریب میں صحافیوں اور معززین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جن میں خاور بشیر بٹ گولڑوی ‘ شیخ محمد ادریس’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو حسن تکہ شاپ خواجگان روڈ گجرات نے کہا کہ ہم اپنے معیار پر توجہ رکھے ہوئے عوام کو ایک بہترین اور منفرد کھانوں کا مرکز دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ انشاء اللہ ہمارے ہاں عوام کو صاف ستھرا کھانا اور بہترین ماحول میسر ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری طارق محمود دراجی گزشتہ روز تعزیت کے لئے محمد صفدر کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے والد محترم اور میاں جمال صفدر کے دادا عالمی شہرت یافتہ باورچی الحاج محمد اصغر المعروف پاء اچھو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو بے حد سراہا۔ اور کہا کہ مرحوم نے اپنے شعبے میں محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے نام کمایا ۔ عوام ان کے کام کی قدر کرتے تھے۔ اس موقع پر خاور بشیر بٹ گولڑوی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ شیخ محمدا دریس ‘ محمد اختر پہلوان’ سلیمان اختر’ ہارون امجد’ میاں بلال صفدر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عالمی شہرت یافتہ باورچی الحاج محمد اصغر المعروف پاء اچھو کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ ضلع بھر سے اہم سیاسی ‘ سماجی و کاروباری شخصیات نے انکی رہائشگاہ پر جا کر انکے صاحبزدگان امجد محمود (امریکہ)’ محمد صفدر (گجرات پکوان ہائوس) ‘ تنویر محمود سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ طارق محمود دراجی’ انسپکٹر ضیغم ثناء وڑائچ’ جیزان ڈار’ خاور بشیر بٹ گولڑوی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ عقیل سونی’ راحیل سونی (سیالکوٹ)’ عمر حسیب’ فواد فتح’ علی رضی’ علی ریحان خان’ چوہدری عمران اسلم وڑائچ (عمران بلڈرز)’ و دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 1423ایجوکیٹرز اور15 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی میرٹ پر بھرتیوںکا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بھرتیوں کا عمل بروقت مکمل کرنے کیلئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈی ایم او آفس ٹیم کیطرح کام کریں، ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایم او وقار خان، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز محمد پرویز، رفعت النسائ، محمد پرویز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایجوکیٹرز کے لئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک6ہزار کے قریب ، یہ سلسلہ 21جنوری تک جاری رہے گا ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ دراخواستوں کی سکروٹنی اور بروقت پراسیسنگ کیلئے میونسپل سکول، ہائی سکول غریب پورہ اور جامع ہائی سکول فار بوائز کی کمپوٹر لیب کو مختص کر دیا گیا ہے ، تمام ڈی ای اوز اس عمل کی نگرانی کریں گے ، سی ای او ہیلتھ اور ڈی ایم او اسکی نگرانی کریں گے جبکہ وہ خود بھی تینوںلیبز کا دورہ کریں گے۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ گزشتہ بھرتیوں کیطرح جاری بھرتیوں کا عمل بھی میرٹ پر بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات عزوبہ عظیم اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور نے مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا ، اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پراے سی گجرا ت عزوبہ عظیم نے گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول کے مختلف کلاس رومز، کمپوٹر لیب کا دورہ کیا اور طلبہ کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ اے سی کھاریاں اویس منظور بھی گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھلو کا دورہ کیا اور طلبہ میں گھل مل گئے۔ انتظامی افسران نے ہدایت کی کہ کمپوٹرلیب لائبرئری سے استفادہ کیلئے طلبہ و طالبات کوزیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روز بھی بہت مصروف رہے انھوں نے چوہدری ظہورالٰہی ہائو س میں وفود سے ملاقاتیں کیںحسین لورز کے ضلعی صدر چوہدری صمصام آف لوراں نے وفد کے ساتھ ملاقات کی بعدازاں چوہدری حسین الٰہی نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیاانھوںنے چوہدری نذیر چیئرمین یونین کونسل موٹا کے گھر جا کر ان کے بھانجے کی وفات پر افسوس کیا اور معغفرت کی دعا کی چوہدری سعادت نواز اجنالہ ،چوہدری عدیل احمد وڑائچ چیئرمین ودیگر بھی موجود تھے۔
