گجرات کی خبریں 1/10/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) تھانہ جلالپور جٹاںصدر کا گائوں جیو ونجل میں دریاء چناب سے ایک انڈین ساخت کا چار فٹ لمبا میزائل ملا ہے۔اس میزائل پر انڈین حکومت کا لیبل لگا ہوا ہے تاہم پولیس نے میزائل کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )جی ٹی ایس چوک میں دو طالبہ گروپوں میں جھگڑا کے دوران راہ گیر خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ۔گزشتہ روز جی ٹی ایس چوک میں مقامی کالج کے دوگروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کے تبادلہ پر راہ چلتی کنجاہ کی رہائشی خاتون شہناز ولد امجد خاتون گولی کی زد میں آکر شدید زکمی ہوگئی جس کو فوری عزیز بھٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا،تاہم پولیس آنے سے قبل دونوں گروپوں کے طالبہ بھاگ گئے۔تھانہ اے ڈوثرں پولیس نے زمان وغیرہ چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )جنرل پوسٹ اافس گجرات بنیادی سہولیات سے محروم ،،شہری مشکلات کا شکار ہو گئے ۔پنشنر حضرات پنشن کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگے اعلیٰ احکام نے چپ سادھ لی۔لاکھون کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے گجرات کاواحد جی پی او گجرات بنیادی طور پر ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہے آج کل جی پی او گجرات میں رش کی وجہ سے سائلین کے لیے کوئی ٹھنڈے پانی اور بیٹھنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے جس کی وجہ شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔جی پی او میں روزانہ کڑورں روپے کی ٹرازکشن ہوتی ہے مگر وہاں کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں ہے اور نہ ہی جی پی او کی بیرونی دیوار کی تعمیر کی گئی ہے جس کی وجہ ہروقت جی پی او کے ملازمین کو خطرہ لاحق رہتا ہیاس سلسلہ میں جی پی او کے اعلیٰ احکام بھی خاموشی کی تصویر بنے ہوئے ہیں جو اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتے اور نہ ہی جی پی او کے مسائل کی طرف دھیان دیتے ہیں ۔جی پی او میں آنے والے افراد کے لیے باتھ رومز کا بھی کوئی بندوبست ہے۔گجرات کے سماجی حلقوں نے جی پی او گجرات میں سہولیات کا اعلیٰ حکام سے فوری مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات گجر ات میں ملوث 16ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ سیشن جج نے جیل ہسپتال، کچن، اور دیگر بیرکوںکا بھی معائنہ کیا اور وہاں جیل مینیوئل کے مطابق فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر و ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اعلان کے مطابق حالیہ سیلاب سے متاثرین جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے انہیں فی کس 25ہزار روپے معاوضہ کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ عمل عید سے قبل مکمل کر لیا جائے گا جبکہ کسی وجہ سے جن افراد کے نام متاثرین کی فہرست میں شامل نہیں انکی درخواست پر سروے کے بعد انکا نام بھی شامل کر کے انہیں ادائیگی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے قاسم آباد اور شہباز پور میں معاوضہ جات کی ادائیگی کے مراکز کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خالد مسعود، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، نواب زادہ حیدر مہدی، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، نواب زادہ طاہر الملک، چوہدری ظہور الہی، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر علی، اے سی وقار حسین، پی ایس او ندیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پہلے روز ضلع گجرات کے دونوں مراکز پر 240متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کی گئی جبکہ یہ عمل آج بھی جاری رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب کے مشیر و ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے دونوں مراکز ادائیگی کا تفصیلی معائنہ کیا اور ادائیگیوں کے عمل بارے بنک آف پنجاب کے عملہ سے استسفار کیا۔ انہوںنے مراکز پر موجود مرد و خواتین سے بھی بات چیت کی اور ان سے معلومات حاصل کیں اور انکی شکایات سنیں۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ حالیہ سیلاب ملکی تاریخ کا بدترین سیلاب تھا جس سے املاک، فصلوں اور مویشیوں کی اموات کی صورت میں بھاری نقصانات ہوئے تاہم اس مشکل وقت میںوزیر اعظم میاںنواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی حکومت نے دن رات متاثرین کی خدمت کی اور ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بعد اب بحالی کے عمل کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ انہوںنے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جن افراد کو معاوضہ کی ادائیگی کے حوالے سے شکایا ت ہیں ان کا فوری ازالہ کیا جائے ، انتظامیہ شکایات کنندگان کی درخواست پر ہمدردانہ پالیسی اپنائے ۔ انہوںنے واضع کیا کہ اگر مزید ایسے متاثرین سامنے آئیں جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے تو حکومت انکو بھی ادائیگی کرے گی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ جن افراد کے کوائف میں معمولی نوعیت کے مسائل ہیں انہیں نمبر دار کی شناخت پر ادائیگی کر دی جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ شکایات کے ازالہ کے لئے کمیٹیوں کے علاوہ ڈی سی او کو بھی متاثرین کی شکایات کیا ازالہ کے حوالے سے اختیارات تقویض کر دیے گئے ہیں۔ سید زعیم حسین قادری نے مسلم لیگ ن کی مقامی قیاد ت کو ہدایت کی کہ مراکز ادائیگی پر پارٹی نمائندوں کا تقرر کریں تاکہ اگر متاثرین کو کوئی شکایت یا مشکل ہو تو اس کا ازالہ کروا سکیں۔ اس سے قبل ڈی سی لیاقت علی چٹھہ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو اور اے سی وقار حسین خان نے مشیر وزیر اعلی پنجاب کو نے سید زعیم حسین قادری کو ادائیگیوں کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔معاوضہ کی ادائیگی کے مراکز پر آنے والوں کیلئے پینے کیلئے پانی ، چائے سایہ بیٹھنے کیلئے کرسیوں اور دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 16ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ سیشن جج نے جیل ہسپتال، کچن، اور دیگر بیرکوںکا بھی معائنہ کیا اور وہاں جیل مینیوئل کے مطابق فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )پرواز فین ڈکیتی ،ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد’تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پرواز فین میں ہونے والی اپنی نوعیت کی انوکھی واردات میں مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں فیکٹری میں داخل ہو کرعملہ کویرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے تیار پنکھے اور خام مال ٹرکوں میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے ۔ڈکیتی کی اس واردات کو ٹریس کرنے کیلئےDPOگجرات رائے اعجاز احمد نےDSPلالہ موسیٰ شاہد نوازوڑائچ کی زیر نگرانی SHOرحمانیہ اور ضلع کے تجربہ کار تفتیشی افسران اور ITکے ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر انہیں ہدائیت دی کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے قیمتی سامان برآمد کیا جائے ۔تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے فنگر پرنٹ اور جدید فرانزک سائنس کی مدد سے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ۔پولیس ٹیم نے شب و روز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں ملزمان کو ٹریس کرلیا اور مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر پشاور ، ایبٹ آباد،مردان ،دادو اور منڈی بہاوالدین میں چھاپے مار کر وقوعہ کے مرکزی ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے ۔