گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی ممتاز روحانی شخصیت سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوانوالی سرکار کے نور نظر و گدی نشین سائیں الحاج اختر حسین کے چھوٹے بھائی سائیں ساجد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی شادی تقریب روایتی انداز میں منعقد ہوئی۔ رسم مہندی کے موقع پر ڈھولوں کی تھاپ پر ملنگوں نے دھمال ڈالی اور سائیں کانوانوالی سرکار کے دربار پر حاضری دی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ان کی بارات راہوالی پرل میرج ہال گئی۔ بارات کا شاندار استقبال چوہدری عارف و دیگر اہم شخصیات نے کیا۔ دعوت ولیمہ کی تقریب قند فشاں میرج ہال گجرات میں منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے عقیدتمندوں اور مریدوں نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایس پی میاں سہیل فاضل’ ڈی ایس پی مصطفےٰ گیلانی’ میاں محمد توصیف انسپکٹر’ ظفرالحق سب انسپکٹر’ علامہ شاہد چشتی’ ڈاکٹر رزاق غفاری’ پاکستان کرکٹر سلیم الٰہی’ مہر صابر گوجرانوالہ’ مہر طارق گوجرانوالہ’ مہر ساجد گوجرانوالہ’ صوفی اسلم گوجرانوالہ’ شجاع پہلوان گوجرانوالہ’ ذیشان بٹ’ قاسم بٹ سونیکس کمپنی گوجرانوالہ’ مرزا محمد یوسف’ عامر محمود چوہدری’ مہر طارق’ حاجی صابر’ محمد یوسف’ عابد حسین’ محمد شہباز’ ساجد’ عبدالجبار’ چوہدری شوکت برکت پکوان سنٹر’ حاجی شبیر’ محمد شفیق’ محمد اقبال ‘ محمد منیر لاہور’ سائیں ذوالفقار ‘ سائیں دلدار’ سائیں شمشاد’ سائیں سعید’ مقبول الٰہی بٹ سابق صدر گجرات پریس کلب’ سائیں فاروق’ سائیں اکرم’ سائیں مشہد’ سائیں مختار’ سائیں عاصم’ سائیں جاوید’ راجہ نعیم’سائیں محمدیوسف’ عطاء الرحمن’ سائیں لطیف’ سائیں عمران’ سائیں علی باجوہ’ سائیں افتخار’ قادری امجد قادری’ سید بشیر چنڈالہ’ اسلم چنڈالہ’ قاری یٰسین ‘ بابر مستری’ حاجی عزیز’ کاشی دلدار’ ملک طفیل’ راجہ شاہد’ شاہین خان’ شانی بٹ ‘ اجمل علی ‘ علی’ ناظم’ حاجی شریف’ چوہدری اصغر تیل والا’ چوہدری عطا اللہ گل’ مرزا نعیم وزیر آباد’ ذیشان جہلم’ پرویز ملنگ’ مجاہد سیمنٹ والا’ نوید وڑائچ’ چوہدری عدنان ‘ صغیر پینٹر’ عدیل بٹ’ آصف بٹ’ رائو محمد اشرف’ شوکت ملنگ’ حاجی امین’ راجہ سکندر’ جانی شاہ’ ملک اسحاق’ وقاص بٹ’ ملنگ چوہدری مجید’ چوہدری عبدالرشید’ ڈاکٹر طارق سول ہسپتال چوہدری ریاض بوکن’ سیٹھ امجد’ حاجی اسلم ایڈمنسٹریٹر لاہور’ نصر اللہ’ ملک کامران’ وقاص ایڈووکیٹ’ حاجی افضل ‘ کالا ملنگ’ مٹھو ملنگ’ مزمل ملنگ’ یاسر ملنگ’ فاروق ملنگ’ ریاست ملنگ’ صادق ملنگ’ ذوالفقار ملنگ و دیگر شریک تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے خوش آئند ہے تاہم ان منصوبوں کی کرپشن سے پاک تکمیل اور عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات پہنچنے کے بعد ہی حکومت کی کارکردگی کے متعلق کوئی رائے قاء کی جاسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چین کی بے مثال ترقی کا راز بتایا ہے اور یہ پیغام دیا کہ اپنے ملک کی زبان، اپنے کلچر اپنے لباس پر فخر کرو جبکہ 60فیصد ان پڑھ قوم کے وزیراعظم نے انگریزی لباس پہن کر اور انگریز ی زبان میں خطاب کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم اب بھی اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہونا چاہتے ۔وزیراعظم پاکستان کو قومی زبان میں خطاب کرکے پاکستان کی عز ت بڑھانی چاہیے تھی ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ملک کی خوشحالی و ترقی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے تاہم پاکستان کے نااہل حکمران اور کرپٹ سرکاری مشینری ایسے معاہدوں کو ماضی میں عوام اور ملک کی ترقی میں استعمال کرنے کی صلاحیت سے محروم رہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جتنے اہم اور بڑے معاہدے ہوئے ہیںان کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ چینی حکومت اپنے ایکسپرٹ اور انجینئرز بھیجے اور چینی حکومت ان منصوبوں کو پائیہ تکمیل کیلئے اپنا چیک اینڈ بیلنس رکھے ۔
گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمہ کے لئے مستحق بیوہ خواتین میں مفت جھوٹیاں(نواجوان بھینیس)ویہڑیاں (نوجوان گائے) اور بھیڑ بکریاں تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلممنٹ ملک تنویر اسلم اعوان نے گجرات میںپروگرا م کا افتتاح کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں ضلع بھر کی 150بیوہ مستحق خواتین میں شفاف قرعہ اندازی کرکے 150 جھوٹیاں اور ویہڑیاں جبکہ 92خواتین میںفی کس 2/2بھیڑ و بکریاں مفت تقسیم کیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر ،اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر،ایم پی ایز حاجی عمران ظفر، چوہدری شبیر احمد، چوہدری محمد اشرف دیونہ، میجر (ر) معین نواز ، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود، نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری رضا علی وڑائچ، چوہدری تنویر گوندل ، ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام محمد گل، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر ممتاز حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام محمد گل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے غربت کے خاتمہ کے پروگرام کے تحت ضلع گجرات میں بیوہ خواتین میں مجموعی طور پر 500بڑے جانور اور 1000چھوٹے جانور مفت تقسیم کئے جائیں گے یہ جانور ان بیوہ خواتین کو دیے جائیں گے جو دیہی علاقوں کی رہائشی ہوں، جنکی زرعی اراضی ایک ایکٹر سے کم ہو، انکے بچے سکول میں زیر تعلیم ہوں ۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غربت کے خاتمہ کے لئے اس اہم ترین حکومتی پروگرام کے گجرات سے آغاز پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا اور خواتین کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی زیر قیاد ت مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلا سود قرضو ں کے اجرائ، دانش سکولوں کے قیام، انڈوومنٹ فنڈ کے قیام ، مفت لیپ ٹاپس سکیم سمیت متعدد عوام دوست پالیساں متعار ف کرائی ہیں ، مستحق بیوہ خواتین میں مفت جانور تقسیم کرنے کی تقریب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ بیوہ خواتین نہ صرف معاشی لحاظ سے اپنے پائو ں پر کھڑے ہو سکیں ساتھ ہی اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی بھی اقدامات اٹھائے ہیں ان میںخواتین کو کام کے مقامات پر تحفظ، وراثت کے حوالے سے مسائل کے خاتمہ کے لئے قانون اور ملازمت کے لئے کوٹہ میں اضافہ اور عمر میں رعایت شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چین کے صدر کا حالیہ دورہ پاکستان بہت مبارک ثابت ہوگا ، ملک میں 43ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے معیشت بہتر ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ توانائی بحران کا حل مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے او ر کہا کہ 2017کے اختتام تک توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک عاشق حسین ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے غربت کے خاتمہ کے لئے اس پروگرام کے تحت صوبے میں 18000بڑے اور 36000چھوٹے جانور دیہی علاقو ں کی رہائشی مستحق بیوہ خواتین میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے حکومت نے جامع اقدامات کا آغاز کیا ہے ، تاریخ میں پہلی بار صوبہ بھر میں 2کروڑ 67لاکھ بڑے جانوروں، 1کروڑ 87لاکھ بھیڑ بکریوں ، 1کروڑ 41لاکھ گھریلو مرغیوں کو بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ، صوبے میں جانوروں کی ڈی ورمنگ شروع کر دی گئی ہے، رواں ماہ جانوروں کو منہ کھر سے بچائو کے لئے ویکسینشن کا آغاز کردیا جائے گا، جبکہ جانوروں کے علاج کے لئے ریسکیو 1122کی طرز پر ریسکیو 9211 (نو۔دو۔گیارہ)سروس متعارف کرائی جا رہی ہے جس پر کال کی صورت میں موٹر سائیکل سوار لائیو سٹاک کا عملہ فوری موقع پر پہنچ کر بیمار جانور کو فوری طبی امداد فراہم کرے گا۔ انہوںنے بتایا کہ ابتک صوبے میں 4لاکھ جانوروں کے گوبر، خون، دودھ کے ٹیسٹ کرکے نتائج متعلقہ اضلاع کو بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ ریسرچ سنٹر کی کارکردگی میں 300فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے یہاں ادویات کی پروڈکشن 20لاکھ سے بڑھ کر 90لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس انقلابی پروگرام سے دیہی علاقوں میں غربت کا خاتمہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے والی تمام خواتین کو اس سکیم کے تحت جانور دیے جائیں گے تاہم حکومتی اسکیم کے تحت جانور حاصل کرنیوالے انہیں فروخت نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی انہیں کوئی خرید سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ شادیوال میں لائیو سٹا ک ڈسپسنری کو فعال بنانے کے لئے لائیو سٹا ک ڈیپارٹمنٹ جلد اقدامات اٹھائے گا۔ ۔۔۔۔۔