گجرات کی خبریں 5/02/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میں یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبہ سے منایا گیا گجرات اور آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے سرحدی قصبہ چڑیاولہ میں پاکستانی و کشمیری عوام نے مشترکہ طور پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اس موقع پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ، ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر مرزا ارشد جرال، ایس ایس پی چوہدری منیر، ایم این اے چوہدری عابد رضا، ایم پی اے چوہدری شبیراحمد، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر انعام باری،مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری ظہور الہی،کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر خالد بٹ اور بڑی تعداد میں افسران ، معززین علاقہ، سکولوں کے طلبہ اور دونوں اطراف کے رہائشی افراد نے بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پاکستان، کشمیر اور کشمیری مجاہدین کے حق میں اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کے لئے انتہائی اہم دن ہے جب اقوام متحدہ نے کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے قرار دا د منظورکی تاہم اس پر ابتک عمل نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں پاکستانی عوام، افسران و عوامی نمائندوں نے بھر پور شرکت کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ہمار ا تن من دھن کشمیریوں کے ساتھ ہے اور وہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انکی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھیں گے ،وہ حقیقت میں کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کہا کہ کوہالہ سے بھمبر تک کشمیری یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام نے یوم یکجہتی کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کرکے پور ی دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی قرار داد آج کے دن منظور کی تھی اور اسے اپنی اس قرار داد پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ آج کے دن بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ اسے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینا ہوگا اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی علاقہ اور دنیا کا امن وابستہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر مرزا ارشد جرال نے ڈی سی او گجرات، ڈی پی او گجرات اور ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ یوم یکجہتی کی تقریب میں بھر پور شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیر اور کشمیریوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔ دریں اثناء کشمیر ڈے کے موقع پرگجرات کالج فار ایلیمنٹری سے لیکر ضلع کونسل ہال تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے اعجاز احمد ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ،ڈپٹی ڈی اومحمد اورنگزیب،ڈی ای اوایس سی نثارمیو نے کی جبکہ ،چیئرمین ایجوکشن ایسوسی ایشن علی حسن ،صدر محمو بوٹاکے علاوہ مختلف سکولوں کے پرنسپلز ،ٹیچرزکے علاوہ طلبعلموں کی کثیر تعداد موجود تھی ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے پلے کارڈ بھی اُٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں نارے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآدمد کراتے ہوئے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خودا رادیت دلائے۔ انہوںنے کشمیر میں بھارتی مظالم اور سات لاکھ فوج کے ذریعے کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع میں گائے ، بھینسوں ، بھیٹر بکریوں اور گھریلو مرغیوں کو بیماریوں سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے اور ابتک کل ہدف کا 54فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر، ایم پی ایز میاں طارق محمود ، حاجی عمران ظفرکو بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع میں لائیوسٹاک کی کل تعداد کا تخمینہ 1077756ہے ان میں 559069بڑے مویشی 243697چھوٹے مویشی اور 275000گھریلو مرغیاں شامل ہیں انہوںنے بتایا کہ اب تک 300930بڑے مویشیوں کو گل گھوٹو ، 129407چھوٹے جانوروں کو انتڑیوں کے زہر اور 144313گھریلو مرغیوں کو رانی کھیت بیماری سے بچائو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ 