گجرات (جی پی آئی) مدنی تاجدار حضرت محمد کی شان اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے اور اہل ایمان کے دلوں کو ذکر مصطفےٰ ۖ سے منور کرنے کے لئے محفل پاک و میلاد مصطفےٰ” وڈیاں شاناں پاک رسول دیاں” ڈیرہ چوہدری عباس مہرآف چک میرو 20 اپریل بروز سوموار منعقد ہو رہی ہے جس میں ولی کامل خواجہ زندہ پیر سرکار گھمکول شریف کوہاٹ کے سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ تشریف لا رہے ہیںاور محفل میلاد کی صدارت کریںگے ،چوہدری عباس مہر، خاور شہزاد چیمہ ، چوہدری عرفان، محمدافضال گجر، چوہدری نثار وڑائچ کی زیر قیادت مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد سجادہ نشین پیر حبیب اللہ شاہ کا صبح 10 بجے سروس موڑ گجرات شاندار تاریخی استقبال کریں گے اور بعد ازاں قبلہ پیر حبیب اللہ شاہ کو بڑے قافلے اور جلوس کی شکل میں ڈیرہ چوہدری عباس مہر آف چک میرو لے جایا جائے گا محفل پاک ” وڈیاں شانا ں پاک رسول دیاں” کا آغاز دن 11 بجے ہو گا ملک بھر کے نامور مشہور نعت خواں حضرات عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے سہ پہر 4 بجے قبلہ پیر حبیب اللہ شاہ محفل کی افتتاحی دعا فرمائیں گے ، تمام اہل اسلام سے اپیل ہے کہ جوق در جوق شرکت فرما کر اپنے قلوب کو ذکر مصطفےٰ سے منور فرمائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات کے نائب صدر مرزا شفقت علی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ وہ نوجوان صحافی مرزا خرم کے والد محترم تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 16 اپریل دن گیارہ بجے امام بارگاہ کاظمیہ محلہ نور پور پڈھے میں ادا کی جائے گی۔ دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) آبادی میں اضافہ اور کمی کا باعث انسانی رجحانات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اسلم وڑائچ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے سیلاب پر قابو پانے کیلئے رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ناگزیر ہے۔ اس سلسلہ میں ہرپاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنا کردار احسن طریقہ سے سرانجام دے۔ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے تحت ضلع گجرات میں 40 فلاحی مراکز صحت ‘ 2 فیملی ہیلتھ کلینک جو کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں کام کر رہے ہیں۔ جبکہ CMH کھاریاں سوشل سیکورٹی ہسپتال گورالہ حمیدہ میموریل ہسپتال گجرات اور میٹرنٹی ہسپتال گجرات میں بھی فیملی پلاننگ کا عملہ ، فیملی پلاننگ اور ماں بچے کی صحت کی سہولیات کے حوالہ سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت 2018ء تک تمام یونین کونسلز تک فیملی پلاننگ کے ہیلتھ کلینک قائم کر دئیے جائیں گے۔ اس سال 26 نئے دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں جن میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے والدین کو آگاہ کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے تحت ضلع گجرات میں بھرتیوں کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں موزوں امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم وڑائچ کے مطابق ضلع گجرات میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت توسیع برائے فیملیز ویلفیئر سنٹر اور تعارف برائے کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی ملے گی اور صرف خواتین امیدواران جو کہ شادی شدہ ہوں جس کے دو بچے سے زائد نہ ہوں۔ تاہم طلاق یافتہ ، بیوہ بھی درخواست دے سکتی ہیں اور وہ فیملی ہیلتھ سنٹر کی یونین کونسل کی رہائش پذیر ہونا ضروری ہے۔ یونین کونسل 19 گاکھڑہ کلاں’ 41 اجنالہ’ یونین کونسل 32 بڑیلہ شریف’ یو سی 1 منڈیالہ’ یو سی 4 چوپالہ’ یو سی 40 ہزارہ مغلاں’ یو سی 21 معین الدین پور سیداں’ یو سی 95 امرہ کلاں’ 100 اچھ’ یو سی 90 چک میانہ’ یو سی 93 سیکریالی’ یو سی 21 چکوڑی بھیلووال’ یو سی 113 ڈھوک’ یو سی 110 ٹھل بکوہل’ یو سی 109منڈی بھلوال’ شامل ہیں۔ درخواست گزار اپنے درخواستیں اور پتہ سادہ کاغذ پر لکھ کر جمع کروائیں جس کے ساتھ تعلیمی اسناد’ قومی شناختی کارڈ’ ڈومیسائل’ کریکٹر سرٹیفکیٹ لف ہو’ 24 اپریل تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلا شبہ ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس میں بہترین نظم و ضبط ادارے کے مالکان کی مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار SSP ٹریفک آصف ظفر چیمہ نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی بچوں کو بہترین راہ دکھا سکتی ہے اور اچھی تربیت بھی ضروری ہے۔ بچوں کو اچھا پاکستانی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جو قانون کے پابند ہوں۔ اور اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی ترقی کیلئے صرف کرنا چاہتے ہوں’ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جیسے اداروں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ اس موقع پر DSP ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا کہ آج تک دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے بچوں کی کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ یہاں کے بچے قانون کے پابند ہیں ہمیں خوشی ہے کہ یہاں کے بچے مثبت انداز میں کام کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے۔ ون ڈش کی خلاف ورزی رات 10بجے کے بعد تک شادی کی تقریبات جاری رکھنے والے میرج ہالز کی انتظامیہ کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز ، ٹی اوز آر اور تحصیلدار خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف اندراج مقدمہ اور انہیں سیل کرنے کے لئے بااختیار ہوں گے جبکہ ون ڈش کی خلاف ورزی کی صورت علاقے کے ایس ڈی پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار حسین ، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، شعیب نسوانہ ، ڈی او ایچ ڈاکٹر عابد محمود، ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق ،ٹی ایم اوز محمود اقبال گوندل، ملک شفقت، اور ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی سی او کو بتایا گیا کہ یکم اپریل سے ابتک ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 1485 دوکانوںاور مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کی اس دوران 247دوکاندار ریٹ لسٹ نہ لگانے یا زائد نرخ وصول کرنے کے مرتکب پائے گئے ان میں سے سنگین خلاف ورزی کے مرتکب 27افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر ادیے گئے جبکہ گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 2لاکھ 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ گھی کے تمام ہول سیل ڈیلرز کو پابند بنایا جائے کہ اپنی دوکانوں کے باہر مقررہ ریٹس پر مشتمل فلیکس نمایاں طور پر آویزاں کریں اور گھی کے پیکٹس میں پورا وزن اور قیمت کا اندراج لازمی ہونا چاہیے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں چیکنگ کے لئے پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں ۔ انہوںنے واضع کیا کہ گرانفروشوں کے خلاف مضبوط گرائونڈز پر مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ انہیں اپنے جرم کی سزا مل جبکہ پرائس مجسٹریٹس سمری ٹرائل کرکے گرانفروشوں کو موقع پر قید کی سزا دے سکتا ہے ۔ ڈی سی او نے پرائس مجسٹریٹس ڈی او ہیلتھ اور ڈی او زراعت توسیع کو ہدایت کی کہ وہ دیگر اشیائے خورد و نوش کے ساتھ جعلی کھاد، زرعی ادویات، انسانی ادویات ، عطائیوں کے خلاف کاروائی پر خصوصی توجہ دیں جبکہ ڈی او لائیو سٹاک شہریوں کو صحت مند گوشت کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں ۔ انہوںنے واضع کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا جو افسران کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے انکے خلاف ایکشن ہوگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے اور رات دس بجے تک شادی کی تقریبات کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے اس مقصد کے لئے ویجیلنس کمیٹیوں کو بھی متحرک کیا جائے اور سیکرٹری یونین کونسل بھی نظر رکھیں ڈی سی او نے واضع کیا کہ جس علاقہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی یا تقریبات بروقت ختم نہ ہوئیں اور اس بابت انتظامیہ کودیگر ذرائع سے علم ہوا تو سیکرٹری یونین کونسل کو سیکشن 6کے تحت نوٹس دے کر فوری طو ر پرملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا اور ویجیلنس کمیٹی کے خلا ف بھی ایکشن ہوگا۔