گجرات کی خبریں 6/4/2014

پاکستان مسلم لیگ ق کے سٹی صدر محمدحنیف حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے سٹی صدر محمدحنیف حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این اے 104چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سپوت چوہدری وجاہت حسین کے چاہنے والوں کا ہے نوابی دور جلد ختم ہونے والا ہے انگریز تو بہت پہلے اس ملک سے چلا گیا لیکن اس کی باقیات کچھ بکایا ہیں جعل سازی کے ذریعے بننے والوں کا انجام قریب ہے میرانجم سابقہ نائب ناظم اور اس کے علاوہ جو لوگ دھڑا دھڑ مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کررہے ہیںہم ان کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس وقت جبکہ برسر اقتدار ٹولے کو چھوڑ نا بڑ ی اہم بات ہے اور چوہدری برادران سے محبت کی نشانی ہے نئے شامل ہونیوالو ںکا ق لیگ میںشامل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہیں مسلم لیگ ق بانی پاکستان محمدعلی جناح کی جماعت ہے اور چوہدری برادران بانی پاکستا ن کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں جس طرح کے چوہدری ظہور الٰہی شہید نے ملک وقوم کیلئے قربان ہوکر یہ ثابت کیا کہ ہم ایک محب وطن ہیں اور وطن کی خاطر جانوںکا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیںکرتے ہیں اور جو لوگ جھوٹ اور مکر و فریب کی سیاست کرتے ہیں ان کا ایسا ہی حشر ہوتا ہے جیسا موجودہ حکومت کا ہونے والا ہے اخبارات میں بڑھکیںتو بڑی بڑی لگا رہے ہیں مگر عملی طور پر عوام کیلئے کچھ بھی نہ کرسکے جب اپنے ہی ساتھی ساتھ چھوڑنا شروع ہو جائیں توپھرسمجھ لینا چاہیے کہ دال میں کالا ہے بلکہ یوں کہہ لیا جائے کہ کالے میں دال ہے تو بھی اچھا لگے گاآج ن لیگ او ران کے حواری اربوںکے فنڈزلانے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن غریب کیلئے آٹا چینی گھی گیس بجلی یا دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں دو وقت کی روٹی نہ ملنے کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پرمجبور ہوچکے ہیں حکومتی لوگ قوم کو دھوکہ دینے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہ کرسکے ہیں دن نکلتا ہے تو رات کی بھی امید رکھنی چاہیے اپنی غلط پالیسیوںکی وجہ سے برسر اقتدار ٹولے پرسیاہ رات چھانے والی ہے اور ان کا کوئی بھی پرسان حال نہ ہوگا اور پوری قوم اس جعلی سازی کے ذریعے قائم ہونیوالی حکومت کیلئے بد عائیںکررہی ہے اور آج ہر پاکستانی ق لیگ کے سنہری دور کو یاد کرکے دعائیں کررہا ہے کہ خداوند ق لیگ کی حکومت دوبارہ آئے تاکہ پاکستان اور پاکستانی قوم خوشحال ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع گجرات کے سب سے پرانے افضل ہیلتھ کلب میں بینچ پریس اور سکاٹ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے سب سے پرانے افضل ہیلتھ کلب میں بینچ پریس اور سکاٹ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا ، جس میں گجرات کے 6سے زائد کلبوں کے لڑکوں نے حصہ لیا اور سب سے زیادہ پوزیشنیں حاصل کر کے افضل ہیلتھ کلب نے میدان مار لیا اور اپنی پوزیشنیں برقرار رکھی ، گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طارق بلال مہمان خصوصی تھے ، اور سینئر نائب صدر سید آصف رضا نقوی ، شیخ ابرار سعید نے خصوصی شرکت کی ، مقابلوں کی تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ گجرات ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر افتخار شاکر نے کی اور حاجی محمد افضل شاکر نے سرپرستی کی ، اس موقع پر افضل ہیلتھ کلب کے 60سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا ، مقابلوں کا افتتاح شیخ ابرار سعید ، خورشید بٹ ، افتخار احمد شاکر ، حاجی افضل شاکر اور روحیل عظمت بٹ نے کیا ، بینچ پریس اور سکاٹ کے مقابلوں میں 65KGکلاس میں عرفان شاہ نے پہلی اور ابرار نے دوسری ، عاصم نے تیسری پوزیشن اور 62KGمیں سنی شہزاد نے پہلی ، ریحان بشیر نے دوسری اور وسیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 69KGکلاس میں منیب اشفاق نے پہلی ، آفتاب نے دوسری اور محمد بادل نے تیسری پوزیشن لی ، جبکہ 77KGکلاس میں شہباز خان نے پہلی ، راجہ اظہر نے دوسری اور نبیل ارشد نے تیسری جبکہ 85kgکلاس میں مشتاق بٹ نے پہلی ، فیصل نے دوسری اور عثمان نے تیسری پوزیشن لیکر اپنے کلب کا نام روشن کیا ، 94KGمیں مہر بلال نے پہلی اور وقاص بھٹی نے دوسری اور 105KGکلاس میں سید شاہد شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، مقابلوں میں اورنگزیب عالمگیر شاکر نے ریفری کے فرائض سرانجام دئیے ، چوہدری محمد اسلم ، مہر ارشد ، محمد عالمگیر بوبی پہلوان ، حفیظ پہلوان ، راجہ محمد افضل عرف ننھا پہلوان ، چاچا رحیم ، استاد اسلم بھٹی ، صہیب شاکر ، عالم زیب شاکر ، اجمل شاکر نے بھی