گجرات (جی پی آئی) سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری نصیر آف سرخ پور کے بھتیجے کی دعوتِ ولیمہ گزشتہ روز بخیر وخوبی سرانجام پا گئی جس میں معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی نمایاں شرکا میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی،سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نواز اجنالہ،چوہدری عدیل وڑائچ چیئرمین،مہر محمد امجد آف ٹھمکہ چیئرمین،مرزا شوکت بیگ سابق ناظم ،چوہدری نصراللہ وڑائچ آف لدھا سدھا،چوہدری زبیر آف سرخ پور،چوہدری شہباز جٹ ودیگر شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری افضل رانجھا کی صاحبزادی کی تقریب نکاح بخیر و خوبی سرانجام پا گئی جس میں شہر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی،چوہدری سعادت نواز اجنالہ،چوہدری عدیل وڑائچ،چوہدری مظہر نت،چوہدری ارشد نت،چوہدری قیصر نت،چوہدری یاسر نت،چوہدری حمزہ،چوہدری ندیم اصغر جوڑا،سید مجاہد عباس سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز یوتھ رہنما چوہدری لقمان آف کالیکی بھی رشتہ اوزدواج سے منسلک ہوگے جن کی دعوت ولیمہ کی پُر وقار تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں ضلع بھر سے معززین کی بڑی تعدادشرکت کی مہمانوں کا استقبال چوہدری ارسلان آف کالیکی اور سینئر صحافی و کاروباری شخصیت محمد مجید بھٹی نے کیا مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی،سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عبداللہ یوسف،چوہدری مظہر نت سابق ناظم،سید مجاہد عباس،چوہدری ارشاد وڑائچ،مہر محمد امجد چیئرمین،مرزاسلیم بیگ چیئرمین،ملک عامر سرور،احسان اللہ باگڑی،چوہدری فخرزمان،چوہدری ارشد،چوہدری حسن سردار،چوہدری غلام حید ر آف علی پور،چوہدری اعجاز آف ملکووالہ،چوہدری طارق سندھو،چوہدری حسیب اشرف چیمہ،چوہدری صالح آف ساروچک ودیگر مہمانوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) احمدنگر روڈپر موضع گنیانوالہ چوکی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں26سالہ نوجوان احتشام عارف سکنہ شاہ زندہ ولی ساروکی موقع پر جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھا دوسرا نوجوان محمد سفیان سکنہ ساروکی شدید زخمی ہو گیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکڑحادثہ کے بعد ٹرک کو موقع پر چھوڑکر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک قبضہ میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) 55سالہ ٹیلرماسٹر موٹر سائیکل سے گرکردماغ میں شدیدچوٹ آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔موضع رنیکے کارہائشی حاجی محمدحفیظ گلی گوروکوٹھا مین بازاروزیرآبادمیںدرزی کی دوکان پرکام کرتا تھا شام کودوکان بندکرکے اپنی موٹر سائیکل پرگھر واپس جارہا تھا کہ ہیڈخانیکی بندپراندھیرے کی وجہ سے گہرے کھڈے میں گرنے سے شدیدزخمی ہوگیا۔جسے طبی امدادکے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا ۔دماغ میںشدیدچوٹ آنے کی وجہ سے جنرل ہسپتال لاہورریفرکردیا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا،متوفی تین بچیوںکاباپ تھا۔حاجی محمدحفیظ مرحوم کوسینکڑوںسوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان موضع رنیکے میںسپردخاک کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) پانچ روز گزرنے کے باوجود اغوا ہونیوالی جواں سال لڑکی بازیاب نہ ہوسکی ، محنت کش باپ فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا ، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ نواحی موضع کالے والا کے رہائشی اشرف مسیحی نے روتے ہوئے بتایا کہ میری 15سالہ بیٹی حنا کو گائوں کے رہائشی تین سگے بھائیوں قیصر ، ناصر اور بوٹا ولد منظورنے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر لیا اور میں غریب آدمی کمزور ہونے کی وجہ سے آہ وبکا کرتا رہ گیا ۔ داد رسی کے لیے تھانہ احمد نگر گیا تو پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی ہے مگر کئی روز گزرنے کے باوجود میری بیٹی کا تاحال کچھ اتہ پتہ نہ چل سکا ہے ، معمر باپ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور آئی جی پنجاب، آرپی او گوجرانوالہ ، ایس پی صدر گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لے کر بیٹی کو بازیاب اور ملزمان کو کڑی سزا دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) کونسلر اورساتھیوں پر فائرنگ میں ایک شخص زخمی،سینکڑوں شہری اور منتخب نمائندے کھلی غندہ گردی کے خلاف تھانہ صدر پہنچ گئے، چند روز قبل کونسلر عدنان گجر اپنے ساتھیوں عمران مہر اور حاجی گلزار کے ہمراہ علاقہ میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے تھے کہ معمولی بات پر ملزمان سکندر ، شہزاد ، عمر حیات ، حنیف ، زمان اور اشرف نے آتشیں اسلحہ سے دن دیہاڑے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں عمران مہر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ کونسلر عدنان گجر اور اس کادوسرا ساتھی حاجی گلزار معجزانہ طورپر بچ گئے ۔ واقعہ کی انکوائری کے سلسلہ میں کونسلران حاجی نوید یونس پاپا ، محمد شفیق بٹ بلا پہلوان ، محمد ریاض ذیلدار ، اکبر اعظم مغل ، بائو شبیر مغل ، ارشد بلوچ ، مہر مزمل حسین سمیت دیگرتھانہ صدر پہنچ گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عدنان گجر اور عمران مہر نے کہا کہ ملزمان سے سارا علاقہ کو غندہ گردی سے پریشان کر رکھا ہے ، ان پر لڑائی جھگڑا، دنگا فساد اور فائرنگ کے متعدد مقدمات ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد پولیس افسران کو حقیقت حال سے آگاہ کرنے کی خاطر جمع ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملزمان تاحال دندناتے پھر رہے ہیں اور اپنے کئے پر پشیمان ہونے کی بجائے الٹا سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) نامور کالم نگار منو بھائی کی رحلت صحافت اور ادب کاناقابل تلافی نقصان ہے ، صدیوں تک ایسے باضمیر قلم کار کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا پر ہونا مشکل ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب وزیر آباد افتخار احمد بٹ نے ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرمیر محمد لطیف ، شیخ طارق امین خالد ،شیخ صلاح الدین ،حکیم رفعت نسیم ،مہر فیاض فیضی ، مہر طاہر جاوید مٹھو، ڈاکٹر سید رضا سلطان ، محمد اشرف نثار ، عبداللہ وڑائچ ، سیف اللہ بٹ، ندیم صادق تارڑ، منور آغا ،عدنان آغا، زاہد محمود ہاشمی ، وقاص خالد ہاشمی،مہر غلام مصطفی ، حاجی مرزا محمد اقبال ، کاشف محمود خان، شکیل اعوان ، سید شہباز بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ طارق امین خالد اور جنرل سیکرٹری صابر حسین بٹ نے کہا کہ فرزند وزیرآباد منو بھائی نے قلم کے زریعے عام پاکستانی کی زندگی اور مسائل کی جس انداز میں عکاسی کی وہ انہیں کا طرہ امتیاز ہے اور دنیا بھر میں پھیلے ان کے کروڑوں مداح ان کی جدائی پردل گرفتہ اور افسردہ ہیں ۔ اجلاس میں منوبھائی کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) قرآن مجیدوفرقان حمید وہ آفاقی کتاب ہے جوانسانوںکے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔جب تک مسلمانوںنے اس کتاب کواپنی زندگیوںکامحوربنایا دنیا پر حکمرا نی کی۔صاحب قرآن سے عشق ومحبت کا دعویٰ اس وقت تک کا مل نہیںہوتاجب تک ہم قرآن مجیدفرقان حمیدکے مفہو م ومطالب پرغور نہ کریںاوراسکی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوںکانہ ڈھا ل لیں۔