گجرات کی خبریں 13/7/2014

Sasta Ramzan Bazaar

Sasta Ramzan Bazaar

صو بائی وزیربرائیوویمن ڈویلپمنٹ پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے گجرات میں رمضان بازاروں کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے
گجرات (جمیل احمدطاہر) صو بائی وزیربرائیوویمن ڈویلپمنٹ پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے گجرات میں رمضان بازاروں کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام النا س کی سہولت او رانہیں مہنگائی سے ریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کے عوام دوست ایجنڈا کے تحت رمضان بازاروںمیں سستے اور معیاری گوشت’ آٹا’ چینی ‘ پھل سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش وافر دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ’ اے ڈی سی فا روق رشید سندھو ‘ ا ے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر یم پی ایز میاں طا رق محمود ‘ حاجی عمران ظفر میجر ریٹائرڈ معین نواز ‘ نوابزادہ حیدر مہدی و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے دورہ کے موقع پر ڈنگہ لالہ موسی’ کھاریاں ‘ اور جلال پور جٹاں رمصان بازراوں کامعائنہ کیا اور یہاں پردستیاب اشیاء خوردونوش کے نرخوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا انہوںنے خریداری کیلئے آنے والوں سے بھی اشیاء کے نرخ اور معیارکے حوالے سے ان کے تاثرات اور شکایات سے آگاہی حاصل کی۔ صارفین نے بھی وزیر موصوف کو بتایا کہ رمضان بازاروں میں ہر طبقہ زندگی کے افراد پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں۔ حمیدہ وحیدالدین نے ہدایت کی کہ شکایات رجسٹر میں درج کی جانے والی شکایات پر فوری او ر غیر جانبدارانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اورصارفین کے مفادات کاہر صورت تحفظ کیا جائے۔

صو بائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے بھر کے رمصان بازار وںکے براہ راست خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں او رتمام اضلاع کے بازاروں کی ایک مفصل رپورٹ ہر شام کو انہیں پیش کی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے غریب او رمستحق افراد کے لئے پانچ ارب روپے سبسڈی دے کر بھر پور ریلیف فراہم کیا ہے جس کی بناء پر خصوصی طور پر آٹا او رچینی اور عمومی طورپر دیگر تمام اشیاء انتہائ سستے نرخوں
پر دستاب ہیں حکو مت کی تمام ترتوجہ رمضان بازاوں پر ہے وزیر اعلی نے کابینہ ورزاء محکمہ کے سیکرٹریوں اور دیگر افسروں کی رمضان بازاروںکی مانیٹرنگ کے فرائص سونپ رکھے ہیں۔

صو بائی وزیر نے رمضان بازاروںمیں خصوصی طور پر آٹاکے سٹال چیک کیئے آٹاکے بیگ کاوزن او ر اس میںنمی کی مقدار کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ رمضا ن بازاروںمیں وافر مقدار میں دستیاب روز مرہ ضرورت کی اشیاء سے عوام کو اطمینان حاصل ہے او رانہوںنے حکومتی اقدامات پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے وزیر موصوف کو ضلع بھرکے رمضان بازاروںکی کارکردگی اور عوام کی دلچسپی او ر انتظامی ا فسران کی مانیٹرنگ سے متعلق بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادی مارچ عوام کی آوازہے پوری قوم کی نظریں اس وقت عمران خان پر لگی ہوئی ہیں
گجرات (جمیل احمدطاہر) آزادی مارچ عوام کی آوازہے پوری قوم کی نظریں اس وقت عمران خان پر لگی ہوئی ہیں۔عمران خان اس قوم کی امیدوںکا محور بن چکے ہیںاور عمران خان پوری قوم کیلئے نجات دہندہ ثابت ہونگے۔بے حس حکمران عوا م کے غیض و غضب کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے14اگست کو آزادی مارچ میں عوام کا جم غفیر اسلام آباد پہنچے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما وممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے انصاف مرکزسے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جو کے دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوئے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ان میں عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں عوام حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے انتہائی مجبور اور پریشان ہو چکے ہیں ۔موجودہ حکمران ہر سطح پر مکمل طور پر ناکام ہیں اور عوام ان سے مایوس ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آ چکا ہے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے بے حس اور مفاد پرست حکمران ٹولے کے خلاف علم بغاوت بلند کریں انہوں نے کہاکہ احتجاج عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے اور آزادی مارچ پوری قوت سے اسلام آباد پہنچے گا۔