پولیس ٹیم کی اس بہترین کار کردگی پرDPO گجرات رائے اعجاز احمد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔گرفتار ملزمان میں عاشق حسین ولد حمید خاں قوم مغل پٹھان سکنہ کوٹری ضلع جامشورو حال ضلع منڈی بہائوالدین ‘آصف خاں ولد دائود خاں قوم جدون سکنہ منن ضلع ایبٹ آباد ‘محبوب خاں ولد منیر اللہ قوم پٹھان سکنہ ضلع سائوتھ وزیر ستان ‘زین الدین ولد منیر اللہ قوم پٹھان سکنہ ضلع سائوتھ وزیر ستانش شامل ہیں پولیس نے ملزمان سے 30 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گجرات کی تاجراور صنعت کار برادری نے ملزمان کی گرفتاری اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی پر احساس تحفظ کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ گجرات پولیس نے تاجروں سے ہمیشہ مثالی تعاون کیا ہے اور اس بڑے وقوعہ کی ٹریس کرنے پر ہم ڈی پی او گجرات اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی قلیل عرصہ میں ملزم گرفتار کرکے تاجر برادری کے دل جیت لئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )تعلیمی انقلاب پاکستان کی ملکی ترقی کی ایک اہم کڑی ہے ۔ جامعہ گجرات کے ساتھ میری وابستگی ایک داستان عشق ہے ۔ میں جہاں کہیں بھی ہوں جامعہ گجرات کی بہتری اور ترقی ہمیشہ میرا مقصد اولین ہو گی ۔ جامعہ گجرات سے رخصت ہوتے ہوئے میرا دل بے حد مطمئن ہے ۔ میں نے جامعہ گجرات کے انفرا سٹرکچر اور اس کے مختلف شعبہ جات کو جدید دنیا کے علمی تقاضوں کے مطابق پروان چڑھانے کی پوری محنت و دیانت سے کوشش کی ۔ جامعہ گجرات میں بطور وائس چانسلر میرا آٹھ سالہ قیام میری زندگی کے بہترین ایام میں سے ہے اور ان دنوں کی سہانی یادیں ہمیشہ میرے دل و دماغ میں جاگزیں رہیں گی ۔ میں جامعہ گجرات کی فیکلٹی ، انتظامیہ اور طلباء و طالبات کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ مجھ پر محبتیں نچھاور کیں اور جامعہ گجرات کو ایک ورلڈ کلاس یونیورسٹی بنانے کے لیے میرے ساتھ مل کر دن رات محنت کی ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے جامعہ گجرات کی فیکلٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر نظام الدین آٹھ سال تک جامعہ گجرات کی وائس چانسلری بڑی کامیابی سے نبھانے کے بعد 10اکتوبر 2014ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔فیکلٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں یہ پر وقار تقریب الوداع ایک شاندار خراج عقیدت و محبت تھا جو انہیں پیش کیا گیا ۔گجرات کی مشہور سیاسی شخصیت نوابزادہ مظہر علی خاں نے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین کا گجرات میں قیام اس علاقہ کے لو گوں کے لیے باعث رحمت ثابت ہوا۔ انہوں نے جامعہ گجرات کو اس کے قیام کے تھوڑے ہی عرصہ کچھ اس نہج پر استوار کیا کہ آج جامعہ گجرات کا شمار پاکستان کی صف اول کی جامعات میں ہوتا ہے ۔ رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نظام الدین محنتی شخصیت اور بے مثال عزم و ارادہ کے مالک ہیں۔ ان کے دور میں جامعہ گجرات نے اپنے قیام کے قلیل عرصہ میں کامیابی و کامرانی کامرانی کا جو سفر طے کیاوہ اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوں نے طلباء و طالبات کے ساتھ اساتذہ و انتظامیہ کے لیے بھی اپنے دل میں ہمیشہ نرم گوشہ رکھا۔ ان کی راہنمائی میں جامعہ گجرات کا تعلیمی افق وسیع و عریض ہو چکا ہے ۔ ڈاکٹر نظام جیسا وائس چانسلر اب شاید ہی جامعہ گجرات کو ملے۔ ڈائریکٹر فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹرفہیم ملک نے کہا کہ ڈاکٹر نظام جامعہ گجرات کے رُوح رواں ہیں۔ جامعہ گجرات کی قلیل عرصہ میں بے مثال کامیابی اور علمی ترقی تما م کی تمام ڈاکٹر نظام کی بے مثال راہنمائی کی مرہون منت ہے۔ڈاکٹر فہیم نے یہ خوش خبری بھی سنائی کہ ڈاکٹر نظام کی بے پناہ خدمت کے صلہ میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے انہیں جامعہ گجرات میںتاحیات پروفیسر ایمریطس تعینات کر دیا ہے اورجامعہ گجرات کی سنٹرل لائبریری کا نام بھی ڈاکٹر نظام الدین لائبریری تجویز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر آف انجینئرنگ ڈاکٹر خاور اسلام نے کہا کہ ڈاکٹر نظام خود محنتی اور دوسروں کو محنت سے کام کرنے کا درس دیتے ہیں۔