56ویٹرنری ڈاکٹرز ، 218پیرا ویٹرنری سٹاف ضلع کی 119یونین کونسلوں کے 1103دیہاتوں میں جانوروں کی ویکسینیشن کر رہا ہے 4لیبز موقع پر جانوروں کے ٹیسٹ کر رہی ہیں جبکہ ویکسینیشن کی مانیٹرنگ کیلئے 7ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ ڈی او لائیو سٹاک نے بتایا کہ جانوروں کی ویکسینشین کے ساتھ ساتھ ان کی صحیح تعداد ، مالکان کے نام اور ان کے موبائل فون نمبرز کا ڈیٹا بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اب تک دودھ کے 1055، خون کے 527اور گوبر کے 2652نمونہ جات ٹیسٹوں کیلئے حاصل کیے گئے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جانوروں کی ویکسینشن کی یہ مہم انتہائی اہم ہے جس کی سو فیصد کامیابی کیلئے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو سخت محنت کرنا ہو گی انہوںنے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی سختی سے مانیٹرنگ کریں ۔ ایم پی ایز حاجی عمران ظفر اور میاں طارق محمود نے کہا کہ گائے ، بھینسوں ، بھیڑ ، بکریوں اور مرغیوں کی مفت ویکسینیشن حکومت پنجاب کا لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے انتہائی جامع منصوبہ ہے جس سے مویشی پال حضرات کے جانوروں کو گھروں میں جا کر حفاطتی ٹیکہ جات لگائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اس پراجیکٹ کی مناسب تشہیر کیلئے دیہی علاقوں میں بینرز لگائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اوبامہ کی آمد پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر فیصلہ سنا دیا: عمران مسعود،
گجرات(جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود نے یہاں مسلم لیگ ہائوس میں یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے، 65سال سے کشمیریوں کو حق استصواب رائے دینے کی قرارداد پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے، کشمیر میں 8لاکھ بھارتی افواج کی تعیناتی کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کو حل کرانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے، نریندر مودی تشدد اور انتہا پسندی سے دور رہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مقبوضہ ریاست میں حالیہ ڈھونگ کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے، امریکی صدر اوبامہ کی بھارت آمد اور یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کو امریکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کشمیریوں نے تحریک آزادی کو تسلسل کے ساتھ قربانیاں دے کر زندہ رکھا، کشمیر پر 65سال سے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد نہ کر کے بھارت سکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں بلکہ یہ اقوام عالم کے چہرے پر سیاہ دھبا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، کشمیری نوجوانوں کو بھارت منتقل کیا جا رہاہے۔ میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہماری جماعت اور پوری پاکستانی قوم کیلئے انتہائی اہم ہے، بھارت کے اندر علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں اس لیے بھارت کشمیریوں کی آزادی سے ڈرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لاکھوں انسانوں کی شہادت کے معاملے کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور عالمی اداروں میں نہیں ا ٹھایا گیا، بھارت ہمارے دریائوں کا پانی روک کر آبی جارحیت بھی کر رہا ہے، پاکستان کو اسے عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ تقریب سے سینئر مسلم لیگی رہنما میاں محمد منیر، انجینئر شہزاد الٰہی، عطیہ عنایت اللہ، آمنہ الفت نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز کرے، صدر اوبامہ کی بھارت آمد پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سیمینار میں متفقہ قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد پر عملدرآمد نہ کرانے پر بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل نشست نہ دینے اور بھارتی افواج کو کشمیر سے فوری نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس نے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے، بھارتی آبی جارحیت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی۔ سیمینار میں مسلم لیگی رہنما خواجہ طاہر ضیائ، شیخ عمر حیات، سید بلال مصطفی شیرازی، میاں فراز اعوان، سہیل چیمہ، ناصر رمضان گجر، تنویر اعظم چیمہ، سجاد بلوچ، اقبال خان، تمکین آفتاب، شہزاد چیمہ، نصیر آرائیں، میاں کامران سیف، وسیم رومی، شیخ عمر سمیت ونگز کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی، ایم ایس ایف کے نوجوان کشمیر اور مونس الٰہی کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔#

