گجرات (جی پی آئی) علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سول لائن نے محلہ فیض آباد میں قبر کھود کر مردہ خاتون کا سر کاٹنے والے ملزمان کیخلاف درج مقدمہ میں دفعہ تبدیل کر کے 7ATA کا اضافہ کر دیا۔ مدعی کی طرف سے قاضی فرخ سجاد ایڈووکیٹ ‘ ادیبہ سجاد ایڈووکیٹ اور آصف مسعود ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ ملزم کو پولیس نے گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سے عدالت نے ملزمان کو 7 یوم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم عثمان امجد نے جعلی پیر عبدالمجید کے کہنے پر قبر کھود کر مردہ خاتون کا سر کاٹا تھا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ …………………………… ……………………………
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ڈائریکٹر شہزاد شفیق نقشبندی نے ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید زاہد صدیق شاہ آستانہ عالیہ بوکن شریف کو ان کے ادارے کے شاندار رزلٹ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے ادارے کے طالبعلم عبداللہ جمیل نے بوائز میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے امید ظاہر کی ہے کہ عبداللہ جمیل اور انکا ادارہ روایات کو قائم رکھے گا۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے معروف تعلیمی ادارے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے اپنی روایات برقرار رکھیں۔ میٹرک کے امتحانات میں 100 فیصد نتائج ۔ تمام طلباء و طالبات نمایاں نمبر لیکر پاس ہوئے۔ شہزاد شفیق نقشبندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلباء وطالبات نے اپنی روایات کے مطابق شاندار نتائج کا مظاہرہ کیا اور ہمارے طلباء و طالبات نے 100 فیصد نتائج حاصل کر کے ادارہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے نمایاں طلباء و طالبات میں رامین خالد 1039′ آمنہ احمد 1022′ مریم جاوید میر 1016′ حور شمائل 1013′ میمونہ احمد 1009′ خدیجہ عادل 1002′ شاہ نیلا یاسین 1001′ آمنہ مشال 998′ مریم جاوید 986′ اقراء سعید 978′ عبدالصمد 964′ اناء شاہد 962′ حاجرہ ثاقب 961′ زین العابدین 959’ طیبہ تنویر 942 ‘ ایمن فاطمہ 935′ چوہدری سفیان بابر929′ ماہ نور عامر 927′ مریم منیب 908′ مریم نسیم 904’ ریحان احمد 898 نمبر لیکر نمایاں رہے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہحکومت پنجاب 2018ء تک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ء تک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ء تک حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور دھرنا سیاست نے سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
…………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) چیئرمین ماڈل بازار و منڈی مویشاں پنجاب ایم این اے افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اراضی کے انتخاب کے بعد گجرات میں ماڈل مویشی منڈی کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی، مینجینگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹس کمپنی گوجرانوالہ ڈویژن موجود ہ مویشی منڈی میں سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کریں اور یہاں تعیناتی کے لئے عملہ کی بھرتی کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی مویشیاں ساروکی کے دورہ اور ماڈل مویشی منڈی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ قیوم ملک، ٹی ایم او خرم محمود، ٹی اوآر سید یاور عباس، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مویشی منڈی ساروکی کے دورہ کے موقع پر چیئرمین ماڈل بازار و منڈی مویشاں پنجاب ایم این اے افضل کھوکھر نے بیوپاریوں سے بات چیت کی اور ان سے منڈی میں فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا، انہوں نے بیوپاریوں سے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے منڈیوں سے ہر قسم کی فیس ختم کر دی ہے جبکہ انہیں بلا معاوضہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ماڈل بازار و منڈی مویشاں پنجاب ایم این اے افضل کھوکھر نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں منڈیوںکے اخراجات کے لئے کیٹل مارکیٹس کمپنی کو 55ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ایسی تمام مویشیاں منڈیاں جن میںبزنس کم ہے انہیں بندکر دیا جائے گا ۔ انہوں نے سیالکو ٹ میں بعض غنڈہ عناصر کی طرف سے کمپنی انتظامیہ سے نامناسب رویہ کا بھی سخت نوٹس لیا وہاںکی ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔ افضل کھوکھر نے ہدایت کی کہ منڈی مویشیاں گجرات میں جانوروں کے لئے ٹینٹ، کھرلی، چارپائی، پانی کے لئے موٹر یا نلکا، اور چارے کی فراہمی کے لئے عیدالضحیٰ سے قبل انتظامات مکمل کئے جائیں نیز ٹی ایم اے سے منڈی کا کنٹرول کمپنی لے اور بلدیہ کے واجبات فوری ادا کئے جائیں۔ انہوںنے مشکلات کے باوجود مویشی منڈی کے لئے بہترین انتظامات پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا اور انکی ٹیم کو سراہا۔ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساروکی منڈی میں سالانہ 1لاکھ25ہزار سے زائد جانور لائے جاتے ہیں اور سالانہ 60ہزار کے قریب جانور فروخت ہوتے ہیں۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عوامی مطالبہ پر سلاٹر ہائوس جلد شہر سے باہر منقل کر دیا جائے گا اس مقصد کے لئے 6کنال 18مرلے اراضی کا بھی انتخاب کر لیا گیا ہے، ریونیوڈیپارٹمنٹ اراضی ایکوائر کرنے کے لئے اقدامات تیز کرے۔ یہ ہدایات انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں جس میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود، ٹی اوآر سید یاور عباس، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہائوس کے لئے ایکوائر کرنے کے لئے منتخب کر دہ اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹس کے مطابق قیمت کی ادائیگی کی جائے گی اس مقصد کے لئے تمام لوازمات بلا تاخیر مکمل کئے جائیں نیز بلڈنگ کی تعمیر کے لئے نقشہ جات کی تیاری کا کام شروع کیا جائے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے راہنما و رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمشن کی رپورٹ نے 2013کے عام انتخابات میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کر دی ہے، دھاندلی کے الزامات پر دھرنے دینوالوںنے قوم کا وقت اور سرمایہ ضائع کیا جس پر انہیں معافی مانگنی چاہیے اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ دھرنے والوںنے اپنی احتجاجی سیاست کے دوران انتہائی منفی سیاست کو فروغ دیا تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت نے نہایت صبر کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت جاری رکھی اسی صبر کا میٹھا پھل جوڈیشل کمشن کی رپورٹ کی صورت میں ملاہے۔ انہوںنے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ مسلم لیگ ن کا میڈیٹ عوامی امنگوں کا آئینہ دار تھا اور میاں نواز شریف اوراس عزم کا اظہار کیا کہ میاں شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل کے خاتمہ،بحرانوں سے نجات، معیشت کی بہتری، لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) کنجاہ کانسٹیبل ولیڈی کانسٹیبل ریپ کیس دونوںنے شادی کرلی تفصیلات کے مطابق عیدسے چندروز قبل موضع گولیکی میںگجرات پولیس لائن میںتعینات کانسٹیبل ارسلان خالد ساکن چاہ بیری والاکھوہ ایشرہ نے ساتھی لیڈی کانسٹیبل صائقہ اشرف ساکن لنگے کوگھرچھوڑنے کے بہانے ساتھیوںکے ہمراہ اس سے زبردستی زیادتی کرڈالی جس کاپولیس تھانہ کنجاہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیاتھامقامی افرادکی کاوشوںسے لیڈی کانسٹیبل اورکانسٹیبل نے آپس میںشادی کرلی جس میںحق مہرمیںپندرہ لاکھ روپے آٹھ تولے سونالکھوایاگیایادرہے دونوںچندماہ قبل محکمہ پولیس میںبھرتی ہوئے تھے ۔۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات میںچوتیس ہیڈکانسٹیبلوںکواے ایس آئی کے عہدہ پرترقی دے دی گئی ترقی پانے والوںمیںمحمدندیم عباس ،محمدنوازتارڑ،مقصوداحمد،غلام مصطفی،مہدی شاہ،وغیرہ شامل ہیںترقی پانے والے ہیڈکانسٹیبلوںمیںخوشی کی لہردوڑگئی۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) یونین کونسل صبور کی سیاسی صورتحال یک سر تبدیل،سمرالہ کی اکثریتی ملک برادری نے ڈاکٹر عنصر ملک کو متفقہ طور پر امیدوار نامزد کر دیا ،یونین کونسل صبورمیں بطور چیئرمین الیکشن لڑیں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عنصر ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یونین کونسل صبور میں دوستوں ،اور اہلیان یونین کونسل صبور کے پر زور اصرار پر آزاد امیدوار کے طور پر بطور چیئرمین الیکشن میں حصہ لوں گا اور انشاء اللہ دوستوں اور بھائیوں کے تعاون سے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) اسلام آباد میںشہید ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج ملک رفاقت اعوان شہید، ملک علی اصغر ناروے،کرنل صفدر چیف پائلٹ ٹو وزیراعلیٰ پنجاب ،کونسلر ملک خالد حسین اعوان صبور، ملک طارق محمودناروے کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے صبور میں ادا کی جائے گی۔ …………………………… …………………………… گجرات (جی پی آئی) میجر جنر ل فد ا حسین ملک جی اوسی لا ہو ر ملک علی حسین ، ملک امجد حسین کے و الد محتر م اے سی گو جر ا نو ا لہ غضنفر علی اعوا ن کے سسرملک نعیم اعوا ن سمر ا لہ کے ما مو ں سا بق ڈ سٹر کٹ انجینئر ، ملک محمد حسین اعوا ن آ ف سمر الہ سر پر ست اعلیٰ تنظیم الا عو ان گو جرا نو ا لہ ڈ و یژ ن کی و فا ت پر جذبہ ٹیم کوٹلہ ارب علی خاںکا اظہار تعزیت ۔اس موقع پر بیوروچیف کوٹلہ چوہدری فیصل گجر،سٹی رپورٹر زاہد اقبال زیدی،نیوز رپورٹر چوہدری عرفان شریف و دیگر نے ملک محمد حسین کی وفات کو بہت بڑا سانحہ قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی روح کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