گجرات کی خبریں 20/04/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کا اجلاس چوہدری ظہور الٰہی ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) محمد حنیف حیدری نے کی۔ اجلاس میں تنظیمی حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف حیدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے۔ اور آئندہ بھی مسلم لیگ (ق) اسی انداز میں کام کرتی رہے گی۔ ریکارڈ ترقیاتی کام اور عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ق) کا ہی کارنامہ ہے موجودہ حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے عوامی فلاح کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ صرف فوٹو سیشن کیا جا رہا ہے۔ سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ارشاد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) مضبوط اور تنظیمی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کی تنظیم کارکنوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی اور یونین کونسل لیول پر تنظیم سازی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ سابق ناظم ملک افتخار ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد حنیف حیدری کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ق دن رات پارٹی کارکنوں کے مفادات کیلئے کام کر رہی ہے۔ اور چوہدری برادران کی سربراہی میں مسلم لیگ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ سابق ناظم طارق سرمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے تنظیمی لیول پر کام بہتر کیا ہے۔ اور ہر سطح پر مسلم لیگ ق کے نمائندگان موجود ہیں۔ سابق ناظم چوہدری مظہر وڑائچ نت نے کہا کہ ہم ہمیشہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور چوہدری برادران کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) عوامی مفادات کیلئے کام کریگی۔ سابق نائب ناظم فیض الحسن نے کہا کہ ہم نے یونین کونسل لیول پر پارٹی کو مضبوط کرنا ہے ۔ سابق نائب ناظم ملک شفقت جمیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کو گراس روٹ لیول پر لانا چوہدری برادران کا کارنامہ ہے۔ ملک اسحاق اعوان نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ (ق) کا ہے اور کارکن اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں۔ چوہدری جاوید پڈا ‘ ٹھیکیدار اکرام’ چوہدری افتخار وڑائچ کالروی’ مرزا شہزاد بیگ’ صوفی رزاق’ چوہدری شجاع چیچی’ چوہدری عمر وڑائچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت سید محمد رضا شاہ گیلانی المعروف بودیاں والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف پر چادر چڑھانے سے ہوا۔ زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بودیاں والی سرکار پیر سید غلام علی شاہ گیلانی نے دربار شریف پر چادر چڑھائی اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممتاز ثناء خوان رسول ۖ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ بعد ازاں تیسری نشست میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ملک کے ممتاز قوال چاند افضل و ہمنوا اور قیصر قوال و ہمنوا نے سماع کے رنگ پیش کئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ رِم جھم برستی بارش میں قوالوں نے منفرد انداز میں نبی پاک ۖ کی مداح کی ۔ اس موقع پر سید رضوان علی شاہ و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ادیب و تحقیق کار افتخار وڑائچ کالروی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات میوزیم کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ اور یہاں پر عملہ تعینات کیا جائے۔ کیونکہ گجرات کی تاریخ کو محفوظ کرنا حکومت کی ذمہ داری اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئی نسل کو میوزیم اورکتابوں کے ذریعے ہی اپنے اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں چوہدری برادران نے گجرات میوزیم کا قیام عمل میں لایا تھا اور کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے اور شہر کے وسط میں عظیم الشان تاریخی عمارت ”رام پیاری محل” کو گجرات میوزیم کا درجہ دے کر عوام کے دل جیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گجرات میوزیم کو بحال نہ کیا گیا تو تاریخ اشیاء ضائع ہو سکتی ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہو گا۔ افتخار وڑائچ کالروی نے کہا کہ تاریخ دان بڑے بے رحم ہوتے ہیں اور وہ غیر جانبدارانہ انداز میں ہر حکمران کی اچھائیوں و برائیوں کو بیان کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ موجودہ حکمران سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گجرات کی تاریخ کو محفوظ کریںگے اور گجرات میوزیم کو اس کی اصل شکل میں بحال کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کا تاریخ اکبری قلعہ ‘بائولی ‘ سمن برج’ اکبری حمام و دیگر یادداشتیں ضائع ہو رہی ہیں محکمہ آثار قدیمہ لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں۔کیا انہیں تاریخ میں زندہ نہیں رہنا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جامعہ گجرات کے زیر اہتمام تین روزہUOGبُک فیئر حافظ حیات کیمپس جامعہ گجرات میں شروع ہو گیا۔ جامعہ گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے پہلے تین روزہ UOGبُک فیئر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید، چیئرمین بُک فیئر آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر مشاہد انور کے علاوہ جامعہ گجرات کے مختلف فیکلٹیز کے ڈین و ڈائریکٹران، مختلف شعبہ جات کے صدور اور اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ افتتاح کے بعد ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مختلف بُک سٹالوں کا دورہ کیا اور بُک سٹالز مالکان کو جامعہ گجرات آنے پر خوش آمدید کہا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پہلے UOGبُک فیئر میں پاکستان بھر سے تقریباً60پبلشرز، بُک سیلرز اور بُک ڈسٹری بیوٹرز نے اپنے سٹالز لگائے ہیں جہاں مختلف موضوعات پر ہزاروں انگریزی و اُردو کتب نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ تمام کتب طلبا و طالبات و اساتذہ کے لیے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ یہ بُک فیئر جامعہ گجرات میں تین دن تک جاری رہے گا اور تشنگانِ علم کی پیاس بجھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ جامعہ گجرات کے اس بُک فیئر کے پہلے دن ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات نے مختلف بُک سٹالوں پر کتابوں کی خریداری کے لیے رجوع کیا۔ جامعہ گجرات میں پہلےUOGبُک فیئر کا بنیادی مقصد طلبا و طالبات میں کتب دوستی اور کتب بینی کے شوق کومضبوط کرنا اور ان کے ذوق مطالعہ کو مہمیز لگانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ذوقِ مطالعہ طلب علم کے راستے کا اہم سنگ میل ہے۔ طلبا و طالبات میں کتاب دوستی کی روایت کو مستحکم کرنا جامعات کا اوّلین فریضہ ہے۔ کتابیں ہماری شعوری و اجتماعی زندگی کی علامت ہیں۔ بہترین کتاب کسی بھی مصنف کے زندگی بھر کے تجربات کا نچوڑ ہوتی ہے اور قاری کو ایک نئے جہاں سے روشناس کرواتی ہے۔ جامعہ گجرات میں منعقدہ UOGبُک فیئر میں طلبا و طالبات کی گہما گہمی اس بات کی عکاس ہے کہ جدید ترقی یافتہ دور میں کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات میں منعقدہ پہلے UOGبُک فیئر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں روایتی کتاب کی اہمیت بدستور قائم ہے۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ طلبا و طالبات میں مطالعہ اور کتب بینی کی روایت کو پختہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں۔ کتب بینی کا شوق ہمارے شعور کو بیدار کرتے ہوئے ہمیں سماجی و معاشرتی مسائل کے صحیح ادراک میں مدد دیتا ہے اور یوں معاشرہ میں برداشت ، رواداری، حُسن سلوک اورمل جُل کر اکٹھا رہنے کی روایت مضبوط ہوتی ہے۔ جامعہ گجرات میں منعقدہ پہلا UOGبُک فیئرتین دن تک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس بک فیئر کو منعقد کروانے والی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اور کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مشاہد انور کو بُک فیئر کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ کتابیں عقل و شور کا مظہر اور زندگی کو سمجھنے کا راستہ ہیں۔ چیئرمین لائبریری کمیٹی ڈاکٹر مشاہد انور نے کہا کہ کتابیں کسی بھی معاشرے میں اعتدال پسندانہ روایت کو فروغ دیتے ہوئے معاشرے کے افراد کی ذہنی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ کتب بینی اور شوق مطالعہ ہماری زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہوئے ہمیں کاملیت کی جانب راغب کرتے ہیں۔ جامعہ گجرات کے اس بُک فیئر میں پاکستان بھر سے تقریباً ساٹھ پبلشرز، بُک سیلرز اور کتابوں کے تقسیم کنندگان نے اپنے سٹالز لگائے ہیں۔ طلبا و طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بُک فیئر کا انعقاد جامعہ گجرات کی انتظامیہ کی ایک اہم کاوش ہے۔ ہم تہہ دل سے اُن کے مشکور ہیں کہ اُن کی کاوشوں سے ہمیں بہترین کتابیں اپنی یونیورسٹی میں ہی رعایتی نرخوں پر خریدنے کا موقع حاصل ہو اہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کا غریب بیوہ دیہی خواتین کی بہبود کا منصوبہ پنجاب میں غریب بیوہ دیہی خواتین کیلئے محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے چار سالہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس کے تحت ہر ضلع میں وہ غریب اور بیوہ خواتین جن کے ایک یا زیادہ بچے مقامی سکول میں زیر تعلیم ہوں اور اسکی ملکیتی زمین ایک ایکڑ سے زیادہ نہ ہو۔اس منصوبہ کے تحت جانور حاصل کرنے کی حق دار ہوگی۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک کی ہدایت پر درخواست فارم ہر گائوں میں MNA، MPA اور نمبرداروں کے زریعے گائوں گائوں تقسیم کئے اور نمبردار ، مقامی سکولوں کے ہیڈ ماسٹر / ہیڈ مسٹریس کی تصدیق کے بعد حقداروں کی فہرستیں تیار کی۔ پہلے مرحلے میں 150 ویہڑیاں/ جھوٹیاں اور 184 بھیڑیں 242 مستحق بیوہ خواتین کو کل مورخہ 21-04-2015 بوقت 10 بجے دنبمقام ظہورالٰہی سٹیڈیم گجرات میں جناب لیاقت علی چٹھہ ڈی۔سی۔او گجرات اور مقامی پارلیمنٹیرینز اپنے دست مبارک سے حقداران میں تقسیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں گھی، پھل، سبزیا ں اور دیگر اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 8گرانفروشوں کے خلاف مختلف تھانو ں میں مقدمات درج کر ادیے ہیں جبکہ متعدد گرانفروشوں پر 17ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عرفان علی کاٹھیا نے گھی اور کوکنگ آئل مہنگے داموں فروخت کرنے پر پانچ گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں جبکہ دو گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 15500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور گھی ، کوکنگ آئل اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کا جائزہ لیا ۔ اس دوران گراں فروشی کے مرتکب پائے جانے پر گھی فروش احسان علی سکنہ چاہ آرائیاں ، شوکت علی سکنہ چاہ آرائیاں ، محمد فیاض ، محمد صدیق اور عبدالرزاق ، حکومت کی طرف سے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے گھی اور کوکنگ آئل کی زائد قیمت وصول کرنے پر گھی ڈیلر محمد رمضان سکنہ سٹاف گلہ پر15ہزار روپے اور سبزیوں کی زائد قیمت وصول کرنے پر حماد رضا پر 500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے دوران چیکنگ پھل مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر پھل فروش فیصل علی اور دوکاندار محمد اویس کے خلاف مقدمات درج کر ادیے جبکہ پرائس مجسٹریٹس ڈاکٹر عابد غوری اور محمود اقبال گوندل نے گراں فروشی کے مرتکب ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ دیگر کو 17ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مینجر صنعت زار چوہدری محمد ارشد کی پریس ریلیز کے مطابق جشن بہاراں گجرات کے موقع پر کوکنگ کے مقابلے مورخہ 24اپریل بروز جمعة المبارک بوقت دن گیارہ بجے میونسپل ماڈل ہائی سکول جیل روڈ گجرا ت میں منعقد ہوگا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ہوں گے کوکنگ کے ان مقابلوں میں شرکت کے لئے خواتین کو دعوت عام ہے۔مقابلوں میں شرکت کی خواہش مند خواتین رجسٹریشن اور مزید تفصیلات کے لئے صنعت زار میں دفتری اوقات میں رجوع کر سکتے ہیں یا فون نمبر 053-3607327پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات تعیناتی کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے تین ڈی پی اوز کے انٹرویو کیے ۔جن میں سید ندیم شہزاد بخاری ،ڈی پی او ریاض نذیر گاڑا،اور ڈی پی او لاہور اطہر اسماعیل شامل ہیں یاد رہے ان تینوں میں سے ریاض نذیر گاڑا،اور ندیم شہزاد بخاری گجرات میں ڈی پی او بھی رہ چکے ہیں ان تینوں میں سے کسی ایک کی تعیناتی ایک یا دو روز میں گجرات ڈی پی او متوقع ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی او سی او گجرات محمود اقبال گوندل اور ڈی ایچ او گجرات ڈاکٹر عابد غوری (اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ) نے گجرات اور گرود نواح میں مہنگے داموں دودھ اور دہی وغیرہ فروخت کرنے پر 8افراد کے خلاف عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ان کو موقع پر17ہزار کے نقد جرمانے کیے ہیں جبکہ ایک زخیرہ اندوز کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری نے منگووال میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف آوٹ رییچ پروگرام کے تحت سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت جنرل ایجوکیشن کے سکولوں میں طلبہ اور طالبات کی ہیرنگ اسمینٹ کرنے کے لیے موبائل ٹیم گجرات پہنچ گئی ہے جو کہ 6اپریل سے24اپریل تک ضلع گجرات میں طلبہ اور طالبات کی ہیرنگ چیک کر کے ان کو مفت سماعتی آلات مہیا کر ے گی ۔ٹیم کے انچارج پرویز اختر ہو نگے ،جبکہ ان کے ساتھ ڈاکٹر علی امین نسیم ،عبدالکریم ،ساجد گوندل اور عایض الحسن شامل ہو نگے ۔یہ ٹیم گجرات میں محکمہ تعلیم کے تعاون سے اپناکام کرے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (نمائندہ خصوصی) تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ بڑیلہ شریف میں مخالفین نے فائرنگ کر کے اپنے ہی گائوں کے رہائشی 32سالہ محمد اشرف کو گولیاں مارکر شخمی کر دیا اور فرار ہو گئے شخمی کو فوری طبی امداد کے لیے موامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان چینی صدر کی پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعاون کا نیا دور شروع ہوگا۔ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی مثالی ہے اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے پورے خطے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغازہوگا۔ جس سے پاکستان اور پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ چین نے ہمیشہ مشکل گھڑی میںپاکستان کا ساتھ دیا۔ پاک چین دوستی کے پیش نظرچین کاپاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ اور پاکستانی عوام ہمیشہ چین کو اپنامخلص، وفاداراورپکا دوست سمجھتے ہیں۔چینی صدر کے دورے سے پاک چین دوستی نئی بلندیوںکو چھوئے گی۔