گجرات کی خبریں کی خبریں 6/8/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او الیون نے آزادی کپ ٹی ٹونٹی میچ میں چیمبر الیون کی ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے، ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈی سی او الیون نے شاندار پرفارمنس دی، جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، چوہدری مبشر حسین ، ثناء اللہ بٹ ، جاوید بٹ ،سینئر نائب صدر سید آصف رضا نقوی و دیگر تھے ، اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شاندار ہٹ لگا کر میچ کا افتتاح کیا ، سب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی سی او الیون نے 202رنز بنائے ، جبکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پوری ٹیم 135رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ، میچ میں ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے شاندار بائولنگ کی، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے پہلے ہی اوور میں چیمبر الیون کے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کر دیاجبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جبکہ مین آف دی میچ ڈی سی او الیون کے رئیس شاہ قرار پائے جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90رنز بنائے ، ، میچ میں جن کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان میں ڈی سی او الیون سے کپتان ندیم بٹ ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، رئیس شاہ ، محمد علی ، شہباز شاہ ، اسرار شاہ ، ماجد بٹ ، شاہد ، عثمان بٹ ، نور محمد ، ملک مشتاق ، عمران بٹ ، طاہر ، ورث حسین ، وقار بھائی اور میاں ایاز تھے ، جبکہ چیمبر الیون آف کامرس کے کھلاڑیوں میں کپتان کاشف منظور بٹ ، عدنان اقبال مکی ،طارق بلال ، عمران ، سلیمان ، زیب ، محمد علی ، علی شاہ ، بدر حفیظ ، نعمان ، راجہ طاہر شیر ، مہر ثاقب ، زین ، عثمان ، ایوب اور خرم جاوید شامل تھے ، میچ کے اختتام پر ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، چوہدری مبشر حسین ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، ثناء اللہ بٹ نے رنر اپ ٹیم کے کپتان کاشف منظور بٹ اور عدنان اقبال مکی کو ٹرافی دی ، جبکہ ونر ٹیم کے کپتان ندیم بٹ اور شجاع قطب بھٹی نے مہمانوں سے ونر ٹرافی وصول کی ،جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو شیلڈز دی گئیں ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ماہ آزادی کے دوران ضلع بھر میں مختلف تفریحی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں ، ان میں ایک اہم مقابلہ آج پولیس اور واپڈا کی کبڈی ٹیموں کے درمیان ہو گا، جبکہ کل ضلعی انتظامیہ اور پارلیمنٹیرین کے درمیان میچ کھیلا جائیگا ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، چوہدری مبشر حسین ، حاجی ناصر محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں یوم آزادی کے حوالہ سے شاندار پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد نئی نسل کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا اور ان میں وطن کی محبت اجاگر کرنا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )دی ایگزا ہائی سکول میں کلاس نہم و دہم کی کلاسز کا اجراء 11اگست کو ہو رہا ہے ‘ جبکہ باقی کلاسز 23اگست کو شروع ہوں گئی ‘ سکول کے اوقات سابقہ ہونگے ‘ والدین اپنے بچوں کو وقت مقرر ہ پر سکول بھیجوائیں تاکہ اُن کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے ‘ والدین اپنے بچوں کے داخلے کیلئے جوق در جوق رابطے کر رہے ہیں ‘ دی ایجوکیٹر بارہ دری کیمپس ضلع گجرات کا معیاری بہترین