ڈاکٹر نظام قوت فیصلہ سے معمور شخصیت کا نام ہے۔ڈاکٹر نظام کی خدمات کو HECاور حکومتی سطح پربھی تسلیم کرتے ہوئے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر نظام کی بدولت جامعہ گجرات گجرات کی پہچان بن چکی ہے۔ہم دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر نظام کی صحت و کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔صدر شعبہ تاریخ ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے اپنے خراج تحسین میں کہا کہ ڈاکٹر نظام جامعہ گجرات کے تمام اساتذہ اور سٹاف کے لئے محنت ،لگن، جذبہ اورکام سے محبت کا استعارہ ہیں۔اخلاقی جرات ان کی شخصیت کا خاص اثاثہ ہے۔انہوں نے اساتذہ کے عملی منصوبوںکو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میںہمیشہ کھلے دل سے مدد فراہم کی۔ڈائریکٹر بزنس مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر ندیم صفوان نے کہا کہ ڈاکٹر نظام کی شخصیت وسعت کی حامل اور ان کے کارنامے بے شمار ہیں۔ڈاکٹر نظام نے جامعہ گجرات میں تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے میںاہم کردار ادا کیا اور اختراع سے کام لیتے ہوئے کئی نئے شعبہ جات کا اجراء کیا۔صدر شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے کہا کے ڈاکٹر نظام کی شخصیت میرے لیے مرشد کی سی ہے مجھے ان کا طالب علم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ڈاکٹر نظام ایک زبردست شخصیت کے مالک ہیں۔شعبہ بزنس کے استاد تصدق حسین وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹر نظام نے جامعہ گجرات کی بنیادوںکو مضبوطی سے رکھ دیا ہے اور جامعہ گجرات کے لیے ڈاکٹر نظام کی خدمات ہمیشہ سنہری لفظوں میں یاد رکھی جائیں گی۔شعبہ ابلاغیات کے استاد زاہد بلال نے کہا کہ ڈاکٹر نظام نے ایک ویرانے کو ایک قد آور جامعہ کا روپ دیا۔ڈاکٹر نظام مستقبل شناس اور اور پیش بین شخصیت ہیں۔جامعہ گجرات کے لیے ان کی خدمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔اس الوداعی تقریب میں اساتذہ ڈاکٹر نعیم عرفان،ابر رحمت اور ڈاکٹر طاہر اعوان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر طاہر اعوان نے سر انجام دیئے۔نعیم انمول نے ڈاکٹر نظام کو نظم کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔طفیل احمد اور پرویز اور انکی ٹیم نے خوبصورت نغموں کے زریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔تقریب کے احتتام پر یونیورسٹی کے اساتذہ کی جانب سے یادگار کے طور پر ڈاکٹر نظام الدین کو خوبصورت سووینئر پیش کیا گیا۔تقریب کا آغاز سلیم سرور اور تصدق حسین وڑائچ کی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )سازشی عناصر کی منفی سیاست مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت سے نہیں روک سکتی ،چوہدری محمد جرجیس چیئر مین PMLNاٹلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فخر گوٹریالہ چوہدری محمد جرجیس چیئرمین مسلم لیگ ن اٹلی نے ٹیلی فونک بیان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران عوام کے دکھ سکھ میں ان کے شانہ بشانہ ہیں سازشی عناصر کی منفی سیاست مسلم لیگ ن کو عوامی خدمت سے نہیں روک سکتی مسلم لیگ ن عوام کے دکھوں کا مداوا پہلے سے زیادہ کام کر کے مخالفین کے منہ بند کر دیں گے ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی تلقید کرنا میٹرو بس پر تنقید کرنا والوں کی مجبور بن گئی چوہدری محمد جرجیس چیئر مین مسلم لیگ ن اٹلی نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتے اور لوڈشیدنگ انتہاپسندی کے خلاف بر سر پیکار مسلم لیگ ن کی منتخب حکومت کی راہ میں روڑ ے اٹکا کر ملک کے مستقبل کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور جمہوری نظام کے خلاف گہری سازش کی جا رہی ہے ان کے اس جمہوریت دشمن روئے پر پاکستانی عوام ان کا کڑا محاسبہ کرئے گئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)چک کمالہ کے رہائشی سے فائرنگ کیس میںملزمان