دونوں ملکوں کی لازوال اور بینظیر دوستی ہمالیہ سے بلند ،سمند ر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے پاک چین دوستی دو ایسے ہمسائیوں کی قربت ،چاہت اور پیما ں وفا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھی ویژن ہے کہ پاک چین دوستی جتنی زیادہ مضبوط ہوگی اتنا ہی خطہ کے استحکام، ترقی اور امن و سلامتی کا سبب بنے گی۔ چینی صدر شی جن پنگ کے پاکستان کے دورے سے پاک چین دوستی اب قراقرم کی سنگلاخ چٹانوں سے نکل کر گوادرکے ساحلوں کو چھوئے گی۔ہم اُمید رکھتے ہیں کہ دونوںملکوں میں 1951ء سے شروع ہونیوالی پاک چین دوستی 64برسوں پر محیط ہے ۔اور یہ سلسلسہ جاری و ساری رہتے ہوئے دوستی کی بلندیوں تک پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممبر پنجا ب اسمبلی حا جی عمر ان ظفر نے اپنے بیا ن میں کہا کہ چینی صدر ژی جن پنگ کی آ مد پا کستا نیو ںکیلئے با د بہا ئو کا جھو نکا ہے ،پا کستا ن میں چین کی46ار ب ڈالر کی سر ما یہ کا ر ی پر پو ر ی د نیا حیر ان ہے ، انہو ں نے کہا کہ تو ا نا ئی بحر ان کے حل میں چین کے غیر معمو لی تعا ون اور تا ر یخی کر دار کو اہل پا کستا ن ہمیشہ یا د ر کھیں گے ، حا جی عمر ان ظفر نے کہا کہ چین سے کسی قسم کا قر ضہ نہیں لے ر ہے ،چین کی سر ما یہ کا ر ی پا کستا ن کا تحفظ ہے ، د ھر نو ں نے پا کستا ن کو نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچا یا ،غیر ملکی اور ملکی سر ما یہ کا روں کے اعتما د کو بھی اعتما د پہنچا یا ،حا جی عمر ان ظفر نے مذ ید کہا کہ چینی صدر کے دورہ سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی ، چین کے صدر کے دورہ اور پا کستا ن کے اند ر چینی سر ما یہ کا ر ی سے کا رو با ر ی حضر ات کو سر ما یہ کا ر ی کے و افر مو قع فر اہم ہو نگے ،چینی صدر کے دورے سے ملک میں اقتصا دی تر قی کے نئے با ب کا آ غا ز ہو گا ،پا کستا ن کے اند ر چین کی جا نب سے کثیر سر ما یہ کا ر ی سے پا ک چین دوستی کا ر شتہ مذ ید مضبو ط ہو گا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) محمد اقبا ل مر حو م کے صا حبزادے اور معر وف سما جی ر ہنما محمد یو سف گل سا بق نا ظم یو سی 55اور عا ر ف محمو د بٹ کے بھا نجے انجمن تا جر ان محمد ی بازار کے نا ئب صدر عبد اللہ اقبا ل بٹ کی دعو ت و لیمہ سیا سی شخصیا ت کا اکٹھ بن گئی ، تقر یب و لیمہ گز شتہ روز مقا می میر ج ہا ل میں منعقد ہو ئی، تقر یب میں ضلع بھر سے ممتاز کا رو با ر ی،سیا سی اور سما جی شخصیا ت نے بڑ ی تعد اد میں شر کت کی ، دعو ت ولیمی میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ثنا ء اللہ بٹ ،صدر مر کز ی انجمن تا جر ان جا وید بٹ ،مفتی جمیل الر حمن (خطیب اعظم جا مع مسجد سر وس)، مو لا نا محمد یو سف آ ف مکی مسجد ، محسن جا وید بٹ ر ہنما پی ٹی آ ئی ، شیخ محمد سلیم ، خا ن شبیر خا ن ، خا د م حسین سلیمی ، یا سربن طا رق ،یحیٰ مبین بٹ ،او یس علی ، انس بٹ ،سہیل ر جا بٹ ، صدر انجمن تا جر ان سر کلر روڈ احمر ثنا ء بٹ ،حا فظ عز یز الر حمن، مفتی محمد عمر ر ضا ،شفیق الر حمن بٹ ، حا جی محمد منو ر ،صدر انجمن تا جر ان محمد ی با زارشیخ عا مر علی ، یا سر نت ، صدر انجمن تا جر ان تمبل بازار مہر اسلم مٹھو ، خا مد بٹ ، محمد و لید ،حفیظ اللہ ، تا جر ر ہنما عد یل الیا س جر ال ،نعیم خا ن ، تیمو ر ر شید ، مظہر نت ، اسلا م شرف بٹ ، خو ا جہ عبد الر حمن ، حا ر ث بٹ ،آصف پا شا ، مہر محمد آصف ،مر زا محمد امجد ، چو ہدری محمد عا بد محا جی محمد انو ر ،علی شر ف بٹ ، صحا فی شیخ محمد ادر یس ، صہیب سر ور، قا ر ی محمد اعجا ز، فیضل بٹ ، قیصر بٹ،ملک محمد ند یم ، پر و فیسر اشفا ق منیر ، منو ر بٹ ایڈ وو کیٹ ، انو ر کھٹا نہ ،شکیل احمد ، عمر ان بٹ سمیت شعبہ ز ند گی سے تعلق ر کھنی و الی ہر مکتبہ شخصیت نے تقر یب میں شر کت کی ،