تعلیمی ادارے ہے ‘ جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کئے گئے ہیں ‘ اور بچوں کو ہر قسم تعلیمی و تفریحی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ‘ سکول میں الیکٹرانک بورڈز نصب کئے گئے ہیں ‘ جس سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے معاونت ہو رہی ہے ‘ تربیت یافتہ ماہر ین تعلیم ‘ سائیکالوجسٹ ‘ ڈاکٹرز’ نرسنگ اٹینڈنٹ کی سہولت میسر ہے ‘ خوبصورت تعلیمی ماحول میں بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کام ہو رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ قائد عوام عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ملک میں انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہیں ‘ جس میں عوام کو انصاف ملے گا ۔ حق ملے گا ‘ اور گجرات میں آزادی مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ‘ گجرات کے نوجوان عمران کی سربراہی میں ہونیو الی آزادی واک میں بھر پور شرکت کرینگے ‘ اور ملک میں انقلاب کیلئے کام کرینگے ۔ فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں ‘ وہ اپنی موت آپ مر جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول دھول میں اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ کلاسز میں بغیر فیس کے پڑھانے والی طالبات نے امتیازی نمبروں سے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دھول خورد کو علاقہ کی لیڈی کونسلر یاسمین ریاض کی کوشش سے اُس وقت کے ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے ایلیمنٹری کا درجہ دیا ۔ لیکن سٹاف و دیگر سہولیات نا فراہم ہو سکیں ‘ جس پر محترمہ یاسمین ریاض نے اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ کلاسز کا اجراء کیا ‘ اور بغیر فیس کے 18طالبات کو تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ‘ جنہوں نے اب پانچ سال کے بعد میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کر لیا ہے ۔ محترمہ یاسمین ریاض نے کہا کہ میں ضلعی انتظامیہ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا اور بچیوں نے تعلیم حاصل کی ۔ اور میں نے بغیر کسی معاوضہ کے بچیوں کو تعلیم دے کر اپنا فرض ادا کیا ہے ۔ اور چھٹیوں کے بعد بچیوں کی الوداعی تقریب منعقد ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز ‘ طارق سلامت صراف اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری تعزیت کیلئے سینٹری انسپکٹر مشتاق بٹ کی رہائشگاہ پر گئے ‘ اُن کی والدہ محترمہ کی وفات پر اُن سے گہرے رنج و غم کا اظہار اور محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
۔۔
گجرات ( جی پی آئی )رانا مشرف علی ناز ‘ سید رومی شاہ اور طارق سلامت صراف نے گزشتہ روز دربار سائیں کرم الٰہی المعروف کانوانوالی سرکار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر اُنہوں نے گدی نشین سائیں اختر حسین سے بھی ملاقات کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )چوہدری عمر گجر کا شمار ضلع گجرات کے نوجوان سماجی رہنمائوں میں ہوتا ہے ‘ جنہوں نے چھوٹی سی عمر میں خدمت خلق کیلئے کام کیا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئر مین مصالحتی کمیٹی خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ‘ اُن کی بے پناہ سماجی خدمات کی وجہ سے علاقہ میں امن وامان قائم ہوا ہے ‘ طارق سلامت صراف نے کہا ہے کہ عمر گجر جیسے نوجوان ہمارا ثاثہ ہیں ‘ وہ ملک و قوم کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ ایسے نوجوان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) تنظیم الغفاری پاکستان سٹی گجرات کی یونین کونسل لیول پر