گجرات کی خبریں 5/9/2013
Posted on September 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, گجرات
افواج پاکستان نے 6ستمبر کو قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر کے مملکت خدا داد پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو استحکام بخشا
گجرات (جی پی آئی ) افواج پاکستان نے 6ستمبر کو قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر کے مملکت خدا داد پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو استحکام بخشا ان خیالات کا اظہار سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کے اجلاس بسلسلہ یوم دفاع پاکستان میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے متحد ہو کر افواج پاکستان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور مالی اور اخلاقی مدد کی آج بھی پاکستان کی مسلح افواج ملک کی اندرونی اور بیرونی خطرات سے نجات دلانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کر رہی ہے ، ہم 6ستمبر 1965کے شہداء کی بہادری و عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ، سٹیزن فرنٹ تھنکرز فورم کے چیئرمین ممتاز دانشور و کالم نویس افتخار بھٹہ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی افواج پاکستان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، جنہوں نے بھارت جیسے جارحیت پسند ملک کا مقابلہ کر کے اس کی جغرافیائی توسیع پسندی کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے شہر گجرات کے تین سپوتوں نے نشان حیدر ایوارڈ حاصل کیے ، سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری ندیم طفیل نے کہا کہ وطن کے ساتھ محبت اور لگن آج بھی نئی نسل میں موجود ہے ، پاک فوج کے جوان آج بھی اندرونی و بیرونی غیر ریاستی عناصر جو پاکستان کے وجود اور آئین کے منکر ہیں ان کے خلاف نبر د آزما ہیں ، تا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے ، سٹیزن فرنٹ کی سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف منہاس نے کہا کہ 1965کی جنگ کے دوران ملک کے تمام طبقات نے ملکر پاکستانی افواج کا شانہ بشانہ ساتھ دیا ، شاعروں نے ایمان افروز شاعری اور گلوکاروں نے اپنی رس بھری آواز کے ذریعے افواج پاکستان اور عوام کے حوصلوں کو نیا عزم دیا ، محمد یسٰین ناصر نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں سے عوام کے دلوں میں ان کی محبت میں اضافہ ہوا ہے ، یوم دفاع پاکستان میں پاک فوج کے کردار کو نئی نسل میں اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے ، شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ خطہ پاکستان اولیاء کرام کی دعائوں اور مسلح افواج کی بہادری سے معرض وجود میں آیا اور 1965کی جنگ میں نادیدہ قوتوں نے افواج پاکستان کی مدد کی جس کی وجہ سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، خاور بشیر بٹ گولڑوی نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے اتحاد اور مسلح افواج کے حوصلے بلند کرنے کیلئے فوج کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرنا ضروری ہے ، اس موقع پر راجہ محمد اعجاز ، اسد اللہ طاہر ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، محمد گلنواز ، فراز ملک ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، رانا مشرف علی ناز ، حاجی طارق سلامت، شاہد ملک اور شاہد ولیم نے بھی اظہار خیال کیا ، اجلاس میں یوم آزادی پاکستان کے پروگرام ک انتظامیہ کمیٹی کو شاندار تقریب منعقد کروانے پر اور سٹیزن فرنٹ سٹی و ضلع گجرات کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ جنرل ممبران کی شرکت پر صدر چوہدری علی ابرار جوڑا نے پر جوش انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس طارق جاوید چوہدری ضلعی صدر کی صدارت میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی )آل پنجاب پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس طارق جاوید چوہدری ضلعی صدر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ضلع گجرات کے 13مراکز سے تعلق رکھنے والے نمائندہ ارکان نے شرکت کی ، جبکہ خصوصی طور پر گوجرانوالہ سے بھی پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان نے شرکت کی ، اور گوجرانوالہ سے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے چیئرمین صاحبزادہ سجاد مسعود قریشی ، اور ضلعی صدر گوجرانوالہ حافظ مبین نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دینگے اور گوجرانوالہ بورڈ کے چیئرمین نے جس انداز میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے کے خلاف احتجاجی مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، اور اس سلسلہ میں تمام مراکز سے روابط جاری ہیں ، تا کہ چیئرمین بورڈ کو گوجرانوالہ سے جانے کیلئے حکومت پنجاب پر اخلاقی دبائو ڈالا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ ہم کروڑوں روپے لگا کر عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں ، لیکن ہمیں بورڈ کے چیئرمین مختلف حربے اختیار کر کے متنفر کر رہے ہیں ، ہم چیئرمین بورڈ کے رویہ کے خلاف احتجاجی مہم کو کامیاب کریں گے ، 19ستمبر کو ضلع گجرات کے تمام مراکز کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہو گا ، جس میں متفقہ لائحہ عمل سامنے لایا جائیگا اور ستمبر کے آخری ہفتے میں گوجرانوالہ بورڈ کے باہر تمام اضلاع کے پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان احتجاجی دھرنا میں شرکت کرینگے اور اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا ، جب تک چیئرمین بورڈ کو برطرف نہیں کیا جاتا ، سینئر راہنما افتخار چیمہ نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہے ہیں ، لیکن جس انداز میں پرائیویٹ سکولز مالکان کو حراساں کیا جا رہا ہے ، یہ قابل قبول نہیں اور چیئرمین بورڈ جو کہ ہمارے فنڈز سے تنخواہیں وصول کرتے ہیں ، اور دو ہفتوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے کا ٹی اے ڈی اے بناتے ہیں ، وہ ہمارے ساتھ بدتمیزی کرے، ہمارے تعلیمی اداروں میں آ کر سکول کے ذمہ داران کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آئے ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں ، ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے بداخلاق آفیسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جو تعلیم دشمنی میں پیش پیش ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز صاحبزادہ مسعود سجاد قریشی نے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے پورے ڈویژن میں پرائیویٹ سکولز کا ناک میں دم کیا ہوا ہے اور بدتمیزی سے پیش آنا اس کا وطیرہ ہے ، اور ہم اسے اس کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ، اور ڈٹ کر اس کا مقابلہ کرینگے ، اور ہم گجرات والوں کے شانہ بشانہ تمام اضلاع کو گوجرانوالہ میں اکٹھا کرینگے ، اجلاس میں محمد شیراز گل لالہ موسیٰ ، چوہدری عمران اللہ گورالہ ، چوہدری محمد تسنیم ، چوہدری محمد عباس ، بشارت حسین ، افتخار احمد ، مجید اشفاق ، شیخ عابد قمر ، طاہر محمود ، رائو محمد ایوب ، حافظ محمد اعجاز ، حافظ بابر بھٹی ، ڈاکٹر نثار احمد بڑیلہ شریف و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
6ستمبر تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ اس دن بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے پاکستان پر حملہ کیا
گجرات (جی پی آئی )ممتاز سماجی راہنما صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز نے کہا ہے کہ 6ستمبر تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ اس دن بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے پاکستان پر حملہ کیا ، لیکن پاکستان کے غیور فوجیوں نے بھارت کے دانت کھٹے کر دئیے ، بھارت جو کہ پاکستان کا اذلی دشمن ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمیشہ سازشوں میں مصروف رہتا ہے ، ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ بھارتی سازشوں کا مقابلہ کریں اور پاکستان کے تحفظ کیلئے یکجا ہو کر مقابلہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے ماہانہ اجلاس 10ستمبر بروز منگل کو شام 6بجے عطاری فرنیچر ہائوس نیو فرنیچر مارکیٹ میں طلب کر لیا
گجرات (جی پی آئی )سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے ماہانہ اجلاس 10ستمبر بروز منگل کو شام 6بجے عطاری فرنیچر ہائوس نیو فرنیچر مارکیٹ میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ، مہمان خصوصی ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا ہونگے ، تمام ممبران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر اجلاس میں تشریف لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کویت کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری سیف علی نے کویت کے ممتاز بزنس مین رانا لیاقت علی اور رانا عبدالغفور کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا
گجرات (جی پی آئی )کویت کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری سیف علی نے کویت کے ممتاز بزنس مین رانا لیاقت علی اور رانا عبدالغفور کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ، اس موقع پر رانا محمود احمد ، رانا احتشام الحق ، رانا محمد بلال ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر بھی موجود تھے ، بعد ازاں رانا برادران نے دربار سائیں کانواں والی سرکار اور دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر بھی حاضری دی اور انہوں نے گجرات کے تاریخی مقامات بھی دیکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی حکومت نے ہر رکن پنجاب اسمبلی کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10ملین روپے مختص کئے ہیں
گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہر رکن پنجاب اسمبلی کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10ملین روپے مختص کئے ہیں جبکہ ارکان قومی اسمبلی کو ٹی ایم ایز کے بجٹ سے یونین کونسل وائز ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ایم این اے چوہدری عابد رضا نے کی جبکہ اے ڈی سی فاروق رشید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خاں، چوہدری جعفر اقبال، ایم پی ایز میاں طارق، میجر (ر) معین نواز، چوہدری محمد اشرف دیونہ ، ای ڈی او فنانس وقار الحسن ، ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق، ای ڈی او ورکس محمد نواز، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں گے ۔ انہوں نے ممبران صوبائی اسمبلی سے کہا کہ وہ اس ضمن میں جلد کام مکمل کر یں تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کا جا سکے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ٹی ایم اے گجرات کے پاس 90ملین روپے،ٹی ایم اے کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے پاس 30، 30ملین روپے کے فنڈز موجود ہیں جو حکومتی پالیسی کے مطابق اور یونین کونسل وائز ارکان قومی اسمبلی کو دیے جائیں گے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ مالی سال 2013-14کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے مختص کردہ 36.377ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری عابد رضا نے ہدایت کی کہ جاری منصوبہ جات کی تکمیل انتظامیہ کی ترجیح ہو نی چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کی تعداد کا تناسب مقرر کیا جائے ۔ ای ڈی او ایجوکیشن ایاز طارق نے بتایا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کا سروے کیا جارہا ہے ۔ایس ڈی او بلڈنگز نے اجلاس کو بتایا کہ گرلز کالج کوٹلہ ارب علی خان کی چار دیواری کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی میٹنگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ہفتہ کے روز ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم ہمیشہ تبادلہ خیالات کے ذریعے ترقی کرتا ہے
گجرات (جی پی آئی ) علم ہمیشہ تبادلہ خیالات کے ذریعے ترقی کرتا ہے ۔ محنت ، دیانت، صورتحال کا صحیح ادراک اور اپنے مقصد سے سچی لگن لیڈر شپ کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ترقی کے لیے لیڈر کا بااعتماد، تعلیم یافتہ اور اپنے ارد گرد کے حالات سے بخوبی آگاہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ اعلیٰ تعلیم کے اداروں مثلاً یونیورسٹی اور کالجوں کا بنیادی کردار یہ بھی ہے کہ وہ اپنے طالب علموں کو عملی زندگی سے نبرد آزما ہونے کے گر سکھائیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی قیادت میں یونیورسٹی آف گجرات کی ہمیشہ یہ کوشش ہی کہ وہ اپنے طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی نبھانے کے لیے بھی راہنما کا کردار ادا کرے ۔ میں یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو کامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں” ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر SSC یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے سٹوڈنٹس مینجمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر سید شبیر حسین شاہ نے کامیاب طلباء و طالبات کواسناد سے بھی نوازا۔ سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں عمر گل، عامر سلطان، ارسہ خاں، حفصہ امین، زیب النسائ، عائشہ احمد، نقاش سعید، عاقب شہزاد، ارسلان ثاقب بٹ، فائزہ قمر، عثمان اقبال، بلال شاہ بخاری، سلمان اکبر، مصباح فاضل اور زنیرہ شامل تھیں۔ اس موقع پر اس ٹریننگ ورکشاپ کے ٹرینرز اور آرگنائزرز کو بھی تعریفی اسناد دی گئیں۔ ان میں خدیجہ مشتاق، محمد عمر فاروق، عثمان اکبر، قدیر منج، ماریہ خضر، محمد عدیل مشتاق، حمیرا اصغر، مسرور حسن سلیم اور فہد قدیر شامل تھے۔ ڈپٹی مینجرUAO اور کوارڈینیٹر سٹوڈنٹس مینجمنٹ سوسائٹی ہارون ارشد نے پروفیسر سید شبیر حسین شاہ کو اظہار تشکر کے طور پر شیلڈ پیش کی۔ اختتامی تقریب کا باقاعدہ آغاز نقاش سعید کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ماریہ خضر نے سر انجام دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابد حسین ولد محمد انور سکنہ جلیانی راشد حسین ولد صابر حسین سکنہ بھنڈ گراں کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے
گجرات (جی پی آئی ) ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر برادری سول سوسائٹی کی شخصیات سے فون پر پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے ملزمان عابد حسین ولد محمد انور سکنہ جلیانی راشد حسین ولد صابر حسین سکنہ بھنڈ گراں کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ملزم راشد حسین عابد حسین کو غیر رجسٹرڈ سمیں فراہم کرتا تھا ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم عابد حسین سے 30 کے قریب غیر رجسٹرڈ سمیں برآمد کی گئی ہیں جن سے وہ شہریوں کو فون کر کے بھتہ مانگتا تھا انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر میاں توصیف آئی ٹی انچارج انسپکٹر اسد محمود چیمہ اے ایس آئی ساجد حسین بھٹی اے ایس آئی دلدار حسین اے ایس آئی ذوالفقار علی اور ہیڈ کانسٹیبل آئی ٹی کلیم پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے ڈی پی او نے بتایا کہ لاہور پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھی گجرات پولیس کے ساتھ تعاون کیا ڈی پی او نے اعلیٰ کارکردگی پر پولیس ٹیم کو 30 ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے ڈی پی او نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ سموں کو فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ان سموں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے موبائل فون پر کال کر کے 10 لاکھ بھتہ مانگنے والے ڈی سی او آفس گجرات کے ملازم کو گرفتار
گجرات (جی پی آئی ) پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے موبائل فون پر کال کر کے 10 لاکھ بھتہ مانگنے والے ڈی سی او آفس گجرات کے ملازم کو گرفتار کر لیا ہے ڈی سی او آفس کے ملازم محمد اکرم نے لالہ موسیٰ میں تعینات ریاض احمد گرداور سے موبائل فون پر 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا جس پر پولیس نے ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں ڈی سی او آفس کا ملازم محمد اکرم اور ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرداور ریاض احمد سے بھتہ مانگنے والے ڈی سی او آفس کا ملازم آپس میں گہرے دوست ہیں پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر چوکی انچارج ماڈل ٹائون سب انسپکٹر سید مبارک حسین شاہ 3 کانسٹیبلوں عبدالجبار محمد نقیب اور محمد سفوان کو نوکریوں سے فوری طور پر برخاست کر دیا
گجرات (جی پی آئی ) ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے گذشتہ روز ماڈل ٹائون میں چوہدری الیاس ایڈووکیٹ کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر چوکی انچارج ماڈل ٹائون سب انسپکٹر سید مبارک حسین شاہ 3 کانسٹیبلوں عبدالجبار محمد نقیب اور محمد سفوان کو نوکریوں سے فوری طور پر برخاست کر دیا ہے ڈی پی او نے بتایا کہ ڈکیتی کی بروقت اطلاع پولیس کو مل چکی تھی مگر سب انسپکٹر مبارک حسین نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جس پر ملزمان ڈکیتی کر کے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات بھمبر روڈ کالج کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا فائرنگ سے ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات بھمبر روڈ کالج کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا فائرنگ سے ایک طالب علم شدید زخمی ہو گیا گذشتہ روز گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج بھمبر روڈ گجرات کے دو طلباء گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جھگڑے کے دوران اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا فائرنگ سے ایک طالب علم حماد شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں میں نامعلوم افراد نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی
گجرات (جی پی آئی ) کوٹلہ ارب علی خاں میں نامعلوم افراد نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد نعش ویرانے میں پھینک دی گذشتہ روز تھانہ ککرالی کے گائوں چک سکندر میں نامعلوم مسلح افراد نے خاتون منشاء بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نعش کو ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں سے پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں واٹر سپلائی موٹر کے کمرہ میں گدھا باندھ دیا گیا
گجرات (جی پی آئی ) گجرات میں واٹر سپلائی موٹر کے کمرہ میں گدھا باندھ دیا گیا قمر سیالوی روڈ پر قائم واٹر سپلائی موٹر پر ٹیوب ویل آپریٹر نے گدھا باندھ رکھا ہے ٹی ایم اے گجرات نے آپریٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے گدھوں کو واٹر سپلائی موٹروں پر کام لگا دیا ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے اعلیٰ حکام سے ٹیوب آپریٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