انہوںنے واضع کیا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی روکنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کے ڈائریکٹو کے تحت پولیس افسران بھی ذمہ دار ہیں او ر اس ڈائریکٹو کے مطابق جس علاقہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہوگی اس علاقے کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کے خلا ف بھی کاروائی ہوگی اور انہیں معطل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی یا دس بجے تک شادی کی تقریبات ختم نہ کرنیوالے میرج ہال مالکان، کیٹرنگ کمپنیوں اور شادی کے پروگرام کے منتظمین کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ اے سی، ٹی ایم او، ٹی اوز آر اور تحصیلدار مجاز ہوں گے جبکہ شادی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد ہال سیل کر دیا جائے گا اور ڈی سیل کرنے کا اخیتار ڈی سی او کے پاس ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) مسلم لیگ ق سٹی صدر و سابقہ تحصیل ممبر محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انگریز بہت سال پہلے ملک پاکستان سے چلا گیا لیکن اسکی باقیات ابھی کچھ باقی ہیں اور ان لوگوں کو اب سمجھ لینا چاہئے کے ہر بار جعل سازی کے زریعے الیکشن جیتے نہیں جا سکتے اب نہ تو جسٹس افتخار چوہدری ہے اور نہ ہی نجم سیٹھی کی چڑیا کام آئیگی۔ کیونکہ کانچ کی ہنڈیا اک دفہ ہی چوہلے پر چڑھتی ہے اور اب وہ ٹوٹ چکی ہے۔ داھندلی کے ذریعے جیت کر ایم این اے، ایم پی اے بننے والوں کا پول کھل چکاہے۔ انہوں نے کہا جب سے یہ ن لیگ اور اسکے ہواری برسر اقتدار آئے ہیں ملک کے تمام اداروں کو ان لوگوں نے تباہ و برباد کر دیا ہے۔ کہیں بھی حکومتی رٹ نطر نہیں آتی۔ دہشت گردی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔غریب لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، بجلی اور گیس بندہونے کی وجہ سے انڈسٹری اور کارخانے بند ہو چکے ہیں اور حکومتی وزیر اوٹ پٹانگ بیانات دے کر اپنے دل کو تسکین دے رہے ہیں۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جاتی امراء کے ان سداگروں کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے اور عنقریب ڈوب جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ کے بیان پر وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو ردعمل دینے میں جلدبازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے تھا، انہوں نے جس غیر محتاط لب و لہجہ اور زبان میں ردعمل ظاہر کیا ہے وہ سفارتی آداب کے منافی ہے، اگر متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت کے بیان پر حکومت پاکستان کو کوئی اعتراض تھا تو اس کا جواب وزارتِ خارجہ کی جانب سے آنا چاہئے تھا، متحدہ عرب امارات کے وزیر کے بیان کو دھمکی نہیں اظہار ناراضی ہی سمجھنا چاہئے تھا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستانہ تعلقات عشروں پر پھیلے ہوئے ہیں، سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات نے بھی ہر مشکل اور آڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں جو غیر ذمہ دارانہ بحث کرائی گئی اور اس کے بعد جو مبہم قرارداد پاس کی اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، پاکستان مسلم لیگ کا پارٹی مؤقف پہلے دن سے یہی ہے کہ پاکستان کو آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی عرب کا غیرمشروط ساتھ دینا چاہئے اور اب تو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اپنی قرارداد میں ہمارے پارٹی مؤقف کی تائید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر صفائی دینے کیلئے اب شہبازشریف کو سعودی عرب جانا پڑا اور نواز شریف کو یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کی سپرٹ کو سمجھا ہی نہیں گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمران اَن پڑھ نہیں کہ قرارداد کا مطلب نہ سمجھ سکے ہوں، حکومت کا یہ کہنا کہ قرارداد کو سمجھا ہی نہیں گیا عذر گناہ بدتر از گناہ کے مترادف ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.۔ گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے۔ ون ڈش کی خلاف ورزی رات 10بجے کے بعد تک شادی کی تقریبات جاری رکھنے والے میرج ہالز کی انتظامیہ کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز ، ٹی اوز آر اور تحصیلدار خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف اندراج مقدمہ اور انہیں سیل کرنے کے لئے بااختیار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار حسین ، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، شعیب نسوانہ ، ڈی او ایچ ڈاکٹر عابد محمود، ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق ،ٹی ایم اوز محمود اقبال گوندل، ملک شفقت، اور ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی سی او کو بتایا گیا کہ یکم اپریل سے ابتک ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 1485 دوکانوںاور مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کی اس دوران 247دوکاندار ریٹ لسٹ نہ لگانے یا زائد نرخ وصول کرنے کے مرتکب پائے گئے ان میں سے سنگین خلاف ورزی کے مرتکب 27افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر ادیے گئے جبکہ گرانفروشوں پر مجموعی طور پر 2لاکھ 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ گھی کے تمام ہول سیل ڈیلرز کو پابند بنایا جائے کہ اپنی دوکانوں کے باہر مقررہ ریٹس پر مشتمل فلیکس نمایاں طور پر آویزاں کریں اور گھی کے پیکٹس میں پورا وزن اور قیمت کا اندراج لازمی ہونا چاہیے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں چیکنگ کے لئے پولیس کی مدد حاصل کرنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں ۔ انہوںنے واضع کیا کہ گرانفروشوں کے خلاف مضبوط گرائونڈز پر مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ انہیں اپنے جرم کی سزا مل جبکہ پرائس مجسٹریٹس سمری ٹرائل کرکے گرانفروشوں کو موقع پر قید کی سزا دے سکتا ہے ۔ ڈی سی او نے پرائس مجسٹریٹس ڈی او ہیلتھ اور ڈی او زراعت توسیع کو ہدایت کی کہ وہ دیگر اشیائے خورد و نوش کے ساتھ جعلی کھاد، زرعی ادویات، انسانی ادویات ، عطائیوں کے خلاف کاروائی پر خصوصی توجہ دیں جبکہ ڈی او لائیو سٹاک شہریوں کو صحت مند گوشت کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں ۔ انہوںنے واضع کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا جو افسران کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے انکے خلاف ایکشن ہوگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے اور رات دس بجے تک شادی کی تقریبات کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے اس مقصد کے لئے ویجیلنس کمیٹیوں کو بھی متحرک کیا جائے اور سیکرٹری یونین کونسل بھی نظر رکھیں۔ ڈی سی او نے واضع کیا کہ جس علاقہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی یا تقریبات بروقت ختم نہ ہوئیں اور اس بابت انتظامیہ کودیگر ذرائع سے علم ہوا تو سیکرٹری یونین کونسل کو سیکشن 6کے تحت نوٹس دے کر فوری طو ر پرملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا اور ویجیلنس کمیٹی کے خلا ف بھی ایکشن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی یا دس بجے تک شادی کی تقریبات ختم نہ کرنیوالے میرج ہال مالکان، کیٹرنگ کمپنیوں اور شادی کے پروگرام کے منتظمین کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ اے سی، ٹی ایم او، ٹی اوز آر اور تحصیلدار مجاز ہوں گے جبکہ شادی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد ہال سیل کر دیا جائے گا اور ڈی سیل کرنے کا اخیتار ڈی سی او کے پاس ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوںمیں شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے نگرانی کا جدیدسسٹم متعارف کر ادیا گیا ہے جس کے تحت ڈی سی او ، اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی او ہیلتھ ان ہسپتالوں کا اچانک دورہ کریں گے اور موبائل سسٹم کے ذریعے موقع سے ہی حکومت پنجاب کو رپورٹ بھجوادیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی وقار حسین ، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، شعیب نسوانہ ، ڈی او ایچ ڈاکٹر عابد غوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی ٹی آفیسر دانش مرزا نے شرکاء کو ہسپتالوں کی مانیڑنگ کے لئے جدید نظام بارے بریفنگ دی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جدید نظام کے تحت ہسپتالوں کی چیکنگ کے لئے مجاز افسران ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے ان ہسپتالوںکی ایمرجنسی، چلڈرن اور گائنی وارڈ چیک کرکے وہاں ڈاکٹروں کی دستیابی، ادویات کی موجودگی، مریضوں سے ڈاکٹرز کے رویہ بارے تفصیلات حاصل کریں گے ، وارڈ کی موبائل پر تصویر بنائی جائے گی اور مجاز افسر چیکنگ کی رپورٹ اور اپنے کمنٹس لکھ کر موقع سے رپورٹ دیے گئے ایڈریس پر بھجوادے گا جو جدید سسٹم کے ذریعے فوری طور پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو موصول ہو جائے گی اور اس پر حسب ضرورت ایکشن لیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو اس مقصد کے لئے درکار موبائل فونز جلد فراہم کر دیے جائیں گے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام افسران حکومت پنجاب کے اس اہم پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور محنت کریں تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیا ت کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی پنجاب اور حکومت پنجاب کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کی پریس ریلیز کے مطابق تھانہ پھالیہ کے مقدمہ قتل کے مجرم اظہر محمود عرف مود ا ولد نذر محمد قوم جٹ سکنہ سلیمہ، تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین کو مورخہ 21اپریل 2015 بروز منگل صبح ساڑھے 5بجے پھانسی دی جائے گی۔ مجرم کے خلاف مقدمہ نمبر 146/1995زیر دفعہ 302/148/149تھانہ پھالیہ میں درج ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) تعلیمی شعور قوموں کو ترقی کی منازل سے ہمکنار کرتا ہے۔ جدید دنیا کی تمام ترقی تعلیمی، تحقیقی میدان میں جدت و اختراع کے ذریعے ممکن ہوئی۔ جامعہ گجرات عصر حاضر کا ایک ابھرتا ہوا اعلیٰ تعلیم کا ادارہ ہے جو طلباو طالبات کی جدید نسل کو اعلیٰ تعلیمی شعور اور تحقیقی میدان میں ہر قسم کی بہترین سہولتیں مہیا کر رہا ہے۔ جامعہ گجرات کے مختلف شہروں میں قائم ہونے والے کیمپس اس بات کے عکاس ہیں کہ وہ بہترین سماجی و عوامی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جامعہ گجرات کا لاہور کیمپس تعلیم کی راہوں پر ترقی کا ایک نیا زینہ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات لاہور کیمپس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ لاہور کیمپس پہنچنے پر چیئرمین میاں فرحت علی ، CEOفاروق بلوچ، لاہور کیمپس کے اساتذہ و انتظامیہ نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل ، ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹرمحمد فہیم ملک اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز شیخ عبدالرشید بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے لاہور کیمپس میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور یہاں ہونیوالی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین UOGلاہور کیمپس میاں فرحت علی نے کہا کہ کیمپس میں طلباو طالبات کو بھرپور تعلیمی و تحقیقی سہولیات فراہم کرنے کیلئے معیاری انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہمارا مقصد تعلیم کے معیار کو انتہائی بہتر بناتے ہوئے طلباو طالبات کی بہترین راہنمائی ہے۔ماہر ین تعلیم ڈاکٹر احمد الدین ،کرنل اے آر کھوکھر ، ڈاکٹر اعجاز احمداور ڈاکٹر ظفر جمال نے لاہور کیمپس کے مختلف شعبہ جات میں جاری پروگراموں اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ آخر میں چیئرمین میاں فرحت علی اور سی ای او فاروق بلوچ نے مہمانوں کویادگار پیش کیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا پورٹریٹ تحفے کے طور پر پیش کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات میں حیاتین لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام حیاتین لٹریری فیسٹیول کا انعقاد 21اور 22اپریل 2015ء کو ہو گا۔ اس لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد طلبا و طالبات کے شعوری اور سماجی رویوں میں بہتری لانے کیلئے ادب کیساتھ انکے رشتہ کو مزید گہرا کرنا ہے ۔لٹریری فیسٹیول یونیورسٹی آف گجرات میں ایک اچھی ادبی روایت کا احیا ہے ۔ حیاتین لٹریری فیسٹیول کی تقریبات دو دن جاری رہیں گے اور پاکستان کے نامور ادیب اور لکھاری لٹریری فیسٹیول کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور طلبا و طالبات کیساتھ اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے انھیں تخلیقی سفر کی جانب راغب کریں گے۔علاوہ ازیں حیاتین لٹریری فیسٹیول کی دو روزہ تقریبات کو مزید رنگا رنگ اور طلبا و طالبات کیلئے دلچسپ بنانے کی خاطرپہلےUOG بک فیئر کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا ہے تا کہ کتاب کے ساتھ طلبا و طالبات کا رشتہ مزید مضبوط ہو اور وہ اچھا اور معیاری لٹریچر پڑھنے کی جانب گامزن ہوں۔اس بک فیئر کا افتتاح 20اپریل 2015 ء کوہوگااور یہ تین دن جاری رہے گا۔اس بک فیئر میں ملک بھر سے ممتاز اشاعتی ادار ے اپنے سٹالز لگائیں گے جہاں رعائتی نرخوں پر طلبا و طالبات و اساتذہ کیلئے مختلف موضوعات پر کتابیں دستیاب ہونگی۔وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کے علمی شوق کو مہمیز لگانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ گجرات اپنے طلبہ کی ذہنی تربیت پر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں ہر لمحہ کوشاں ہے۔