گجرات ( جی پی آئی ) آل پاکستان جعفریہ حج گروپ آرگنائزر کے چیئر مین علامہ محمد حسین اکبر چیف ایگزیکٹو منہاج الحسین نے گجرات کا دورہ کیا ۔ اور پیس ٹریولرز گجرات میں چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر اور سید آصف رضا نقوی سے خصوصی ملاقات کی ۔ اور حج 2015ء کے حوالہ سے درپیش مسائل و تجویز کے حوالہ سے تفصیلاً گفتگو کی ۔ اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پیس ٹریولرز سید آصف رضا نقوی کی خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار سابقہ نائب صدر گجرات چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹریز مرزا محمد الیاس جرال نے گزشتہ روز پیس ٹریولرز کے دورے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سید آصف رضا نقوی جس انداز میں کام کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور عوام کو اس سے بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں آصف رضا نقوی جیسے راہنمائوں کی کوششوں سے عوام کو ریلیف ملتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سید آصف رضا نقوی کی خدمات کو سراہتے ہیں اور اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اس طرح اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات کی معروف سماجی شخصیت سیٹھ علی اصغر اور سیٹھ عابد جاوید نے گزشتہ روز لاہور ی چسکا ریسٹورنٹ فوارہ چوک میں چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر علامہ سید اظہر نقوی اور سید آصف رضا نقوی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ۔ جس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر فیصل رشید پگانوالہ ڈاکٹر عامر ڈاکٹر قمر غلام مصطفی صراف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیٹھ غلام مصطفی صراف نے کہا کہ کاروان مالک اشتر عوامی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے کاروان مالک اشتر کا سابقہ ریکارڈ قابل تحسین ہے جو عازمین حج کی سہولت کیلئے اقدامات کر رہی ہے اس سے عازمین حج کو بے پناہ سہولیات میسر آئیں ہیں اور وہ مناسک حج احسن طریقے سرانجام دے سکتے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو کاروان مالک اشتر سید اظہر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم مناسب خرچے پر عازمین حج کو سہولت فراہم کرتے ہیں ۔ اور ہم خدمت یہ مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح کاروان مالک اشتر کام کر رہا ہے یہ صرف ہمارا کاکسٹمرز کا ہم پر اعتماد ہے کہ ہم اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں ۔ سید آصف رضا نقوی نے کہا کہ کاروان مالک اشتر نے ہمیشہ لوگوں کی سہولیات کو مد نظر رکھا ہے اس موقع پر سیٹھ عابد جاوید سیٹھ علی اصغر سیٹھ غلام مصطفی صراف ڈاکٹر عامر ڈاکٹر قمر اور ڈاکٹر فیصل رشید نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بکنگ کرائی ۔ جنہیں سید اظہر نقوی فارم وغیرہ جاری کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت مہر آصف محمود نے معروف صحافی شامی کھٹانہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر شامی کٹھانہ کی خدمات پر مہر آصف محمود نے اُن کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اس طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) گجرات کچہری میں گندگی اور کیچڑ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈی پی او آفس کے بالکل سامنے کیچڑ شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث ہے کہ ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سلسلہ میں اقدامات کرینگے ۔ اور ٹی ایم او کو ضلع کچہری میں صفائی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ڈی پی او آفس اور اکائونٹ آفس کے سامنے واقعہ چوک میں ٹوٹا ہوا مین ہول کا گٹر عوام اور ٹریفک کیلئے مشکلات کا باعث ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کی طرف فوری توجہ دیں اور اس مین ہول کے اوپر جنگلہ لگایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا نے گزشتہ روز ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے ملاقات کی ۔ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ڈی پی او گجرات شہری مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے عوامی مسائل پر قابو پا جا سکتا ہے اور ہم اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ شہری ہمارے ساتھ اس سلسلہ میں تعاون جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام آٹھ فروری بروز اتوار کو صبح نو بجے میگا میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا ۔ یہ کیمپ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول دھول خورد میں منعقد ہو رہا ہے ‘ جس میں اسلام آباد اور گجرات کے ممتاز ڈاکٹرزو لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کو چیک کرینگے ۔ اور ادویات دینگے ۔ پراجیکٹ چیئرپرسن لائن رضوان الرحمن اور اویس اجمل ہونگے ۔ صدر گجرات فرینڈ لائنز کلب عمر اقبال نے تمام دوستوں کو ڈیوٹیاں سونپی دی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) نوجوان سماجی شخصیت مہر آصف محمود نے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس عادووال کے رہائشیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے گزشتہ روز دو ماہ سے علاقہ میں سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گھروں میں خواتین ناشتہ تک نہیں بنا سکتیں’ اور بچوں بھوکے سکولوں میں جاتے ہیں بہر حال اطلاعات کے باوجود سوئی گیس کا عملہ کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے لوٹا لوگوں کو طفل تسلیاں دی جاتی ہیں اگر یہ صورتحال بر قرار تو شہری اس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے اس کا سدباب کرنا بہت ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )سیکرٹری آر ٹی اے نجم ریاض سیٹھی کی زیر قیادت چیکنگ ٹیموں نے زائد کرایے وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف کریک ڈائون کے دوران مسافروں سے اوور چارجنگ کرنیوالے ایک ٹرانسپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، 14گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئی ہیں جبکہ 62کے چالان کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے مقرر ہونیوالے کرایوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری آر ٹی اے نجم ریاض سیٹھی کی زیر قیادت دو ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کرایوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے اچانک چیکنگ کی اس موقع پر ڈی ایس پی میاں سہیل فاضل اور موٹر وہیکل ایگزامینر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ٹیموں نے مسافروں سے اوورچارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انکے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے جبکہ ان پر مجموعی طور پر 45500روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ بعد ازاں سیکرٹری آر ٹی اے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور مختلف اسٹینڈز پر نئے کرایہ جات کے فلیکس چیک کئے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ میں نجم ریاض سیٹھی نے واضع کیا کہ حکومت پنجاب اور ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے عوام کو مستفید کرنے کے لئے کرایوں میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ا نہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ نئے مقررہ کردہ کرایہ نامے پر عمل یقینی بنائیں نیز عوام کو آگاہی کے لئے فلیکس اور بینر ز نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ریکارڈ میں رد بدل کرنے اور کنجاہ سرکل کے سابق پٹواری محمد اشرف کو معطل کر دیا ہے اور اسے محکمہ سے برطرفی کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمزور قوانین اور حکومت کی بے حسی کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں ،خدیجہ فاروقی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے سرگودھا میں خاوند اور سسرالیوں کی طرف سے بیوی کی ناک کاٹنے او رتشدد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کروادی۔انہوں نے اپنی تحریک میں کہا ہے کہ کمزور قوانین اور حکومت کی بے حسی کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کی صوبائی وزیر وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ کر اپنی بے بسی اور افسروں کی بے حسی کا رونا روچکی ہے ۔پنجاب حکومت نے اب تک خواتین کے تحفظ کے لیے نمائشی اور کاغذی اقدامات کیئے ہیں خواتین کے تحفظ اور ان کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے سدباب کے لیے پنجاب میں کوئی ٹھوس قانون ساز ی نہیں کی گئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔جس کی وجہ سے پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت مثبت اور ٹھوس اقدامات کرے اور خواتین پر تشدد کرنے والوں کو قرار واقعی سزا د ی جائے تاکہ کسی کو خواتین پر تشدد کی جرات نہ ہو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممبر صو با ئی اسمبلی حا جی عمر ان ظفر نے مسئلہ کشمیر کے حل تک بھا ر ت کو پسند ید ہ ملک قرار نہ دیا جا ئے ،انہو ں نے کہا کہ آ ج کا دن ہمیں کشمیر ی بھا ئیو ں سے بھر پو ر اظہا ر یکجہتی کا دن ہے، انہو ں نے کہا کہ لا کھو ں کشمیر ی نے پا کستا ن کیلئے