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اقوام متحد ہ سمیت ساری عا لمی برا دری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوا م متحد ہ کی قراردادوں اور کشمیر ی عوام کی مر ضی کے مطا بق استصوا ب رائے کیلئے بھا رت پردبا ئو ڈالے اور مقبو ضہ کشمیر میں ہو نے وا لی انسا نی حقوق کی خلاف ورزیو ں کو بند کرا ئے مسئلہ کشمیر کے حو الے سے پا کستا ن سیا سی سفا رتی اخلاقی سمیت ہر محاز پر کشمیر یو ں کی حما یت جا ری رکھے گا ان خیا لا ت کا ااظہا ر مسلم لیگ نو ن کے راہنما چو ہدر ی عا بد رضا نے گز شتہ روز پا کستا ن اور کشمیر سنگم پر شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا اس سے قبل پا کستا نیو ں اور کشمیریو ں نے ہا تھو ں میں ہا تھ ڈا ل کر یکجہتی کا اظہا ر کیا شرکا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی سی او گجرا ت لیا قت علی چٹھہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرا ردادو ں اور بین الااقومی برادری کی کوششو ں کے با وجو د کشمیریوں کو انکا پیدا ئشی حق نہیں دیا جا رہا اس حق کی جدو جہد میں پا کستا نی قوم اپنے کشمیر ی بھا ئیو ں کے شانہ بشا نہ کھڑ ی ہے اور جب تک انڈ یا کشمیر یو ں کو ان کی مر ضی کے مطا بق حق خو دارادیت نہیں دیتا پا کستا ن اپنی اخلاقی سیا سی اور سفارتی مدد جا ری رکھے گا انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن اقوا م متحد ہ کے تنا زعہ کے منصفا نہ اور پرامن حل کے لئے پر عزم ہیں مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنو بی ایشیا ء میں پا ئیدا ر امن قائم ہو گا تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے کہا کہ آج کا دن انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے شہید ذوالفقار علی بھٹونے1974میں کشمیر یو ں سے اظہا ر یکجہتی کے طور پر منا نے کا اعلا ن کیا تھا غا صب بھا رت نے کشمیر پر غا صبا نہ قبضہ کیا ہو اہے اور اپنی7لا کھ فو ج کے زور پر مسئلہ کشمیر کو دبا نے کی نا کا م کو شش کر رہا ہے اور اقوام متحد ہ کی قرا ر دادو ں کے با وجو د کشمیر یو ں کا انکا حق خو دارادیت دینے سے انکا ری ہے حق خو دا را دیت کے زریعے کشمیر یوں کا اپنے مستقبل کا فیصلہ کشمیر یو ں کا پیدائشی حق ہے قبل ازیںضلعی ہیڈ کو ارٹربھمبر میں9:58منٹ پرسا ئر ن بجا یا گیا اور1منٹ کی خا موشی اختیا ر کی گئی جبکہ شہدائے مقبو ضہ کشمیر کی رو ح کو ایصا ل ثواب اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا ئیں کرا ئی گئیں جبکہ پا کستا ن اور کشمیر کے سنگم پر پا کستا نیو ں اوت کشمیر یوں نے ہا تھو ں میں ہا تھ ڈا ل کر انسا نی زنجیر بنا ئی اور کشمیر یوں سے اظہا ر یکجہتی کیا تقر یب میں ایم پی اے چو ہدر ی شبیر احمد ،ڈی پی او را ئے اعجا ز احمد ،ایس ایس پی بھمبر چو ہدر ی منیر احمد،کشمیر فر یڈم مو ومنٹ کے مر کز ی صدر انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،صدر چیمبرآف کا مرس را جہ محمد اقبا ل ،را جہ رفیق احمد ،ڈا کٹر اقبا ل حسین ،ڈاکٹر عبدالشکو ررا جہ ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طارق خا ن ،ڈی ایس پی چو ہدر ی محمد رفیق ،صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ ،افسر ما ل انعا م با ری ،نا ئب تحصیلد ار را جہ نثار احمد ،سابق صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،صدر یو نین آف جر نلسٹ ڈاکٹرطارق محمود شاکر ،جنر ل سیکرٹر ی چو ہدر ی عا طف اکر م ،سینئر صحا فی چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،ارشد محمود غاز ی ،مرزا ندیم اختر،شیراز پرو یز مشتاق ،شبیر احمد طا ہر ،ڈا کٹر غلا م رسو ل ،پر نسپل مرزا محمد امین،صدر معلم چو ہدری محمد اسلم ،پرو فیسر محمد اصغرشا د ،ڈی ایس او چو ہدر ی کما ل سبحا نی ،ڈی ایف او را جہ عمرا ن شفیع ،رینج آفیسر را جہ منیر احمد ،صدر انجمن پٹو اریا ںطا رق بیگ سمیت وکلا ء ،صحا فیو ں ،تا جرو ں ،سول سوسائٹی ،عوا می نما ئند گا ن کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)خواتین کی پہلی اور مردوں کی 15ویں قومی پاور لفٹنگ چیمپین شپ 6تا 8فروری کو منعقد ہوگی تین روز قومی پاور لفٹنگ مقابلے بمقام پنجاب یونیورسٹی ویٹ اینڈ پاور لفٹنگ سینٹر نزد چوبرجی منعقد ہونگے پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد ملک کے مطابق خواتین کی پہلی قومی پاور لفٹنگ چمپین شپ مورخہ6فروری2015کو اینٹر نیشنل پاور لفٹنگ کے قوانین کے تحت مندرجہ ذیل سات باڈی ویٹ کلاسز میں ہونگے جن میں 47کلو گرام، 52کلو گرام،57کلوگرام،63کلو گرام ،72کلو گرام،84کلو گرام اور84کلوگرام سے زائد وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گی۔