مرحلہ اور میٹنگ کے سلسلہ میں تیسری میٹنگ یونین کونسل نمبر 46میں مرکزی قائد و بانی تنظم الغفاری پاکستان محمد نواز شاہد غفاری کی رہائشگاہ محلہ رحمان پورہ پر اجلاس منعقد ہوا ‘ جس میں تحصیل صدر محمد منشاء غفاری کے علاوہ سٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام مرتضیٰ غفاری ‘ حاجی محمد منظور غفاری نائب صدر تحصیل گجرات اور ڈاکٹر محمد امتیاز غفاری نے خصوصی شرکت کی ۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مرتضیٰ غفاری نے شرکاء کو بتایا کہ ہم تنظیم الغفاری پاکستان کی یونین کونسل لیول پر کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں ‘ تاکہ ہر غفاری بھائی تک اپنا پیغام پہنچا سکیں ‘ محمد منشاء غفاری صدر تحصیل گجرات نے کہا کہ ہم مرحلہ وار یونین کونسل لیول پر حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد سٹی ‘ تحصیل اور ضلع لیول کے بعد ڈویژن اور صوبائی سطح پر اپنے قائدین کے شانہ بشانہ ہوں گے اور اپنے قائد محمد نواز شاہد غفاری کی زیر قیادت اس تنظیم کو فعال بنانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ‘ صوفی محمد عبداللہ غفاری نے کہا ہے کہ ہم مرکزی کی طرف سے ملنے والے ہر حکم پر لبیک کہیں گے ‘ اور تنظیم غفاری کا پیغام ہر غفاری بھائی تک پہنچائیں ‘ ‘ محمد نواز شاہد غفاری نے کہا کہ ضلع گجرات سے اس تنظیم کا آغاز آج سے 25سال پہلے کیا گیا تھا ‘ اب انشاء اللہ یہ اعزاز بر قرار رکھتے ہوئے ہر ضلع سے مثالی کارکردگی کا سہرا بھی ضلع گجرات کے سر ہی ہوگا ‘ اس سے قبل یونین کونسل نمبر 47میں ماسٹر محمد امتیاز احمد غفاری کے گھر اجلاس ہوا ‘ جس میں محلہ دسوندھی پورہ ‘ اعوان کالونی اور ملحقہ آبادی سے تعلق رکھنے والے غفای ممبران نے شرکت کی ‘ جبکہ دوسری میٹنگ یونین کونسل نمبر 45میں محمد ظفر اقبال غفاری کی رہائش گاہ محلہ ٹاہلی پورہ میں منعقد کی گئی ‘ جس میں کثیر تعداد میں غفاری ممبران نے شرکت کی ۔ اور اس کے علاوہ یوسی 46میں رہائشگاہ محمد نواز شاہد غفاری محلہ پورہ پر اجلاس ہوا ‘ جس میں غلام رسول غفاری ‘ مظفر حسین غفاری ‘ محمد اشرف غفاری ‘ محمد یونس غفاری ‘ ظفر اقبال غفاری ‘ امجد فاروق غفاری ‘ ذوالفقار علی غفاری ‘ حاجی محمد یوسف غفاری ‘ صوفی محمد عبداللہ غفاری ‘ ٹھیکیدار محمد لطیف غفاری ‘ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ غفاری اور محمد عامر بوٹا غفاری کے علاوہ محمد ذیشان نواز غفاری ‘ علی بلال غفاری ‘ محمود احمد غفاری ‘ فرخ اقبال غفاری ‘ محمد احمد غفاری اور فرخ غفاری ‘ ثقلین احمد غفاری نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عارف گجر آف ساہنوال (کینیڈا ) پوتوں اور چوہدری بوبی گجر کے بیٹوں مزمل گجر اور یوسف گجر کی سنت حقیقہ کے سلسلہ میں بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے آئے ہوئے ‘ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ملک کے معروف قوال شیر میانداد قوال اور ہمنواء نے سماع کے رنگ پیش کئے ۔ اس موقع پر پورے گائوں میں سجاوٹ کی گئی ‘ اور خوبصورت لائٹنگ لگائی گئی ۔ مہمانوں کیلئے وسیع و عریض خوبصورت پنڈال بنایا گیا ۔ شرکاء میں ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی ‘ ڈسٹرکٹ چیئر مین چوہدری عمر گجر ‘ حاجی محمد اشفاق (سعودی عرب ) ملک تنویر سیکرٹری قومی اسمبلی ‘ ایس ایچ او سید قیصر شاہ ‘ حاجی محمد اکرم رحمانیہ (امریکہ ) راجہ الطاف بھوتہ ( کینیڈا ) ارشد گجر ( میر پور ) امریکہ ‘ محمد علی ‘ سید زاہد شاہ ‘ چوہدری عرفان گجر ‘ کاشف انور ‘ عاطف انور ‘ ثاقب انور ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ودیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