ان خیالات کا اظہارمعروف معالج کیپٹن (ر)ڈاکٹرمحمدرفیق فضل،عمران رسول بٹ،ملک محمدیوسف چاند،ڈاکٹرشہزاداحمدقادری،محمداکبر کھوکھرنے مسجد نورعالم بکرگلہ میں دستارفضیلت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراورنگزیب رفیق، حسن جھمٹ ایڈووکیٹ،محمدوسیم اسلم قادری،محمدنواز قادری،سلمان اسلم، محمدسعید،محمدرفیع حساب،سجاداحمد،بلال اکرم،فرید احمدسندھو،محمدقاسم،محمدعاصم سمیت دیگر بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ قرآن پاک کی اپنے سینوںمیںمحفوظ کرنے والے رب کریم کے ہاںبڑے مرتبوںوالے ہیںکیونکہ یہ کتاب کلا م الٰہی پہلے اس کے ذریعے رب کائنات اپنی مخلوق سے مخاطب ہوتا ہے اوراپنی مخلوق کوحکمت ودانا ئی سے بھرپورراہنمائی عطا کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) جنرل سیکرٹری پریس کلب وزیرآبادصابر حسین بٹ کی خالہ،واپڈاآفیسرسیف اللہ بٹ کی پھوپھی جان مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئیں۔جنہیںسینکڑوںسوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان موضع پیراں داکوٹلہ میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ وکلائ،صحافی،سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،کونسلرزسمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ مرحومہ کے قل شریف کاختم مورخہ21جنوری بروزاتوارصبح10بجے جامع مسجد کوپیراں کوٹلہ وزیرآبادمیںہوگا۔جسمیں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) مارشل آرٹس نیشنل چیمپیئن شپ پنجاب گرین نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ کے مقابلے کے گجرات جمنیزیم میں منعقد ہوئے جس میں چاروں صوبوں سمیت پاکستان ریلویز کی کراٹے ٹیموں نے حصہ لیا ، ٹیم پنجا ب گرین کے وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں عثمان احمد اور حسن محمود نے گولڈ جبکہ محمد اویس نے سلوراوراسامہ بھلی نے برائون میڈل حاصل کرکے ٹرافی جیت لی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) کروڑوں روپے مالیت سے شہر سے چار کلو میٹر دور زیر تعمیر جوڈیشل کمپلکیس انتظامیہ کی جلد بازی اور افتتاح کے شوق میں مقامی وکلاء کے لیے کوئی سہولت لانے کی بجائے تکلیف اور پریشانی کا باعث بن گیا ہے بد انتظامی کا عالم یہ ہے کہ سول حجز کی عدالتیں پرانے سول کورٹس میں ہی کام کر رہی ہیں جبکہ سیشن حجز کی عدالتوں کو نیو جوڈیشل کمپلکیس میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں صرف کورٹ رومز موجود ہیں مگر وکلاء کے چمبزز۔مسجد بار روم یا کوئی دیگر سہولت سرے سے موجود ہی نہیں ۔بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی بڑی تعداد نے وکلاء کے لیے بلاوجہ پیدا کی جانے والی اس بد انتظامی کے خلاف جزل ھاوس کا اجلاس بلانے کے لیے درخواست دے دی ہے جبکہ افتتاح کرتے وقت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے بھی واضع کیا تھا کہ جب تک یہاں تمام سہولیتں اور وکلاء کی ضرورتیں مکمل نہیں ہو جاتی پرانی عدالتوں میں کام جاری رہے گالیکن اس کے برعکس افتتاح کے دوسرے روز ہی سیشن عدالتوں کو نیو جوڈیشل کمپلکیس میں منتقل کر کے وکلاء کو سزا دی جا رہی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیشن عدالتوں کو واپس پرانی جگہ پر لایا جائے اور جب تک کمپلکیس میں تعمیری کام مکنمل نہیں ہو جاتاکسی عدالت کو باہر منتقل نہ کیا جا سکے۔وکلاء نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر سیشن کورٹس کی واپسی پرانی عدالتوں میں منتقلی کا حکم جاری نہ کیا گیا تو پھر ملتان جوڈیشل والی صورتحال کی تمام زمہ داری ہائی کورٹ پر عائد ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ممتاز صحافی، کالم نویس، ادیب، شاعر اور دانشور منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی کی ادب و صحافت کے حوالے سے شاندار خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
#۔۔۔۔۔۔۔۔