کی گرفتاری پر زخمی ہونے والے شخص سے دس ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں تھانہ ٹانڈہ کے تفتیشی ASIعبدالمناف کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن گجرات میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل چک کمالہ کے رہائشی محمد شریف جو کہ بنک مینجر ہے چند افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا اور نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ ٹانڈہ میں مقدمہ درج بھی ہوامضروب اس وقت سٹی ہسپتال گجرات میں زیر علاج تھا اسی دوران تھانہ ٹانڈہ کے تفتیشی ASIعبدالمناف نے فون کر کے کہا کہ آپ کے مقدمہ کے ملزمان کو گرفتار کرنا ہے اور مذکورہ ASI میرے پاس ہسپتال آگیا اور کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا کچھ خرچہ دو جب میں رقم ASIعبدالمناف کو دینے لگا تو اس نے کہا کہ پیسے ڈرائیور کو دے دو تو میں نے پیسے ڈرائیور کو دے دیئے آج تک مجھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتارنہ ہوئے اور نہ ہی مجھے انصاف ملامحمد شریف کے بھائی کی درخواست پر تھانہ ٹانڈہ کے تفتیشی ASIعبدالمناف کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن گجرات نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )چیئرمین کشمیرکونسل یورپ (ای یو) علی رضاسید نے مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کے لیے لندن میںاس ماہ کے آخرمیںہونے والی مجوزہ ”ملین مارچ” کی حمایت کا اعلان کردیا۔سابقہ وزیراعظم آزادکشمیر برسٹر سلطان محمود چوہدری نے حالیہ دنوں اعلان کیاہے کہ مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کی خلاف آوازاٹھانے کے لیے کشمیری 26اکتوبرکو لندن میں ‘ملین مارچ’ منعقد کریں گے۔اسلام آبادمیں سلطان محمود چوہدری کے ساتھ ملاقات کے دوران علی رضاسید نے ملین مارچ کے سلسلے میں انہیںاپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔علی رضاسید ان دنوں پاکستان اور آزادکشمیرکے دورے پرہیں۔سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ ملین مارچ کا مقصد بھارتی حکومت پر دبائو ڈالنا ہے تاکہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کردے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ ملاقات کے دوران دونوں کشمیری رہنمائووں نے اس بات ا تفاق کیاکہ اب عالمی برادری کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے با مقصد مذاکرات کو یقینی بنائے۔علی رضاسید نے سلطان محمود چوہدری کو حالیہ دنوں یورپی پارلیمنٹ میں ”کشمیر ای یو ۔ویک” کے انعقاد کے بارے میںبریف کیا۔انھوں نے بتایاکہ کشمیرکونسل ای یو نے دیگرتنظیموں کے تعاون سے حالیہ دنوں یورپی پارلیمنٹ میں ”کشمیرای یو ۔ویک” کا کامیاب انعقاد کیا۔ کشمیرای یو ۔ویک کی تقریبات میں اراکین پارلیمنٹ، سیاسی اورسماجی شخصیات، دانشوروں اورمعاشرے دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے اہم افراداو ر متعدد تنظیموں کے نمائندوںنے شرکت کی۔ اس بار ان تقریبات کو ” کشمیر۔ای یو ۔ دیرپا دوستی اور یکجہتی ” کا نام دیاگیاتھا۔ یہ تقریبات جن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس متعدد سیمینارزاورگول میز مباحثے،دستاویزی فلم، ادبی،تصاویری اور دستکاری کی نمائش بھی شامل تھی، پورا ہفتہ جاری رہیں ۔پروگرام کی میزبانی رکن ای یو پارلیمنٹ ڈاکٹر سجادکریم نے کی ۔ان تقریبات کے انعقادکے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو اورانٹرنیشنل کونسل فار ہومن ڈی ولپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی )کے ساتھ ورلڈ کشمیرڈائس پوراالائنس سمیت دیگرتنظیموں نے تعاون کیاتھا۔ سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیرکو یورپ اور دیگر فورموں پر اٹھانے پر کشمیرکونسل ای یو کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران اس بات بار بھی زوردیاگیاکہ جنوبی ایشیاء میں امن اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیرکا منصفانہ حل ضروری ہے۔