شرکت کی اور مقابلوں کے انعقاد کے تمام انتظامات افضل ہیلتھ کلب کے چیف ایگزیکٹو محمد اکمل شاکر نے کیے اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طارق بلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کیلئے شاکر خاندان کی خدمات قابل تحسین ہیں ، آج کل کے نفسانفسی کے دور میں افضل ہیلتھ کلب نوجوانوں کی احسن انداز کے ساتھ تربیت کر رہا ہے ، گجرات چیمبر آف کامرس سپورٹس کے فروغ کیلئے افضل ہیلتھ کلب اور شاکر خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا ، ہم افضل ہیلتھ کلب کی انتظامیہ کو کلب کے 60سال مکمل ہونے پردلی مبارک باد پیش کرتے ہیں ، سینئر نائب صدر سید آصف رضا نقوی نے کہا کہ افضل ہیلتھ کلب واقعی بہت پرانا کلب ہے ہم بھی ورزش کیلئے افضل ہیلتھ کلب میں آتے تھے ، افضل ہیلتھ کلب میں نوجوانوں کی بغیر کسی بھی قسم کی میڈیسن کے ٹرینڈ کیا جاتا ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدرافتخار شاکر نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے بچنے کیلئے کوئی نہ کوئی ورزش ضروری ہوتی ہے ، افضل ہیلتھ کلب میں بغیر کسی معاوضہ کے نوجوانوں کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے ، نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے ، افضل ہیلتھ کلب کے سرپرست حاجی محمد افضل شاکر نے کہا کہ شاکر خاندان اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نوجوانوں کی ہمیشہ سرپرستی کرتا رہے گا ، جو بھی سامان کی ضرورت ہوتی ہے ، ہم مہیا کرتے ہیں ، نوجوان آئیں اور اپنے قدرتی جسم کو انمول بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ، افضل ہیلتھ کلب کے چیف ایگزیکٹو محمد اکمل شاکر نے کہا کہ ہم مقابلوں میں آنے والے تمام مہمانوں کے بے حد مشکور ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت چوہدری لیاقت علی آف چاڑ شریف کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر چوہدری عابد رضا ایم این اے
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری لیاقت علی آف چاڑ شریف کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر چوہدری عابد رضا ایم این اے ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد سے ملاقات ، چوہدری لیاقت علی نے چوہدری عابد رضا کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا ، چوہدری عابد رضا نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی آف چاڑ شریف ہمارے بھائی ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، چوہدری لیاقت علی نے پل گڑھا حبیب نزد چاڑ شریف کی منظوری پر چوہدری عابد رضا ، چوہدری شبیر احمد کا شکریہ ادا کیا ان کے ہمراہ چوہدری رفاقت علی ، چوہدری محمد اشرف گڑھا حبیب ، صوبیدار محمد اصغر ، محمد احسان اللہ دتہ سمرالہ ، چوہدری محمد احمد ، چوہدری خورشید احمد ، چوہدری منظور حسین چاڑ شریف بھی تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلسلہ نوشاہیہ کے عظیم پیشوا حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی کے عرس مبارک کی شاندار تقریبات
گجرات (جی پی آئی)سلسلہ نوشاہیہ کے عظیم پیشوا حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی کے عرس مبارک کی شاندار تقریبات دربار نوشاہی ڈوگہ شریف میں اختتام پذیر ہزاروں افراد کی شرکت سجادہ نشین دربار نوشاہی حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی کی زیر سرپرستی عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات میں علماء کرام علامہ منور حسین نوشاہی ، مولانا پروفیسر صداقت فریدی ، مولانا قاری عابد حسین نوشاہی ،حافظ وقاص بلال ، مولانا محمد بلال اور دیگر کا ہدیہ عقیدت حافظ وسیم عباس نوشاہی مرکزی صدر بزم تصور کی زیر نگرانی زائرین کے لیے خصوصی انتظامات محفل سماع میں سکندر میانداد قوال ، صفدر سلامت علی چاند قوال ، قمر منظور ، غلام رسول ڈوگیانوالہ ، تنویر سلامت نوشاہی قوال نے خوبصورت حاضری پیش کی ، چوہدری خالد پرویز ڈوگہ ، چوہدری الطاف احمد موٹا کی زیر نگرانی سیکورٹی کے شاندار انتظامات تھے ، نقابت کے فرائض قاری محمد شفیع نوشاہی نے سرانجام دئیے ، ممتاز بزنس مین محمد حفیظ آف چک بختاور ، چوہدری نثار احمد نوشاہی مرکزی تقریبات میں مہمان خصوصی تھے ، دربار نوشاہی کے وسیع سبزہ زار میں زبردست انتظامات کیے گئے تھے ، عقدت مندوں کی طرف سے چادر کے نذرانے پیش کیے گئے ، کبڈی کا شاندار میچ کھیلا گیا ، جو ڈوگہ شریف کی ٹیم نے جیت لیا اول انعام محمد منشاء پہلوان نے وصول کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کرام
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کرام کاکردار نہایت اہم اور مرکزی اہمیت کا حامل ہے نئے بھر تی ہونے والے ایجوکیٹرز اپنی ذمہ داریوں کو مشن سمجھ کر سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کونسل ہال میں نئے بھر تی ہونیوالے ایجوکیٹرز میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر ، ڈی ای اوز مسز رفعت النسائ، راجہ شمریز، محمد پرویز اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میرٹ پر بھر تی ہونے والے اعلی تعلیم یافتہ ایجوکیٹر ز کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت بہتر انداز اور دلجمعی و ایمانداری سے سرانجام دے کر خود پر حکومت اور قوم کے اعتماد پر پورا اتریں ۔ انہوںنے امید کا اظہار کیا کہ نوجوان اساتذہ کرام اپنی محنت سے محکمہ تعلیم میں نئی روایات قائم کریں گے اور سرکاری سکولوںمیں معیار تعلیم بہتر بنا کر پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروںکا بھر پو ر انداز سے مقابلہ کریں گے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف صوبے میں فروغ تعلیم کے لئے پر عزم ہیں اور حکومت اس مقصد کے لئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوںنے کہا کہ خالصتا قابلیت کی بنیاد پر بھر تی ہونے والے ایجوکیٹرز محکمہ تعلیم کے لئے ایک اثاثہ ثابت ہوںگے۔ سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ایجوکیٹرز ایمانداری اور نیک نیت سے فرائض سرانجام دیں ۔ اس سے قبل ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ایجوکیٹرز کی 531خالی آسامیوں پر بھرتیوںکے لیے ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدواروںنے درخواستیں دی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بھر تی ہونیوالے ایجوکیٹرز کو انکے گھروںکے قریب ترین سکولوںمیں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ دلجمعی سے ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PIPSسکول کے ہونہار طالب علم محمد علی صفدر نے ضلعی تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل
گجرات(جی پی آئی)PIPSسکول کے ہونہار طالب علم محمد علی صفدر نے ضلعی تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر کے موٹر سائیکل جیت لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول گجرات کے ہونہار طالب علم محمد علی صفدر نے ضلع گجرات کی سطح پرILMکالج میں منعقدہ تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر کے موٹر سائیکل جیت لی۔مقابلوں میں ضلع گجرات کے سرکاری اورنجی سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ طلبائ،اساتذہ،اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے طلباء کو داد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔یاد رہے کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد علی صفدر گورنمنٹ سرسید کالج گجرات کے سابق پرنسپل پروفیسر رانا صفدر علی کے پوتے ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈی ایس پی سٹی مصطفی گیلانی نے پوزیشن ہولڈرزطالب علموں میں انعامات تقسیم کیے اور پہلے نمبر پر آنے والے محمد علی صفدر کو موٹرسائیکل کی چابی دی۔اس کامیابی پر شہر کی معزز شخصیات نے محمد علی صفدر اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد اشرف شریف کی قیادت
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد اشرف شریف کی قیادت میں تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سینئر رہنما مہر محمد سلیم سابقہ ایم پی اے سے گوجرانوالہ میں ایک اہم ملاقات کی،ملاقات میں پاڑٹی امور پر گفتگوکی گئی،اور لیبر ونگ کو مظبوط تر بنانے کیلئے اہم نقاط زیر بحث رہے، اس موقع پر مہر محمد سلیم نے کہا کہ گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں لیبر ونگ نے ہمیشہ کی طرح اپنا وجود بڑھایا، اور دوسرے ونگوں کو اپنے ہمراہ چلایا، انہوں نے کہا کہ لیبر ونگ کے تمام ساتھی محنتی ہیں، اور یہ اپنے ساتھیوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں، لیبر ونگ کے تمام ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے ہمیں ٹائم دیا، اس موقع پر لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر محمد اشرف شریف نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی حصہ ہو لیبر ونگ کا ہر جوان سر دھڑ کی بازی لگا دے گا، اور اپنے لیڈروں کی آواز پر ہمیشہ کی طرح لبیک کہے گا، اور میدان سے پیچھے نہیں بھاگے گا،لیبر ونگ نے ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کا کام کیا،ہم نے گجرات کی یونین کونسلوں میں بھی لیبر ونگ کی تنظیم سازی شروع کردی ہے، اور جلد ہی ضلع بھر کی یونین کونسلز میں لیبر ونگ کی تمام باڈیاں مکمل کرکے نوٹیفقشن جاری کردئے جائیں گئے،ملاقات میں مہر محمد عارف رہنماتحریک انصاف لیبر ونگ، لطیف جاوید مغل سینئر نائب صدر لیبر ونگ ضلع گجرات سمیت دیگر عہدیداروں اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