کوہاٹ (جی پی آئی) پاکستان میں جسمانی معذور افرادکی تعداد 50لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔جس میں سالانہ2.65٪اضافہ ہوتا ہے۔جو سالانہ پاکستانی آبادی میں کل 2٪معذوران کا اضافہ کرتا ہے۔اس میں صرف14٪معذور افراد اپنی اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جبکے باقی اپنے خاندان اور دیگر پر مُنحصر ہوتے ہیں جو باعثِ تشویش ہے۔ ان کی ایک بڑی تعداد اپنے آئینی حقوق سے بے خبر اورمحروم ہیں ۔معذور افراد کے حقوق کے لئے سرگرم غیر سرکاری تنظیم پاک وومن نے معذور افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے صوبے کے 10اضلاع میں کی گئی تحقیقی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ گذشتہ روز پاک وومن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عذرا گُل نے معذور افراد کے لئے کام کرنے والے دیگر تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاک وومن کے پروگرام منیجر ارشاد خان ، اتفاق ویلفئیر آرگنائزیشن کے چئیرمین اور ہمت نیٹ ورک کے ممبر ایثار علی بنگش، عزیر خان، مُحمد عمیر و دیگر تنظیموں کے نمائیندے بھی موجود تھے۔عذرا گُل نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کے صوبے کے 10اضلاع سے اس رپورٹ کے مرتب کرنے کے حوالے سے مدد لی گئی ہے۔واضح رہے ان تنظیموں کی نشاندہی ان کے اپنے ضلعے کی سطح پر معذور افراد کے لئے کئے گئے پچھلے کاموں کی بنیاد پر کی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں معذور افراد کی ضروریاتِ زندگی میں آسانیاں لانے کے لئے پاک وومن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔کرسٹوفیل بلائنڈن مشن انٹرنیشنل (CBM) کے تعاون سے ہمت نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد آئین میں دیئے گئے حقوق کو معذور لوگوں کے لئے یقینی بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کے اس کام کو عملی جامہ پہنانے لے لئے معذور افراد کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے زریعے اور خیبر پختونخواہ کے 10اضلاع میں تحقیقی سروے عمل میں لایا گیا جس میں سوشل ویلفئیر اینڈ وومن ایمپاورمنٹ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے تعاون سے آئین میں موجود حقوق کا ان کے ادارے میں موجود سہولیات کے حوالے سے پوچھا گیا اور ان سے باقاعدہ معلومات حاصل کی گئیں جن کے نتائج رپورٹ کی شکل میں تیار کی گئی اور نتائج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کے لئے قانون ساز اداروں سے مدد لی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج کے پیشِ نظر معذوروں کو سہولیات اور آسانی پیدا کرنے کے لئے اسمبلی میں ڈرافٹ کی شکل میں پیش کر کے باقاعدہ قوانین بنائے جائنگے اور عمل درآمد سے معذور افراد کو آسانی ہو گی۔اس حوالے سے 26جنوری 2018کو صوبائی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کی صدارت میں صوبائی اسمبلی ممبران کو اس حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی جائے گی
ْ۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے اسرائیلی وزیراعظم کے بھارتی دورے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بھارت میں چھ روز تک قیام کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ عرب میں اپنے مخالفین کو بچھاڑنے کے بعد ایٹمی پاکستان کی طرف رخ کیے ہوئے ہیں اور وہ اس حوالہ سے بھارت کے ساتھ مل کر کوئی عملی کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔گذشتہ روز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پارلیمنٹ کے بارے میں ہمارے بعض سیاست دانوں نے غیر محتاط زبان استعمال کی ہے جو اُنہیں زیب نہیں دیتی تھی، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پارلیمنٹ کی کارکردگی کسی بھی سطح پر ایسی ہے کہ اُس کی ستائش کی جا سکے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی قوم اور فوج کی بہت قربانیاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد اور وحدت ہے،ناموس مصطفیۖ کی پاسبانی اور نظام مصطفیۖ کی حکمرانی کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں ،قومی نظام مصطفیۖ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) وفاق المدارس لشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دعا ،عبادت اور اللہ سے راز و نیاز کیلئے رات کے وقت کی خاص اہمیت ہے ۔ اس میں آدمی پوری توجہ سے دعاو مناجات کر سکتا ہے۔ دن کی مصروف زندگی ،ماحول میں شور اور زندگی کی سرگرمیوں کی نسبت رات کا وقت اللہ کی قربت اختیار کرنے کیلئے زیادہ موزوں اور مناسب ہے۔علی مسجد جامعتہ المنتظرمیں خطبہ جمعہ میں انہوںنے کہا کہ خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی کے بعد بھی سلسلہ ٔ ہدایت منقطع نہیں ہوا اور آں حضور ۖ کے 12۔ معصوم جانشینوںکی راہنمائی ہمیں حاصل ہے ۔یہ فقط ہمارا ہی عقیدہ نہیں بلکہ بخاری کے علاوہ صواعق محرقہ جیسی کتاب میں بھی بارہ اماموںکے نام درج ہیںاوران آئمہ کی اطاعت و امامت اس آیت ِ قرآنی سے ثابت ہے اطیعوااللہ واطیعوالرسول و اولی الامرمنک بعض لوگوں کے نزدیک ”اولی الامر” سے مراد حاکمِ وقت ہے مگر ہمارا یہ مسلک نہیں ورنہ 57اسلامی ممالک کے سربراہان میں سے کسی ایک یا زیادہ کو اس آیت کا مصداق ماننا پڑے گابلکہ اس سے مراد رسولِ خدا کے وہی 12معصوم جانشین ہیں جو اللہ کے حکم سے مقرر کیے گئے ہیں۔یہ حدیث بھی مسلّم ہے کہ جسے اپنے امام کی معرفت و پہچان نہیں وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔دیگر چند مذاہب و مسالک کا جائزہ لیا جائے تو ان کے پاس ایسا کوئی امام نہیں جسے جانشین ِ پیامبر ۖ کہا جائے ۔فقط مکتب تشیّع ہی وہ مسلک ہے جس کااِس وقت بھی معصوم امام حضرت امام مہدی علیہ السلام موجود ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ شیعہ مسلک میں اطاعت ِ خدا و معصومین کا معیار سخت ہے، چونکہ ہماراعقیدہ ہے کہ رسول و امام ہمارے اعمال کی نگرانی کرتے ہیں اور نامہ اعمال ملاحظہ کرتے ہیں۔ امام جعفر صادق نے لوگوں سے فرمایا تھا رسول اللہ ۖ کو تکلیف کیوں دیتے ہو ؟ سوال کرنے پر جواب دیا تمہارے اعمال رسول اللہ کے سامنے پیش ہوتے ہیں اگر اچھے ہوں تو وہ خو ش ہوتے ہیں بُرے ہوں تو انہیں تکلیف پہنچتی ہے ۔ ہمارے اعمال بھی وقت کے امام کے سامنے پیش کیے جاتے ہیںجس کا طریقہ کار اللہ بہتر جانتاہے ۔ اگر اعمال اچھے ہوں تو امام زمانہ خوش ہوتے ہیں اور بُرے ہوں تو انہیں تکلیف پہنچتی ہے۔ آیت اللہ ریاض نجفی نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کو متعدد آیات میں رات کی عبادت کی طرف متوجہ کیاگیا۔شبِ قدر چاہے فقط دو رکعت نماز ہی پڑھی جائے مگر ٹھہر ٹھہر کر اور سوچ سمجھ کر خشوع و خضو ع سے پڑھی جائے کیونکہ اسلام میں مقدار نہیں بلکہ معیار کی اہمیت ہے ۔ کمیّت نہیں کیفیّت مطلوب ہے البتہ امام جماعت کیلئے حکم ہے کہ نماز مختصر اور جلد پڑھائے تاکہ اقتدا ء کرنے والوں میں سے کسی کو زحمت نہ ہو۔آخر شب یعنی سحر کے وقت کی بہت فضیلت ہے۔اس وقت کی قرآن مجید میں تین مرتبہ قسم کھائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے سابق صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی توہین کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں’بھٹو کے جیالے کسی کو بھی پاکستان کے اداروںکے خلاف بیان بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ نواز شریف اور عمران خان جیسے نام نہاد لیڈروں سے جان چھڑانا ہوگی کیونکہ یہ دونوں نا کام ہو چکے ہیں ‘ ہر اس شخص کے منہ میں خاک جو اداروں کی توہین کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں منیر ہانس نے کہا کہ اس ملک کی سیاست الگ رخ پر چل پڑی ہے،جو ہماری بد قسمتی ہے،پیپلزپارٹی پر کیا کیا کیسز نہیں بنائے گئے، پھربھی ہم نے اداروں کی توہین نہیں کی۔میاں منیر ہانس نے کہا کہ جس پارلیمنٹ نے ملک کو ایٹمی پاور بنایا جو اسے برا بھلا کہیں تو ان کے دماغوں کا علاج کرانا چاہئے۔پارلیمنٹ نے ہمیں حق مانگنے کی ہمت دی اور ملک کا سپریم ادارہ ہے اورعمران خان اور شیخ رشید ان اداروں کی توہین کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات جیتے گئی قوم کا بھی فرض ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے بی بی اور بھٹو کے وارث کو پھرپور کامیابی دلائے تاکہ پاکستان اپنی حقیقی منزل تک پہنچے جہاں عام آدمی کو انصاف با آسانی مل سکے۔
۔۔۔۔۔