مردوں کی 15ویں قومی پاور لفٹنگ کے مقابلے انیٹرنیشنل پاور لفٹنگ فیڈریشن (IPF)کے قوانین کے تحت آٹھ باڈی ویٹ کلاسز میں ہونگے جوکہ59کلوگرام، 66کلوگرام،74کلوگرام،83کلوگرام،93کلو گرام،105کلو گرام،120کلو گرام اور 120کلو گرام سے زائد وزن کے کھلاڑی ہونگے(واپڈا کی ٹیم مردوں کے مقابلے میں اپنے اعزاز کادفاع کرے گی)۔ ملک بھر سے تمام نامورقومی وبین الاقوامی شہرت یافتہ تمام پاور لفٹرز حصہ لے رہے ہیں جن میں ایشیاء کے ہیوی ویٹ میں سکاٹ میں 375کلوگرام وزن اٹھاکر ریکارڈ قائم کرنے والے واپڈا کے رضوان اللہ خان لودھی،2014ایشیاء اور اوشیانا مین 105کلو گرام کلاس میں گولڈ میڈیل حاصل کرنے والے سندھ کے اطہر بٹ اور حال ہی میں قطر(دوہا) میں ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ میں 3گولڈ میڈل حاصل کرنے الے محمد نوح دستگیر بٹ شامل ہیں ۔ان تین تین روز ہ مقابلوں میں خواتین او رمردوں کی واپڈا، ریلوے ، سندھ ، اسلام آباد ، کے پی کے، فاٹا، بلوچستان ، آزاد کشمیراور پنجاب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں مردوں میں واپڈا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی مقابلوں کے پہلے روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود مہمان خصوصی ہونگے اور خواتین کی پہلی پاور لفٹنگ چمپین شپ کی جیتنے والی کھلاڑیوں میں میڈلز اور جیتنے والی ٹیم میں ٹرافی تقسیم کریں گے اس موقع پر کھیلوں کی مختلف تنظیموں کے عہدیدار بھی موجود ہوں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شاہجہانگیر روڈ پر واقع سبزی منڈی کے دکانداروں کے وفد نے گزشتہ روز چوہدری احسان الہٰی آڑھتی اور سائیں نیئر حسین کی زیر قیادت P.T.Iکے سینئیر راہنما الحاج افضل گوندل سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہماری دوکانیں مسمار کر کے یہاں ماڈل بازار بنانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار بند ہو جانے کے اندیشے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ہم گزشتہ چالیس سال سے یہاں اپنا کاروبار کر کے اپنے گھروں کے چولہے جلا رہے ہیں۔ مزید کہا کہ ہم حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔اور جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔ الحاج افضل گوندل نے انہیں اپنی اور اپنی پارٹی کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ان کے حقوق کی آواز کرنے کے لیئے جہاں تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔ اور ہم اس حکومتی ناانصافی کے خلاف ہر احتجاج کی کال پر ان کے شانہ بشانہ ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) آل پاکستان جعفریہ حج گروپ آرگنائزر کے چیئر مین علامہ محمد حسین اکبر چیف ایگزیکٹو منہاج الحسین نے گجرات کا دورہ کیا ۔ اور پیس ٹریولرز گجرات میں چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر اور سید آصف رضا نقوی سے خصوصی ملاقات کی ۔ اور حج 2015ء کے حوالہ سے درپیش مسائل و تجویز کے حوالہ سے تفصیلاً گفتگو کی ۔ اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پیس ٹریولرز سید آصف رضا نقوی کی خدمات قابل تحسین ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار سابقہ نائب صدر گجرات چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹریز مرزا محمد الیاس جرال نے گزشتہ روز پیس ٹریولرز کے دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سید آصف رضا نقوی جس انداز میں کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے’ اور عوام کو اس سے بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں ‘ آصف رضا نقوی جیسے راہنمائوں کی کوششوں سے عوام کو ریلیف ملتا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ہم سید آصف رضا نقوی کی خدمات کو سراہتے ہیں ‘ اور اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اس طرح اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