گجرات کی خبریں 29/09/2015

گجرات (جی پی آئی) چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی چوہدری شبیر احمد ، قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر قیادت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے انہوںنے واضع ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی او سی او وقار خاں ، چوہدری امجد و دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ کمیٹی کے اجلاس میں اوورسیز کی 5شکایات پر غور کیا گیا جن پر فوری مناسب احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ چیئرمین کمیٹی ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے نزدیک تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے تاہم صوبائی حکومت اوورسیز کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی واضع ہدایات ہیں ۔ قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل کیلئے تمام محکموں کو واضع ہدایات جاری کی جا چکی ہیں انہوںنے اوورسیز کمیٹی کے فوکل پرسن ڈی او سی گجرات اور پولیس کے نمائندہ کو ہدایت کی کہ اوورسیز کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سٹی صدر گجرات پاکستان مسلم لیگ ق محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوسی نمبر 1کے عوام انشاء اللہ تعالیٰ کا شف رضا حیدری اور قاسم جبار اور انکے پورے پینل کو کامیاب کروائینگے ‘ اور یوسی کو کھنڈرات بنانے والوں کو شکست فاش ہو گی ‘ کیونکہ تمام علاقہ جات میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور معیاری بنی ہوئی سٹرکیں اور گلیاں توڑ دی گئی ہیں ‘ترقیاتی کام کروانے کی بجائے الٹ پھرکی پھیر دی گئی ہے ‘ عرصہ 3سال کے دور میں ن لیگ اور ان کے حواریوں نے پوری قوم کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ‘ بجلی بند ہے ‘ گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ‘ مہنگائی کا طوفان برپا ہے ‘ ہمارے دور میں 250کی آٹے کی تھیلی آج 1000میں فروخت ہو رہی ہے ‘ عوام انکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں ‘ انکی نا اہلی کو دیکھتے ہوئے ‘ انکو ووٹ کون دے گا ‘ آج پوری قوم مسلم لیگ ق کے دور کو یاد کر رہی ہے ‘ اور انکی اچھی کارکردگی کی وجہ سے عوام پاکستان مسلم لیگ ق کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) قائمقام ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر بلدیہ گجرات کے افسران اور ملازمین کی محنت اور ٹیم ورک کو زبردست سراہا ہے اور عید کے دنوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ورکرز کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ، انہوںنے ہدایت کی ہے کہ ٹی ایم اے گجرات شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے اسی جذبہ سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹی ایم اے آفس میں بلدیہ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹی ایم او خرم محمود ترہنگی ، چیف آفیسر عظمت فرید ، پی ایس او ٹو ڈی سی او عثمان سرور و دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں بلدیہ کی جانب سے سینٹری سٹاف کے اعزاز میں پرتکلف کھانا دیا گیا ۔ ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے عید پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو دو اتوار کی اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ زیب بلڈرز تمام سٹاف کو سوٹ کا تحفہ دینگے ۔ قائمقام ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گجرات میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں جبکہ افسران کی قیادت میں ٹی ایم اے سٹاف نے بھرپور محنت کرکے عید کے دنوںمیں شہر میں صفائی کی صورتحال کو مثالی بنایا ان کی اس محنت کا ہر شہری معترف ہے انہوںنے کہاکہ ہمیں اسی جذبہ کو برقرار رکھنا ہو گا تا کہ گجرات کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے ۔انہوںنے شہر کی صفائی کیلئے مرتب کردہ پلان پر عملدرآمد کیلئے بھرپور تعاون پر ٹی ایم اے کے ملازمین کی یونینز کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کنجاہ پولیس مقابلہ سات قتلوںمیںملوث اشتہاری ملزم پاردوساتھی فرارڈی ایس پی صدرسرکل گجرات حافظ امتیازاحمداورایس ایچ اوتھانہ کنجاہ ملک عرفان صفدربرتھ نے تھانہ کنجاہ میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس ناکہ کنگ چنن سرگودھاروڈپرملازمین معمول کے مطابق چیکنگ کررہے تھے کہ دریںاثناموٹرسائیکل سوارتین کس گزرنے لگے جن کوروکاگیاجس پرانہوںنے پولیس کی گاڑی پرفائرنگ کردی ایس ایچ اوکنجاہ کی قیادت میںپولیس پارٹی نے پیچھاکیاراجیکی کے مقام پرآمنے سامنے فائرنگ شروع ہوگئی جس پراشتہاری ملزم فرخ شہزاداوراس کے ساتھی کی فائرنگ سے سات قتلوںمیںملوث اشتہاری ملزم ارشاداحمدعرف شاداساکن قاسم آبادہلاک ہوگیادیگرملزمان رات کے اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے مارے جانے والااشتہاری کنجاہ، ککرالی،پاہڑیانوالی ،گجرات اورسرگودھاکے تھانوں میں ناجائزاسلحہ سے لے کرقتل وغارت تک پولیس کومطلوب تھاپولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میںمارے جانے والے اشتہاری کواس کے آبائی گائوںقاسم آبادمیںسپردخاک کردیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک کی طر ف سے وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو بہترین ہسپتال کا ٹائٹل دیئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بنک کی طرف سے دیئے جانے والا یہ اعزاز چوہدری پرویز الہٰی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے انہوںنے کہا کہ ورلڈ بنک نے پنجاب کے34اضلاع میں قائم کئے گئے ایک ہزار ہسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو مریض اور ماحول دوست ہسپتال قرار دیا۔خدیجہ فاروقی نے ورلڈ بنک حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا یہ بہترین ہسپتال سالہا سال سے شہباز حکومت کے انتقامی رویے کا شکار ہے انہوںنے کہا کہ ہماری ورلڈ بنک سے اپیل ہے کہ وہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو مکمل کرنے کے لیے ڈونیشن دے تاکہ گوجرانوالہ، گجرات ،جہلم ،نارووال کے لاکھوں مریضوں کو گھر کی دہلیز کے قریب ترین سستے اور معیاری علاج کی سہولتیں مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں بننے والا ہر منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) قائمقام ڈی سی او /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ ریٹرننگ افسران پولنگ اسکیم فوری مکمل کریں، جن افسران کو تاحال عملہ کی قلت کا سامنا ہے بلا تاخیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کریں تاکہ انہیں درکار عملہ فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹرننگ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر، ڈی او سی وقار حسین ، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، شعیب نسوانہ، ڈی ایم او احمد رضا سرا، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل ، ڈی او سی او الطاف جگ ، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد اقبال کلیر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ، ڈی او لائیو سٹاک سید ممتاز حسین شاہ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی نشانات کی فہرست فراہم کر دی گئی ہے انہوںنے کہا کہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ 7اکتوبر سے پرزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ شروع کر دی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریننگ کے آغاز سے قبل عملہ کی تعیناتی مکمل کی جائے جبکہ جن ریٹرننگ افسران کو عملہ کی قلت کا سامنا ہو وہ فوری طور پر آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران نے پولنگ اسٹیشن کیلئے جن پرائیویٹ بلدنگز کا انتخاب کیا ہے ان کے بارے میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کیا جائے تا کہ الیکشن کمیشن سے اس کی منظوری حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس پولنگ کے روز سیکورٹی کیلئے پلان مرتب کر رہی ہے حساس پولنگ اسٹیشنز کے بارے میں جلد ریٹرننگ افسران کو آگاہ کر دیا جائیگا ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر نے ریٹرننگ افسران کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری مختلف احکامات سے آگاہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں عید الاضحی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی۔ نماز عید کے بعد سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری نے ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔ سعودی عرب میں شہید ہونے والے عازمین حج کی درجات بلندی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں آستانہ عالیہ کی طرف سے مستحقین میں قربانی کا گوشت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن بخاری قادری نے اپنے دست مبارک سے تقسیم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات کا رہائشی جہلم میں ہارٹ اٹیک سے جان بحق،گزشتہ روز گجرات کے گاوں چک بھولا کا رہائشی حاجی محمد یونس کسی کام کے سلسلہ میں جہلم گیا ہوا تھا کہ اچانک اسے ہارٹ اٹیک ہو گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا تا ہم اس کی نعش کو گجرات عزیز بھٹی ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات جیل میں بند قتل کا قیدی ہارٹ اٹیک سے چل بسا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کھاریاں کے گاوںدھدرا کے رہائشی قتل کا ملزم انور حسین ولد دتے خان کو اچانک ڈسڑکٹ جیل گجرات میں اچانک دل کادورہ پڑا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا جیل عملہ نے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے محلہ فروز آباد ،خالد آباد، جناح روڈ،ریلوے روڈ پر انٹریوں کی بدبو سے پورے علاقہ میں تعفن پھیل گیا جس سے آس پاس کے لوگوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کا عملہ بھی صفائی کرنے میں ناکام ہو گیا ہے علاقہ کی مکینوں نے ان علاقوں میں فوری صفائی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے یمن کے مسئلے پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ دونوں اسلامی ممالک باہمی تنازعات سفارت کاری اور مذاکرات سے حل کریں۔ امت مسلمہ کی کمزوری کا باعث نہ بنیں۔ کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ یمن کے تنازع پر او آئی سی خاموش تماشائی بننے کے بجائے جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کرے کیونکہ سعودی اتحادیوں اور حوثی قبائل کے درمیان لڑائی سے دونوں اطراف امت مسلمہ ہی کا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، اختلافات آخر کار مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوتے ہیں۔ فریقین کو چاہیے کہ وہ اپنی انا اور ہٹ دھرمی سے معاملات کو سلجھائیں نقصان امت مسلمہ کا ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عراق جنگ آٹھ سا ل تک جاری رہی پھر دونوںممالک کو مذاکرات سے ہی مسائل کو حل کرنا پڑا، اسی طرح یاسر عرفات مر حوم کی فلسطین لبریشن آ رگنائزیشن نے بھی اسرائیل سے مذاکرات کئے۔ اس لئے ایران اور سعودی عرب سے اپیل ہے کہ تنازع یمن کو طو ل نہ دیں۔ مذاکرات کریں۔ جبکہ او آئی سی کو ان کے مذاکرات کے لئے فضا سازگار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے ۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ حالات کی سنگینی کا احساس کیا جانا چاہیے۔ سعودی عرب کو علاقے کا چودھری بنناچاہیے اور نہ ہی حوثیوں کو ایرانی حکومت کا دم چھلا۔انہوں نے کہا کہ سابق یمنی صدر علی صالح کے امن فارمولے پر عملدرآمدکرکے خطے میںامن قائم کیا جاسکتاہے۔ جنگ کا مزید جاری رہنا تباہی کا باعث ہوگا۔ سعودی عرب نے بمباری جاری رکھی تو حشر روس اور امریکہ جیسا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں بادشاہت کا کوئی تصور نہیں حکمران عوام کے خادم ہوتے ہیں اگر یمنی عوام منصور ہادی کو تسلیم نہیں کرتے تو مذاکرات کے ذریعے ان کے تحفظات دور کئے جانے چاہیں تھے۔ تاکہ مزید خون خرابہ نہ ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے ممتاز رہنما اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین عالمگیر بوبی پہلوان اور جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر کی قیادت میں تاجر برادری کی کثیر تعداد میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ظہور پیلس میں جاکر عید مبارک دی۔ انہوں نے سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اامتیاز احمد راٹھور، ہمایوں اقبال، فیصل حفیظ، ظہیر عباس صراف، خان قیوم، سید علی اظہری و دیگر تاجر موجود تھے اس موقع پر چوہدری شجاعت و پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم عالمگیر بوبی پہلوان کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بوبی پہلوان ہمارا درینہ ساتھی ہے۔ ہم ان کی پارٹی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہ ہمارا بے لوث اور مخلص، متحرک کارکن ہے عالمگیر بوبی پہلوان نے کہا کہ چوہدری برادران جو بھی بلدیاتی الیکشن میں اپنے نمائندے کھڑے کریں گے ہم ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔ مسلم لیگ ق کو بلدیاتی الیکشن میں انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے ممتاز ررہنما اُمیدوار برائے چیئر مین حاجی نذر محمد اور وائس چیئرمین محمد انس یوسی58 کاگھڑا کلاں کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں عید الضحیٰ کے موقع پر ظہور پیلس پہنچے۔ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی سے عید ملی اور مبارک باد پیش کی۔ سیاسی امور پر بات چیت کی حاجی نذر محمد اور محمد انس نے کہا کہ ہم چوہدری برادران کو یوسی58 سے سیٹ جیت کر تحفہ دیں گے۔ اور اہل علاقہ کی بھاری اکثریت کے مسلم لیگ ق کے اُمیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کامیابی حاصل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ہمیں اُمید ہے کہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری محمد افضل سماں چیئر مین محمد عارف بیگ قلعدار وائس چیئرمین کی قیادت میں ظہور پیلس عید ملنے پہنچے اس دوران ان کے ساتھ عظیم قافلہ موجود تھا جس میں چوہدری پرویز ارشاد موہلہ، چوہدری خالد نواز موہلہ، بائو سجاد قیوم سماں، چوہدری مکرم ریاض چیمہ، چوہدری عمران شفیع سماں، ڈاکٹر مہر جابر حسین، مہر محمد یوسف غازی چک، کیپٹن خالد ضیاء دھیرکے، چوہدری صلاع الدین چیمہ، صابر حسین دھیرکے، چوہدری محمد عارف دھیرکے، محمد یوسف، مرزا خالد، مرزا تنویر قلعہ دار، کالے خان دھیرکے وغیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Gujrat News

Gujrat News