اپنی جا نو ں کی قر با نیا ں دی ہیں ، پو ری پا کستا نی قو م کبھی بھی کشمیر یو ں کی تحر یک آ زادی کی سیا سی سفا ر تی و اخلا قی امد اد سے پیچھے نہ ہٹے گی،حا جی عمر ان ظفر نے کہا کہ دنیا ئے کفر اسلا م کے خلا ف متحد ہو چکے ہیں ،اور دنیا کے مسلما نو ں کی نظر یں پا کستا ن پر ہیں ،اب ہما را فر ض ہے کہ ہم آ پس کے اختلا فا ت بھلا کر اور متحد ہو کر دنیا ئے کفر کا مقا بلہ کر یں ، مضبو ط پا کستا ن ہی کشمیر کی آزادی کی ضما نت ہے ، انہو ں نے کہا کہ پا کستا نی عو ام نظر یا تی جفر افیا تی سرحد وں کی حفا ظت کر نے میں کا میا ب ہو ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )چوک نوابزدہ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی چنگ چی ڈرئیور سید علی شاہ کی گاڑی کا200روپے چلان کاٹنے کے بعد پیسے وصول کرنے کے ٹریفک اہلکاروں نے خوب ہاتھ صاف کرتے مکوں اور تھپروں سے خوب پٹائی کی مسکین غریب 5ٹریفک پولیس اہلکاروں میں گہراہواان ٹریفک پولیس کی وردی میں غنڈہ گردی کرنے والوں کی خوب مار کھاتا رہا اور اپنے آپ کو بچانے کے لئے کچھ نہ کرسکا جبکہ اتنے ہی دیر میںشہریوں کی کافی بھیر جمع ہونے جانے پرشہریوں نے ٹریفک پولیس کے غندوں میں گھیرے ہوئے مسکین ڈرئیور سید علی شاہ کی جان بچائے شہریوں نے چوک نوابزدہ ڈیوٹی پر تعینات غنڈہ گردٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف DPOگجرات رائے اعجاز احمد اور DSPٹریفک پولیس سے نوٹس لیکر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور چینگ چی ڈرائیور سید علی شاہ کے ساتھ ہونے والی زیاتی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے سید علی شاہ کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )جن گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکٹ نہیں ہیں وہ جلد اپنے فٹنس سرٹیفکٹ بنوالیںجن گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکٹ نہیں ہونگے وہ گاڑیاںبند کردی جائے گئی بصورت ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں جائے گئی ان خیالات کا اظہار موٹرویکل ایگزامینوالُفت رسول نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ میں117فیصدٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے اور سرکاری خزانہ میں 3لاکھ33ہزار6سو50روپے جرمانے کے جمع کئے گئے ہیں 6اڈوںکو سہولیات مکمل نہ کرنے سیل کردیا گیا ہیں جن میں گجرات ٹرولز،فرخ فلانگ کوچ،ڈاٹ ٹرولز،ظفرٹرولزلالہ موسیٰ،شاہین ٹرولزکھایاں،پسوال ٹرولزاور گلیانہ شامل ہیں جبکہ دیگر اڈامالکان کو وارنینگ جاری گئی ہیں اڈوں پر مسافروں کوبنادی سہولیات مہیاکی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدگجرات انتظامیہ نے گزشتہ دنوں تمام ٹرانسپورٹس کی میٹنگ میں مزید 6فیصد کمی کاعلان کرتے ہوئے تمام ٹرانسپورٹس کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں موٹرویکل ایگزامنیوالُفت رسول نے کہا ہے کہ اور چارجینگ کسی بھی صورت برداشت نہیںکی جائی گئی آور چارجینگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )سانحہ شکار پور نمازیوں پر حملے کا واقعہ ملک میں بڑ ھتی ہوئی لاقانونیت اور عدم برداشت کی قابل مذمت جوکہ نواز حکومت کے لئے شرمناک مثال ہے آئے دن اس طرح بے گناہ افرد کا قتل عام حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی خدمت گارسابقہ کونسل یوسی 55 ممتازسیاسی وسماجی شخصیت رہنما PTIمولوی خلیل الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ نواز حکومت عوام کو جانی ومالی تحفظ دینے میں نا کام ہوگئی ہیںملک پاکستان کی موجودہ صورت حال کو مدنظررکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے ناخو شگوارواقع سے بچنے کیلئے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر آرمی کو کنٹرول لینا چاہیے، تاکہ مزید کوئی دہشتگردحملہ رونما نہ ہو ںانہوں نے کہا کہ عوام نواز حکومت اور پولیس سے کسی بھی قسم کے جانی ومالی تحفظ کی کوئی اُمید نہیں رکھتی عوام کی اب آخری امید پاک فوج ہے جوعوام کے جانی ومالی نقصان کا بھر پور درد رکھتی ہے مزید انہوں نے کہا کے دہشتگردوں کاا سلام سے کوئی تعلق نا ہے دہشتگردغیر مذہب دھرندے ہے جن کا نہ تو کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی مذہب ہے اسلام مٰن بے گناہ جانوں کی کوئی گنجائش نہیں پاک فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اعلیٰ سطح پر حکمت عملی اپنائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )ڈھکی دروازہ میں گیس بندش گھریلوں صارفین کھاناپکانے سے مرحوم :تفصیلات کے مطابق سردی ہو چاہیے گرمی علاقہ ڈھکی دروازہ میں گیس پائپ کے ساتھ لگے کمپریسر سے گھریلوں صارفین گیس نہ ملنے سے کھاناوغیرہ پکانے سے مرحوم جبکہ رہی باقی کثیر گیس پر چلنے والے جنیٹر حضرات نے پوری کر دی جسکی وجہ سے گھریلوں صافین کوگیس نہ ملنے کے ساتھ ساتھ دیپریشن کا شکار ہو رہے ہیںجوکہ محکمہ سوئی گیس کا علاقہ ڈھکی دروازہ کی طر ف عد م توجہ اور مکینوں سے سوتیلی ماؤں جیساسلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے اہل علاقہ نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میںلگے غیر قانونی کمپریسر اور گیس پر چلانے والے جنیٹر حضرات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور علاقہ ڈھکی کے گھریلوں صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ گھریلوں صارفین کو درپیش گیس بند یش کے درپیش مسائل حال ہو ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )دہشتگردوں نے پھر ثابت کردیاکہ ان کا کوئی مذہب نہیں :راجہ وقاص علی ،سانحہ شکار پور نمازیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیرخان موومنٹ پاکستان کے کووراڈینٹرپنجاب راجہ وقاص علی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ دہشت گردوںنے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ انسان کہلانے کے حق دار ہیں کیونکہ قرآن کریم میں واضع لکھاہے کہ ایک بے گناہ انسان کاقتل گویا پوری انسانیت کا قتل ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پورنمازیوں پر حملہ پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے جس میں پاکستان دشمن لوگ ملوث ہیں جوپاکستان کو بدنام اور ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیںسانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد سانحہ شکار پور نمازیوں پر حملہ ملک وقوم کے خلاف ایک بڑی سازش ہے اور اس سازش میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنانا ہوگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی )ضلع گجرات میں ہولڈنگ بورڈز کی تجاوزات گجرات کی خوبصورتی کو ختم کرتی دکھائی دے رہی ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کامین گھڑ جہاں پر تمام سرکاری وضلعی دفاتر ہونے کے باوجود کچہری چوک ،جیل چوک،عثمان پلازہ،رحمان شہید روڈ،سروس موڑ،جی ٹی روڈ،پرانا لاڑی اڈا،جی ٹی ایس چوک،گلزار مدینہ روڈ،نوابزاہ چوک،فوارہ چوک ،پرنس چوک،خواجگان روڈ،حسن چوک،چوک پاکستان،شاہ جہانگیرروڈ،مچھلی چوک،محلہ مسلم آباد ،جلالپورروڈ،بھمبر روڈ،جیل روڈ،غریب پورہ روڈ،کے علاوہ دیگر اسے روڈ ہیں جہاں پر ہولڈنگ بورڈکی تجاوزات کا سلسلہ دن بہ دن عرج پکرتا جا رہاہے جس سے گجرات کی خوبصورتی بھی ختم ہوتی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ گجرات کی خوبصورتی کے دعوےٰ تو کررہی ہیںلیکن جو ہولڈنگ بورڈ تجاوزات والے گجرات کی خوبصورتی کو تبا ہ کر رہے ہیں اُن کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی جارہی تمام سرکاری ضلعی دفاتر کی رینج میں گجرات کی خوبصورتی کو تباہ کے ساتھ ساتھ فت پاٹھ کی جگہ پر لگے ہولڈنگ بورڈ سے اکثرپیدال چلنے والے زخمی بھی ہوتے دیکھائی دیے ہیںجبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان ہولڈنگ بورڈ کے بنے فریم لوہے کہ ہوتے ہیں جس پر اگر کوئی مین بجلی کی تار بھی گر جائے تو کسی بھی قسم کے جان لیو حادثہ سے کم نہ ہے جب کہ اسے کئی واقعات رونما بھی ہوچکے ہیں ان سب کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی کسی بڑے حادثہ کے انتظار میں ہے شہریوں کا انتظامیہ سے نوٹس لیکر اس پر فوری کوئی کاروائی کا مطالبہ کیا ہیں اورکہا ہے کہ ان جگہ جگہ لگے ہولڈنگ بورڈ کے لئے کوئی محصوص جگہ رکھی جائی جہاں پر کوئی بھی کسی قسم کا کسی انسان کیلئے جان لیوں نہ ہوں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز عالم دین حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا ہے کہ ہمارا دین اسلام معاشرہ کو اخوت و بھائی چارے کا عملی نمونہ بنانے کیلئے جتنا زور دیتا ہے اگر ہم محبت کے اس پیغام پر آدھا عمل بھی کر لیں تو ہمارا ملک امن و سکون کی بہترین مثال بن جائے ‘ معاشرتی رو داری سے محروم معاشرے اور ملک اس جسم کی مانند ہوتے ہیں جو روح سے محروم ہو ۔ مولانا جواد الرحمن نظامی سیفی نے مزید کہا کہ ملک دہشت گردی کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات کے پیش نظر اس وقت حالت جنگ میں ہے اس صورتحال میں سٹیٹ کے وہ تمام ادارے اور اہلکار جو وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کی جدوجہد میں مصروف ہیں ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ‘ لہٰذا ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کا کام بھی آسان ہو اور ہمارے ملک سے جنگ وجدل اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے۔